30.06.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

انا للہ وانا الیہ راجعون

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ الباقی........

”یا باقی انت الباقی لیس الباقی الا اللہ“

بندہ کے بہت ہی پیارے بڑے بھائی جان....حکیم محمد طاہر انور صاحب...انتقال فرما گئے ہیں..

”انا للہ وانا الیہ راجعون“

”اللھم لا تحرمنا اجرہ ولا تفتنا بعدہ“

ان کی نماز جنازہ ان شاءاللہ...ابھی رات گیارہ بجے جامع مسجد عثمان و علی رضی اللہ عنہما میں ادا کی جائے گی...وہ اس مسجد کے متولی اور بے لوث خادم تھے...”مسجد“ سے ”مزار“ تک ان کا یہ اچانک سفر دل کو زخمی کر گیا ہے...ہم اللہ تعالی کی تقدیر پر راضی ہیں..

اور کہتے ہیں..

انا للہ وانا الیہ راجعون..

آس پاس والے اہل ایمان نماز جنازہ میں بھرپور شرکت فرمائیں..اور دور والے ایصال ثواب کا اہتمام کریں.....

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله