08.03.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

تین نعمتیں..ایک روایت

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی کی ”نعمتیں“...اور ”انعامات“ بے شمار ہیں..الحمدللہ رب العالمین..

(۱) الحمدللہ جماعت کے شعبہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ...”لِدَعْوۃِ الایمان“ کے زیر اہتمام دو دن میں ”تیس افراد“ نور اسلام میں داخل ہوئے..کفر و شرک سے تائب ہوئے..موت سے زندگی کی طرف آئے..والحمدللہ رب العالمین...

(۲) الحمدللہ ”قاتل“ جل مرے..7 مئی 2025..ہماری مساجد، بچوں اور خواتین پر حملہ کرنے والے بزدل انڈین پائلٹوں میں سے دو..اپنا ہی ”سخوئی فائٹر“ گرنے سے جل مرے..خبروں میں تصدیق ہو چکی ہے کہ...یہ ”پائلٹ“ 7 مئی کے...حملے میں شامل تھے..خس کم جہاں پاک..والحمدللہ رب العالمین...

(۳) الحمدللہ ”یوم الفرقان“ کا ”مقابلہ“.....نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ...اللہ تعالی کی ”نصرت“ سے ”فتح یاب“ ہوا ہے...شاندار محنت اور بہترین نتیجہ..اللہ تعالی اس میں خرچ کرنے والوں، دعوت، محنت اور ترتیب بنانے والوں...دعاء کرنے والوں کو..”اصحاب بدر“ کی کامیاب ایمانی نسبت..اپنی کامل مغفرت اور دارین کی فلاح اور برکت عطاء فرمائیں..اس مقابلہ کی توفیق پر اللہ تعالی کا شکر..والحمدللہ رب العالمین..

(۴) الحمدللہ”سنن الترمذی“ میں وہ روایت موجود ہے جس کو بعض اہل علم...”صلوٰۃ التسبیح  صغریٰ“ کہتے ہیں..روایت کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں..

”حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدہ اُم سُلَیم رضی اللہ عنھا صبح کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں..اور انہوں نے عرض کیا! مجھے کچھ ایسے کلمات سکھا دیں..جنہیں میں نماز میں پڑھ لیا کروں..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا! دس مرتبہ ”اللہ اکبر“ پڑھا کرو..دس مرتبہ ”سبحان اللہ“ پڑھا کرو اور دس مرتبہ ”الحمدللہ“ پڑھا کرو..پھر جو چاہے دعاء مانگو..اللہ تعالی (تمہاری دعاء پر) فرمائیں گے نَعْم نَعْم...ہاں، ضرور ہاں...(یعنی ہم نے قبول فرما لی)....(الترمذی)

دس بار ”تکبیر“...دس بار ”تسبیح“...اور دس بار ”حمد“ کرنے کا حکم فرمایا...اسی کا ترجمہ...اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمدللہ پڑھنے سے کر دیا...

اہل علم غور کریں گے تو کافی کچھ مزید سمجھ لیں گے...اس روایت کی قدرے تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله