08.10.2026
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
اِختِلَافْ
السلام
علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ
تعالی کے پیارے پیارے نام ہیں..یعنی أَسماءُ الحُسنٰی..ان أَسماءُ الحُسنٰی میں سے
ایک”الحَقُّ جلّ شانہ“ ہے..اللہ تعالی ہمیں اپنے اِس مبارک ”اِسم صفاتی“ کی برکت
سے..”حق“ نصیب فرمائیں..”حق“ پر چلائیں..”حق“ کا ”داعی“ اور ”مُوصِی“ بنائیں.....
اس
دنیا کی ”خوبصورتی“ اختلاف سے ہے..ہر انسان دوسرے سے مختلف..ہر ”حیوان“ دوسرے سے
مختلف..حتی کہ ہر درخت اور پتھر دوسرے سے مختلف..
”
اختلاف“ انسان کی ”فطرت“ میں موجود ہے..جس طرح بھوک اور پیاس انسان کی فطرت میں
داخل ہیں..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے جس طرح بھوک اور پیاس مٹانے
کے اصول، قوانین اور حدود مقرر کر دیئے ہیں..اسی طرح ”اختلاف“ کے بھی قوانین، حدود
اور اصول ارشاد فرما دیے ہیں..ہر ”اختلاف“ اچھا نہیں ہوتا..اور ہر اختلاف بُرا بھی
نہیں ہوتا..اختلاف ”سفر“ کی طرح ہے اس سے انسان کے ”اخلاق“ کا پتہ چل جاتا ہے..ہر
”اختلاف“ سے بچنے کی کوشش کرنا یہ انسان کو ”منافق“ بنا دیتا ہے..اور ہر اختلاف میں
کود پڑنا..یہ انسان کو ذلت اور محرومی میں ڈال دیتا ہے..کسی اختلاف میں دونوں طرف
”حق“ کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ..بعض اختلافات میں دونوں طرف ”باطل“ ہوتا ہے..جبکہ
بعض اختلافات میں ایک طرف ”حق“..اور ایک طرف ”باطل“ ہوتا ہے..بعض ”اختلاف“ ضروری
ہوتے ہیں..بعض جائز ہوتے ہیں..بعض فضول ہوتے ہیں..جبکہ بعض اختلافات مکروہ اور
حرام ہوتے ہیں..اختلاف میں ”نیت“ کا بھی بڑا دخل ہوتا ہے...اور یہ بھی دیکھنا ضروری
ہوتا ہے کہ..اس ”اختلاف“ میں پڑنے سے مجھے اور اُمت کو کیا فائدہ ہوگا...
حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی
تہجد کی نماز کا آغاز ہی اس دعاء سے فرماتے تھے کہ..اللہ تعالی اختلافی معاملات میں
مجھے ”حق“ پر رکھیں...یہ دعاء بخاری شریف اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے..بندہ اس
پر ایک پورا مضمون بھی لکھ چکا ہے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ”ہر حال“ اور ”ہر
قال“ میں ”برحق“ ہیں..یہ دعاء دراصل اُمت کی تعلیم کے لیے تھی..
بہرحال
”اختلاف“ کے معاملہ میں شریعت کی پیروی ضروری ہے..لیکن یہ بات سوشل میڈیا کے بے
غسل، بے وضو، بے لگام طبقے کو کون سمجھائے؟
چلیں
اللہ تعالی کا شکر ہے..جمعہ شریف آرہے ہیں..مغرب سے مقابلہ حسن کے ساتھ
شاندار....ایماندار استقبال نصیب ہو.....
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله
