14.08.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مؤمنات
کا پہلا دورہ تزکیہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته...
اللہ
تعالی تمام...اہل ایمان، اہل اسلام کی..ان کے ملکوں کی..ان کے جان، مال، عزت و
آبرو...اور ان کے دین، ایمان کی....حفاظت فرمائیں....
① آج ”صفرالخیر“ کی
ہمارے ہاں تیس تاریخ ہے.. جبکہ کئی ممالک میں..ربیع الاول شریف کی پہلی تاریخ.....مغرب
کے بعد نئے مہینہ..نئے چاند کی دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے..ربیع الاول١٤٤٨ھ
بمطابق اگست 2026ء.....
② الحمدللہ ثم
الحمدللہ....کئی مہینے کی دعاؤں اور تیاریوں کے بعد....آج بروز جمعہ...اللہ تعالی
کی نصرت، رحمت اور فضل و کرم سے...”المؤمنات“ کا پہلا” دورہ تزکیہ“ ”دارالأرقم
للمؤمنات“ میں...عصر کے بعد شروع ہو رہا ہے...اللہ تعالی کی ”بندیوں“ کو...اللہ
تعالی سے جوڑنے کے لیے..دلوں کا زنگ دور کرنے کے لیے..ایمان اور اعمال کی کمزوری
ختم کرنے کے لیے..قلوب کو”نور الہی“ سے منور کرنے کے لیے..خواتین اسلام کو...ان کی
زندگیوں کا اصل مقصد یاد دلانے کے لیے...اور”فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ“...دوڑو
اللہ تعالی کی طرف کی..حقیقت تلاش کرنے کے لیے..
یہ
سات روزہ...نورانی، اصلاحی، تربیتی، تعلیمی...اور ایمانی دورہ مرتب کیا گیا ہے..اس
کے معمولات..مرد حضرات کے دورہ تربیہ سے کافی کم اور آسان ہیں..مگر زندگی کا
رخ....ایمان کی طرف اور...اللہ تعالی کی طرف موڑنے والے ہیں..
یہ
دورہ ان شاءاللہ....اگلے ماہ سے...مردوں کے دورہ تربیہ کے ایام میں ہر مہینہ ہوگا
ان شاء اللہ..
آج
پہلا تجرباتی دورہ....رکھا گیا ہے..اس میں مزید 20 داخلوں کی گنجائش ہے..قریب والی
”مؤمنات“ ہمت کریں..اللہ تعالی سے توفیق مانگیں..اور عصر تک اس انمول موقع سے
فائدہ اٹھانے کے لیے..اپنی ضلعی منتظمہ صاحبہ یا مرکزی رابطہ کار صاحبہ سے رابطہ
کر لیں.....پہلے دورے کی ایک الگ فضیلت اور شان ہوتی ہے..کیونکہ....
”الفَضْلُ
لِلْمُتَقَدِّمِ“
پیارے
آقا، محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ”محبت“ کا اہم تقاضا یہی ہے کہ ہم
ان کے دین....اور ان کی سنت کو اپنی اور اپنے اہل و عیال کی زندگیوں میں لائیں....یا
اللہ! یہ ”دورہ تزکیہ“ آپ کے لیے ہے..اسے آسان فرما دیجئے، قبول فرما لیجئے....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
