25.02.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

دو گذارشات

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو ہمیشہ کے لیے...”اہل ایمان“ ، ”اہل اخلاص“ اور ”اہل فلاح“ میں شامل فرمائے...آج دو باتیں عرض کرنی ہیں..

(۱) وہ مسلمان مرد اور خواتین جن کا..رمضان المبارک ٹھیک نہیں جا رہا..وہ اپنی ”نماز“ کا جائزہ لیں...”نماز“ کا معاملہ ٹھیک کر لیں..رمضان المبارک ملنا اور کھلنا شروع ہو جائے گا ان شاءاللہ..مرد حضرات باجماعت نماز...باتوجہ نماز..لمبی اور زیادہ نماز...اور ایسی ترتیب کہ کوئی نماز بغیر جماعت کے نہ ہو...یقین کریں اگر آپ نے نماز کو اس کا مقام دیا..نماز کے اہتمام کو ترجیح دی تو اللہ تعالی آپ کے سارے کام ٹھیک فرما دیں گے..اور آپ کو ایسی مثالی زندگی عطاء فرمائیں گے کہ...پھر کوئی فکر، مرض اور ذمہ داری آپ کو نماز سے غافل نہیں کر سکے گی...اور آپ دین و دنیا میں ہر لمحہ ترقی کرتے جائیں گے ان شاءاللہ..اس لیے ہمیشہ کے لیے پانچ فرض نمازوں کو اپنی زندگی کا سب سے اہم اور ضروری کام بنا لیں..یہی گزارش خواتین (المؤمنات) سے ہے..البتہ وہ باجماعت نماز کی جگہ..ہر نماز ”اول وقت“ میں ادا کرنا اپنی لازمی اور پسندیدہ ذمہ داری بنا لیں..

(۲) الحمدللہ ”انفاق فی سبیل اللہ“ مہم سے پہلے ہی..ان دو ”اوراد“ کا ورد شروع ہو گیا تھا..

• ”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

•”تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ، الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا“

الحمدللہ ثم الحمدللہ ثم الحمدللہ...اتنا فائدہ ہوا کہ بتا نہیں سکتا..ویسے بھی اپنے حالات بتانے کا معمول نہیں ہے..

”ماشاءاللہ، لا حول ولا قوۃ الا باللہ، حسبنا اللہ ونعم الوکیل“

جب یہ اوراد دل میں پکے ہو گئے تو ”مہم“ کے لیے رفقاء کرام کو پیش کر دیئے...یقینا جنہوں نے انہیں معمول بنایا..انہوں نے ضرور فائدہ اٹھایا ہوگا..مگر......فائدہ اٹھانے والے شاید تھوڑے ہیں..اس لیے مہم ابھی تک زور نہیں پکڑ رہی...اللہ کے بندو! ان روحانی خزانوں سے فائدہ اٹھا لو.....یہ بہت اونچے کلمات ہیں..اور ان کے ظاہری، باطنی، دنیوی، اخروی، جسمانی، قلبی.......علانیہ اور مخفی فوائد بے شمار ہیں.....مگر نیت خالص.....اللہ تعالی کی رضا کی ہو....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله