11.11.2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

جُمادی الآخرۃ ۱۴۴۸ھ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....

اللہ تعالی ہمیں زمانے اور وقت کے خسارے سے بچائیں....

..وَ الْعَصْرِ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ..

وقت جا رہا ہے..عمر ختم ہو رہی ہے..ایک اور مہینہ بیت گیا..خوش نصیبوں نے اس مہینے میں اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لیے کافی کچھ بنا لیا....جبکہ بے ہمت لوگوں کا مہینہ..بستر اور بازار اور موبائل کھا گیا.....اللہ تعالی ہمیں خوش نصیب بنائیں..بد نصیبی سے بچائیں..

”اللّٰھُمَّ اِنا نَعُوْذُبِكَ مِن سُوْءِ الْقَضَاءِ“

آج مغرب سے نیا قمری ہجری مہینہ...”جُمادی الآخرۃ ۱۴۴۸“شروع ہو رہا ہے..اللہ تعالی اسے ہمارے لیے..خیر و عافیت کے ساتھ..ایمان، اعمال صالحہ....دعوت حق اور دعوت استقامت سے لبریز فرمائیں..امت مسلمہ کو فتوحات عطاء فرمائیں..اور فلسطین اور کشمیر کے مجاہدین کو اپنی خاص نصرت عطاء فرمائیں..

..چاند رات کی دعائیں اور معمولات یاد رہیں..

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله