29.09.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
حقائق
میں ڈوب جائیں
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی آپ ”حق“ ہیں..آپ”برحق“ہیں..آپ سب سے بڑی ”حقیقت“ ہیں...سب سے سچی ”حقیقت“ ہیں..
”اللّٰھم
اَنْتَ الحَقْ“
یا
اللہ! آپ کے تمام وعدے ”حق“ ہیں..”برحق“ ہیں..بالکل سچی ”حقیقت“ ہیں...
”و
وَعْدُكَ الْحَقُّ“
یا
اللہ تعالی! آپ کا فرمایا ہوا...”حق“ ہے..” برحق“ ہے..بالکل سچی ”حقیقت“ ہے..
”وَقَوْلُكَ
الحَقُّ“
یا
اللہ! آپ کی ملاقات ”حق“ ہے..”برحق“ ہے.. موت ”حقیقت“ ہے..وہی آپ سے ملاقات ہے..
..
وَلِقَاؤُكَ الحَقُّ..
یا
اللہ! جنت ”حق“ ہے..”برحق“ ہے..پکی سچی ”حقیقت“ ہے..
”وَالْجَنَّةُ
حَقٌّ“
یا
اللہ! ”جہنم، آگ“حق ہے..برحق ہے..ایک یقینی حقیقت ہے..
”وَالنَّارُ
حَقٌّ“
یا
اللہ! آپ کے تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام ”حق“ ہیں..”برحق“ ہیں..سچے ہیں..حضرت
سیدنا آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے لیکر..حضرت سیدنا و مولانا محمد صلی اللہ علیہ
والہ وسلم تک...
”
وَالنَّبِيُّونَ حَق“
یا
اللہ! قیامت ”حق“ ہے..”برحق“ ہے..بالکل پکی ”سچی“ لازمی حقیقت ہے..
”وَالسَّاعَةُ
حَقٌّ“
حضرت
آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم..جب تہجد کے لیے بیدار ہوتے تھے تو یہ ”دعاء“
پڑھا کرتے تھے..دنیا دراصل دھوکے کی جگہ ہے..انسان کے دل و دماغ سے اصل ”حقائق“
نکل جاتے ہیں..اور وہ نقلی، عارضی اور فانی فکروں میں خود کو ضائع کرنے لگتا
ہے..اس لیے لازم ہے کہ آنکھ کھلتے ہی خود کو....یہ ”حقائق“ یاد دلائے جائیں..اپنے
ایمان کو درست کیا جائے..اور ان ”حقائق“ میں کامیابی کو اپنی اصل فکر بنایا
جائے...
(مفید
مشورہ) آج منگل کا دن اور دنیا کے اکثر خطوں میں ۱۷ ربیع الثانی ہے..جسمانی،
قلبی، سفلی، آسیبی، وہمی اور نظری امراض کا بہترین علاج ”حجامہ“ بھی ہے..موقع سے
فائدہ اٹھائیں...(”پاکستانی چاند “بدھ کے دن ”سترہ“ کا ہوگا)...
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
