01.10.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

”دُعَاءُالشَّیخَینْ“

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....

اللہ تعالی کا شکر کہ..انہوں نے اس اُمت کو..حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ جیسے..خلیفہ اول، خلیفہ بلا فصل، خلیفہ راشد عطاء فرمائے...والحمدللہ رب العالمین..

کل جو پیاری دعاء لکھی تھی..وہ پیارے اور عظیم انسان کامل..حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مانگا کرتے تھے..سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد....ہمارے اور پوری اُمت کے سب سے بڑے مُحسِنْ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ..

(اللهم) یا اللہ تعالی جی (لَا تَدَعْنَا) ہمیں نہ چھوڑیں (فِی غَمْرَةٍ) گمراہی، عیاشی اور گناہوں میں ڈوبا ہوا....آخرت کی تیاری سے غافل ہو کر دنیا کے نشے میں ڈوبا ہوا..یعنی ہم اگر ایسی حالت میں ہیں تو آپ ہمیں اُس سے نکال  دیجئے (وَلَا تَأخُذْنَا) اور ہمیں نہ پکڑیں (عَلىٰ غِرَّۃٍ) دھوکے اور غفلت میں پڑا ہوا..یعنی ہم کسی گناہ میں ہوں..یا کسی مستی میں ہوں اور اچانک اس حالت میں موت آجائے..اس سے ہماری حفاظت فرما دیجئے (وَلَا تَجْعَلْنَا) اور ہمیں نہ بنائیے (مِنَ الغَافِلِينْ) غافلوں میں سے..دین سے غافل..قرآن سے غافل..فرائض سے غافل..اپنی شرعی ذمہ داریوں سے غافل..آخرت کی تیاری سے غافل..قبر، حشر، آخرت سے غافل..اللہ تعالی فرماتے ہیں..لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا..جبکہ وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں..قرآن مجید جا بجا غفلت سے روکتا ہے....دیکھا آپ نے کتنی جامع اور ضروری دعاء ہے..

..اللهم لَا تَدَعْنَا فِی غَمْرَةٍ وَلَا تَأخُذْنَا عَلىٰ غِرَّۃٍ وَلَا تَجْعَلْنَا مِنَ الغَافِلِينْ...

مصنف ابن ابی شیبہ کی ایک روایت کے مطابق..حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے آخری وقت یہی دعاء مانگی تھی..(وہاں مفرد یعنی واحد متکلم کا صیغہ آیا ہے)

”اللهم لَا تَدَعْنِی فِی غَمْرَةٍ وَلَا تَأخُذْنِی عَلىٰ غِرَّۃٍ وَلَا تَجْعَلْنِی مِنَ الغَافِلِينْ“

یا اللہ مجھے گمراہی اور گناہ میں مدہوش نہ چھوڑیں اور مجھے اچانک نہ پکڑیں اور مجھے غافلوں میں سے نہ بنائیں..

بعض جگہ الفاظ کچھ آگے پیچھے ہیں...مگر مفہوم اور مقصد ایک ہی ہے..

سبحان اللہ!..اب تو یہ ”دُعَاءُالشَّیخَین“ ہو گئی..رضی اللہ عنہما...وہ جو کبھی غافل اور گناہوں میں مست ہوتے ہی نہ تھے..وہ یہ دعاء مانگتے تھے..تو پھر ہمارے لیے یہ کتنی اہم ہوگی....جو کبھی ”بیدار“ ہی نہیں ہوتے..مغرب جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله