28.02.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

ایک درخواست..پانچ نعمتیں

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی کے نزدیک ایک ”مسلمان“ کی ”حرمت“ کعبہ شریف کی ”حرمت“ سے زیادہ ہے..حضور اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:-

”وَالَّذی نَفْسِی بِيَدِهِ لَقَتْلُ مُؤْمِنٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللّٰهِ مِنْ زَوَالِ الدُّنيا“ (النسائی)

ترجمہ: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے..ایک مؤمن کا قتل اللہ تعالی کے نزدیک ساری دنیا کے ختم ہو جانے سے بھی بڑا (یعنی سخت) ہے“

حالیہ پاک، افغان جنگ پر تمام اہل ایمان کو شدید تشویش، پریشانی اور غم ہے..اللہ تعالی دونوں مسلمان پڑوسیوں کو ایمان، حکمت اور عقل سلیم عطاء فرمائیں..خدانخواستہ یہ جنگ پھیل گئی تو.....اہل اسلام کو شدید نقصان ہوگا...تمام اہل دل مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں..اور کوئی بھی اس لڑائی میں مزید تیل ڈال کر اسے نہ بھڑکائے...دونوں طرف مسلمانوں کی جانیں جا رہی ہیں..مسلمانوں کی قوت ضائع ہو رہی ہے..اور مسلمانوں کے دشمن خوشیاں منا رہے ہیں...ہم دونوں طرف کے حکمرانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر آپسمیں برادرانہ مذاکرات کریں..مستقل جنگ بندی کا معاہدہ کریں..اور ایک دوسرے کے مددگار بنیں....مشرکین اور یہود و نصاری اس جنگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں..انکی سازشوں سے خود کو بچائیں..اور یاد رکھیں کہ..آپ سب نے اللہ تعالی کے حضور پیش ہونا ہے..اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے..

•گزشتہ مکتوب میں عرض کیا تھا کہ...پانچ نعمتوں پر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے..چنانچہ وہ ان پانچ نعمتوں کے بارے نقصان میں رہتے ہیں..قرآن مجید نے یہ پانچ نعمتیں ذکر فرمائی ہیں اور ساتھ ارشاد فرمایا ہے!

”قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠

کہ تم ان کا بہت کم شکر ادا کرتے ہو..

وہ پانچ نعمتیں یہ ہیں..

(۱)”سَمَعْ“ یعنی سننے کی صلاحیت (۲)”بَصَرْ“ یعنی دیکھنے کی طاقت (۳)”فُؤَادْ“ یعنی دل..(۴)”مَکَانْ“ یعنی رہائش (۵)”مَعَاشْ“ یعنی روزی...

آپ خود کو اور آس پاس دیکھیں..ان پانچ نعمتوں کا شکر، قدر اور صحیح استعمال کرنے والے واقعی بے حد تھوڑے نظر آئیں گے...بلکہ اکثر کو تو ان نعمتوں کا احساس تک نہیں ہوتا.....باقی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله