بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

اَجْرٌ عَظِیْمٌ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کا ”خصوصی فضل“ پانے کے لیے..اللہ تعالی کی ”پکی رضا“ پانے کے لیے..اللہ تعالی سے ”اجر عظیم“ پانے کے لیے..اور اللہ تعالی کی انمول اور حیرت انگیز نعمتیں پانے کے لیے...... ایک قرآنی نسخہ ہے..جو کئی آیات مبارکہ میں بیان ہوا ہے...مثال کے طور پر ایک آیت مبارکہ پڑھ لیتے ہیں...

اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِیْنَ  اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌ...(آل عمران: ١٧٢)

ترجمہ: وہ لوگ جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ تعالی اور اس کے رسول کے حکم پر لبیک کہی..ان میں سے نیکی کرنے والوں اور اللہ تعالی سے ڈرنے والوں کے لیے ”اجر عظیم“ ہے..

غزوہ احد میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم زخمی تھے..پھر بھی حکم ملا تو اسی حالت میں گرتے پڑتے دوبارہ نکل کھڑے ہوئے..تب ان پر اللہ تعالی کی طرف سے فضل، نعمت، رضا اور اجر عظیم کی بارش ہوئی...اسی نقش قدم کو اپنانے کے لیے زخموں کے فورا بعد..”مساجد للہ مہم“ کی توفیق بڑی عظیم نعمت اور نسبت ہے..اللہ کرے سب کو سمجھ آ جائے خصوصاً لاہور والوں کو..

(۲) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں..اللہ تعالی مسلمانوں کے جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائیں...اس کے لیے اپنی ہر چیز کو ”بسم اللہ“ کی پناہ میں دیا کریں..

یہ دعاء...یقین سے اور سمجھ کر صبح و شام ایک بار یا تین بار پڑھ لیا کریں..

بِسْمِ اللّٰهِ خَیْرِ الْاَسْمَاءِ، بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ لَا يَضُرُّ مَعَ اِسْمِهٖ اَذٰى، بِسْمِ اللّٰهِ الْكَافِىْ، بِسْمِ اللّٰهِ الْمُعَافِىْ، بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِىْ لَا يَضُرُّ مَعَ اِسْمِهٖ شَئٌ فِى الْاَرْضِ وَلَا فِى السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْم، بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى أَنْفُسِنَا وَدِيْنِنَا وَاَهْلِنَا وَمَالِنَا، بِسْمِ اللّٰهِ عَلٰى كُلِ مَا اَنْعَمَ اللّٰهُ بِهٖ عَلَيْنَا..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله