بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مشکل حالات میں کامیابی

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی امت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر رحم فرمائیں..رحمت فرمائیں..اسلام کو غلبہ...اور مسلمانوں کو ”تمکین فی الأرض“ عطاء فرمائیں..بے شک:

”اِنَّ اللّٰهَ عَلٰی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ“

دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں..طاقتوروں کے کمزور ہونے اور کمزوروں کے طاقتور ہونے کا وقت قریب آرہا ہے..ہمارا موضوع چل رہا تھا!

”قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ“

کہ تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو..

”شکر“ کا اصلی معنی اور مفہوم ہے....نعمتوں کا صحیح استعمال..مسلمانوں نے جب اپنی جانوں اور مال کا صحیح استعمال کیا تو وہ دنیا پر چھا گئے..پھر جب نعمتوں کا غلط استعمال کیا تو دنیا میں مغلوب ہو گئے....لیکن یہ زمین اللہ تعالی نے کافروں کے لیے نہیں بنائی..ہاں ان کو کبھی کبھار اس زمین پر غلبہ اور اقتدار مل جاتا ہے...مگر یہ دائمی نہیں ہوتا..زمین اپنے اوپر کسی کو ”سپر پاور“ زیادہ عرصہ نہیں رہنے دیتی..آج کوئی تو کل کوئی..اور یہ یقینی ہے کہ مسلمانوں نے دوبارہ ”غلبہ“ پانا ہے..ایسا غلبہ جو پہلے والے غلبے سے بھی زیادہ بڑا اور وسیع ہوگا..ان شاءاللہ...آج بڑی عجیب خبریں آرہی ہیں..اس لیے:

”قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ“

کا جو موضوع شروع کیا تھا وہ پھر کسی مکتوب میں مکمل کریں گے ان شاءاللہ..

فی الحال ضروری گزارش یہ ہے کہ..حالات اگر خراب اور ہنگامی ہو جائیں تو ”اہل ایمان“ اپنی عبادت، اپنی دعاء.....اور اپنی دینی محنت اور بڑھا دیتے ہیں..تاکہ..اللہ تعالی کی رحمت اور نصرت متوجہ ہو...اور اگر موت آئے تو اچھی، بہترین اور مزیدار موت ہو...قسم ہے زمانے کی...تمام انسان خسارے میں جا رہے ہیں...مگر وہ کامیاب ہیں جو...ایمان، اعمال صالحہ، حق کے کام اور دعوت اور استقامت کی تلقین میں لگے ہوئے ہیں.....

...اللہ تعالی ہمیں ”خسارے“ سے بچائیں...اور دارین کی ”کامیابی“ نصیب فرمائیں..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله