16.06.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مرحبا! ١٤٤٨ھ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...

اللہ تعالی ہم سب...اُمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو..نئے مہینے اور نئے سال کی ”خیر و برکت“ عطاء فرمائیں...اور ان کے ”شرور و فتن“ سے ہماری حفاظت فرمائیں...

ہمارے ہاں..آج مغرب سے نیا قمری مہینہ....” محرم الحرام “ اور نیا قمری، ہجری سال...”١٤٤٨“..شروع ہو رہا ہے....مسنون دعاؤں اور معمولات کا اہتمام رہے..کیونکہ ہر دن، ہر مہینہ اور ہر سال....اپنے ساتھ ”خیر“ بھی لاتا ہے..اور ”شر“ بھی..

الحمدللہ”السباحۃ مہم“بہت عمدہ جا رہی ہے...بہت سے ”مسلمان“ تیراکی سیکھ رہے ہیں...ہر طرف دعوت پہنچ رہی ہے..والحمدللہ..

بزرگ فرما گئے کہ...کشمیر پاکستان ہے..اور پاکستان کشمیر ہے..اور کشمیر پاکستان کی ”شہ رگ“ ہے..یہ کوئی افسانوی جملہ نہیں..ایک زمینی حقیقت ہے..مگر اس ”شہ رگ“ کا ایک بڑا حصہ..دشمن انڈیا کے قبضے میں ہے..وہاں کے مسلمان امید بھری نظروں سے...کشمیر کے آزاد خطے کو دیکھتے ہیں..مگر اب اس ”آزاد خطے“ میں بھی آگ بھڑک رہی ہے..دشمن خوش ہیں جب کہ اہل دل ان خطرناک حالات پر رو رہے ہیں...شہ رگ جیسی حساس اور معزز جگہ کے مسائل ”نوکر شاہی“ کے حوالے نہیں کیے جاتے..ملک کی مرکزی قیادت کو چاہیے کہ فوراً وہاں جائے..محبت کے بازو پھیلائے..زخموں پر مرہم رکھے..مسائل سنے..دبانے اور مارنے کی بجائے عزت و تکریم دے..اور معاملے کی سنگینی کا درست اندازہ لگائے...حالات کافی خطرناک ہیں..وقتی طور پر دبا بھی دیے گئے تو نفرت کی آگ زیر زمین...بڑھتی جائے گی..زمین اور ملک کی آبادی..اس کے باشندوں سے ہوتی ہے..”کالعدم“ قرار دینے کا بُرا رواج بڑھتا جا رہا ہے....اس سے تو....بہت کچھ ”کالعدم“ بلکہ ”عدم“ ہو سکتا ہے..ملک کے کچھ با اثر بڑے سیاستدان..اس مُلک کو ”انڈیا“ کی گود میں ڈالنے کے لیے سرگرم اور ”بے تاب“ ہیں..اللہ تعالی ان کے شر سے حفاظت فرمائیں...کشمیر اور اہل کشمیر کے لیے...خصوصی دعاء کا اہتمام کریں...

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله