بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

یَوْمُ الْفُرْقَان

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی نے اپنے وعدے کے مطابق..مسلمانوں کو بڑی عظیم الشان فتوحات عطاء فرمائیں...

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

”فارس“ کی فتح بھی...بڑی فتوحات میں شامل ہے..ایران، عراق وغیرہ علاقوں کو ”فارس“ کہا جاتا تھا...حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے ”دور خلافت“ میں ”فارس“ یعنی ”ایران“ مسلمانوں نے فتح کر لیا..بہت ایمان افروز تاریخ ہے..جنگ قادسیہ...اور جنگ نہاوند..حضرات صحابہ کرام کی مثالی بہادری اور قربانی...فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی شاندار جہادی قیادت..

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

ایران....حضرات صحابہ کرام کے مقبول جہاد کی نشانی ہے..اور جہاد کا ایک نتیجہ اللہ تعالی نے یہ بیان فرمایا ہے!

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

الحمدللہ انفاق مہم جاری ہے..” یوم بدر “ ”یوم الفرقان “..سترہ رمضان..اس مہم کا پہلا مقابلہ ہے..اور مقابلے کا نام ہے..

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

اس مقابلے کا ایصال ثواب...مجاہدین غزوہ بدر، شہداء غزوہ بدر..اور تمام صحابہ کرام اور صحابیات...رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام...بے شک ہم ان کے ”مقروض“ ہیں..ساری امت ان کی ”مقروض“ ہے..اور ہم ان کی ”روشنی“ اور ”نسبت“ کے محتاج ہیں..”ایصال ثواب“ بہت عجیب عمل ہے..یہ قرضے اتارتا ہے..اور نسبت دلواتا ہے..ان کا پورا قرضہ کوئی اتار نہیں سکتا...مگر اس کی کوشش اپنی طاقت کے مطابق کی جا سکتی ہے...دو رکعت ادا کریں..پھر 313 بار پڑھیں...

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

اور پھر خالص اللہ تعالی کی رضا کے لیے (16) اور (17) رمضان...بھرپور محنت کریں..اور آخر میں اس محنت و عبادت کا ایصال ثواب کر دیں...اور اللہ تعالی سے امیدوار رہیں کہ..وہ ہمیں....اور ساری امت کو نصیب فرمائیں گے...

”نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ“

مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله