12.10.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
مولانا
عبدالحفیظ امیر پوری رحمۃ اللہ علیہ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کے ”عقلمند“ بندے وہ ہیں..جو اپنی زندگی میں..اپنی موت کی تیاری کرتے ہیں..ایسے
اعمال کرتے ہیں جو موت کے بعد کام آئیں..اور اس بارے میں ہمیشہ غور و فکر کرتے
رہتے ہیں کہ..وہ اپنے لیے آگے کیا بھیج رہے ہیں:-
”وَ
لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ“(الحشر۱۸)
ترجمہ:
ہر شخص کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کل (یعنی آخرت) کے لیے کیا بھیج رہا ہے..
آپ
نے ہفت روزہ ”القلم“..اور پندرہ روزہ ”مدینہ مدینہ“ میں ایک نام پڑھا ہوگا..
”عبدالحفیظ
امیر پوری“
یہ
بندہ کے چچا زاد بھائی تھے..عرصہ دراز سے جماعت کے ساتھ وابستہ تھے اور باقاعدگی
سے کالم لکھتے تھے..آج وہ اللہ تعالی سے ملاقات کو چلے گئے..
..انا
للہ وانا الیہ راجعون..
اللہ
تعالی ان کو اپنی مغفرت اور رحمت کا عالی مقام نصیب فرمائیں..ماشاءاللہ عالم دین
اور صاحب قلم تھے..انکی نماز جنازہ کل بروز منگل دن گیارہ بجے..ان شاءاللہ ”جامعۃ
الصابر بہاولپور“ میں ادا کی جائے گی..قریب والوں سے شرکت کی..اور دور والوں سے ”ایصال
ثواب“ کی درخواست ہے..
② جمادی الاولی ۱۴۴۸ھ کا چاند ہو گیا ہے..چاند
رات جاری ہے..دعاء و معمولات کی یاد دہانی ہے..
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
