25.01.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
بَس
دو خواہشیں
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی تمام ”مسلمانوں“ کی اولاد کو ”مسلمان“ بنائیں...”مسلمان“ رکھیں..اور ہم تمام
مسلمانوں کی نسلوں میں قیامت تک ”اسلام“ کو جاری رکھیں...
اپنی
اولاد اور نسل میں اسلام جاری رکھنے کی فکر....حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام
کی فکر ہے..
”وَ
لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ“
”جہاد“
اور ”آیات جہاد“ کے انکار نے..بے شمار مسلمانوں کو..الحاد، کفر اور انکار کی طرف
دھکیل دیا ہے..افسوس کہ مسلمانوں کے بچے ”کافر“ بن رہے ہیں..پچیس سال قبل شروع
ہونے والے ”دورہ آیات الجہاد“ کو اللہ تعالی نے ”رنگ“ لگا دیا ہے..الحمدللہ ابھی
چند ہفتوں میں ایک سو اڑتیس (۱۳۸)
مقامات
پر یہ مبارک دورہ ہوا..اور کئی جگہ پر جاری ہے..
..وَ
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَات..
دین
کی خاطر قربانی کا جذبہ..دین پر جان و مال لگانے کا ذوق..دین کی خاطر خوف
سہنے..اور دباؤ برداشت کرنے کی طاقت..اور دین کو ساری دنیا پر غالب کرنے کا
جنون....یہ وہ چیزیں ہیں جو مسلمانوں کو اور ان کی نسلوں کو....دین اسلام پر ثابت
قدم رکھنے کا ذریعہ بنتی ہے...
اور
”آیات جہاد“ میں یہی سب کچھ.....اللہ رب العالمین نے اپنے بندوں کو سکھایا
ہے..اللہ کرے مسلمان...اس دورے کی مزید قدر کریں..اور اس سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب
ہوں..یہ دورہ پڑھانے والوں....پڑھنے والوں اور اس کے انعقاد میں کسی بھی طرح کی
محنت، کوشش اور ”تعاون“ کرنے والوں کو.....اللہ تعالی بہت، بہت، بہت جزائے خیر
عطاء فرمائیں..اللہ تعالی ان سب کو اپنی محبت کی مٹھاس..اپنی رحمت و مغفرت کی
ٹھنڈک، مقبول ایمان....کامیاب زندگی..رزق حلال کی فراوانی..جہاد پر استقامت اور مزیدار
میٹھا ”حسن خاتمہ“ عطاء فرمائیں...
جو
مسلمان اس بار یہ دورہ نہیں پڑھ سکے وہ...جلد اسے پڑھنے کی ترتیب بنائیں..الحمدللہ
پورا سال یہ دورہ جاری رہتا ہے...الحمدللہ...آیات جہاد کی مختصر تفسیر بھی....”فتح
الجواد“ کے نام سے شائع ہو چکی ہے..آپ اس سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں..پانچویں صدی
ہجری کے ایک عالم فرماتے تھے کہ...دنیا میں بس دو ہی خواہشیں ہیں..پہلی خواہش قرآن
و سنت کا علم پڑھنا اور پھیلانا اور دوسری خواہش جہاد اور رباط....وہ دعاء کرتے
تھے کہ یا اللہ میری زندگی انہی دو کاموں میں ہی لگائے رکھنا..اور مجھے بہترین موت
عطاء فرمانا...
”واَکْرَمُ
مَوْتٍ لِلْفَتٰی قَتْلُ کَافِرٍ“
(ترجمہ)
جوانمرد مسلمان کے لیے سب سے معزز اور اونچی موت...کافر کے ہاتھوں قتل ہونا ہے..
ایمان....علم...جہاد..رباط...اور
شہادت..
سبحان
الله وبحمده، سبحان الله العظيم..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
