21.02.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
معمول
سے ہٹ کر
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی ان کو ”مغفرت“ اور ”عزت“ کا عالی مقام نصیب فرمائے..ہمارے وہ پیارے ساتھی
اور رفقاء...جو پچھلے سال کی مہم میں ہمارے ساتھ شریک تھے...بھائی حذیفہ شہید.....(قائدانہ
صلاحیتوں سے بھرپور ایک خاموش مخلص سپاہی) مولانا عبدالعزیز ایثار.....(دلوں کے
تار ہلانے والے فنا فی الدعوۃ مبلغ اور انتھک خطیب)...بھائی عبدالستار (محنت،
استقامت اور سیاست کا شاہکار مجاہد)........اور بھی بہت سے اللہ والے دیوانے..
یہ
تین حضرات جن کا تذکرہ آیا....یہ تو مہم کی انتظامی مجلس اور قیادت کا حصہ ہوتے
تھے.....معلوم نہیں..ہم میں سے کس کس کی یہ ”آخری مہم“ ہوگی...اس لیے بھرپور
”فائدہ“ اٹھا لیں..
دن
رات محنت کریں...اس مہم کی برکت سے بے شمار نیکیاں وجود پاتی ہیں...اور بڑے بڑے
کام سر انجام ہوتے ہیں...اس لیے اسے ”معمولی“ نہ سمجھیں...بلکہ اللہ تعالی کی رضا
کے لیے”معمول“ سے ہٹ کر محنت کریں..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
