بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مقابلہ
عشق مساجد
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی نے ہمیں ”دنیا“ میں ”کام“ کے لیے بھیجا ہے..”آرام“ کے لیے نہیں..ایمان اور
اعمال..اللہ تعالی یہ نکتہ ہمارے دلوں میں بٹھا دیں تو.....ہماری زندگی اور آخرت
دونوں بن جائیں..
(۱) ان دنوں جماعت الحمدللہ دو
کام کر رہی ہے..”مساجد للہ مہم“ اور ”متأثرین سیلاب“ کی خدمت و معاونت..اللہ تعالی
یہ دونوں اور دیگر تمام اعمال صالحہ قبول فرمائیں..اور انمیں مزید ترقی اور قبولیت
عطاء فرمائیں (۲) متأثرین
سیلاب کے لیے ایک مزید ادنی کاوش کے طور پر تیس لاکھ روپے کا ایک منصوبہ آج بھی
جاری کیا گیا ہے..والحمدللہ رب العالمین...
(۳) ”مساجد للہ مہم“ ہر حال میں
جاری رہنی چاہیے.. اسطرح کے اعمال سے اجتماعی مصائب بھی ٹلتے ہیں..اور ان کی شدت
اور ہلاکت خیزی میں بھی کمی آتی ہے..
(۴) اب تک الحمدللہ ”آٹھ
مساجد“ ہو چکی ہیں...والحمدللہ رب العالمین..اور بارہ باقی ہیں..اللہ تعالی قادر ہیں..اور
زمین و آسمان کے ہر خزانے کے مالک ہیں..ہمارے ذمہ دعاء، محنت، فکر اور امانت
ہے..ہم اپنا کام کریں..اللہ تعالی اپنا کام کرتے ہیں..المُعطِی ھو اللہ.....نِعمَ
القادر اللہ.....
(۵) رات کچھ وقت ”مساجد“ کی
محبت اور فضیلت پر غور کرنے کی توفیق ملی تو ایک عجیب نکتہ دل پر چمکا..جہاں سے جس
چیز کی آواز لگائی جاتی ہے..وہاں پر وہی چیز ملتی ہے..جہاں سے سبزی سبزی کا اعلان
ہو وہاں سبزی..اور جہاں سے پھلوں کا اعلان ہو وہاں پھل ملتے ہیں..اب دیکھیں کہ
”مساجد“ سے روزانہ پانچ وقت کیا اعلان ہوتا ہے..یقینی بات ہے جس چیز کا اعلان ہوتا
ہے ”مساجد“ میں وہی ملتی ہے..اعلان ہوتا ہے..اللہ اکبر، اللہ اکبر..تو مساجد میں
”اللہ“ ملتا ہے..اللہ تعالی کی بڑائی اور کبریائی کا یقین نصیب ہوتا ہے..یہ نکتہ
تفصیل طلب ہے.. آج صرف خلاصہ سمجھ لیں..اشہد ان لا الہ الا اللہ...توحید کا
اعلان..اشہد ان محمد رسول اللہ..اس اعلان سے معلوم ہوا مسجد میں حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ملتے ہیں..انکی محبت، انکی اطاعت ملتی ہے..”حی علی الصلٰوہ“مسجد میں
نماز ملتی ہے..
”حی
علی الفلاح“.. مسجد میں فلاح اور کامیابی ملتی ہے.....غور کرتے جائیں..اور ”عشق
مساجد“ میں ڈوبتے جائیں اور مقابلہ ”عشق مساجد“ میں ایکدوسرے سے آگے بڑھتے جائیں........
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
