14.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
وقت
اور لمحات
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی ہمیں خیر و برکت والے ”دن“ اور خیر و برکت والی ”راتیں“ نصیب فرمائیں..اور
دن، رات کی برائیوں سے ہماری حفاظت فرمائیں..حضور اقدس سیدنا محمد صلی اللہ علیہ
والہ وسلم دعاء فرماتے تھے..
”اللَّهُمَّ
إِنِّی أَعُوذُ بِكَ مِنْ يَوْمِ السُّوءِ، وَمِنْ لَيْلَةِ السُّوءِ، وَمِنْ
سَاعَةِ السُّوءِ، وَمِنْ صَاحِبِ السُّوءِ“(الطبرانی)
”
یا اللہ برے دن، بری رات، بُری گھڑی، اور بُرے ساتھی سے آپ کی پناہ (حفاظت) چاہتا
ہوں..“
ابھی
رات کے ایک بج کر پچاس منٹ ہوئے ہیں..قمری حساب میں مغرب سے اور شمسی اعتبار سے
رات بارہ بجے کے بعد..نیا دن یعنی ”پیر“ شروع ہو چکا ہے..تاریخ ہے یکم ربیع الثانی۱۴۴۸ھ بمطابق 14ستمبر2026....یعنی
”چاند رات“ چل رہی ہے..جن کے چاند والے معمولات رہ گئے ہوں..وہ صبح کر لیں..حدیث
صحیح سے ثابت ہے کہ..جس کے رات کے معمولات رہ گئے ہوں وہ ان کو فجر کے بعد ظہر کا
وقت داخل ہونے سے پہلے ادا کر سکتا ہے..اس پیار اور سہولت بھری پیشکش سے کوئی
فائدہ اٹھانے والا بن جائے تو پوری زندگی کا ”تہجد گزار“ شمار ہو....وقت کی سمجھ،
وقت کی پہچان، وقت کی قدر، وقت کی حکمت...اور وقت کی فکر کسی کسی کو نصیب ہوتی
ہے..اللہ تعالی ہمیں بھی نصیب فرمائے..وقت، زمانہ، عصر، عمر اور لمحات...ان کے بہت
سے راز بتا دیے گئے..اور بہت سے اپنے خاص بندوں کے لیے چھپا لیے گئے..وہ صرف انہیں
ہی سمجھائے جاتے ہیں..کیونکہ وہ وقت کے قدردان ہوتے ہیں..ہم جیسے لوگ اُن اوقات سے
ہی فائدہ اٹھا لیں جن کے راز سمجھا دیے گئے..تو یہ بھی بڑی بات ہے..توفیق ملی تو
کبھی اس موضوع پر بات کریں گے ان شاءاللہ..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
