20.03.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
برائے
حُسْنِ خاتمہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی اپنے پیارے بندوں کو...نیکیوں میں مقابلے کا حکم دے کر فرماتے ہیں کہ..تم سب
نے ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے..معلوم ہوا کہ ”نیکیوں میں مقابلہ“ آخرت میں بہت کام
آئے گا..اور یہ ”حسن خاتمہ“ کا ذریعہ ہے...ارشاد فرمایا:-
فَاسْتَبِقُوا
الْخَیْرٰتِ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا[المائدہ (۴۸)]
ترجمہ:
پس تم خیر کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو، اللہ تعالی کی طرف تم سب نے لوٹنا
ہے...
ابھی
سابقہ مقابلہ کے تحفے جاری تھے کہ..اس مہم کا آخری مقابلہ آگیا ہے..اسی آیت مبارکہ
کی روشنی میں..اور ”حسن خاتمہ“ کی لالچ میں اس مقابلہ کا نام ہے..
”
مقابلہ برائے حُسْنِ خاتمہ“
اور
اس مقابلہ کا ایصال ثواب..اپنی مبارک جماعت کے تمام شہداء کرام..تمام وفات پانے
والے حضرات و خواتین..شہداء غزہ..اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کے
”تمام شہداء کرام“ کے لیے ہوگا ان شاء اللہ..آج چونکہ اس ”مہم“ کا آخری مکتوب ہے
اس لیے مختصر چند باتیں عرض ہیں..
(۱)”ایصال ثواب“کا زیادہ فائدہ
اور اجر..خود ایصال ثواب کرنے والے کو ملتا ہے..کچھ لوگ اندھیرے کمرے میں بیٹھے
ہوں..آپ وہاں جا کر لائٹ جلا دیں..سب سے پہلے روشنی آپ کو ملے گی..اور دوسروں کو
ملنے والی روشنی سے..آپ کو ملنے والی روشنی کم نہیں ہوگی..آپ عطر کی شیشی کھول کر
دوسروں کو عطر لگائیں..سب سے پہلے خوشبو آپ کے دماغ کو تازہ کرے گی...اس لیے ”ایصال
ثواب“ میں بخل نہ کیا کریں..خصوصا دوسروں کے لیے ”استغفار“ یعنی مغفرت کی دعاء بہت
قیمتی ”ہدیہ“ ہے..اور اس سے اپنے لیے مغفرت کا دروازہ کھلتا ہے ان شاءاللہ..
(۲) بہت سے تحفے..اور کئی اہم
باتیں رہ گئیں..”قلت و کثرت“ کا موضوع بھی نہ ہو سکا..”المؤمنات“ کے لیے چند خصوصی
مکتوبات کا ارادہ تھا وہ بھی رہ گئے..
الحمدللہ
”المؤمنات“ میں ہزاروں رکنیت ہو چکی ہے باقی عید کے بعد پوری کی جائے گی ان
شاءاللہ..اور اسی دوران ”مکتوبات“ کے یہ رہ جانے والے سلسلے بھی مکمل کریں گے ان
شاءاللہ..اللہ تعالی سے توفیق کا سؤال ہے...
(۳) ایصال ثواب کے سلسلہ کو
منظم کرنے کے لیے ان شاءاللہ..ایک مستقل نظام بنایا جائے گا..تاکہ ہم میں سے جو بھی
قبر میں اترے..اسے فورا لاکھوں مؤمنین اور مؤمنات کی ”دعاء مغفرت“، سورہ فاتحہ،
اخلاص اور آیۃالکرسی کے تحفے موصول ہو جائیں..ایک ”اسلامی برادری“ قائم ہونے کے
فوائد میں سے..یہ بھی ایک بڑا فائدہ ہوتا ہے..ورنہ بڑے بڑے حکمران....مر جاتے ہیں..اور
پیچھے مغفرت کی دعاء کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوتا.....اللہ تعالی ہم سب کو ایمان،
صدقات جاریہ، دنیا و آخرت کی کامیابی، کامل مغفرت...اور حسن خاتمہ نصیب فرمائیں..آپ
سب کو پیشگی ”عید مبارک“..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
