01.07.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

بھٹکا ہوا انقلابی

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی...ہر فتنے سے ہماری حفاظت فرمائیں..

”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفِتَنِ، مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ“

”سلمان ندوی صاحب“اللہ تعالی کے سپرد...ان کے اعمال و اقوال اللہ تعالی کے سپرد..اللہ تعالی ہی بہترین فیصلہ فرمانے والے ہیں..

”اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠“[التین(۸)]

میں اس موضوع پر نہیں لکھنا چاہتا تھا...مگر تین باتوں نے مجبور کیا...

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی والہانہ محبت....ندوی صاحب نے اس باب میں بہت ظلم ڈھائے..ہمارے کلیجے زخمی کئے...اللہ تعالی ہر مسلمان کو اس جرم سے بچائے..جو مسلمان کسی ایک صحابی کے خلاف بھی دل میں زہر یا بغض رکھتا ہو وہ سچی توبہ کر لے..اس جرم کی قباحت کا تازہ نتیجہ کہ..آج حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان کے ایک بلند پایہ عالم دین (سلمان ندوی) پر بحث ہو رہی ہے کہ..ان کے لیے ”استغفار“ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

بابری مسجد پر ”سلمان ندوی“ کا ظالمانہ، بزدلانہ موقف..اس سے ہم سب مسلمانوں کو شدید دکھ پہنچا.. ماضی میں بندہ اور ان کے درمیان دوستی کا رشتہ..جی ہاں وہ کسی زمانے مجاہدین کے حامی تھے..بندہ سے ملنے کراچی آئے تفصیلی ملاقات ہوئی بڑے خوش اور مطمئن ہوئے..پھر بندہ لکھنؤ گیا..” دارالعلوم ندوہ“میں ان سے ایک ”بدمزہ“ ملاقات ہوئی..اس میں کافی الجھے ہوئے نظر آئے..سمجھ آیا کہ وہ صرف ایسا ”اسلامی انقلاب“ چاہتے ہیں..جس میں انہیں خود کوئی ”قربانی“ نہ دینی پڑے..البتہ اس ”انقلاب“ میں ان کو بہت اہمیت، شان و شوکت اور پروٹوکول ملے..بس یہی کمزوری ان کو لے ڈوبی..وہ سرکاری اعزازات، ذاتی عزت اور پروٹوکول کے پیچھے دوڑتے گئے..اور اس پر اپنی اور اپنے عالی شان خاندان کی ”نیک نامی“ قربان کرتے چلے گئے.....

ان کی ”وفات“ اللہ تعالی کا احسان ہے..خود ”سلمان ندوی“ پر کہ...وہ مزید گمراہی سے بچ گئے..وہ زندہ رہتے تو معلوم نہیں اور کیا کیا کرتے کیونکہ....وہ ”پٹڑی“ سے اتر چکے تھے..اگلے الیکشن میں وہ ”بی جے پی“ کے وزیر یا گورنر بنتے..اور اسلام دشمنوں کی مدلل آواز بن جاتے..اسی طرح یہ اللہ تعالی کا احسان ہے..مسلمانوں پر کہ وہ کشمکش میں ڈالنے والے ایک فتنے سے بچ گئے.....

کہاں وہ کفر کو للکارنے والا ”پیارا ندوی“..اور کہاں کفر کے نیچے لگ کر عید کی ”قربانی“ تک سے روکنے والا ”لفافہ ندوی“......ایک بھٹکا ہوا انقلابی......

...یا اللہ......ہم سب کو ایمان کامل پر خاتمہ نصیب فرما.....مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله