بسم اللہ الرحمن الرحیم

مکتوبات 2017

)مقابلۂ حسن(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس کے فضل سے استخارہ کی ’’نورانی مہم‘‘ توقع سے زیادہ کامیاب اور مفید رہی… اس بارے میں مزید تفصیل کسی اور وقت، مغرب قریب ہے حضرت سید جمعہ مبارک تشریف لانے والے ہیں… مقابلہ حسن اور عمل آیۃ الکرسی مرحبا
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
12.01.2017
)استخارہ…ایک دلکش تحفہ(
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالی کا شکر… وہ ’’رب‘‘ ہے ’’رحمان‘‘ ہے’’رحیم‘‘…
(1) استخارہ والے دو ’’رنگ و نور‘‘اور مکتوبات الگ کتابچے میں چھاپنے کا مطالبہ بڑھتا جارہا ہے فی الحال یہ سب کچھ ماہنامہ بنات عائشہ میں شائع کیا جارہا ہے،تقسیم کرنے کے خواہشمند وہاں سے کاپی کرلیں… دراصل ’’استخارہ‘‘ کے بارے میں ایک مضمون مزید لکھنے کا ان شاء اللہ ارادہ ہے…وہ آجائے تو پھر ان سب کا کتابچہ چھاپ دیں گے ان شاء اللہ
(2)جہاد کے موضوع پر ایک انمول کتاب ’’جہاد کے احکام و فضائل ‘‘ شائع ہوچکی ہے… عزیز محترم مولانا مدثر جمال کی کاوش…سب اہل ایمان سے تاکیدی گزارش ہے کہ یہ کتاب حاصل کرلیں اور پڑھیں… خصوصا جہاد پر بیان کرنے والوں کے لئے یہ ایک دلکش تحفہ ہے…موبائل اور نیٹ کی نحوست نے مسلمانوں کو’’کتابوں‘‘کی برکات سے دور کردیا ہے…ایک اچھی کتاب کے پیچھے کتنا ایمان،کتنی دعائیں، کتنے سجدے، کتنی نورانیت، کتنی روحانیت ہوتی ہے یہ بات صرف دل والے سمجھتے ہیں… بعض کتابیں گھر میں آجائیں تو عجیب برکات ساتھ لے آتی ہیں…اے ایمان والو! کتاب سے اپنا رشتہ اورتعلق کمزور نہ ہونے دو… افسوس کہ جب کوئی نیا موبائل آتا ہے تو اس کے خریداروں کی لائنیں لگ جاتی ہیں حالانکہ موبائل انسان کی عمراور زندگی کو چاٹ کھاتا ہے جبکہ اتنی پیاری کتابیں آجاتی ہیں اورہمیں مسلمانوں کی منت کرنی پڑتی ہے کہ ان کو خرید لیں…حالانکہ یہ کتابیں انسان کو صرف نفع ہی دیتی ہیں…مغرب سے جمعہ شریف ،مقابلہ حسن اور عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
16.01.2017
)رحلت سلطان العلماءؒ(
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللہُ الْبَاقِی… عصرحاضر کے ’’سلطان العلماء‘‘ رحلت فرما گئے… إِنَّالِلّٰهِ وَإِنَّاإِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ… ماضی کی روشن روایات کے امین، روشن قلب، روشن فکر، روشن خیال، روشن عقیدہ… اسلاف کے نقش قدم حضرت اقدس مولانا سلیم اللہ خان صاحب وفات پاگئے… تاریک جدت پسندی کے سامنے بند باندھنے والا کوہِ ہمالیہ… آہ!نظروں سے اوجھل ہوگیا…اَللّٰهُمَّ لَا تَفْتِنَّا بَعْدَهٗ… سات دہائیوں کی مسلسل محنت، ستر سالہ مسند آرائی،چار دہائیوں کی شاندار قیادت نوے سالہ عمیق روشنی… آہ!رخصت ہوگئی…اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَهٗ… حکیم الامت کی حکمتوں کا امین،حسینی مدنی فیوضات کی چلتی پھرتی تصویر، مسیح اللھی نسبتوں کا تاجدار،علم حدیث کا منور مینار، حسن انتظام کا نابغۃ العصر، وفاق المدارس کا صدر نشین… جرأت و غیرت کا مہکتا استعارہ… بیدار مغز فیض عالم آہ!چلا گیا،چلا گیا… امت مسلمہ سے تعزیت… اور اپنے دلِ غمگین سے بھی… حضرت کے خانوادہ سے تعزیت اور تلامذہ سے بھی… وفاق المدارس سے تعزیت… اور جامعہ فاروقیہ سے بھی… مسند تدریس سے تعزیت… اور اداس منبر سے بھی… پیمانہ عشق سے تعزیت… اور مست شراب کہنہ سے بھی… خرقہ فقر سے تعزیت اور غیرت دینی سے بھی… آئیے سب پڑھیں… إِنَّالِلّٰهِ وَإِنَّاإِلَیْہِ رَاجِعُوْن…کراچی اور آس پاس والے خوش نصیب نماز جنازہ کی سعادت پائیں گے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
17.01.2017
)حضرت مولانا عبد الحفیظ مکیؒ کی رحلت(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ایک ’’پراسرار‘‘ بندے…حضرت اقدس مولانا عبدالحفیظ صاحب مکی بھی رحلت فرما گئے… وہ عصر حاضر میں ’’محبت‘‘ ’’سخاوت‘‘ اور ’’سماحت‘‘ کی روشن مثال تھے… کشادہ دل، کشادہ آنکھیں، کشادہ مزاج، کشادہ فکر، کشادہ سوچ، کشادہ ہاتھ اور کشادہ دسترخوان… سخاوت ہی سخاوت، سماحت ہی سماحت… ان کے انتقال کی خبر ملی تو دل دماغ سن ہو گئے… یوں لگا محبت بھرا سایہ چھن گیا… وہ جب اپنے روشن سینے سے کسی کو ملاتے تو دل کے غم دور ہو جاتے… اللہ تعالیٰ نے ان کو بے پناہ سخاوت عطاء فرمائی…اور ان کے ساتھ بے پناہ سخاوت فرمائی…دنیا کا شاید کوئی ملک ہو جہاں کی زمین ان کے سجدے کی گواہ نہ بنی ہو…وقار اور دھیمی رفتار کے ساتھ اتنا زیادہ سفر، اتنا طویل سفر… اور ہمیشہ سفر… یہاں تک کہ وفات بھی سفر میں آئی اور سدا بہار مسافر کو ایک نئے مگر پرسکون سفر کی طرف لے گئی… ان کی زندگی اس قدر ’’زندہ‘‘ تھی کہ انکی ’’وفات‘‘ کا کسی کو یقین نہیں آرہا… وہ ’’اخلاقِ نبوی‘‘ میں خوب رنگے ہوئے تھے… شکوہ، غیبت، بدگوئی، الجھن اور تنگ دلی کا ان کے ہاں نام و نشان تک نہیں تھا… آج ہزاروں لوگ یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ وہ ان کے سب سے قریبی یار تھے… آہ! وہ حسن اور کیف میں ڈوبی آنکھیں اب دنیا میں نظر نہ آئیں گی، إِنَّالِلّٰهِ وَإِنَّاإِلَیْہِ رَاجِعُوْن
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
19.01.2017
)شکر ہی شکر…مقابلۂ حسن(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالی کا’’شکر‘‘ہے کہ… کل ’’ابامہ‘‘ جارہا ہے… ایک چالاک، مکار ، دو منہ والا ’’سانپ‘‘… نفاق کا ماہر، انداز دوستانہ، عمل دشمنانہ… یہ ’’کلموہا‘‘سانپ اہل اسلام کی بڑی عظیم ہستیوں کو قتل کرگیا اور عالم اسلام پر ’’ایران‘‘ کو مسلط کردیا… اس کا پلان تو حرمین شریفین تک ’’ایران ‘‘ کی رسائی کا تھا… مگر اس میں وہ کامیاب نہ ہوا… کل یہ سانپ ایک لمحے میں’’کیچوا‘‘بن جائے گا… جبکہ اسلام اور مسلمان الحمدللہ موجود رہیں گے… ’’ٹرمپ‘‘ آرہا ہے وہ’’بیوقوف‘‘ ہے وہ امریکہ کا’’پٹاخہ‘‘ نکال دے گا… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پشاور کے دورہ تربیہ میں ساڑھے چار سو سے زائد افراد شریک ہیں… اللہ تعالیٰ ان سب کو مغفرت کا انعام عطاء فرمائے… اللہ تعالی کا شکر ہے ’’القلم‘‘ کی تعداد اور اشاعت میں ترقی ہوئی ہے… اللہ تعالیٰ اس پیارے اخبار کو حفاظت و قبولیت عطاء فرمائے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ’’نگروٹہ‘‘ پر کشمیری مجاہدین کے حملے نے ’’انڈیا‘‘ کو پنکچر کردیا ہے اب وہ پھر چانکیانہ‘‘ انداز پر جارہا ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ غیرملکی کارٹون ’’اشرف غنی‘‘امارت اسلامیہ افغانستان کے سامنے جھکنے پر مجبور نظر آرہا ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ استخارہ کی نورانی مہم کی برکت سے بلامبالغہ ہزاروں مسلمانوں نے استخارہ کی مسنون دعاء یاد کرلی ہے… یوں ان کے دماغ اور دل حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ سے منور ہوئے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مغرب سے جمعہ شریف آرہے ہیں… مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
26.01.2017
)اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرو(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے’’بندوں‘‘ کو ’’کافروں سے ڈرانا‘‘ یہ شیطان کا کام ہے… جبکہ اللہ تعالیٰ کے ’’بندوں‘‘ کو’’اسلام دشمن کافروں‘‘سے لڑنے پر ابھارنا یہ حضرات انبیاء علیہم السلام کا کام ہے… یہ دونوں نکتے قرآن مجید نے بیان فرما دیئے ہیں… اب اپنی اپنی قسمت کہ کون حضرات انبیاء علیہم السلام کے طریقے پر چلتا ہے… اور کون شیطان کے کام کو اپناتا ہے… آج کل کئی لوگ مسلمانوں کو ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ سے ڈرا رہے ہیں، دانستہ یا نادانستہ طور پر اس کا خوف پھیلا رہے ہیں آخر کیوں؟… ابامہ کونسا مسلمانوں کا دوست تھا؟ ابامہ نے اپنی صدارت کے آخری تین گھنٹوں میں… شام اور لیبیا پر فضائی حملے کرا کے دو سو مسلمان شہید کئے… اور اسی بدبخت نے برما کی ظالم حکومت پر سے پابندیاں ہٹا کر اسے مسلمانوں کے قتل عام کا موقع دیا… مگر’’ابامہ ‘‘کی تمام تر اسلام دشمنی کے باوجود اسلام بھی مضبوط ہوا اور الحمدللہ مسلمان بھی، تو پھر’’ٹرمپ‘‘ بے چارہ کیا کر لے گا؟ جس کے پاس نہ ’’لاالہ الا اللہ‘‘ نہ ’’محمد رسول اللہ‘‘… نہ ایمان، نہ نماز اور نہ جہاد… نہ اچھی شکل نہ اچھا کردار… نہ اچھا ماضی ، نہ اچھی شہرت… دو دن کی عارضی طاقت اور پھر اندھیری رات، تاریک قبر… ٹرمپ اور مودی جب مل بیٹھیں گے تو بدصورت اور بے حیا جانور بھی شرم کے مارے دائیں بائیں ہوجائیں گے… مسلمانو! اللہ سے ڈرو اور اللہ کے راستے میں اللہ کے دشمنوں سے قتال کرو… اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرو… دیکھو مغرب سے جمعہ شریف مسکراتے ہوئے آرہے ، مقابلہ حسن اور عمل آیۃ الکرسی بھی یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
29.01.2017
)استقبالِ سالِ نو(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہماری زندگیوں کو قیمتی اور اوقات کو بابرکت بنائیں…آج مغرب سے نیا چاند، نیا مہینہ، نیا عزم، نئی توبہ ،نیا حوصلہ اور تازہ ایمان…جمادی الاولی 1438 ھجری مرحبا
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
02.02.2017
)خیر ہی خیر(

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ جس ’’بندے‘‘ اور ’’بندی‘‘ سے راضی ہو… اس کے لئے ہر حال میں ’’خير‘‘ ہی ’’خير‘‘ ہے… وہ صحتمند ہو یا بیمار… مالدار ہو یا مقروض، تخت پر ہو یا تختے پر… آزاد ہو یا قید… محفوظ ہو یا زخمی… حضرت محمدﷺ ، ابراہیم علیہ السلام، ایوب علیہ السلام، یونس علیہ السلام، مریم ، آسیہ علیہم السلام…قرآنی مناظر میں غور فرمائیں… ہمارے مسلمان امریکہ جاکر کیا کرتے ہیں؟… وہاں جاکر کوئی مرتد ہوجاتا ہے اور کوئی فاسق… کوئی عیاش بن جاتا ہے کوئی غافل… کوئی عقیدہ بھول جاتا ہے کوئی نظریہ… کوئی ایمان کھو دیتا ہے اور کوئی غیرت… ہاں کچھ لوگ بچ بھی جاتے ہیں مگر وہ بہت تھوڑے ہیں… پھر وہاں کا ویزہ بندہونے پر کیا دکھ اور کیا افسوس؟… امریکی مال میں ایک تأثیر تو پکی ہے وہ آدمی کو بخیل اور خود غرض بنا دیتا ہے… الحمدللہ خود مقامی امریکیوں میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے…خصوصاً افغان جہاد کے بعد… اسکی برکت سے لاکھوں امریکی مسلمان ہوئے… احساس کمتری سے آزاد پکے مسلمان… ’’ٹرمپ‘‘ نے ان مسلمانوں کو چھیڑا تو وہ اسے’’پمپ‘‘ بنا دیں گے… مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کافروں کی نوکری چاکری کریں… ایمان اور عزت کی سوکھی روٹی… بے عزتی کے برگروں اور پیزوں سے بہت افضل ہے، بہت بہتر… پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آرہا ہے… جبکہ پاکستان کا موسم‘‘حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل ’’پڑھنے والا بن رہا ہے…کوئی غم نہیں، کوئی پریشانی نہیں… جس سے اللہ راضی اس کے لئے خير ہی خیر ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن اورعمل آیۃ الکرسی مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
03.02.2017
(ہدایات برائے یوم یکجہتی کشمیر)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کشمیری مسلمانوں کو… اپنی نصرت، رحمت، فتح اور امت کی طرف سے جزائے خیر عطاء فرمائے… روز جنازے، لاشیں ہی لاشیں، بھیانک تشدد، لرزہ خیز مظالم… اور شہداء کے بڑے بڑے قبرستان… انڈیا نے کشمیری مسلمانوں کو اس کے سوا اور کیا دیا ہے؟… مگر ’’ظلم‘‘ بالآخر ’’ظالم‘‘ کو ہی نگل جاتا ہے… انڈیا کا یہ ’’ظلم‘‘ انڈیا کو بھیانک بربادی کی طرف لے جارہا ہے… 5فروری یوم یکجہتی کشمیر… جماعت کے تمام جانباز دینی، جہادی، انصاری اور فدائی جذبے کا اظہار کریں… اس موقع پرہونے والے اجتماعات اور ریلیوں میں یہ چند باتیں لازماً ملحوظ رکھیں
(1)جتماعات اور ریلیوں سے پہلے دعاؤں اور ختمات کا اہتمام کرکے توجہ الیٰ اللہ کا فریضہ پورا کریں …
(2) فخر، بطر، تکبر اور ریاکاری کے مظاہر سے پچیں، اخلاص نیت پکا کریں
(3) تصویر بازی، وڈیو بازی کی قطعاً اجازت نہیں ہے
(4) راہ گزرنے والوں اور ٹریفک کو سہولت دیں، کسی کی املاک کا نقصان نہ کریں، کسی کو ایذا نہ پہنچائیں
(5) جماعت کا سہ رکنی نصاب جو اجتماعات کے لئے ہے وہ جاری کریں… دعوت الی اللہ، ذکر اللہ، توبہ الی اللہ
(6) فضول اخراجات، اسراف اور مہمانوں کی پرتکلف دعوتوں پر پابندی ہے… مظلوموں اور شہیدوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ایمان اور قربانی کے ذریعہ ہوتا ہے نہ کہ حلوے اور بریانی کی دیگوں سے
(7) کل کا دن ایسی ان تھک محنت کریں کہ اس بار کے اجتماعات اور ریلیاں بہت جاندار ہوں اور انکی آواز دور دور تک پہنچے… جماعت کے ذمہ داران ان ہدایات کو مضبوطی سے نافذ کریں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
08.02.2017
(استخارہ ‘‘کتابچہ‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر… الحمدللہ… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… استخارہ کا ’’کتابچہ‘‘ الحمدللہ تیارہوکر پریس جانے والا ہے… امید ہے کہ ان شاء اللہ دو تین روز میں چھپ جائے گا… اس ’’کتابچہ‘‘ میں تین مضامین نو عدد مکتوبات اور استخارے کی دعاء کا مکمل ترجمہ شامل ہے… مَاشَاءَ اللہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ…استخارہ کی حقیقت ،مطلب، استخارہ کے فضائل و فوائد… استخارہ کا مقام اور طریقہ استخارے کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کا ازالہ اور بہت کچھ پینتالیس صفحات کے اس کتابچے میں آگیا ہے… بعض احباب نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ یہ کتابچہ مفت تقسیم کرنا چاہتے ہیں…کراچی سے ایک صاحب نے دو ہزار کتابچے اپنے ذمہ لئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطاء فرمائے، صدقہ جاریہ بنائے… فی کتابچہ چھپائی کی لاگت بارہ روپے آرہی ہے… بندہ نے بھی ان شاء اللہ سو کتابچوں کی نیت کی ہے… جو حضرات و خواتین اس نیکی سے حصہ کمانا چاہیں وہ کل بروز جمعرات مغرب تک شعبہ ہدایت یا مکتب میں اپنا ارادہ لکھوا دیں… مفت تقسیم کے علاوہ ’’مکتبہ‘‘ کی طرف سے بھی یہ رسالہ جماعت کے تمام مکتبوں پر کم قیمت میں ان شاء اللہ دستیاب ہوگا…جو بعد میں خریدنا چاہے وہ کسی مکتبہ سے حاصل کرلے… الحمدللہ جماعت کے تمام مکتبوں اور تمام کتابوں کی آمدن ’’وقف فی سبیل اللہ‘‘ ہے… کتابوں وغیرہ سے جو نفع ہوتا ہے وہ دین کے کاموں پر ہی خرچ ہوتا ہے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بنتا… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، حفاظت اور ترقی عطاء فرمائے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
09.02.2017
(یہ ظلم نہیں چلے گا)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ’’ایمان‘‘ والے’’بندوں‘‘ پر’’زمین‘‘کو تنگ کیا جارہا ہے… آج نو فروری کا دن ہے…ہم یوم ولادت اور یوم شہادت نہیں مناتے،بس اتفاقا یاد آگیا کہ… نو فروری کے دن بھائی محمد افضل گورو شہیدؒ کو پھانسی دی گئی… پھر کس جگہ اور کونسا امن قائم ہوگیا؟’’شام‘‘سے لرزہ خیز اطلاع آئی ہے کہ… وہاں تیرہ ہزار مسلمانوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے… کیا امن قائم ہوگیا؟… پاکستان میں شور ہے کہ… اچھے، برے کی تمیز نہ کرو… جو بھی دین اور جہاد کا نام لے اسے مارو،پکڑو ، لٹکاؤ… کیا اس سے امن قائم ہوجائے گا؟اچھے برے کی تمیز ختم ہوگی تو پھر وہ لوگ آئیں گے جو قتل و غارت اور ظلم میں کسی کی تمیز نہیں کریں گے… پاکستان کے لبرل اور سیکولر افراد… حد سے زیادہ ’’شدت پسند‘‘ہوگئے ہیں… اگر ان کی روش اور ان کے مظالم اسی طرح جاری رہے تو لگتا ہے کہ… یہاں بھی گلی گلی میں جنگ اور خونریزی ہوگی…اور شاید یہ لوگ اسی مشن پر کام کررہے ہیں… پاکستان کا دینی اور جہادی طبقہ…ا من پسند،صلح جو اور تحمل و برداشت کا خوگر ہے… مگر آخر کب تک؟… یہ قانون فطرت ہے کہ جب اس زمین کو ایمان والوں پر تنگ کیا جاتا ہے تو… پھر اس پر کسی کو ’’امن‘‘ نہیں ملتا… آج کوئی ہندو شدت پسند ہو تو دنیا اسے بھارت کا وزیراعظم ماننے پر تیار ہے… کوئی عیسائی شدت پسند ہو تو وہ امریکہ کا صدر بن سکتا ہے… مگر کوئی مسلمان اگر اپنے دین پر شدت سے قائم ہو تو اس کے لئے… پھانسی… یہ ظلم نہیں چلے گا… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلۂ حسن اور عمل آیۃلکرسی مبارک!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.02.2017
(استخارہ کتابچہ کی کامیاب اشاعت، نظام مساجد، ایصالِ ثواب)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَلّٰلُہ اَكْبَر…  ’’استخارہ‘‘ کا کتابچہ دو لاکھ بیس ہزار کی تعداد میں شائع ہورہا ہے…یعنی ہماری توقع سے بہت زیادہ… بے شک یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے… اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ بندوں کی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے… ہمارا خیال تھا کہ پندرہ بیس ہزار کی تعداد میں یہ رسالہ شائع ہوجائے تو اچھی بات ہے… اس لئے نہ زیادہ ترغیب دی اور نہ عمومی دعوت چلائی… مگر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور شعبہ ہدایت کے ’’مخلصین‘‘ کو محنت کی توفیق عطاء فرمائی…صوبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس کام میں اول رہا…پھر صوبہ عمر رضی اللہ عنہ اور پھر صوبہ ابوبکر رضی اللہ عنہ… اللہ تعالیٰ اس مبارک کام میں مال اور محنت لگانے والوں کو اپنی مغفرت، رحمت… اوراستخارہ کی نعمت عطاء فرمائے… (نظام مساجد)اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے جماعت کو جو ’’ نظام امانت‘‘ عطاء فرمایا ہے اس کی برکت سے الحمدللہ اب تک ایک سو کے قریب’’مساجد‘‘ تعمیر اور آبادہوچکی هہیں…مگر مسجد کے لئے کوئی جگہ ، پلاٹ وغیرہ قبول کرنے کے لئے ایک مربوط اور منظم جماعتی ترتیب موجود ہے… ہم ہر جگہ اور ہر پلاٹ قبول نہیں کرتے… بلکہ اس میں شرعی اور جماعتی ترتیب کو ملحوظ رکھتے ہیں… یہ ترتیب جماعت کے ذمہ داروں کے علم میں تو ہے… اب ان شاء اللہ اگلے مکتوب میں اس کا عام اعلان بھی کردیا جائے گا… (ایصال ثواب)جماعت کے نڈر، جانباز، سرفروش بھائی عطاء اللہ (مردان)جام شہادت نوش فرما گئے اور بھائی افضل منصور کی والدہ محترمہ وفات پاگئی ہیں…دونوں کے لئے ایصال ثواب کی درخواست ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
15.02.2017
(نظام مساجد)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی ’’مساجد‘‘ کو ’’آباد‘‘کرنا… یہ ایمان کا تقاضہ بھی ہے اور ایمان کی علامت بھی… جہاد کے اہم مقاصد میں سے ایک مقصد مساجد کی حفاظت اور آبادی ہے… جب سے جماعت بنی ہے الحمدللہ مساجد کی تعمیر ، آبادی اور خدمت کا کام بھی جاری ہے… جماعت اگر وہ تمام مساجد اور پلاٹ قبول کرلیتی جو اسے دیئے گئے تو اب تک سینکڑوں مساجد جماعت کی زیر خدمت ہوتیں… مگر کوئی غیرقانونی جگہ، متنازعہ جگہ، مکمل اختیارات کے بغیر ملنی والی جگہ، کوئی قبضہ والی جگہ، اور ایسی جگہ جسے آباد کرنا بس میں نہ هہو قبول نہیں کی جاتی… اسی طرح جگہ دینے کے لئے باقاعدہ ترغیب و دعوت بھی نہیں دی جاتی…صرف وہ جگہ لی جاتی ہے جس کے قانونی کاغذات مکمل ہوں،مالک اپنی خوشی سے مسجد کے لئے یا دینی کاموں کے لئے دے رہا ہو… اور اس کی طرف سے جلد بنانے کی شرط بھی نہ ہو… اور جگہ دینے کے لئے وہ خود براہ راست مرکز سے یا مقامی منتظم کے ذریعہ رابطہ کرے، پھر جماعت کا شعبہ مساجد اس جگہ کا مکمل جائزہ اور سروے کرے اور جگہ قبول کرنے کی سفارش کرے… گزشتہ سال کافی محنت کرکے سابقہ تمام جگہوں پر الحمدللہ… مساجد کی تعمیر شروع ہوگئی… مگر اس سال اب تک بہت سے نئے پلاٹ مل چکے ہیں… مساجد کی تعمیر کے لئے عام جماعتی فنڈ یا چندہ استعمال نہیں کیاجاتا…بلکہ صرف وہی رقم خرچ کی جاتی ہے جو خاص اس’’مد‘‘ یعنی تعمیر مساجد کے لئے آئی ہو… اس لئے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ کوئی پلاٹ قبول کرتے ہی اس پر تعمیر شروع ہوجائے… بلکہ جب مطلوبہ رقم آجاتی ہےتو تعمیر شروع کی جاتی ہے… مساجد کی تعمیر کے لئے جماعت کے کسی بھی علاقے یا حلقے کو از خود چندہ کرنے کی اجازت نہیں ہے… یہ چندہ صرف مرکز کی اجازت سے کیا جاسکتا ہے… جماعت کا کوئی شعبہ ،حلقہ یا فرد اگر کسی خاص مد کے لئے… بغیر مرکز کی اجازت کے چندہ کرتا ہے تو یہ غیر شرعی عمل ہے جس کا دین اور جماعت کو نقصان ہوتا ہے… اس سال بہت زیادہ پلاٹوں کی درخواستیں آئی ہیں جن میں سے زیادہ واپس کرنے پڑے… مقامی منتظمین کو یہ اختیار نہیں کہ وہ خود کوئی پلاٹ قبول کریں، یا اس پر تعمیر کا فیصلہ کریں… اللہ تعالیٰ نے اجتماعی ترتیب میں برکت رکھی ہے اور اس ترتیب کی بدولت اب تک سو کے لگ بھگ مساجد بن چکی ہیں… جماعت کا شعبہ ہدایت یہ مکتوب تمام حلقوں تک اہتمام سے پہنچا دے۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
16.02.2017
(نظام مساجد)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دین اور امت مسلمہ کے لئے ’’مفید‘‘بنائے
(1)  الحمدللہ نئی مساجد کے لئے کافی پلاٹ جمع ہوگئے ہیں…اب ان شاء اللہ عنقریب تاریخ کا اعلان کرکے ان پر مساجد کی تعمیر شروع ہوگی
(2)موجودہ پلاٹوں پر تعمیر کے انتظامات ہونے تک نئے پلاٹ قبول کرنے پر عارضی پابندی لگائی جارہی ہے، یہ پابندی آج سے لاگو ہوگی
(3) شعبہ مساجد کے پاس جو درخواستیں آج کی تاریخ تک آچکیں ان پر کاروائی سروے وغیرہ جاری رکھیں، آج کے بعد اگلے اعلان تک کوئی درخواست وصول نہ کریں
(4)کل کا مکتوب کسی ہنگامے کی وجہ سے نہیں تھا… نظام کوشریعت کے مطابق لانے کے لئے لائحہ عمل اوریاددہانی تھی کیونکہ تین صوبوں سے کچھ بے قاعدگی سامنے آئی تھی جس کا ازالہ کردیا گیا تھامگر عمومی اعلان بھی ضروری سمجھا گیا
(5) دنیا کے پلاٹ زمینیں اور پلازے سب فانی ہیں اور اگر غلط طریقے سے بنائے ہوں تو دنیا و آخرت کا بوجھ اور ذلت ہیں…جبکہ جنت کی زمین اور محلات ہمیشہ کے لئے قیمتی نعمت ہیں…ہمارے وہ خوش نصیب دوست جن کو جنت کی پراپرٹی کا شوق اور چسکہ ہے وہ مساجد کی تعمیر میں جماعت کا پہلے کی طرح ہاتھ بٹائیں… جماعت کااس سال ان شاء اللہ پانچ سے دس نئی مساجد کی تعمیر کا ارادہ ہے
(6)جماعت جو مساجد بناتی ہے، یا جنکی خدمت قبول کرتی ہے وہاں الحمدللہ ایک پانچ نکاتی نصاب نافذ کیا جاتا ہے تاکہ… ہماری مساجد مسجد نبوی شریف کے اعمال کو زندہ کرنے کا ذریعہ بنیں… ان شاء اللہ…مغرب سے جمعہ شریف،مقابلۂ حسن،عمل آیۃ الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
23.02.2017
(کثرتِ ذکرِ‘‘ لاالہ الااللہ ’’…)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’کلمہ طیبہ‘‘ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نصیب فرمائے… لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ… دل کے یقین کے ساتھ… ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… یقین بڑھانے کا مؤثر ترین نسخہ  ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… مکمل اخلاص کے ساتھ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… اخلاص پیدا کرنے کا سب سے بہترین نسخہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… بہت کثرت کے ساتھ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… کثرت کی توفیق پانے کا بہترین وظیفہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… دل کی پاکی کے ساتھ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… دل کی پاکی حاصل کرنے کا شاندار ذریعہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… شرح صدر کے ساتھ دل کھول کر ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… دل کے تالے کھولنے والی چابی  ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… نچی پرواز کے ساتھ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… اونچی پرواز اڑانے والی چیز ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… جنت کی خوشبو سونگھتےہوئے ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… جنت کو کھولنے والا کلمہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… باطن کی طہارت کے ساتھ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… باطن نفس کا تزکیہ کرنے والا کلام ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… مکمل وجد کے ساتھ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… غموں اور شکایتوں کو بھلا کر ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… غم اور شکایات بھلانے کا بہترین طریقہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… مخلوق کے خوف سے بے نیازہوکر‘‘ لاالہ الااللہ ’’… مخلوق کے خوف سے نجات دلانے والا نسخہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… دل سے لوگوں کی محتاجی نکال کر ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… دل کو لوگوں کی محتاجی سے غنی کرنے والا کلمہ ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… صبح شام ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… رات دن ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… جیتے مرتے ‘‘ لاالہ الااللہ ’’… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
28.02.2017
(نئے چاند کی دعاء ومعمولات)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نئے چاند اور نئے مہینے کو ہمارے لئے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یوں دعاء فرماتے… اَللہُ اَکْبَر،  اَللّٰھُمَّ اَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ  وَ الْاِیْمَانِ  وَ السَّلَامَةِ وَ الْإِسْلاَمِ وَ التَّوْفِیْقِ  لِمَا  تُحِبُّ وَتَرْضٰی  رَبُّنَا وَ رَبُّکَ اللّٰهُ،  ھِلاَلُ  رُشْدٍ  وَ خَیْرٍ… ایک اور روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں… اَللّٰھُمَّ اَهِلَّهٗ عَلَيْنَا  بِالْیُمْنِ  وَ الْاِیْمَانِ  وَ السَّلَامَةِ وَ الْإِسْلاَمِ رَبِّيْ  وَ رَبُّکَ اللّٰهُ… حضرت علی رضی اللہ عنہ جب نیا چاند دیکھتے تو یہ جامع دعاء فرماتے… اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا اَھِلَّةَ خَيْرٍ، اَللّٰھُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ فَتْحَ  هَذَا الشَّهْرِ وَ خَيْرَهٗ وَ نَصْرَهٗ  وَبَرَكَتَهٗ  وَ نُوْرَهٗ  وَ نَعُوْذُبِکَ  مِنْ  شَرِّهٖ  وَ شَرِّ مَابَعْدَهٗ… اور بھی بہت سی دعائیں حضرات صحابہ کرام اور اسلاف سے منقول ہیں ، خلاصہ یہ ہے کہ یہ وقت خاص ہوتا ہے قبولیت ك کا، مانگنے کا اور توجہ الی اللہ کا… اس لئے چاند کا حساب رکھنا چاہیے اور اس مبارک گھڑی سے فائدہ اٹھانا چاہیے… اکابر نے چاند رات 33بار سورۃ فاتحہ، ایک بار سورۂ یٰسین اور گیارہ بار یا باسط پڑھنے کو مجرب بتایا ہے… آج مغرب سے نیا مہینہ ’’جمادی الآخرۃ‘‘ تشریف لارہا ہے… مرحبا ، خوش آمدید
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

’’اپنا گھر‘‘ مہم
02.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ آسان فرمائے، قبول فرمائے… اس ’’بدھ‘‘ کے دن سے ایک مہم آرہی ہے… بہت عجیب خوشی والی مہم… اسے سوچ کر دل سرشار ہوجاتا ہے… سبحان اللہ! دس نئی مساجد، روز پچاس اذانیں، روز ہزاروں سجدے… مسجد، مسجد، مسجد… اللہ تعالیٰ کا گھر… گھر کی خدمت پر خاص لوگوں کو لگایا جاتا ہے بہت ہی خاص لوگوں کو… ہر عبادت کی الگ شان ہے… مسجد کی تعمیر، خدمت اور آبادی ایسی عبادت ہے جس میں… خصوصی تعلق والی شان ہے… اسی لئے تو مسجد بنانے والوں کے لئے جنت میں محلات بنائے جاتےہیں… اور مسجد آباد کرنے والوں کو ایمان کی سند دی جاتی ہے… مہم کا نام ہے ’’اپنا گھر‘‘مہم… اپنا اصلی گھر تو وہی ہوتا ہے جو کوئی چھین نہ سکے، جس پر کوئی قبضہ نہ کرسکے، جس پر کوئی چھاپہ نہ پڑے… دنیا کا گھر تو وہ ہوتا ہے جہاں سے انسان کا جنازہ اٹھتا ہے اور گھر دوسروں کی ملکیت ہوجاتا ہے…’’اپنا گھر‘‘ بنانے کے لئے مسجد بنائیں پکا وعدہ ہے کہ… اللہ تعالیٰ آپ کا گھر جنت میں بنا دے گا… اور وہ گھر کسی اور کو نہیں ملے گا…جماعت کے ذمہ دار اور کارکن استخارہ اور صلوٰۃ الحاجت کے ذریعہ… اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کریں اورمہم کے لئے تیار ہوجائیں… بھائیو! بڑی خوشی اور سعادت والی مہم آرہی ہے… اپنا گھر مہم… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’حکمت‘‘۔ کثرت استغفار)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’حکمت‘‘عطاء فرمائے… یا حکیم یاحکیم… فرمایا ہم نے لقمان کو اپنی طرف سے حکمت عطاء فرمائی… حضرت حکیم لقمان کی نصیحتیں بے حد قیمتی ہیں… آواز کو پست رکھو… یعنی اپنے گلے کو ضرورت کے مطابق کھولو اور بلا ضرورت اونچا نہ بولو نہ آواز دو… اس ایک حکمت میں ہزار فوائد مخفی ہیں… اور فرمایا اَللّٰھُمَّ  اغْفِرْلِیْ نہ چھوڑو… یعنی ہرجگہ ہر موقع پر استغفار کہ معلوم نہیں کس وقت قبولیت کا لمحہ هو… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی خوش آمدید
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
07.03.2017
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے سچے ایمان والے بندے…یعنی مؤمنین اور مؤمنات… اللہ تعالیٰ کے گھروں یعنی ’’مساجد‘‘سے عشق رکھتے ہیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہجرت کے بعد جہاں بھی تشریف لے جاتے سب سے پہلے’’مسجد‘‘بنانے کی فکر فرماتے… الحمدللہ کل بروز بدھ فجر کی نماز سے… تعمیر مساجد کی بابرکت مہم آرہی ہے… اس مہم کا نام ہے’’اپنا گھر مہم‘‘… اس بار’’القلم‘‘ کا شاندار خصوصی شمارہ بھی اسی موضوع پر آرہا ہے… جس میں ’’اپنا گھر‘‘ کے عنوان سے رنگ و نور بھی ہے… یہ اخبار زیادہ سے زیادہ تقسیم کریں اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری امت کا رخ بازار سے مسجد کی طرف موڑیں… اس مہم میں دس نئی مساجد کی ان شاء اللہ تعمیر ہوگی… فی مسجد تعمیر کا اندازہ 40لاکھ روپے ہے… آسانی کے لئے بطور اندازہ ان دس مساجد کو پانچ ہزار مصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے… فی مصلی آٹھ ہزار روپے مقرر ہوئے ہیں… جماعت کے تمام ساتھی دو رکعت نماز ادا کرکے دعاء مانگیں… پھر حسب استطاعت اپنے مال سے چندے کا آغاز کریں… پھر اپنے اہل خانہ سے وصول کریں اور پھر اللہ تعالیٰ کی خالص رضا کے لئے مہم میں لگ جائیں… یہ مہم ان شاء اللہ 7 اپریل بروز جمعہ نماز مغرب تک جاری رہے گی… اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے امید ہے کہ اگر’’دیوانوں‘‘نے دل کے شوق اور اخلاص سے محنت کی تو بہت جلد یہ ہدف پورا ہوجائے گا ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)
08.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ’’مبارک مہم‘‘ شروع ہوئی… آغاز الحمدللہ حوصلہ افزاء ہے… یہ سوچ کر دل خوشی میں ڈوب جاتا ہے کہ ایک خالی جگہ… اچانک اذان، نماز، تلاوت، ذکر، تسبیحات، اعتکاف،دعاء، مناجات، دعوت، اصلاح اور ایمانی اجتماع جیسے عظیم اعمال سے آبادہوجائے… کسی آباد مسجد میں صبح سے رات تک جتنی بار اللہ تعالیٰ کا نام اور ذکر بلند ہوتا ہے اسے شمار کرنا بھی آسان نہیں…’’مسجد‘‘تمام نیکیوں کے لئے ماں کی گود ہے… ہر نیکی مسجد سے اٹھتی اور پھیلتی ہے… اے دین کے دیوانو… مبارک مہم اور’’اپنا گھر‘‘مبارک ہو
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)
09.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر اللہ اکبر… مساجد میں’’اذان‘‘ گرجتی ہے، مساجد میں ’’ذکر‘‘ ابھرتا ہے… مساجد میں’’نماز‘‘ جمتی ہے، مساجد میں’’ایمان‘‘ بنتا ہے… مساجد میں ’’انسانیت‘‘ پھلتی ہے، مساجد میں’’انسان‘‘ بنتا ہے… مساجد میں’’عزیمت‘‘ پلتی ہے، مساجد میں ’’جہاد‘‘ پنپتا ہے… مساجد میں’’تلاوت‘‘ مہکتی ہے، مساجد میں’’قرآن‘‘ برستا ہے… مساجد میں’’روشنی‘‘ بٹتی ہے، مساجد میں’’نور‘‘ امڈتا ہے… مساجد میں’’تکبیرسجتی‘‘ ہے، مساجد میں’’علم‘‘ بٹتا ہے… مساجد میں ’’دعاء‘‘ اٹھتی ہے، مساجد میں ’’سکون‘‘ اترتا ہے… مساجد میں’’رحمت‘‘ لپکتی ہے، مساجد میں’’استغفار‘‘ لہکتا ہے…مساجد میں’’برکت‘‘ ملتی ہے… مساجد میں’’وقار‘‘ اترتا ہے… مساجد میں’’روح‘‘ سدھرتی ہے، مساجد میں’’دل‘‘ مہکتا ہے…مساجد میں’’عزت‘‘ ملتی ہے، مساجد میں اکرام چمکتا ہے… مساجد میں’’آہ‘‘ ابھرتی ہے… مساجد میں’’آنسو‘‘ امڈتا ہے… مساجد میں’’وفا ‘‘پلتی ہے، مساجد میں’’اخلاص‘‘ پنپتا ہے… مساجد میں’’برائی‘‘ مٹتی ہے، مساجد میں زخم بھرتا ہے… اے مسلمان بھائیو! اور بہنو… زمین پر جب مسجد بنتی ہے، جنت میں’’اپنا گھر‘‘ بنتا ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)
10.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی شان… اس کے فضل، اس کی محبت اور اس کی رحمت و نصرت پر میں قربان… صرف دو دن کی مہم میں الحمدللہ’’چار مساجد‘‘ کا اللہ تعالیٰ نے انتظام فرما دیا ہے… الحمدللہ پورے ملک سے ’’شاندار‘‘کارگزاری آرہی ہے… مسلمانوں کا دل مسجد سے’’جڑ‘‘ رہا ہے… اور مسجد جنت میں رہتی ہے… یوں مسلمان اپنے اصلی وطن سے قلبی طور پر’’جڑ‘‘ رہے ہیں… خود بندہ فقیر کو’’فقراء الی اللہ‘‘کی دو مختصر مجالس میں چندہ مانگنے اور دینے کی توفیق ملی… ابھی جمعہ کی رات جب میں کاغذ قلم لے کر مکتوب لکھنے بیٹھا… ارادہ تھا کہ آپ سب کو دو دن میں دو مساجد کا انتظام ہونے کی خوشخبری سناؤں گا… عین اسی وقت ایک محبوب اور مخلص دوست کا پیغام آگیا کہ دو مساجد کا انہوں نے انتظام کرلیا ہے… اور یوں الحمدللہ دو دن میں چار مساجد ہوگئیں… اَللہُ َاکْبَرُ کَبِیْراً، وَ الْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْراً،وَ سُبْحَانَ اللہِ بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلاً … یااللہ! کوئی الفاظ عطاء فرما کہ جن سے آپ کا شکر ادا کر سکوں…قلم رک گیا، دل بھرا اٹھا… کہاں ہم حقیر و ناتواں! اور کہاں آپ کی مساجد اور ان کی تعمیر و خدمت… بس آپ ہی کا فضل ہے اور آپ ہی کا احسان… ہمارا ٹوٹا پھوٹا شکر قبول فرمائیے… ہم سب کو مغفرت و معافی کا انعام عطاء فرمائیے … عافیہ بہن اور سب اسیران اسلام کو رہائی … امت مسلمہ کو عظمت اور اسلام کو کامل غلبہ عطاء فرمائیے …
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)
11.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی’’محبت‘‘ تلاش کرنے والو! اللہ تعالیٰ کو’’مساجد‘‘ محبوب ہیں… فرمایا! زمین پر اللہ تعالیٰ کی محبوب ترین جگہ’’مساجد‘‘ ہیں… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی’’محبت‘‘تلاش کرنے والو!حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو مساجد سے قلبی پیار ہے… سفر سے واپس تشریف لاتے تو لخت جگر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات بعد میں فرماتے پہلے’’مسجد‘‘ تشریف لے جاتے…آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنے دست مبارک سے مسجد کی صفائی فرماتے… ’’مسجد‘‘ اللہ تعالیٰ کو محبوب…’’مسجد‘‘ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب… پھر ایک مؤمن کو’’مسجد‘‘ سے ’’عشق‘‘ کیوں نہ ہوگا… سچی بات ہے کہ جب بھی کوئی مسجد نظر آتی ہے دل میں ایک حلاوت اور مٹھاس اتر جاتی ہے…’’مسجد‘‘ کا لفظ ’’محبت‘‘ میں ڈوبا ہوا ہے… مسجد، مسجد ، مسجد…اللہ تعالیٰ کا گھر… سجدے کا مقام… زمین پر جنت کا ٹکڑا… الحمدللہ’’اپنا گھر‘‘ مہم جاری ہے… کوئی اس انتظار میں نہ رہے کہ دوسرے’ ’ہدف‘‘ پورا کرلیں گے بلکہ… ہر ساتھی یہ جستجو کرے کہ میں دوسروں سے پہلے یہ سعادت حاصل کر لوں… اب تک ان چار مقامات کے پلاٹوں پر مساجد کی تعمیر حتمی طے ہوچکی ہے
(1)قلات بلوچستان
(2)  ملاکند اوچ شرقی
(3)مانسہرہ
(4)  جڑانوالہ… ابھی میرے لفافے میں ’’چھ‘‘ پلاٹوں کی مزید فائلیں موجودہیں… آج اور کل ایسی محنت کریں کہ یہ لفافہ ہلکا اور ہمارا نامہ اعمال بھاری ہوجائے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر‘‘ مہم)
12.03.2017
(’’اپنا گھرمہم‘‘ کے ذریعے مساجد ومدارس کے خلاف ایک خطرناک سازش کا توڑ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی بےشمار نعمتیں…’’مسجد‘‘ کی گود سے’’مسلمانوں‘‘کو ملتی ہیں… کوئی اس’’گود‘‘ میں آکر تو دیکھئے…مثلا مسجد کی گود سے مسلمانوں کو’’مدرسہ‘‘ملا… اور’’مدرسہ‘‘نے مسلمانوں کو علم کا نور دیا… اللہ تعالیٰ کا علم، قرآن مجید کا علم، سنت کاعلم، کامیابی والا علم…پہلے’’مدرسہ‘‘مسجد ہی میں رہتا تھا پھر طلبہ بڑہے تو مسجد کے پڑوس میں آباد ہوا…کتنے خوش نصیب ہیں وہ مالدار،وہ دنیا دار جنہوں نے اپنے مال اور دنیا سے مسجدیں بنائیں، مدرسے بنائے…اور کتنے بدنصیب ہیں وہ مولوی جو مسجد اورمدرسہ کو’’دنیوی علوم‘‘کااڈہ بنا رہےہیں… آپ یقین کریں کہ یہ لوگ دنیا و آخرت میں پچھتائیں گے… اپنے ہاتھوں کو کاٹیں گے… ابھی تو یہ شوخیوں، مستیوں اور سوشل میڈیا کی خر مستیوں میں اللہ تعالیٰ کی ڈھیل کے مزے لوٹ کر…اہل ایمان کو ذلیل کرنے میں لگے ہوئےہیں… چاہیے تو یہ تھا کہ یہ دینی علوم کو سکول، کالج، یونیورسٹی میں لیکر جاتے… مگر انہوں نے فطرت کے خلاف کام کیا اور دنیوی علوم کو مسجد و مدرسہ پر چڑھا لائے… کاش ان کے ماں باپ ان کو’’مولوی‘‘کی جگہ’’مسٹر‘‘بنا دیتے پھر یہ دیکھتے کہ… کون ان کو چندہ دیتا ہے اور کون ان پر اعتماد کرتا ہے… دنیوی علوم کی ضرورت کا کسی کو انکار نہیں… اور دنیوی علوم حاصل کرنے والے جب خود کو دین کا محتاج سمجھ کر دینی علم حاصل کرتےہیں تو وہ پکے اور غیرت مند مسلمان بنتےہیں… جی ہاں علماء سے بھی زیادہ متقی زیادہ محنتی… لیکن جب دنیوی علوم ’’مدرسہ‘‘پر چڑھ آتےہیں تو وہاں سے جو ’’مولوی‘‘ نکلتےہیں وہ اکثر بے رنگ،بےڈھنگ، احساس کمتری کا شکار، دنیا کے حریص ، غافل اور دینی غیرت سے عاری’’مولوی‘‘ ہوتےہیں … افغانستان میں جب سے مسجد و مدرسہ کے مولوی نے… چار سو سالہ جمود توڑ کر… عالمی صہیونی نظام کو توڑا اور’’امارت اسلامی‘‘ قائم کی… اسی وقت سے’’دشمنان اسلام‘‘نے مسجد و مدرسہ کو اپنا’’ہدف‘‘ بنالیا ہے… اربوں ڈالر کے فنڈ صرف اسی کام کے لئے مختص ہوئے کہ مسجد، مدرسہ اور مولوی کو… بے رنگ، بے سمت اور بے حمیئت بنادیا جائے… اللہ تعالیٰ ان کی یہ کوشش ناکام فرمائے…’’اپنا گھر‘‘مہم اسی سازش کے توڑ کا ایک حصہ ہے… بھرپور حصہ لیجئے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.03.2017
(’’اپنا گھر‘‘ مہم۔ ایک راز کی بات)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’محسنین‘‘سے محبت فرماتے ہیں… محسنین وہ ہوتے ہیں جو دل کی خوشی اور رغبت کے ساتھ نیکی کرتے ہیں… یاد رکھئے دین کا کام… اور نفل عبادت کبھی بوجھ سمجھ کر نہ کریں… آج آپ ’’مساجد‘‘کی جو محنت کررہے ہیں یہ محنت’’قسمت‘‘والوں کو نصیب ہوتی ہے… اپنی’’قسمت‘‘پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… دوسری بات یہ کہ ’’سوشل میڈیا‘‘پر جو مسلمان جتنا وقت گزارے گا اسی قدر اس کے غم ،پریشانیاں ، فکریں بڑھتی جائیں گی اور دل افسردہ اور سخت ہوگا… میں نے راز کی یہ بات عرض کر دی… جس کی مرضی عمل کرے ، نہ کرے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.03.2017
(مساجد مہم کی کامیابی پر شکر)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’ عظیم‘‘ ہے… کریم ہے، رحیم ہے… یَااللہُ، یَا عَظِیْمُ، یَاحَلِیْمُ، یَاعَلِیُّ، یَاعَلِیْمُ… اللہ تعالیٰ’’الوھاب‘‘ ہیں’’المنان‘‘ ہیں… بہت ’’حنان‘‘ ہیں… یااللہ آپ کا شکر… اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَدَدَ خَلْقِہ … اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْراً… الحمدللہ پانچ دن کی مہم میں… اللہ تعالیٰ الرؤف، العفو، الکریم نے اپنے فضل سے’’پانچ مساجد‘‘ کا انتظام فرما دیا ہے… اَللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِی لِجَلَالِ وَجْهِکَ وَ عَظِيْمِ سُلْطَانِك… باقی تفصیل کل ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.03.2017
(استقبالِ ماہِ رجب۔ متفرقات)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’رجب‘‘ کے مہینہ میں’’برکت‘‘ رکھی ہے…’’رجب‘‘ کا معنی عظمت، تعظیم… حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا مہینہ… معراج مبارک کا مہینہ ’’رجب‘‘… ا سلامی جہاد جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع فرمایا اس میں پہلے مشرک کا قتل’’رجب‘‘ کے مہینہ میں ہوا… بھارتی ناگن شسما سوراج کہتی ہے کہ’’کلبھوشن‘‘ انڈیا کا بیٹا ہے اسے بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے… ہم کہتےہیں کہ کشمیری نوجوان اسلام کے بیٹےہیں ہم ان کے تحفظ، آزادی اور ان کے خون کے بدلے کے لئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے ان شاء اللہ…نعمت کا تذکرہ’’شکرگزاری‘‘ ہے الحمدللہ بہت عرصہ بعد ایک جگہ درس دینے کی توفیق ملی اور درس بھی ’’بخاری شریف‘‘ کے ایک باب کا… اس درس کا کچھ حصہ آج نشر کیا جارہا ہے… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… موقع ملے تو سن لیجئے گا… اس سے پہلے ایک’’خصوصی مجلس‘‘ کے چند’’اشعار‘‘ ذکر اللہ کی فضاء میں نشر کئے گئے وہ مجمع خاص لوگوں کا تھا انکی برکت سے یہ ’’ذکر و اشعار‘‘ جو سنتا ہے فائدہ پاتا ہے… دل کی اداسی اور گھٹن دورہوجاتی ہے… اللہ تعالیٰ ہمیں موت کے وقت بھی اپنا ذکر اور شہادت عطاء فرمائے…’’رجب‘‘ کے مہینہ میں بڑے بڑے لوگوں کی شہادت اور وفات ہوئی…حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے لیکر حضرت تھانوی رحمہ اللہ تک… امارت اسلامی کو’’سنگین‘‘ کی فتح مبارک… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
14.03.2017
(’’اپنا گھر مہم‘‘۔ یقین او ر تجربہ میں فرق)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ولی حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ نے… اپنے ایک دوست سے فرمایا… میں جب بھی صدقہ ، خیرات کرتا ہوں میرا مال بڑھ جاتا ہے… ان کے دوست نے وہاں سے اٹھ کر صدقہ دیا… مگر ان کا مال نہ بڑھا… وہ بار بار صدقہ دیتے رہے مگر مال میں اضافہ نہ ہوا… انہوں نے’’میمون بن مہران‘‘ کو یہ صورت حال بتائی … حضرت نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ یقین والا معاملہ کرتا ہوں جبکہ تم… تجربہ کرتے هہو اور اللہ تعالیٰ کو آزماتے ہو… بے شک یقین سے ہی کام بنتا ہے… اور یقین کے ساتھ جو بھی زکوٰۃ ادا کرتا ہے… اور صدقہ خیرات یا صلہ رحمی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے رزق اور مال میں برکت عطاء فرماتےہیں… ابھی دو چار دن پہلے ایک مخلص و محبوب دوست نے اطلاع دی کہ… ماشاء اللہ اس سال رمضان میں ان کی زکوٰۃ دگنی ہوجائے گی… یعنی خوش دلی سے زکوٰۃ ادا کرنے کی برکت سے ان کے مال میں ماشاء اللہ ڈبل اضافہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے… اپنا گھر مہم میں الحمدللہ پانچ مساجد کا انتظام اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے… امید ہے کہ ان شاء اللہ آج رات تک چھٹی مسجد کا انتظام بھی ہوجائے گا… پانچویں مسجد جس پلاٹ پر بننا طے پایا ہے وہ’’باجوڑ ایجنسی‘‘میں ہے… دیکھیں ماشاء اللہ… آپ کی محنت سے کہاں کہاں اور کتنی دور دور تک مساجد قائم ہورہی ہیں… جماعت کے شعبہ الحجامہ کے معالجین اور معالجات بھی’’مبارکباد‘‘ کے مستحق ہیں… موجودہ مہم میں ایک مسجد ان کی محنت سے بنی ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
15.03.2017
(’’اپنا گھر مہم‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعا لیٰ ہمیں قبر کی تاریکی ، تنگی، اندھیرے اور وحشت سے بچائے… بعض مخلص احباب نے’’جامع مسجد سبحان اللہ‘‘ کی(جاندار کی تصویر سے پاک) ’’فوٹیج‘‘بنائی ہے… اس دلکش اور پر نور مسجد پر نظر پڑتے ہی پہلا خیال یہ آیا کہ…جن افراد نے زمین کے اوپر یہ مسجد بنائی ہے… اور اسکی تعمیروآبادی میں کسی بھی طرح اخلاص کے ساتھ حصہ لیا ہے… وہ جب’’زمین‘‘کے مہمان بنیں گے تو زمین ان کا کس طرح سے استقبال کرے گی… بھائیو! بہنو! یہ زمین جاندار ہے، حساس ہے، ریکارڈ رکھنے کی صلاحیت سے مالامال ہے، محبت ونفرت کے جذبات کی حامل ہے… اس کا حافظہ مضبوط اور زبان سچی ہے… یہ ہرعمل کا’’ڈیٹا‘‘اپنے اندر محفوظ رکھتی ہے اور قیامت کے دن یہ گواہی دے گی…ہم نے مرنے کے بعد اسی میں دفن ہونا ہے… جب ہم اس زمین کو مسجدوں، سجدوں اور نیکیوں کے پھولوں سے بھرتے ہیں تو یہ زمین اندر تک خوش ہوتی ہے… اور جب ہم اس پر گناہ اور ظلم کے کانٹے بوتےہیں تو یہ زمین اندر تک گرم ہوجاتی ہے… یقین کریں کہ یہ باتیں سچ ہیں ان میں ذرہ برابر مبالغہ نہیں… ’’اپنا گھر‘‘مہم میں الحمدللہ چھ مساجد کا انتظام اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے… چھٹا پلاٹ جس پر مسجد کی تعمیر طے پائی ہے… کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع ہے… اے دین کے دیوانو! اس مہم پر اللہ تعالیٰ کی نصرت دیکھو! یہ بڑی بابرکت مہم ہے… ایسا نہ ہو کہ یہ ختم ہوجائے اور اس میں کسی کا حصہ کم رہ جائے… ایسے مواقع کبھی کبھار آتےہیں…بھرپور محنت کرلیں… لگتاہے بس دو چار دن کا’’بازار‘‘ رہ گیا ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
16.03.2017
(’’اپنا گھر مہم‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی’’رحمت‘‘ بہت وسیع ہے… ایک بادشاہ نے ارادہ کیا کہ وہ ایک مسجد بنائے گا… اور پوری مسجد خود بنوائے گا… یہاں تک’’نیت‘‘ ٹھیک تھی… مگر آگے اس سے غلطی ہوگئی اس نے ساتھ یہ ارادہ کیا کہ کسی کو بھی کسی طرح اس مسجد کے کام میں شریک نہیں کرے گا… یہ نیت غلط تھی… مسجد بن گئی بادشاہ کا نام’’دروازے‘‘پر لکھا گیا… مگر رات کو فرشتے آئے اور بادشاہ کا نام مٹا کر ایک’’بڑھیا‘‘کا نام لکھ دیا… پتا چلا کہ اس نے صرف مسجد کا سامان لانے والے ایک جانور کو پانی پلایا تھا… ’’مساجد مہم‘‘ کی ترتیب یہ ہے کہ ابھی ’’چندہ‘‘ ہورہا ہے… پھر یہ چندہ مرکز میں جمع ہوگا… پھر یہ دس مساجد پر تقسیم ہوگا… ہرمسجد کی تعمیر کے لئے ‎ایک منتظم مقرر ہوگا… ایک نگران مجلس ہوگی… اورپھر ان شاء اللہ تیزی سے کام شروع ہوجائے گا… اس لئے جوجس نیت سے دے رہا ہے… اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے وہ اسے اسکی نیت کے مطابق اوران شاء اللہ اس سے بڑھ کر اجر دے گا… کسی کی نیت یہ ہے کہ اس کی رقم تمام مساجد میں لگے… کسی کی نیت یہ ہے کہ اسکی رقم سے آگے کے مصلے بنیں ، اللہ تعالیٰ سب کی نیت سے واقف ہے… میری نیت یہ ہیکہ جوکچھ تھوڑا سا مجھے دینے کی توفیق ملی ہے اللہ تعالیٰ اسے اپنے گھر کی خدمت کے لئے قبول فرمالے پھر مجھے پرواہ نہیں کہ اس سے محراب بنے یا مسجد کا وضو خانہ… یہ تو ہدیہ ہے ہدیہ… ہدیہ کی شان صدقہ سے بہت اونچی ہے… اور ہدیہ شرطیں لگا کر نہیں محبت میں ڈوب کردیا جاتا ہے… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلۂ حسن،عمل آيۃ الکرسی مبارک!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
17.03.2017
(’’اپنا گھر مہم‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی رحمت’’لامحدود‘‘ہے… یہ نیت اور ارادہ رکھنا کہ میں اکیلا پوری مسجد بنواؤں گا… یہ مبارک ارادہ، محبت الٰہی کی نشانی اور ہمت والی بات ہے… مگر یہ نیت کرنا کہ کسی اور کو اس کام میں کوئی حصہ نہیں لینے دوں گا… بلکہ جو حصہ لینا چاہے گا پابندی لگا دوں گا… یہ نیت اچھی نہیں… کیونکہ ایسی نیت کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ… میرا ثواب کم ہوجائےگا… میرا اجر تقسیم ہوجائےگا…وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو محدود سمجھتا ہے… حالانکہ اگر کوئی اور اس کام میں خوشی اور اخلاص سے حصہ لے گا اور یہ اسے حصہ لینے دے گا تو اس کے اجر میں اور اضافہ ہوجائے گا کیونکہ… اس نے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو وسیع سمجھا… اور دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کی… الحمدللہ ’’اپنا گھر‘‘مہم میں سات مساجد کا مکمل انتظام اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے… اور آٹھویں مسجد کے لئے بھی کچھ انتظام ہوچکا ہے… ساتویں مسجد’’میلسی‘‘میں اور آٹھویں’’دیر بالا‘‘میں بنے گی ان شاء اللہ… ایک مصلیٰ آٹھ ہزار کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ… ایک مسجد کی تعمیر کے تمام اخراجات کو پانچ سو حصوں میں تقسیم کردیا گیا… اور ایک حصہ آٹھ ہزار کا بنا…یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اس سے کوئی خاص مصلی بنے گا… ایسے ہو بھی نہیں سکتا… بنیادیں،چھت، دیواریں،فرش، دروازے،وضو خانے، باتھ روم… بجلی، ٹائلیں، لاؤڈ سپیکر، پنکھے، وغیرہ… سب کچھ لینا ہوتا ہے… پانی کا نظام بھی بنتا ہے… الحمدللہ امانتداری اور نگرانی کے نظام میں بالکل خالی پلاٹ پر شاندار مسجد کھڑی ہوتی ہے، اللہ اکبر، اللہ اکبر
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر مہم‘‘)
18.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں… اِنَّ اللہَ عَلَی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیْرٌ…اللہ تعالیٰ جو چاہتےہیں کرتےہیں… فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ…اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہر چیز کی ملکیت ہے… سُبْحَانَ الَّذِیْ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَئْ…اللہ تعالیٰ ہی بہترین قادرہیں…نِعْمَ الْقَادَرُ اللہْ… ہر اچھا کام اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہوتا ہے… وَمَا تَوْفِيْقِی اِلَّا بِاللّٰهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ…جو کام اللہ تعالیٰ کے لئے ہو وہی باقی رہتا ہے… مَاعِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ…اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کے نگہبان ہیں… اِنَّ رَبِّیْ عَلَی كُلِّ شَئْ ًحَفِيْظٌ… الحمدلله ، الحمدللہ دس دن کی مہم میں ساڑھے آٹھ مساجد کا انتظام اللہ تعالیٰ نے فرما دیا… آٹھویں مسجد’’سورباٹ براول دیر بالا‘‘میں اور نویں مسجد’’تھل کمراٹ کوہستان‘‘میں بنے گی ان شاء اللہ… یعنی اب صرف ساڑھے سات سو مصلوں کا آنا باقی ہے… آج بروز ہفتہ کی کارگزاری ابھی تک نہیں بنی… ممکن ہے آج ہی یہ مبارک مہم مکمل ہوجائے یا زیادہ سے زیادہ مزید دو دن… ذَلِکَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤتِيْهِ مَنْ يَّشَاءُ…اللہ تعالیٰ بڑے فضل والےہیں… وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ… اے مسلمانو! اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگا کرو… وَاسْئَلُوْا اللّٰهَ مِنْ فَضْلِه…اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ  مِنْ فَضْلِکَ وَ رَحْمَتِك…اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ  مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْم
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر مہم‘‘)
19.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی راہ میں وہی لوگ خرچ کرتے ہیں… جو’’اولوالالباب‘‘ہوتے ہیں… یعنی عقلمند، سمجھدار، ہوشیار افراد… شیطان ہمیشہ ڈراتا ہے کہ… مال کم ہوجائے گا، فقیرہوجاؤ گے… بڑھاپا کیسے گزرے گا… بے عقل لوگ شیطان کے ڈراوے میں آجاتےہیں… جبکہ عقل والے اپنا مال اللہ تعالیٰ کو دے دے کر… آخرت کا گھر بھی سنوارتےہیں اور دنیا میں بھی اپنا مال اللہ تعالیٰ سے بڑھواتے رہتےہیں… قسمت اپنی اپنی… کچھ لوگ مال کو کھاتے ہیں اور کچھ کو مال کھا جاتا ہے… کچھ لوگ مال کا فائدہ اٹھاتےہیں جبکہ زیادہ لوگ صرف مال کی تکلیف اٹھاتےہیں… مال ان کو اپنا نوکر، ذلیل غلام اور چوکیدار بنا دیتا ہے… ’’اپنا گھر مہم‘‘میں الحمدللہ نو مساجد کا مکمل انتظام اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے… دسویں مسجد کے بھی سو سے زائد مصلے ہوچکے ہیں… یہ مسجد’’رستم مردان‘‘میں بنے گی ان شاء اللہ… اب صرف پونے چار سو مصلوں کی مہم باقی ہے… اگر لاہور کے سارے دیوانے کسی مسجد جا بیٹھیں آنسوؤں کے ساتھ دو رکعت ادا کرکے اللہ تعالی سے مدد مانگیں تو ان شاء اللہ… ان کو بھی بہترین ’’پلاٹ‘‘ مل جائے گا اور اس مہم میں ان کی مسجد بن جائے گی ان شاء اللہ… ان کے پاس دو دن کی مہلت ہے… منگل کا دن مہم کا آخری دن ہوگا اور اس روز’’شہید محراب‘‘ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے شاندار’’مقابلہ‘‘ ہوگا… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(’’اپنا گھر مہم‘‘)
(’’اپنا گھر مہم‘‘۔ دل کا تالا۔ ہدایت ایصال ثواب برائے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ)
20.03.2017
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کے تالے اپنے فضل سے کھول دیں…جی ہاں! قرآن مجید نے سمجھایا ہے کہ’’قلوب‘‘ یعنی دلوں پر تالے لگ جاتےہیں…’’انسان‘‘ کوئی معمولی چیز نہیں ’’زمین‘‘پر اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے… دل کا تالا کھل جائے تو انسان’’پہاڑوں‘‘او’’سمندروں‘‘ کو بھی روند دیتا ہے اور اگر دل کا تالا نہ کھلے تو انسان’’بے ہمت‘‘ لالچی، بخیل اور ظالم بن کر خود کو ضائع کردیتا ہے… یہ دیکھیں! حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… بڑے دل،کھلے دل اور مسلمان دل والے انسان… مسجد اقصی کو فتح فرمایا اور اللہ تعالیٰ کی زمین کو ’’مساجد‘‘اور انصاف سے بھر دیا… اس مبارک مہم’’اپنا گھر‘‘میں حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بہت یاد آئی… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ان کا ’’فیض‘‘اور ان کی’’نسبت‘‘عطاء فرمائیں… شیطان ان کے نام سے آج تک ڈرتا ہے… کم ہمتی اور سستی ان کے’’نام‘‘سے بھاگتی ہے… اللہ تعالیٰ کے وفادار، حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور سچے یار، شرح صدر کی زندہ مثال،ہمت کا مینار، اخلاص کے معیار،شجاعت کا شاہکار، جہاد کے پیکر، نور کی پرواز… مساجد کے عاشق، دین کے علمبردار… پاک دل، پاک طبیعت، پاکیزہ مزاج حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ… الحمدللہ مہم کا ہدف اللہ تعالیٰ نے ’’بارہ دنوں‘‘میں پورا فرما دیا… کل بروز منگل مہم کا آخری دن ہے… اور اس دن دیوانوں کا شاندار، کانٹے دار مقابلہ ہے…اور اس اخلاص بھرے مقابلہ کا ایصال ثواب حضرت فاروق اعظم کے لئے،یااللہ انکی برکت سے ہمارے دلوں کے تالے ہمیشہ کیلئے کھول دیجئے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
26.03.2017
(تعزیت برائے مولانا مامون اقبال صاحبؒ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللہُ الْبَاقِی…إِنَّالِلّٰهِ وَإِنَّاإِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ…جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے… عزیز قلب مولانا مامون اقبال صاحب وفات پاگئے… اللہ تعالی مقام شہداء اور مقام مغفرت عطاء فرمائے… وہ بندہ کے چچازاد بھائی، جامعۃ الصابر کے ناظم اور دورہ آیات جہاد کے ماہر استاذ تھے… نماز جنازہ رات نو بجے مرکز عثمانؓ و علیؓ میں ادا ہوگی ان شاء اللہ… آس پاس والے شرکت کی سعادت حاصل کریں دور والے ایصال ثواب کے ہدایا بھیجیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ
29.03.2017
(استقبالِ رجب)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… الحمدلله ’’رجب المرجب‘‘1438ھ کا چاند نظر آگیا ہے… مسنون دعاء و معمولات کی یاد دہانی ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
30.03.2017
(طہارت، توبہ، شب جمعہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’محبت‘‘ فرماتے ہیں… ان مسلمانوں سے جو طہارت، پاکی کا زیادہ اہتمام کرتےہیں… اور زیادہ ’’توبہ‘‘ کرتےہیں… اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان میں شامل فرمائے… ابھی مغرب سے ’’جمعہ شریف‘‘ آرہےہیں… ’’رجب الحرام‘‘ کا پہلا جمعہ… اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ… اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ التَّوَّابِيْنَ وَاجْعَلْنَا مِنَ المُتَطَهِّرِيْن… مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی ساتھ رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(دوراتِ تفسیر… مناظر، کیفیات اور فوائد)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ، اللہ، اللہ… دورات تفسیر آیات الجہاد کی اختتامی محفلیں… پراثر، پر نور، باوقار، پرسوز… با سکینہ… اللہ، اللہ، اللہ… عجیب کیف، عجیب سرور، عجیب جذبات، عجیب مناظر… آج زمین بھی مسکرائی ہوگی، آسمان بھی جھوما ہوگا… اٹھائیس گلے بول بول کر بیٹھ گئے مگر ہزاروں دل بیدار ہوئے اور ہزاروں گلے چل پڑے… آیات جہاد یوں چمکیں کہ… چمگادڑوں کے تھنک ٹینک غم سے پھٹ پڑے… کفر حیران، نفاق پریشان… شیطان اداس… طاغوت لرزہ براندام… سورہ بقرہ نے للکارنا شروع کیا تو سورہ نصر تک نور کی بارش پرستی چلی… آلِ عمران نے دلاسہ دیا… النساء نے اٹھایا… انفال نے صف بندی کی اور التوبہ نے اعلان جنگ فرما دیا… اللہ، اللہ، اللہ… ہر بات سچی، ہر آیت سچی، ہر دعویٰ سچا، ہر دلیل سچی، ہر وعدہ سچا، ہر خوشبو سچی… پہلے پارے سے آخری پارے تک… جہاد ہی جہاد… جہاد رحمت، جہاد زندگی، جہاد عزت، جہاد کامیابی، جہاد محبت، جہاد محبوبیت، جہاد کامیاب تجارت… جہاد ایمان کا حصہ… جہاد ایمان کی کسوٹی… اللہ، اللہ، اللہ… کتنے ایمان بچ گئے… کتنے دماغ روشن ہوگئے… پڑھانے والوں کا شکریہ، پڑھنے والوں کا شکریہ… اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
06.04.2017
(نصائحِ لقمان علیہ السلام)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’حکمت‘‘ عطاء فرمائے… یا حکیم یاحکیم… فرمایا ہم نے لقمان کو اپنی طرف سے حکمت عطاء فرمائی… حضرت حکیم لقمان کی نصیحتیں بے حد قیمتی ہیں… آ واز کو پست رکھو… یعنی اپنے گلے کو ضرورت کے مطابق کھولو اور بلا ضرورت اونچا نہ بولو نہ آواز دو… اس ایک حکمت میں ہزار فوائد مخفی ہیں… اور فرمایا اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ نہ چھوڑو… یعنی ہرجگہ ہر موقع پر استغفار کہ معلوم نہیں کس وقت قبولیت کا لمحہ هہو… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی خوش آمدید
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(ترغیب… کچھ قواعد وضوابط)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اپنی رحمت، مغفرت اور نصرت عطاء فرمائے
(1) آج مغرب سے جمعہ شریف بھی آرہے ہیں اور پندرہ شعبان کی رات بھی… اللہ کرے اس قیمتی جوڑ کی ہم سب قدر کریں، ہو سکے تو کل کا نفل روزہ رکھیں
(2)ڈاک کا سلسلہ پندرہ شعبان سے پندرہ شوال تک بند رہتا ہے، پندرہ شعبان کے بعد کوئی خط نہ بھیجیں البتہ مکتب میں پیغام بھیج سکتے ہیں
(3)مکتب میں پیغام مختصر بھیجا کریں آج سے اس کے لئے دو گھنٹے مختص کئے جارہے ہیں جو پیغام بھیجنا ہو صرف انہی دو گھنٹوں میں بھیجا کریں صبح نو بجے سے دس بجے تک اور سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک… ان دو اوقات کے علاوہ پیغام وصول نہیں کیا جائے گا… جماعت کے اراکین شوریٰ کے لئے اہم اور فوری نوعیت کے پیغام بھیجنے کا الگ طریقہ کار مقرر کیا جارہا ہے… فوری نوعیت کے پیغامات کے علاوہ وہ حضرات بھی ان مقرر شدہ دو گھنٹوں کی پابندی کریں
(4)الحمدللہ ’’شہررمضان‘‘ شائع ہوچکی ہے… ماشاءاللہ عمدہ اوربہترین چھپی ہے… ابھی تک پچیس ہزارکتابوں کے تقاضے آئے ہیں، مزید محنت کریں اور گذارش ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پڑھ لیں اور رمضان المبارک میں پڑھتے رہیں
(5) آج رات اور کل جماعت کے اسیران اور تمام اسیران اسلام کے لئے… اور بیمار مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں
(6)صوبہ خیبر کے دیوانے 13اور14مئی کے اجتماع کی خاص الخاص محنت کریں بندہ بھی دل سے دعاء گو ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.04.2017
مکتوب خادم
(رجب فضیلت وبرکت… نعمت کا تذکرہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ’’رجب‘‘ کے مہینہ میں ’’برکت‘‘ رکھی ہے… ’’رجب‘‘ کا معنی عظمت، تعظیم… حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا مہینہ… معراج مبارک کا مہینہ ’’رجب‘‘… اسلامی جہاد جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع فرمایا اس میں پہلے مشرک کا قتل ’’رجب‘‘ کے مہینہ میں ہوا… بھارتی ناگن شسما سوراج کہتی ہے کہ’’کلبھوشن‘‘ انڈیا کا بیٹا ہے اسے بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے… ہم کہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان اسلام کے بیٹے ہیں ہم ان کے تحفظ، آزادی اور ان کے خون کے بدلے کے لئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے ان شاء اللہ… نعمت کا تذکرہ ’’شکرگزاری‘‘ ہے الحمدللہ بہت عرصہ بعد ایک جگہ درس دینے کی توفیق ملی اور درس بھی’’بخاری شریف‘‘ کے ایک باب کا…اس درس کا کچھ حصہ آج نشر کیا جارہا ہے… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… موقع ملے تو سن لیجئے گا… اس سے پہلے ایک ’’خصوصی مجلس‘‘ کے چند ’’اشعار‘‘ ذکر اللہ کی فضاء میں نشر کئے گئے وہ مجمع خاص لوگوں کا تھا انکی برکت سے یہ’’ذکر و اشعار‘‘ جو سنتا ہے فائدہ پاتا ہے… دل کی اداسی اور گھٹن دورہوجاتی ہے… اللہ تعالیٰ ہمیں موت کے وقت بھی اپنا ذکر اور شہادت عطاء فرمائے… ’’رجب‘‘ کے مہینہ میں بڑے بڑے لوگوں کی شہادت اور وفات ہوئی… حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے لیکر حضرت تھانوی رحمہ اللہ تک… امارت اسلامی کو ’’سنگین‘‘کی فتح مبارک… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
16.04.2017
(حجامہ علاجِ جسمانی بھی روحانی بھی)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’برکت‘‘ اور’’صحت‘‘ عطاء فرمائے… ’’خیر خواہانہ‘‘ مشورہ ہے کہ فورا ’’حجامہ‘‘ کرالیں… رجب کا مبارک مہینہ ہے… موسم بھی بدل رہا ہے… رمضان المبارک میں چالیس دن باقی رہ گئے ہیں… شیطان’’بیماریاں‘‘ پھیلاتا ہے… ’’سنت‘‘ شیطان کا توڑ ہے…حجامہ جسمانی علاج بھی ہے اور روحانی بھی… جسم سے شیطانی اثرات اور بیماریوں کو دور کرنے کے لئے’’حجامہ‘‘ شاندار طریقہ ہے… مسنون تاریخوں میں سے ایک یعنی سترہ گزر گئی… دو باقی ہیں کل بروز پیر انیس اور پھر اکیس… اور حجازی چاند کے حساب سے آج انیس اور پرسوں اکیس
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
20.04.2017
(امید صرف اللہ سے… شاندار ایمانی تحفے)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی سے’’امید‘‘ ہے… اَللّٰهُمَّ رَحْمَتَکَ نَرْجُوْا… اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے کوئی خیر پہنچتی ہے تو وہ بھی… اللہ تعالیٰ حکم اور مرضی سے پہنچتی ہے
(1) آج ’’پانامہ‘‘ کا فیصلہ آنے والا ہے،اللہ تعالیٰ ہی سے خیر کا سوال ہے، اللہ تعالیٰ ہی سے خیر کی امید ہے… اس لئے نہ کوئی بے چینی ہے نہ دھڑکن… نہ کوئی فلیٹس ہیں نہ کوئی اکاؤنٹ… نہ کوئی شیروانی نہ کوئی شوگر مل… اللہ تعالیٰ جو کرے گا وہی خیر ہوگی
(2)الحمدللہ تازہ کتاب ’’شھر رمضان‘‘ چھپ رہی ہے… رمضان المبارک کو پانے، بنانے، کمانے، اپنانے اور برتنے کے نسخے ، نصاب، معارف، اسباق… دعاء فرمائیں جلد آجائے… پڑھنے، عمل کرنے اور تقسیم کرنے کی تیاری کرلیں
(3)ہمارا’’صوتی مکتبہ‘‘ آج حضرت مولانا منظور احمد نعمانی مدظلہ کا ’’درس بخاری‘‘ اور مولانا محمد الیاس قاسمی صاحب کی تلاوت آیات سکینہ نشر کررہا ہے… امید ہے کہ یہ دونوں تحفے ایمان میں تازگی کا ذریعہ بنیں گے… لائکس اور کمنٹس کی ضرورت نہیں بس خود فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ آگے پہنچائیں
(4)الحمدللہ المرابطون کا سیرت نمبر خصوصی شمارہ اہل دل کی فرمائش پر دوبارہ شائع ہوچکا ہے… جن کو نہ ملا ہو اب لے لیں شاندار تحفہ ہے
 (5)الحمدللہ’’استخارہ‘‘ کا کتابچہ مزید تیس ہزار شائع ہوا ہے یوں اس کی تعداد لاکھوں میں جاپہنچی ہے… ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ…ہو سکے تو ایک بارپھر پڑھ لیں دوبارہ پڑھنے سے نئی باتیں سمجھ آئیں گے ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن اورعمل آيۃ الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
22.04.2017
(عشر مہم)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت’’دین اسلام‘‘ کی’’ہدایت‘‘ہے… جس کو’’اسلام‘‘ مل گیا اس کو سب کچھ مل گیا… اور جو اسلام سے محروم وہ ہر نعمت سے محروم… دین اسلام کی عمارت’’فرائض‘‘ کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے… جو فرائض ادا کرتا ہے وہی’’دین‘‘پاتا ہے… ’’زکوۃ‘‘ بھی ایک’’فرض‘‘ ہے… ایک ستون ہے… زمین کی پیداوار پر جو زکوٰۃ لازم ہے اسے’’عشر‘‘ کہتے ہیں… پس جو مسلمان اپنی زمینی پیداوار پر’’عشر‘‘ادا نہیں کرتا وہ دین اسلام کے ایک’’فرض‘‘ سے محروم ہوجاتا ہے اور اس کے دین کا’’ستون‘‘ گر جاتا ہے… فرض چھوڑنا بڑا خطرناک کبیرہ گناہ ہے… اسکی سزا آخرت میں تو ملتی ہے دنیا میں بھی اس کا وبال آتا ہے… بھائیو! جماعت کی ’’عشر مہم‘‘ صرف’’چندے‘‘کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ایک فریضے کے’’احیا‘‘ کے لئے ہے… یہ مسلمانوں کو ایک خطرناک کبیرہ گناہ سے بچانے کی محنت ہے… یہ ایک دینی قرآنی فریضے کی دعوت ہے… حدیث شریف کے مطابق کسی مال کا’’شر‘‘ تبھی دور ہوتا ہے جب اس کی زکوٰۃ ادا کی جائے…ا س لئے آپ سب’’عشر مہم‘‘ میں بھرپور محنت کریں… اور اس محنت پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے امیدوار رہیں… آج الحمدللہ ملک کے اٹھارہ شہروں میں ’’دورہ تفسیر آیات الجہاد‘‘ شروع ہورہا ہے… پڑھانے والوں کو دل کا سلام، پڑھنے والوں کو قلبی مبارکباد… اور اہل دل سے ان دورات کی کامیابی اور قبولیت کے لئے دعاء کی درخواست
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
23.04.2017
(عشر حصولِ برکات کا ذریعہ… بد عہد انتظامیہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان، اعمال، اوقات، رزق پیمانے اور ترازو میں برکت عطاء فرمائے… انصار مدینہ کاشتکار تھے، کسان تھے… اسلام آیا تو برکت والا ’’نظام زکوۃ‘‘ آگیا… وہ دن ہے اور آج کا دن کہ مدینہ منورہ کے باغات اور کھیتوں کی برکت ختم ہی نہیں ہوتی… وہ اپنی بہترین پیداوار ’’عشر‘‘ میں دیتے تھے… واقعی’’عشر‘‘ کسی بھی مسلمان کاشتکار، زمیندار کو’’برکات‘‘ سے مالامال کردیتا ہے… آج کاشتکاری میں خوشحالی نہیں کیونکہ دل کی خوشی والا’’عشر‘‘نہیں… جب ’’عشر‘‘ نہیں تو پریشانی ہے، تنگدستی، بیماری اور فسق و فجور… اللہ کے حصے کا مال جو ناحق کھاتا ہے اس کا دل سیاہ ہوجاتا ہے اور اسکی قسمت برباد ہوجاتی ہے… بھائیو! مسلمانوں’’ترک زکوۃ‘‘ کے عذاب سے بچانے کی فکر کرو اور دل لگا کر’’عشر مہم‘‘ میں محنت کرو اور اسے ایک غیر اہم رسمی مہم نہ سمجھو… مردان کی طرف ساتھیوں پر کچھ پریشانی ہے… مگر گھبرانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں… اللہ تعالیٰ ساتھ ہے، اسکی مدد ساتھ ہے، ظالم اور بدعہد انتظامیہ بددعاؤں کی لپیٹ میں آنے والی ہے… وہ لاکھ زور لگا لے ان شاء اللہ جماعت کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی ہاں! اپنا نصیب ضرور بگاڑ لے گی… آج تمام اہل دل… دل لگا کر اس مسئلے کے حل کے لئے دعاء کریں اور مطمئن رہیں کیونکہ بے قصور ہیں… الحمدللہ کل اٹھارہ شہروں میں نور کی بارش برسی… آیات جہاد واقعی نور ہیں… پورا قرآن مجید نور ہی نور ہے… اَللّٰھُمَّ زِدْنَا نُوْراً…اَللّٰھُمَّ زِدْنَا نُوْراً۔
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
26.04.2017
(عظیم نعمت… فراخیٔ رزق کے نسخے)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام فجر کی نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ… اور خواتین کے لئے فجر کی نماز اول وقت… جن خواتین وحضرات کو یہ نعمت نصیب ہے وہ خوشی سے جھوم کر کہیں… الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ رب العالمین… اور جن مسلمانوں کو نصیب نہیں وہ درد و غم سے تڑپ کر کہیں اور سارا دن کہتے رہیں… اَسْتَغْفِرُاللہ، اَسْتَغْفِرُاللہ، اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبّیِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ… فجر کی نماز کے بعدسورج طلوع ہونے تک کاوقت بے حد قیمتی ہے… جو فجر ادا کرکے اپنی جگہ بیٹھا رہے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر، تلاوت اور دعاء میں ڈوبا رہے اورطلوع آفتاب کے بیس منٹ بعد اٹھ کر دو یا چار رکعت ادا کرلے… بلاشبہ وہ ایک حج اور عمرے کااجر پالیتا ہے… کتنی عظیم نعمت ہے… مسلمان اگر اسی کو اختیار کرلیں تو ان کے نامہ اعمال میں کتنے حج اور عمروں کا اجر لکھا جائے… اور جواس عمل کی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے پابندی کرے تو رزق کی تنگی کبھی اس کے قریب بھی نہ گزرے… ہاں رزق کی تنگی سے بچنے کے لئے دوکام اور بھی کرنے ہیں… ایک قناعت اختیار کرنا… اوردوسرا اپنے خرچے اعتدال، میانہ روی اور ترتیب سے کرنا… اس لئے روزانہ اللہ تعالی سے’’قناعت‘‘ مانگاکریں… رَبِّ  قَنِّعْنِیْ  بِمَا رَزَقْتَنِیْ  وَبَارِکْ  لِیْ  فِیْمَا  اَعْطَیتَنِیْ… دورات تفسیر میں بس دودن باقی ہیں… آج اورکل… دیوانے محنت کرلیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد تک یہ نعمت پہنچے… آج سارا دن’’عشر مہم‘‘ میں محنت کرنے والوں دیوانوں کے لئے دعاء اور استغفار کے زیادہ معمول کا ارادہ ہے ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
27.04.2017
(شفا صرف اللہ تعالیٰ ہی دیتے ہیں… استقبالِ شعبان تلاوتِ قرآن سے)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی’’شفاء‘‘ دینے والے ہیں… وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ…اللہ تعالیٰ تمام مسلمان بیماروں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائیں …هُوَ الشَّافِی، هُوَ الْکَافِی… اللہ تعالیٰ کے سواء کوئی’’شفاء‘‘ نہیں دے سکتا… نہ کوئی ڈاکٹر، نہ حکیم، نہ کوئی عامل نہ کوئی یوگی نہ کوئی جوگی… اَللّٰھُمَّ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُك…َ آج 29رجب ہے… ممکن ہے مغرب سے’’شعبان المعظم‘‘ تشریف لے آئیں… اور زیادہ ممکن ہے کہ کل 30رجب ہو… شعبان آیا تو قرآن آیا… بس آج ہی سے’’قرآن مجید‘‘ سے دوستی اور تعلق بڑھا دیں… جماعت کے تمام رفقاء… تمام مراکز، مساجد اور اداروں میں’’قرآن مجید‘‘ کا رنگ نظر آنا چاہیے… حافظ اپنا حفظ پکا کریں… تلاوت کرنے والے اپنی تلاوت بڑھا دیں… دورات تفسیر آیات الجہاد کےدوسرے مرحلے میں بھرپور شرکت اور محنت کریں… اگر’’رمضان المبارک‘‘ پانا ہے،  کمانا ہے تو پھر ابھی سے ’’قرآن مجید‘‘ سے یاری لگائیں… جن کو کچھ سورتیں یاد تھیں مگر اب بھول گئے وہ دو رکعت ادا کرکے… یاد کرنا شروع کردیں تاکہ… رمضان المبارک کے نوافل میں پڑھ سکیں… اپنے گھر والوں کو آج ہی صبح کی تلاوت اور زیادہ تلاوت کی ترغیب دیں… اٹھتے، بیٹھتے قرآن مجید کے فضائل سنیں اور سنائیں… اللہ تعالیٰ ہم سب کو خالص اپنی رضا کے لئے قرآن مجید نصیب فرمائے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن اور عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
30.04.2017
(تفسیر آیات الجہاد پر شکر واحسان… شہر رمضان کی اشاعت مطالعہ کی ترغیب)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا جماعت پر احسان… نہ پاناما نہ ڈان… القرآن، القرآن… دین کے دیوانو! اپنی قسمت پر ’’شکر‘‘ ادا کرو… نہ ذلت نہ فساد… تفسیر آیات الجہاد… ملک کے 26چھبیس شہروں میں ساڑہے تین ہزار طلبہ طالبات… سُبْحَانَ اللہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ… پڑھانے والے خوش نصیب… پڑھنے والے باایمان… سُبْحَانَ اللہِ الْمَلِکِ الْدَّیَّان… وزیر اعظم روز رسوا، حزب اختلاف پریشان… جبکہ تمہارے ہاتھوں میں آنے والی ہے… شَھْرُرَمْضَانَ،  شَھْرُ رَمْضَانَ…سُبْحَانَ اللہِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّان… پڑھانے والے روز کئی بار نیت تازہ کیا کریں… یااللہ آپ سے آپ ہی کی رضاء چاہتا ہوں… لَا مَطْلُوْبَ اِلَّا اللہ، لَا مَقْصُوْدَ اِلَّا ھُوَ… اور پڑھنے والے پانے اور عمل بنانے کا عزم کیا کریں… تعداد تھوڑی ہو یا زیادہ… ہماراان آیات کو پڑھنے پڑھانے کے لئے بیٹھ جانا ہی مالک کا احسان… اہل کفر و نفاق کے لئے بھیانک طوفان… سُبْحَانَ اللہِ الْقَادِرِ الْحَنَّان…’’شہر رمضان‘‘ کتاب شائع ہورہی ہے… بس آپ کے ہاتھوں میں آنے والی ہے… آج ہی حاصل کرنے، پڑھنے، بانٹنے، پھیلانے اور سنانے کی نیت باندھ لیں… مکتبے والوں کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے… دو سو صفحات کی کتاب صرف ستر روپے میں لا رہے ہیں… شُکْراً مَوْلٰی یَا رَحْمَان…رحمتیں ہی رحمتیں، نعمتیں ہی نعمتیں… کُلَّ  یَوْمٍ  هُوَ فِیْ  شَأنٍ۔ فَبِاَيِّ  اٰلَاءِ  رَبِّکُمَا  تُکَذِّبٰن
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
04.05.2017
(اختتامی مجالس دورات تفسیر)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ، اللہ، اللہ… دورات تفسیر آیات الجہاد کی اختتامی محفلیں…پراثر،پر نور، باوقار،پرسوز… با سکینہ… اللہ، اللہ،اللہ…عجیب کیف،عجیب سرور،عجیب جذبات، عجیب مناظر… آج زمین بھی مسکرائی ہوگی، آسمان بھی جھوما ہوگا… اٹھائیس گلے بول بول کر بیٹھ گئے مگر ہزاروں دل بیدار ہوئے اور ہزاروں گلے چل پڑے… آیات جہاد یوں چمکیں کہ… چمگادڑوں کے تھنک ٹینک غم سے پھٹ پڑے… کفر حیران، نفاق پریشان… شیطان اداس… طاغوت لرزہ براندام… سورہ بقرہ نے للکارنا شروع کیا تو سورہ نصر تک نور کی بارش پرستی چلی… آل عمران نے دلاسہ دیا… النساء نے اٹھایا… انفال نے صف بندی کی اور التوبہ نے اعلان جنگ فرما دیا… اللہ، اللہ، اللہ… ہر بات سچی، ہر آیت سچی، ہر دعوی سچا، ہر دلیل سچی، ہر وعدہ سچا، ہر خوشبو سچی… پہلے پارے سے آخری پارے تک… جہاد ہی جہاد…جہاد رحمت، جہادد زندگی، جہاد عزت،جہاد کامیابی،جہاد محبت، جہاد محبوبیت، جہاد کامیاب تجارت… جہاد ایمان کا حصہ… جہاد ایمان کی کسوٹی… اللہ، اللہ، اللہ…کتنے ایمان بچ گئے… کتنے دماغ روشن ہوگئے… پڑھانے والوں کا شکریہ، پڑھنے والوں کا شکریہ… اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن، عمل آیۃ الکرسی یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
11.05.2017
(متفرقات)
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اپنی رحمت، مغفرت اور نصرت عطاء فرمائے
(1) ج مغرب سے جمعہ شریف بھی آرہے ہیں اور پندرہ شعبان کی رات بھی… اللہ کرے اس قیمتی جوڑ کی ہم سب قدر کریں، ہو سکے تو کل کا نفل روزہ رکھیں
 (2)ڈاک کا سلسلہ پندرہ شعبان سے پندرہ شوال تک بند رہتا ہے، پندرہ شعبان کے بعد کوئی خط نہ بھیجیں البتہ مکتب میں پیغام بھیج سکتے ہیں
(3)مکتب میں پیغام مختصر بھیجا کریں آج سے اس کے لئے دو گھنٹے مختص کئے جارہے ہیں جو پیغام بھیجنا ہو صرف انہی دو گھنٹوں میں بھیجا کریں صبح نو بجے سے دس بجے تک اور سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک… ان دو اوقات کے علاوہ پیغام وصول نہیں کیا جائے گا… جماعت کے اراکین شوری کے لئے اہم اور فوری نوعیت کے پیغام بھیجنے کا الگ طریقہ کار مقرر کیا جارہا ہے… فوری نوعیت کے پیغامات کے علاوہ وہ حضرات بھی ان مقرر شدہ دو گھنٹوں کی پابندی کریں
(4) الحمدللہ’’شہررمضان‘‘شائع ہوچکی ہے… ماشاءاللہ عمدہ اوربہترین چھپی ہے… ابھی تک پچیس ہزارکتابوں کے تقاضے آئے ہیں، مزید محنت کریں اور گذارش ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پڑھ لیں اور رمضان المبارک میں پڑھتے رہیں
