03.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
برف
پگھلی ہے
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ہمارے ”اوقات“ کو..ایمان اور اعمال صالحہ سے بھر دیں..اللہ تعالی ہماری
”اوقات“ کو ایمان کامل کی عزت سے بڑھا دیں...
① اس جمعہ سے
الحمدللہ..المؤمنات کا دوسرا ”دورہ تزکیہ“ شروع ہو رہا ہے..پہلے ”دورہ تزکیہ“ میں
شرکت کرنے والی مؤمنات بہنوں نے جو ”تاثرات“ لکھے تھے..وہ کاغذوں میں دبے رہ
گئے..آج پڑھنے کا موقع ملا تو دل سے شکر نکلا...ایک بزرگ خاتون نے لکھا ہے کہ..ساری
زندگی اللہ تعالی سے جو رحمتیں مانگی تھیں..وہ ساری اس دورہ میں نصیب ہو گئیں..باقی
تأثرات بھی بڑے ایمان افروز ہیں..بے شک اللہ تعالی اپنے دین، اپنے ذکر اور اپنے
کام کے لیے..خاص بندوں کو ہی منتخب فرماتے ہیں..اللہ تعالی اس آنے والے دورے کو بھی
اپنے فضل سے کامیاب فرمائیں..اور ہر شرکت کرنے والی کو اپنی مغفرت، اپنی رضا، اپنا
فضل، اپنا ذکر، بامقصد زندگی..اور کامیاب آخرت نصیب فرمائیں..آپ سب سے ”دورہ تزکیہ“
کے لیے دعاء کی درخواست ہے..
② ربیع الاول کا
بابرکت مہینہ..اور حجامہ کی تاریخیں چل رہی ہیں..جمعرات اور جمعہ دو دن رہ گئے ہیں..جسم
سے گندا خون نکالیں..اچھے اور صالح خون کے لیے جگہ بنائیں..اور پھر اپنے نئے بننے
والے خون کو...صالح اعمال اور اچھی غذاؤں کا تحفہ دیں..یاد رکھیں..غذا جتنی سادہ
اور سستی ہوگی..وہ اسی قدر مفید ہوگی..
③ بہت عرصہ بعد..برف
پگھلی ہے..اگرچہ تھوڑی سی پگھلی ہے..مگر آئندہ کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے..افغان
سفیر نے پاکستان کے ڈیفنس کالج میں خطاب کیا ہے..بہت خوشی ہوئی..اللہ تعالی ان
دونوں ملکوں کے درمیان..اسلام پر مبنی..اخوت، بھائی چارہ، دوستی، محبت اور ہمکاری
کا رشتہ قائم فرمائے..ان دونوں ملکوں کے ”قبرستان“ تک مشترک ہو چکے ہیں..معلوم نہیں
حکمران کیوں ایک دوسرے سے خفا ہیں؟....
مغرب
سے جمعہ شریف مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