(5) آج رات اور کل جماعت کے اسیران اور تمام اسیران اسلام کے لئے… اور بیمار مسلمان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں
(6) صوبہ خیبر کے دیوانے 13اور14مئی کے اجتماع کی خاص الخاص محنت کریں بندہ بھی دل سے دعاء گو ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

18.05.2017
(اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان…’’انفاق فی سبیل اللہ مہم‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے عظیم احسانات میں سے ایک یہ ہے کہ… وہ کسی مسلمان کو اپنے دین کے کام میں لگائے رکھے… ورنہ اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت؟… وہ کسی کو پھینک دے تو بڑے بڑبے کارآمد انسان’’بےکار‘‘ہوجاتے ہیں… بڑے بڑے ’’محبوب‘‘ منٹوں میں’’مردود‘‘ہوجاتے ہیں… بڑے بڑے’’نامور‘‘منٹوں میں’’بے نام‘‘ ہوجاتے ہیں… اللہ تعالیٰ کسی کو’’بے کار‘‘کردے تو زندگی بوجھ بن جاتی ہے… اور انسان ہر کسی کے لئے بوجھ بن جاتا ہے… منافقین کے بارے میں فرمایا گیا کہ… انہوں نے اللہ تعالیٰ کو بھلا دیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی انہیں بھلا دیا… اللہ تعالیٰ کے’’بھلانے‘‘کا مطلب یہ کہ… اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور رہنمائی سے محروم کردے… نہ انسان کو نیکی پر لائے نہ اسے گناہ سے روکے… یااللہ ایسی حالت سے آپ کی پناہ… دیوانوں کو مبارک ہو کہ… اللہ تعالیٰ نے پھر احسان فرمایا اور’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ مہم عطاء فرمادی… یہ مبارک مہم شروع ہو چکی ہے… ’’اپنا گھر مہم‘‘کی طرح اسمیں جنونی محنت کرکے… اپنی زندگی اور اپنے اوقات کو قیمتی بنائیں… دو رکعت ادا کر کے اللہ تعالیٰ کی مدد ساتھ لیں اور مہم میں کود پڑیں… بِسْمِ اللہِ  مَجْرٖھَا  وَمُرْسَاھَا…مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن،عمل آیۃ الکرسی یاد رہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
19.05.2017
(انفاق فی سبیل اللہ مہم کی اصل کامیابی)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے پیار ہے… شیطان اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ سے توڑتا ہے… پس جو اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنے کی محنت کرےوہ… اللہ تعالیٰ کا ولی، اللہ تعالیٰ کا محبوب اور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے… انفاق فی سبیل اللہ مہم کی کامیابی اس میںہے کہ… یہ نہ’’چندے‘‘کی مہم بنے نہ خالی بھاگ دوڑ کی… یہ مہم اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنے کی مہم بن جائے… تب یہ مہم کامیاب ترین مہم بن جائے گی… جماعت کا ہر ذمہ دار، ہر کارکن اور ہر خطیب یہ درد، یہ فکر اور یہ جنون دل میں بٹھا لے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے بندوں کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے… ایمان کی دعوت بھی اسی لئے ہے اورجہاد کی دعوت بھی اسی لئے… اللہ تعالیٰ کے بندے شعوری طور پر مؤمن بن جائیں، مسلمان بن جائیں، پورے دین کو مانیں، پورے قرآن کو مانیں… اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں، اللہ تعالیٰ سے توبہ کریں، اللہ تعالیٰ کے لئے نماز ادا کریں، اللہ تعالیٰ کے لئے جہاد کریں… اللہ تعالیٰ سے محبت کریں، اللہ تعالیٰ سے ڈریں، اللہ تعالیٰ سے امید رکھیں… اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھیں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں، اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… اللہ تعالی کے وفادار بنیں، اللہ تعالیٰ کے انصار بنیں، اللہ تعالیٰ کےلئے جئیں، اللہ تعالیٰ کےلئے مریں… نہ کوئی طاغوت ان کو اللہ تعالیٰ سےتوڑ سکےنہ کوئی طاقت… نہ کوئی گناہ ان کو اللہ تعالیٰ سے مایوس کرے نہ ظالموں کا جبر… یہ درد، یہ آواز لےکر اٹھیں… مہم کےباقی مقاصد خود حاصل ہو جائیں گےان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
21.05.2017
(سورۃ الفتح، تعارف، فضیلت وبرکات)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ الفتاح‘‘ ہے… فتح دینے والا، کھولنے والا، بندشوں کو توڑنے والا، تنگیوں کو دور فرمانے والا… اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورہ’’الفتح‘‘ نازل فرمائی ہے… یہ سورت چھبیسویں پارے میں ہے… اس سورۃ کے کل چار رکوع ہیں… آپ کو علم ہو گا کہ… قرآن مجید کے’’رکوع‘‘ بعد کے علماء نے لگائے ہیں تاکہ… حفظ کرنا اور سمجھنا آسان ہو جائے… ورنہ جب قرآن مجید نازل ہوا تو اسوقت’’رکوع‘‘ کی کوئی ترتیب نہیں تھی… اس لئے قرآن مجید کے وہ نسخے جو ملک عرب میں چھپتے ہیں ان میں رکوع کا نشان نہیں ہوتا… سورہ الفتح میں تین آیات سکینہ ہیں… ایک آیت قطب ہے اسمیں تمام حروف تہجی ہیں… سورہ الفتح حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب سورت ہے یہ جب نازل ہوئی تو… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم بے انتہا خوش ہوئے اور اس سورۃ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی عظیم بشارتیں سنائیں… اللہ تعالیٰ توفیق عطاء فرمائے تو’’فتح الجواد‘‘ میں اس مبارک سورت کی تفسیر ایک بار پڑھ لیں… ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا… رمضان المبارک کی پہلی رات یہ سورۃ اگر دو رکعت نماز میں پڑھی جائے تو پورا سال فتوحات کا سلسلہ جاری رہتا ہے… ممکن ہے حجاز میں آج مغرب سے رمضان شروع ہو جائے یا کل مغرب سے…باقی رہے ہم تو دیکھیں ہمارے چاند کا کیا بنتا ہے… جیسے ہی کوئی خبر آئی مکتوب کریں گے ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مرحبا!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
25.05.2017
(نیکیوں کا بازار گرم… اعمال کی یاد دہانی… اجتماعی اعتکاف کی ترغیب)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ كَبِيْراً…آج حجاز تا افغانستان’’رمضان المبارک‘‘ ہے… عشق، وفا اور سخاوت کا بازار گرم ہے… پاکستان میں آج مغرب سے رمضان کا اعلان ہے… ویسے پشاور تا گوادر کئی علاقوں میں آج روزہ بھی ہے… ملائک خوش ہیں کہ رمضان آگیا… شیاطین پریشان، غمگین اور محبوس ہو رہے ہیں… اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنا کلام ’’رمضان المبارک‘‘ میں نازل فرمایا… پس’’کلام الہٰی‘‘ کو پانے کا بہترین موسم رمضان المبارک ہے…کلام اللہ کو مانیں،سمجھیں، پڑھیں، تلاوت کریں، دیکھیں،تقسیم کریں… اور کلام اللہ کو دل میں بسائیں، دماغ میں مہکائیں… جن کا رمضان آج مغرب سے ہے وہ رات کو سورہ الفتح کا عمل کرلیں… چاندرات کے معمولات بھی پورے کریں… فتوحات ہر چیز میں ہوتی ہیں رزق میں، دین میں، دنیا میں… دشمنوں کے مقابلے میں، تنگیاں دور ہونے میں، مشکلات ختم ہونے میں… اللہ تعالیٰ کی طرف سے کشادگیاں، فتوحات… اس سال اجتماعی اعتکاف ان شاءاللہ’’جامع مسجد سبحان اللہ‘‘ میں ہو گا… کوشش اور محنت کریں کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سال اس’’سوغات‘‘ سے مستفید ہوں… مسجد ماشاءاللہ اتنی بڑی ہے کہ ایک ہزار افراد تو دو تین صفوں میں آجائیں گے… آپ جہاں بھی بیان کریں اعتکاف کی بات بھی رکھیں، اس میں تر بیہ کا نصاب بتائیں… اکثر افراد کو اس ترتیب کا علم نہیں ورنہ تو اعتکاف کا ہجوم بہت بڑھ سکتا ہے… اللہ کرے، اللہ ہی کے لئے یہ ہجوم بڑھ جائے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
28.05.2017
(آمدِ رمضان پر مبارک باد… رمضان بگاڑ پروگراموں سے احتراز)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے لئے’’بھوکا پیاسا‘‘ رہنا… اللہ تعالیٰ کے لئے’’کھڑے‘‘ رہنا… یہ ہے’’صيام‘‘ یہ ہے’’قیام‘‘… رمضان المبارک آپ سب کو مبارک… اسلام کا محکم اور بنیادی فریضہ رمضان کے روزے آپ سب کو مبارک… جبرئیل امین علیہ السلام کے نازل ہونے والا مہینہ آپ سب کو مبارک… نفل، فرض کے برابر اور ایک فرض ستر فرائض کے برابر ہو جانا آپ سب کو مبارک… وہ مہینہ جس میں زندہ رہنا بھی فائدہ مند اور جسمیں مرنا بھی سعادت… وہ مہینہ جو مؤمن کو طاقت ور بناتا ہے… اسے بھوک، لالچ اورہوس کی غلامی سے نکالتا ہے… واہ! بدر والا مہینہ… واہ فتح مکہ والا مہینہ… آپ سب کو مبارک… شیطان نے رمضان سے پہلے ہی جال بچھا دیا کہ’’مؤمن‘‘ اور’’مؤمنہ‘‘ تقوی نہ پالیں… کھانے، پینے کی ڈشیں، عید کے خرچے، کئی ماہ پہلے ریکارڈ کئے ہوئے رمضان بگاڑو ٹی وی پروگرام اور بھرے بھرے بازار… آہ! مسلمان!توایک مہینہ بھی سچا عاشق نہ بن سکا کہ محبوب کے لئے قربانی دیتا… کئی لوگ تو رمضان میں عام دنوں سے بھی زیادہ کھاتے ہیں اور کھانے ہی کی فکر میں رہتے ہیں… اچھا ایک بات بتائیں آپ کو سورت فاتحہ اور سورت اخلاص کا ترجمہ آتا ہے؟ اگر آتا ہے تو شکر… نہیں آتا تو آج ہی یہ خزانہ حاصل کر لیں… میں کل دوبارہ پوچھوں گا ان شاءاللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
29.05.2017
(سورہ فاتحہ ایک عظیم نعمت… رمضان میں فضول کاموں سے اجتناب)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’سمجھ‘‘ اور’’عقل سلیم‘‘ عطاء فرمائے… مسلمان کے لئے بہت شرم، عار اور محرومی کی بات ہے کہ… اسے’’سورہ فاتحہ‘‘ اور’’سورہ اخلاص‘‘ تک نہ آتی ہو… الحمد للہ ہم انڈیا کی جیل میں قرآن پاک’’ کی تجوید اور ’’قرآن پاک‘‘ کا ترجمہ پڑھتے تھے… طریقہ ایسا آسان تھا کہ صرف سات دن میں روزانہ آدھا گھنٹہ دینے سے… ضروری تجوید درست ہو جاتی تھی… اور ترجمہ پڑھاتے وقت عربی الفاظ کی اردو سے ایسی مناسبت بیان کی جاتی کہ… ان پڑھ افراد بھی فٹافٹ ترجمہ سیکھ جاتے… بیشک قرآن پاک جتنا عظیم ہے اتنا ہی آسان ہے… اپنی مزید زندگی نیٹ، فیس بک اور موبائل پر ضائع کرنے کی بجائے… قرآن مجید پڑھ لیں، سیکھ لیں سمجھ لیں…اور اپنے موبائل کو بھی اسی کام پر لگادیں… مثلاً سورہ فاتحہ کا ترجمہ ریکارڈ کریں اور پھر کان میں ہیڈفون دبا کر سارا دن سنتے رہیں… دل، دماغ اور جان میں سورہ فاتحہ اتر جائے گی ان شاءاللہ… اور یہ ایسی عظیم نعمت ہےجو اربوں کھربوں ڈالر سے بھی مہنگی اور قیمتی ہے… رمضان میں خبریں پڑھنے میں احتیاط کریں…بدکاری، ریپ، فحاشی، اداکاری اور دوردراز کی فضول خبریں نہ پڑھیں… ان خبروں کو ویسے پڑھنا بھی گناہ ہے اور اب تو رمضان ہے… ہرخبرکی سرخی دیکھ کرسوچیں کہ میرا اس سےکیا کام؟ یوں آپ کا بہت سا وقت بچ جائے گا ان شاءاللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
30.05.2017
(سورۃ فاتحہ معارف وفوائد)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے بندوں کی’’ترجمانی‘‘ فرمائی… بندے اللہ تعالیٰ سے کس طرح مانگیں، کیا مانگیں، کیسے مانگیں… یہ اللہ تعالیٰ نے’’سورہ فاتحہ‘‘ میں سکھایا… اللہ تعالیٰ نے اپنے الفاظ میں اپنے بندوں کی طرف سے درخواست بنائی… اب یہ کلام اللہ تعالیٰ کا ہے اور اسمیں درخواست بندوں کی طرف سےہے… اللہ اکبر یہ اس امت پر اللہ تعالیٰ کا کتنا عظیم احسان ہے… اسی لئے تو سورہ فاتحہ ہر مسئلے کا حل ہے… ہر تالے کی چابی ہے اور ہر گرہ کو کھولنے والی ہے… اگر’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ مہم میں محنت کرنے والے دیوانے اس سورہ مبارکہ کو اپنائیں تو ان کا کام بےحد آسان اور نافع ہو جائے… تین باردرود شریف، تین بارفاتحہ، تین باراخلاص، تین باردرود شریف…پھر دعاء مانگیں، مدد مانگیں… حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے آئیں گے ان شاءاللہ…’’ال‘‘ سب’’حمد‘‘ تعریف’’اللہ‘‘ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے’’رب العالمین‘‘ جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا… حضرت شاہ عبدالقادر لکھتے ہیں… یہ سورۃ اللہ جل شانہ نے بندوں کی زبان سے فرمائی کہ اسطرح کہا کریں… یعنی یہ سورۃ رب العالمین نے اپنے بندوں کی زبان سے فرمائی کہ ان الفاظ میں اپنے خالق و رازق سے دعاء مانگا کریں… امید ہے کہ سب نے اس مبارک’’سورہ‘‘ کا ترجمہ یاد کر لیا ہو گا… نہیں کیا تو آج کر لیں… کسی نے حضرت سید احمد شہید سے رزق کی تنگی کا شکوہ کیا… اور وظیفہ چاہا فرمایا روز ایک سو بار سورہ فاتحہ پڑھا کرو
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
31.05.2017
(سورۃ فاتحہ رحمت، شفا اور تاثیر سے بھرپور)

مکتوب خادم
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ’’سورہ فاتحہ‘‘ نصیب فرمائیں… یہ قرآن مجید کی سب سے زیادہ عظیم الشان’’سورۃ‘‘ ہے… یہ قرآن مجید کی بنیاد، اساس اور خلاصہ ہے… یہ ہر خیر کی جامع اور ہر بیماری کی شفاء ہے… کینسر ہو یا شوگر… ریاکاری ہو یا تکبر… سورہ فاتحہ میں ہر’’مرض‘‘ کا علاج موجود ہے… سورہ فاتحہ میں سات آیات ہیں، 29کلمات اور 139 حروف… یہ قرآنی ترتیب میں پہلی سورت جبکہ نزولی ترتیب میں پانچویں سورت ہے… یہ سورہ مبارکہ جب نازل ہوئی تو شیطان چیخیں مار مار کر رویا… جو سورہ فاتحہ کو پالیتا ہے اس کے لئے باقی قرآن کو پانا آسان ہو جاتا ہے… اللہ تعالیٰ سورہ فاتحہ کے ہر جملے کا اپنے بندے کو خود جواب عطاء فرماتے ہیں… اگر کوئی بادشاہ کسی بھکاری کو بلائے اور اسے کہے کہ میں تمہیں ایسے الفاظ بتاتا ہوں کہ جن کے ذریعہ… تم مجھ سے مانگو گے تو جھولی بھردوںگا… پھر بادشاہ فقیر کو الفاظ سکھائے… اب اس فقیر کی حاجت پوری ہونے میں کیا کسر رہ جاتی ہے؟… بغیر مثال کے اللہ تعالیٰ نے خود اتنے عظیم الفاظ میں ہمیں… دعاء سکھائی… اور اس دعاء کو رحمت، شفاء اور تأثیر سے بھر دیا… اس دعاء کا نام ہے سورہ فاتحہ… آجکل اتنی شدید گرمی ہے مگر صبح ایک بار فاتحہ پڑھنے سے سارا دن روزے میں پیاس نہیں لگتی… مہم میں محنت کرنے والو… سورہ فاتحہ سے طاقت پکڑو
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
01.06.2017
(مقابلۂ حسن، عظیم نعمت سورۃ فاتحہ، عمل آیۃ الکرسی)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت’’سورۃ فاتحہ‘‘… آپ اس سورت کے مضامین دل میں بٹھا لیں… پورا قرآن مجید سمجھنا آسان ہوجاتا ہے… پہلی آیت میں شرک کا علاج… دوسری آیت میں مایوسی کا علاج،تیسری آیت میں دہریت اور نفاق کا علاج… چوتھی آیت میں ریاکاری، تکبر اور نفس کی لالچ کا علاج… پانچویں آیت میں گمراہی کا علاج … اور آخری دو آیات میں… زندگی کا مکمل دستور العمل کہ کن کے ساتھ چلنا ہے اور کن کے ساتھ نہیں چلنا…کن سے محبت رکھنی ہے اور کن سے دشمنی اٹھانی ہے… کن کو آئیڈیل بنانا ہے اور کن سے دوری رکھنی ہے…بھائیو! اور بہنو!کوئی بھی کام رکے اور اٹکے تو’’فاتحہ ‘‘اسے کھول دیتی ہے… مغرب سے جمعہ شریف،مقابلۂ حسن،عمل آیۃ الکرسی مر حبا!…لیجئے! حضرت شاہ عبدالقادرؒ کے الفاظ میں فاتحہ کا ترجمہ پڑھیں…سچی بات ہے دل جھوم اٹھے گا… (ترجمہ) سب تعریف اللہ کو ہے،جوصاحب سارےجہان کا… بہت مہربان نہایت رحم والا… مالک انصاف کےدن کا… تجھی کوہم بندگی کریں،اورتجھی سے ہم مدد چاہیں… چلا ہم کوراہ سیدھی … راہ ان لوگوں کی،جن پر تو نے فضل کیا،نہ وہ جن پرغصہ ہوا،اورنہ بہکنے والے… یااللہ! رمضان المبارک کی برکت سے ہمیں’’سورۃ فاتحہ‘‘عطاء فرما… اورسورۃ فاتحہ کی برکت سےہمیں رمضان المبارک نصیب فرما… رحمت، مغفرت، جہنم سے آزادی… اور فتوحات!
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
02.06.2017
(سورۃ فاتحہ کی تاثیر وفضائل)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا’’غضب‘‘ بہت سخت ہے… سورہ فاتحہ کی تأثير یہ ہے کہ… یہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے… صدقہ بھی اللہ تعالیٰ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے… جب کوئی ایسا کام ہو جائے جواللہ تعالیٰ کےغضب کو لانے والا ہو تو سورۃ فاتحہ پڑھیں، استغفار کریں، صدقہ دیں… اگر دل گمراہ ہو رہا ہو تو ستر بار سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعاء کریں… کچھ سیکھنا ہو تو سات بار یا تین بار فاتحہ پڑھ کر دعاء کریں آسانی سے سیکھ جائیں گے… وہ احاديث جو سورۃ فاتحہ کی فضیلت میں آئی ہیں ان کا ایک بار ضرور مطالعہ کریں… سورۃ فاتحہ جب بھی پڑھیں ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں… سمجھ سمجھ کر پڑھیں… ایک بزرگ کہیں ہجرت کر کے گئے… وہاں نہ پیسہ تھا نہ واقفیت کہ علاج کرا سکیں… وہ سورۃ فاتحہ کےذریعہ اپنا علاج کرتے رہے اور کبھی ڈاکٹر یا حکیم کے محتاج نہیں رہے… دنیا کے وہ ارب پتی کتنے محروم ہیںجن کے پاس سورۃ فاتحہ نہیں… سورۃ فاتحہ کی نعمت پرمسلمان اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں… اور اس نعمت سے پور افائدہ اٹھائیں… میں نے سورۃ فاتحہ کے مضامین پر غور کر کے اس کے کئ عجیب خلاصے نکالے ہیں… آج ایک مختصر ترین پیش کر رہا ہوں
(1)میںاللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر راضی
(2)میری نظردنیا وآخرت میںاللہ تعالیٰ کی رحمت پر
(3)میرے دل میںقیامت کا یقین ہے
(4)میںاللہ تعالیٰ ہی کا عابد، میںاللہ تعالیٰ ہی کا فقیر
(5)یااللہ! مجھےاپنا بنا لے
(6) اپنے پیاروں میں بٹھادے
(7)اپنے غضب اور اپنے بھلانے سے بچالے…آمین
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
03.06.2017
(سورۃ فاتحہ کے فضائل)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں عجیب روشنی، طاقت اور برکت رکھی ہے… جماعت کے دیوانے آجکل’’انفاق فی سبیل اللہ مہم‘‘ میں مشغول ہیں… انکی محنت اور جانفشانی کو سلام… روزہ، سخت موسم اور خطرات کے درمیان… بے خوف اور انتھک محنت… دین کے دشمن پاکستان میں پنجے گاڑ رہے ہیں… وہ دین کے ہر کام کو روکنے اور رکوانے کے لئے بھرپور شور ڈال دیتے ہیں… کبھی کبھار ان کی حرکتوں سے دل بہت تنگ ہوتا ہے… مگر پھر مدینہ منورہ یاد آجاتا ہے، سورۃ المنافقون اور عبداللہ ابن ابی… ہائے! میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنی ایذاء پہنچائی ان ظالموں نے… دو دن سے یہ شور ہے کہ مجاہدین دوبارہ چندہ شروع کر چکے ہیں ان کو روکا جائے… یوں لگتاہے یہ ملک ان سیکولر، لبرل ملحدوں کے باپ نے خرید کران کے حوالے کیا ہے…کسی علاقے میں داڑھی کی عزت کا قانون آئے ۓ تو یہ شور مچاتے ہیں… کسی جگہ ناموس رسالت کی بات آئے تو یہ بھونکتے ہیں… کسی جگہ حیا اور پردے کی بات ہو تو یہ چیخنے لگتے ہیں… اور جہاد میں تو ‎ان کو موت نظر آتی ہے… ہاں! بےشک جہاد میں ان کی موت ہے جہاد ان کو قتل نہیں کرتامگر ان کو جڑ سے کاٹ دیتا ہے… ان کی رنگین شاموں کوسیاہ کردیتا ہے… اور ان کےگیدڑ دلوںکوخوف سےبھر دیتا ہے… اے دین کے دیوانو! سورۃ فاتحہ کی طاقت سےان کے عزائم خاک میں ملادو
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
04.06.2017
(اللہ کی راہ کی آزمائشیں)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے راستے کی ’’آزمائشیں‘‘ ہرکسی کو عطاء نہیں فرماتا… یہ بڑی خاص نعمت ہے جو قسمت والوں کو ملتی ہے… ایسے خوش نصیب افراد کا تذکرہ قرآن مجید کی آیات میں مہکتا ہے… ان افراد کو جب قیامت کے دن انعام واعزاز دیا جائے گا تو ساری مخلوق ان پر رشک کرے گی… آج دنیا میں کوئی کسی کے لئے ایک تھپڑ کھا لے تو مرتے دم تک اس کی قدر دل سے نہیں جاتی…اللہ تعالیٰ تو شکور ہے شکور… وہ اپنے دین کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو بہت اونچا مقام عطاء فرماتا ہے… یہ شہادتیں، جیلیں، فورتھ شیڈول،پابندیاں اور تکلیفیں… یہ سب جنت کے پکے ویزے، کامیابی کے تمغے اور اونچے مقامات کی چابیاں ہیں… بے صبری نہ کریں… اپنے ان قیمتی تمغوں کو فروخت نہ کریں… واویلا نہ کریں… آزمائش تو وزیر اعظم کے بیٹوں پر بھی آجاتی ہے… وہ اربوں پتی ہونے کے باوجود پیشیاں بھگت رہے ہیں… مگر کس لئے؟ دنیا کے ناپاک رشوت زدہ مال اور فانی عہدوں کے لئے… لوگ مجازی عشق میں کیسی کیسی تکلیفیں برداشت کرتے ہیں… کوئی ہے جو محبوب حقیقی کے لئے خوشی خوشی آزمائشیں اٹھائے… پھر نہ چیخے نہ گھبرائے… نہ بےصبرہو کر آہیں اُٹھائے… اور نہ محبوب کا راستہ بدلنے کا سوچے… بلکہ محبوب ہی سے صبر، اجر اور استقامت مانگے… بھائیو! عشق سچائی مانگتا ہے، سچائی… وفا، قربانی، استقامت… جن کے دامن دین کی خاطر قربانی سے خالی ہیں… وہ ضرور سوچیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
05.06.2017
(مہم سورۃ فاتحہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے دن رات کے آنے جانے میں عقل مندوں کے لئے نشانیاں رکھی ہیں… ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وقت رکتا نہیں بلکہ گزر جاتا ہے… مشکل رات بھی کٹ جاتی ہے اور آسان رات بھی… اس لئے راحت اور آسانی کے چکر میں نہ پڑو… اپنا کام کرو، اپنی ذمہ داری ادا کرو اور اپنی اصل زندگی کے لئے زیادہ سے زیادہ سامان تیار کرو… ہماری اس سال کی مہم پر الحمدلله سورۃ فاتحہ کی برکات کا سایہ ہے… ماشاء اللہ زبردست دعوت جہاد چل رہی ہے… ہزاروں افراد کا ایمان بچ رہا ہے… عزیمت کے باغات میں بہار جھوم رہی ہے… اے مہم میں شریک دیوانو!اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطاء فرمائے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
06.06.2017
(مہم سورۃ فاتحہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی ہر خوبی اورہر تعریف کا مستحق ہے…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… پھراللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت کیوں کریں؟جس میں جو بھی خوبی یا صفت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہے… اور وہی سب کا رب ہےاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… سورۃ فاتحہ جسم کازہر بھی ختم کرتی ہے اور دل کا’’زہر‘‘ بھی… حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صحابہ کرام سفر پر تھے وہاں کسی قبیلے کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا… ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے جا کر سورۃ فاتحہ کا دم کیا تو وہ ٹھیک ہو گیا… سانپ جسم میں زہر داخل کرتا ہے جبکہ شیطان دل میں زہر اتارتا ہے… غفلت، ناامیدی، مایوسی، تکبر، عجب، غیبت پسندی، حرص، لالچ وغیرہ… سات بارسورۃ فاتحہ پڑھ کر سانپ کا زہر بھی اتاراجا سکتاہے اور شیطان ك کازہر بھی… اور شیطان کا زہر زیادہ خطرناک ہوتا ہے… مہم میں شریک ساتھی جہاں بھی جائیں… سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعاء کرکے جائیں… بیان سے پہلے بھی سورۃ فاتحہ پڑھیں… چندہ مانگنےکی نیت سے نہ جائیں بلکہ دعوت کی نیت سے جائیں… اور جہاں جائیں اس محلے ،اس مسجد اور اس علاقے کے مسلمانوں کے لئے دعاء اور استغفار کریں …اَللّٰـهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ وَ ارْحَمْهُمْ… مسجد میں سنت کےمطابق داخل ہوں… دو رکعت دل کی توجہ سے ادا کریں… وہاں کے امام اور نمازیوں کے لئے دل میں محبت اور خیرخواہی کا جذبہ بھریں… کسی نمازی کی نماز خراب نہ کریں… چندہ مانگتے وقت جماعت کے تمام مصارف کا اجمالی تذکرہ کریں… اور اپنا دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھیں… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ …
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
(سورۃ فاتحہ ، مہم)
07.06.2017
(اللہ تعالیٰ کی ’’حمد‘‘)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی جو’’حمد‘‘کرے،اللہ تعالیٰ اسکی سنتے ہیں… یعنی قبول فرماتے ہیں… یہ ترجمہ ہے’’سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہَ‘‘کا جوہم نماز میں بار بار کہتےہیں… معلوم ہوا کہ’’حمد‘‘قبولیت کی چابی ہے… سورۃ فاتحہ کا آغاز بھی’’حمد‘‘سے ہوتا ہے…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ… بس! ہم اسے دل میں بٹھا لیں کہ… ہم نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی’’حمد‘‘اور تعریف کرنی ہے… کبھی اللہ تعالیٰ سے اپنے دل کو ناراض نہیں کرنا… خوشی ہویا غمی… ولادت ہو، یا وفات… راحت ہو، یا مشقت… صحت ہو، یا بیماری… فتح ہو، یا شکست… ہر حال میں’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘… ہم نےاللہ تعالیٰ سے راضی رہنا ہے… بس! یہ مقام جس کو حاصل ہوگیا وہ بندہ’’کامل مؤمن‘‘ہے…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ…اللہ تعالیٰ ہی میرا اور سارے جہان کا رب ہے… پالنے والا، ہر لمحہ ضروریات پوری کرنے والا… ہر انسان کو زندہ رہنے کے لئے صرف ایک سیکنڈ میں جتنی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے… ساری دنیا مل کر وہ چیزیں اسکو نہیں دے سکتی… مگراللہ تعالیٰ پوری زندگی دیتے ہیں… وہی ہر لمحہ، ہر لحظہ خیال رکھتے ہیں، ضروریات پوری فرماتے ہیں… اور بے شمار نعمتیں عطاء فرماتے ہیں… پہلے زمانے غلام اور باندیاں ہوتی تھیں… ان غلاموں کے مالک کو بھی مجازا’’رب‘‘کہہ دیتے تھے … جس غلام کا مالک مالدار، سخی اور اچھاہوتا تھا اس غلام کی نظر کسی پر نہ جاتی تھی… وہ کہتا میرا مالک میرے لئے کافی ہے… ارے! جس کا’’رب‘‘اللہ تعالیٰ ہو’’رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘ہو اسے کسی اور طرف دیکھنے اور کسی کے سامنے جھکنے کی کیا ضرورت ہے… اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
08.06.2017
(اعتکاف ، مقابلۂ حسن)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’عام رحمت‘‘ والے بھی ہیں… اور’’تام رحمت‘‘ والے بھی…الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ … عام رحمت سب کے لئے اور’’تام رحمت‘‘ صرف اپنوں کے لئے… ایمان والے، رمضان والے، جہاد والے، اللہ والے… ان کے لئےاللہ تعالیٰ کی تام اور مکمل رحمت ہے… ایسی رحمت جس کے بعد نہ کبھی غضب ہوگا نہ عذاب سورۃ فاتحہ کی دوسری آیت…الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ … مؤمن کے دل کو امید اور حسن ظن سے بھر دیتی ہے اوراللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتی ہے… اس پر مزید بات پھر کبھی… آج آپ سب کی خدمت میں ’’دعوت اعتکاف‘‘ ہے… جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپور میں… آخری عشرے کا اعتکاف… دل کو مانجھنے والا دورہ تربیہ… روشن دماغ اور روشن دل فدایان اسلام کی صحبت… مکمل دین کی دعوت، شب قدر کے انوارات اور ذکر و تلاوت کے ساتھ عزم و عزیمت کا پاکیزہ اور گرم جوش ماحول… دعاء ہے کہ کم از کم دوہزار مسلمان اس سال اعتکاف میں تشریف لائیں یہ اعتکاف کچی مسجد میں دس افراد سے شروع ہوا… اور پھر اس کی خوشبو ایسی پھیلی کہ بارہ سو افراد تک تعداد جاپہنچی… جو آیا جھولی بھر کر گیا… اور زندگی کے حسین ترین لمحات سے ہمکنار ہوا… بھائیو! آج سے ہی اعتکاف کی آواز لگا دو اور دعاء کے لئے جھولی پھیلا دو… اس امت کے افراد کو…اللہ تعالیٰ سے جوڑنے اور امت کی اجتماعی فکر سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ یہ اعتکاف ہے… آپ جتنی فکر سے دعاء اور محنت کریں گے اسی قدر آپ کی آخرت روشن ہوگی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
09.06.2017
(اعتکاف، سورۃ فاتحہ کی تلاوت)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ اکبر!سورۃ فاتحہ کی تلاوت میں کتنا سکون ہے… دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں بندے کااللہ تعالیٰ کے کلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے کلام کرنا… بندے کی زبان پراللہ تعالیٰ کا کلام… واہ اللہ تعالیٰ مجھ سے کلام فرما رہا ہے… اس کا کلام میری روح اور پورے جسم پر چھا رہا ہے… ایک بزرگ نے اپنا تجربہ لکھا ہے کہ سورۃ فاتحہ جس حاجت کے لئے 125بار پڑھی جائے اور دعاء کی جائے وہ حاجت ان شاءاللہ پوری ہو جاتی ہے… الحمدللہ رمضان المبارک تقریبا آدھابیت گیا… مگر اس بار ماحول بہت فساد زدہ ہے…کر کٹ، پانامہ، قطر اور بدبخت میڈیا… آہ! مسلمانوں کو رمضان المبارک میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف مکمل توجہ نہ ہو سکی…اب اس فساد اور نقصان کی تلافی کے دو طریقے ہیں
(1)جہاد پر نکل جائے
(2)اعتکاف بیٹھ جائیں… اعتکاف میں افضل مسجد الحرام، پھر مسجدنبوی، پھرمسجد اقصی ہے… رمضان کاعمرہ حدیث صحیح کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے جیسا ہے… وہاں نہیں جاسکتے تو اپنے محلے کی مسجد کا اعتکاف… مگر آجکل نوجوانوں نے اعتکاف کوکھیل بنا دیا ہے… موبائل بازی، گپ شپ اورہلڑبازی… چنانچہ اس سال ہمت کریں ’’جامع مسجد سبحان اللہ بہاولپو‘‘ تشریف لائیں… وہاں ماشاءاللہ عجیب برکت اورعجیب ماحول ہوتا ہے… نہ کوئی دعوی ہے اورنہ فخر… بس عاجزانہ دعوت ہے… دین کی خاطر جانیں کٹوانے والے سرفروشوں کی برکت ہے کہ… جو بھی اس اعتکاف میں آتا ہے رمضان المبارک ضرور پاتا ہے… ان شاءاللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
10.06.2017
(سورۃ فاتحہ کا خلاصہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی بدلے کے دن کا مالک ہے…مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ… اس آیت مبارکہ سے’’خوف‘‘کی نعمت نصیب ہوئی جس طرح کہ’’الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘سے’’امید‘‘کی نعمت ملی تھی… ’’ایمان‘‘امید اور خوف کے درمیان بستا ہے… ’’ یَوْمِ الدِّیْنِ‘‘جزاء کا دن، بدلے کا دن، انصاف کا دن… اس لئے سوچ سمجھ کر زندگی گزارو آگے حساب اور بدلے کا دن ضرور آنے والا ہے… بے خوف، بے لگام، آزاد اور لبرل زندگی نہیں…مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ…اس میں تسلی اور بشارت بھی آگئی کہ دین کی خاطر دکھ اور آزمائشیں اٹھانے والو… دنیا اور اس کی آزمائش ختم ہو جائے گی اور بدلے کا دن آجائے گا جس میں پورا پورا اور ہمیشہ ہمیشہ کا بہترین بدلہ ملے گا… اور اس دن اللہ تعالیٰ ہی مالک ہو گا اس کے علاوہ کسی کی کچھ نہ چلے گی…آج سورۃ فاتحہ کاایک اور خلاصہ ملاحظہ فرمائیں… یااللہ! سب کچھ آپ
(1)رب بھی آپ ، محمود بھی آپ
(2)رحم والے بھی آپ ، رحمت والے بھی آپ
(3)امت لانے والے بھی آپ، انصاف والے بھی آپ
(4)میرے معبود بھی آپ، میرے مشکل کشا ، حاجت روا بھی آپ
(5)میرے ہادی بھی آپ، رہنما بھی آپ
(6)انعام فرمانے والے بھی آپ
(7)اپنے غضب اور گمراہی سے بچانے والے بھی آپ… یااللہ! سب کچھ آپ)… کئی بزرگوں نے امراض کے علاج کے لئے سورہ فاتحہ اکتالیس بارکا عمل لکھا ہے… اچھا یہ ہےکہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان کیا جائے… مشکل ترین امراض درست ہوجاتے ہیں… یا کسی بھی وقت کرلیں اور بیماری ختم ہونے تک کرتے رہیں… ارے بھائیو! فاتحہ قیامت کے دن ہمارے حق میں حجت بن گئی تو مزے ہوجائیں گے… ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
11.06.2017
(غزوۂ بدر، انفاق فی سبیل اللہ مہم)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’غزوۂ بدر‘‘ کو اس امت کے لئے مثال، نمونہ اور نشانی بنایا ہے… غزوۂ بدر’’روحانی طاقتوں‘‘اور شیطانی قوتوں کے درمیان ایک وسیع عالمی جنگ تھی… ایک مسلح جہاد جس میں فرشتے آسمانی اسلحہ لیکر اترے… ابلیس لعین اس جنگ میں ابوجہل کی قیادت کر رہا تھا… ادھر روحانی دنیا کے تاجدار سیدنا جبرئیل امین علیہ السلام… جہاد کے لئے اتر آئے… ایمان والے لشکر کی قیادت سید الانبیاء والمرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے… ان چند باتوں پر گہرائی سے غور کریں بے شمار نکتے اوراسباق حاصل ہوں گے… سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعاء مانگیں کہ یااللہ’’غزوۂ بدر‘‘سمجھادے… یااللہ! مقام بدر دکھا دے… یااللہ! غزوۂ بدر کی محبت عطاء فرما دے پھر سیرت مصطفی، فتح الجواد یا سیرت حلبیہ میں غزوۂ بدر پڑھنے بیٹھ جائیں… ان شاء اللہ ایمان ثریا کو چھونے لگے گا اور ہمت آسمانوں سے باتیں کرے گی… انفاق فی سبیل اللہ مہم کا پہلا زوردار مقابلہ پرسوں سترہ رمضان’’یوم البدر‘‘… بروز منگل ہوگا… مقابلے کا نام ہے’’مسابقت یوم الفرقان‘‘اس مقابلے کاایصال ثواب تمام مجاہدین وشہداء بدر کے لئے… ’’مسابقت ‘‘کہتے ہیں مقابلے کو، ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کو… رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی’’مسابقت‘‘کو خاص طور سے دیکھتے ہیں کہ… کون نیکی میں کس سے آگے بڑھا… اور’’یوم الفرقان‘‘ غزوۂ بدر کے دن کا نام ہے… سترہ رمضان کی رات بھی بہت مبارک ہے… رات کو مدد مانگیں اوردن کو مقابلہ جمائیں… آپ سب پراللہ تعالیٰ کی رحمت ہو
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
12.06.2017
(مسابقت یوم الفرقان)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’ مسابقت یوم الفرقان‘‘ میں بھرپور محنت کرنے والوں کو اپنی اعلیٰ مغفرت اور اکرام عطاء فرمائے… بھائیو!بدر والوں سے یاری ہو گئی تو ان شاء اللہ حشر بھی ان کے ساتھ ہوگا… بدر والے بڑے اونچے لوگ ہیں… مجاہدین بدر کا مقام شہداء بدر سے اونچا ہے… کیونکہ ان مجاہدین میں انبیاء کے سردار بھی ہیں اور ملائکہ کے سردار بھی… ہمارے سترہ رمضان کے مقابلے کا مکمل ایصال ثواب مجاہدین بدر اور شہداء بدر کے لئے ہے… مسلمانو!مکی، مدنی، بدری مسلمان بنو!بنی اسرائیل کے نقش قدم پر نہ چلو… جو جس قدر سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعاء مانگے گا اسی قدر اس مقابلہ میں کامیاب ہو گا ان شاء اللہ… اس زمانے میں جہاد فی سبیل اللہ کوماننا اور اپنانا یہ دین کی خاطر قربانی کے لئے خود کو پیش کرنا ہے… پھراللہ تعالیٰ کی مرضی جس سے جتنی قربانی لے… اور جس کو بغیر قربانی اجر دے… اپنی قربانی پر فخر جائز نہیں… اور نہ کسی کو یہ طعنہ دینا جائز کہ… اس نے دین کی خاطر قربانی نہیں دی… قربانی نام ہےاللہ تعالیٰ کے’’قرب‘‘ کا… اوراللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کون کتنی قربانی دے رہا ہے…اس دن مکتوب میں جو لکھا تھا کہ… جن کا دامن قربانی سے خالی ہے وہ غور کریں… اس سے مراد وہ حکمران اور وہ ٹولے جو قربانی کے راستے کو ہی اختیار نہیں کرتے… بلکہ دین کے ساتھ دشمنی کامعاملہ کرتے ہیں… آزمائش والے مکتوب پر وہ ساتھی خوش ہوئے جو فورشیڈول وغیرہ مصائب سے تنگ تھے کہ مکتوب سے ان کے دل پر مرہم لگا
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
13.06.2017
(بڑا قیمتی تحفہ سورۃ فاتحہ، مسابقت)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نصرت فرمائے… آج سب’’مسابقت‘ ‘میں مشغول ہیں… اس لئے مکتوب بھی مختصر… ایک بڑا قیمتی تحفہ… قرآن مجید کی جب بھی تلاوت شروع کریں آغاز سورۃ فاتحہ سے کریں… یعنی پہلے سورۃ فاتحہ پڑھ لیں پھر باقی تلاوت شروع کریں… یہ ترتیب بے شمار فوائد کا ذریعہ ہے… فاتحہ سے قرآن مجید کھلتا ہے… نامہ اعمال میں ایک اور فاتحہ شریف درج ہوگی… نماز کی ترتیب حاصل ہوگی…یہ عمل بندہ کے برادر عزیز کو مسجد نبوی شریف میں ایک بزرگ نے عنایت فرمایا سالہاسال سے بندہ کے عمل میں ہے ،عجیب تحفہ ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
14.06.2017
(مسابقت یوم الفرقان)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَللہُ رَبِّیْ لاَ اُشْرِکُ بِهٖ شَيْئاً…اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَدَدَ خَلْقِہٖ… شکر بے شمار… اللہ تعالیٰ نے’’یوم الفرقان‘‘یوم بدر کو خوشیوں اور خوشخبریوں سے بھر دیا… الحمدللہ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے پانچ گھنٹوں میں پانچ شاندار کاروائیاں کیں… جس پر’’ابوجہل کمپنی‘‘چلا اٹھی… الحمدللہ’’مسابقت یوم الفرقان‘‘بھی مثالی کامیاب رہی… اس باراللہ تعالیٰ سے التجاء تھی کہ یہ مقابلہ گزشتہ تمام مقابلوں کو پیچھے چھوڑ دے… اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا… اور یہ مقابلہ اب تک کے تمام مقابلوں سے آگے نکل گیا… سلام مجاہدین بدر کو… سلام غزوۂ بدر کو… مقابلے کے نتائج کا اعلان کل ہوگا ان شاء اللہ… کل ہی ایک مخلص دوست نے اطلاع دی کہ…اعتکاف والوں کے سحر و افطار کے لئے پچاس لاکھ کا انتظام ہوگیا ہے… فقیر کے دل نے دعاء دی کہ… اللہ تعالیٰ یہ انتظام کرنے والوں اور اس کا ذریعہ بننے والوں کو دنیا و آخرت میں مالامال فرما دے… نہ یہاں کبھی کمی ہو نہ وہاں کوئی کمی ہو… کسی انسان کی خوش نصیبی کا ایک پیمانہ یہ ہے کہ اس کا مال کون لوگ کھاتے ہیں؟… حضرت صدیق اکبر ؓکا مال… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول اور استعمال فرمایا… یہ صدیق کی عظیم خوش نصیبی تھی… جہاد کی نسبت رکھنے والے اولیاء ،فدائی اور معتکفین جن کا مال کھائیں گے وہ یقیناً خوش نصیب ہیں… اس سال ڈھائی ہزار معتکفین کا انتظام کیا جارہا ہے… کل خرچہ اسی لاکھ ہے… یعنی اہل سعادت کے لئے گنجائش موجود ہے
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
15.06.2017
(اعتکاف، چاند پر اتفاق)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ پاکستان میں ’’چاند‘‘ پر اتفاق نصیب فرمائے… موجودہ حالات میں مسئلہ یہ ہے کہ جو جس علاقے میں جائے گا اس کے لئے وہاں کے’’چاند‘‘ کا اعتبار ہوگا… تفصیلی مسئلہ پھر کسی وقت ان شاءاللہ فی الحال یہ عرض کرنا ہے کہ جہاں چاند آگے ہے وہ جب اعتکاف کے لئے دوسری جگہ جائیں گے تو ان کے لئے وہاں کا اعتبار ہوگا… بہاولپور میں 20 رمضان جمعہ کو ہے اعتکاف جمعہ مغرب سے شروع ہوگا… صوبہ خیبر وغیرہ کے احباب جن کا آج بیسواں روزہ ہے وہ اگر اعتکاف میں جائیں گے تو… ان کا اعتکاف بہاولپور میں ٹھیک ہوگا جمعہ مغرب سے ان شاءاللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
15.06.2017
(مقابلۂ حسن، مسابقت یوم الفرقان)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً… وَالْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْراً وَ سُبْحَانَ اللہِ  بُکْرَۃً وَّ اَصِیْلاً… اللہ تعالیٰ جن افراد کو’’عقل سلیم‘‘عطاء فرماتے ہیں… وہ افراد اپنے’’مال‘‘ کو ضائع نہیں کرتے… بلکہ اسے’’محفوظ‘‘کر لیتے ہیں اور ایسی جگہ لگا دیتے ہیں جہاں یہ مال مستقل مسلسل بڑھتا رہتا ہے… وہ جگہ ہے’’اللہ تعالی کا راستہ‘‘… جو مال اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے لگادیا وہ محفوظ ہو گیا… نہ اب وہ چوری ہو سکتاہے نہ اسے کوئی چھین سکتا ہے… اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’عقل سلیم‘‘عطاء فرمائے… ’’مسابقت یوم الفرقان‘‘میں صوبہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اورصوبہ علی رضی اللہ عنہ میں سخت ٹکر کامقابلہ رہا… دونوں ہی ماشاء اللہ اول رہے… جبکہ چھوٹے صوبوں میں صوبہ زبیر رضی اللہ عنہ حسب سابق بازی لے گیا…اعتکاف کے لئے الحمدللہ افراد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں… اللہ تعالیٰ سے التجاء ہے کہ اعتکاف میں تشریف والے مہمانوں کے صحیح اکرام… اور بہترین خدمت کی جماعت کو توفیق ملے… اور تمام اہل اعتکاف کو قبولیت والا رمضان المبارک اور ليلۃ القدر نصیب ہو… سورۃ فاتحہ کا ایک مجرب و مقبول عمل’’ورد السعادۃ‘‘ہے… یعنی روزانہ سو بار سورۃ فاتحہ پڑھنا… فجر بعد تیس ، ظہر بعد پچیس، عصر بعد بیس ، مغرب بعد پندرہ اور عشاء بعد دس بار… یہ عمل مقبول امت امام غزالی رحمہ اللہ سے آیا ہے ، بندہ نے اس کے عجیب کمالات دیکھے ہیں… تفصیل پھر کبھی ان شاء اللہ… آج مغرب سے جمعہ شریف ، مقابلہ حسن ، عمل آیۃ الکرسی مبارک
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
16.06.2017
(اعتکاف، سورۃ فاتحہ کا عمل)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی کی ہم’’عبادت‘‘ کرتے ہیں… ’’اِیَّاکَ نَعْبُدُ‘‘… ہر عبادت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے لئے… نہ شرک، نہ بدعت، نہ ریاکاری…یہ سورۃ فاتحہ کا اہم ترین حصہ ہے… عبادت کسے کہتے ہیں؟عبادت کی کتنی قسمیں ہیں… اور عبادت کا مقصد کیا ہے؟یہ سب باتیں سمجھنی اور اپنانی چاہیں… آج رمضان المبارک میں آپ سب یہ وعدہ دیں کہ… ان شاء اللہ سورۃ فاتحہ کو ضرور سمجھیں گے…اس کا ترجمہ یاد کریں گے… کل ’’ورد السعادة‘‘ کا تذکرہ ہوا تھا… وہ بڑا عجیب ، مؤثر اور مجرب عمل ہے… کوئی آدمی مکمل گر چکا ہو… مکمل الٹ چکا ہو… گناہوں کے گھیرے میں قید ہو، بیماریوں کے شکنجے میں جکڑ گیا ہو… دشمنوں سے مجبور و مقہور ہو… نفس کے ہاتھوں ذلیل و ناکام ہو… قرضے ، غربت اور مالی پریشانیوں میں مکمل پھنس چکا ہو… وہ اللہ تعالیٰ کے توکل پر… پابندی اور توجہ کے ساتھ یہ عمل کرے… سورۃ فاتحہ کے ساتھ ہر بار بسم اللہ پڑھے… عمل کے اول آخر درود شریف پڑھا کرے اور دعاء کرے… ناغہ نہ کرے تو عجیب حالات دیکھے گا… بس اس بات کو بھول جائے کہ کتنے دن کرنا ہے… روز کرتا رہے… کوئی کام ایک دن میں ہوجاتا ہے اور کوئی ایک سال میں… مگر فائدہ روز کا پکا ہے… انسان کو تو سب کچھ نظر نہیں آتا کہ… کونسی بیماری ٹوٹی ، کون سی رکاوٹ کمزور ہوئی ؟… ’’ورد السعادة‘‘میں روز ایک سو بار فاتحہ ہے… آج مغرب سے اعتکاف شروع ہو رہا ہے… اللہ تعالیٰ سب معتکفین کو سورۃ فاتحہ کا فیض عطاء فرمائیں
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
17.06.2017
(اعتکاف سبحان اللہ مسجد)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان… الحمدللہ’’جامع مسجد سبحان اللہ‘‘ معتکفین سے آباد فرمادی… وہاں ماشاء اللہ ایسا ماحول ہے کہ زبان سے بے اختیار سبحان اللہ، سبحان اللہ نکلتا ہے… اس امت میں انسان بھی ہیں جنات بھی… صالح مسلمان جنات اعتکاف بھی کرتے ہیں اور جہاد بھی… ماشاء اللہ پندرہ سو کے قریب معتکفین کی تعداد ہے… اپنی محنت اور دعاء کی قبولیت پر شکر ادا کرنا ہو تو آج جس مسجد میں نماز ادا کریں… وہاں ایک صف کے نمازی شمار کریں… پھر صفیں شمار کر کے ضرب دیں… تب معلوم ہوگا کہ 1465معتکفین کتنے ہوتے ہیں…شکر ادا کریں کہ آپ کی محنت رنگ لا رہی ہے…اللہ تعالیٰ جملہ اہل اعتکاف کو اپنی مغفرت، فضل اوررضا عطاء فرمائے… اور جو دینی، جہادی محنت کی وجہ سے باوجود خواہش کے اعتکاف میں نہیں آسکےاللہ تعالیٰ ان کو دگنا اجر عطاء فرمائے اس سال اہل اعتکاف… دورہ تربیہ کے معمولات کے ساتھ’’سورۃ فاتحہ‘‘ سے بھی خاص ربط بنائیں… چلتے پھرتے، ہر عمل سے پہلے اور راتوں کو… پڑھیں بھی اور سمجھنے کی کوشش بھی کریں… آج کا تحفہ حضرت امام بونی رحمہ اللہ کی شمس المعارف سے… جس کسی کو کوئی بھی حاجت ہو… بڑی یا چھوٹی… وہ دو رکعت ادا کرے… اس کے بعد مکمل حضور قلب، یقین اور درست تجوید کے ساتھ سات بار سورۃ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھے… پھر دعاء کرے حاجت پوری ہوگی ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
18.06.2017
(حاجی عبدالغنی کا انتقال آخری عشرہ، لیلۃ القدر کی تلاش)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی نصیب فرما دیا… اہل ہمت کمر کس لیں… ہم میں سے ہر شخص اپنے معمولات کا جائزہ لے…کمی کوتاہی دور کرے… ان دنوں کا بڑا فتنہ’’بازار‘‘ ہے… عید کی خریداری میں قیمتی دن اور راتیں تباہ ہو جاتی ہیں…’’ليلۃ القدر‘‘ کب ہو گی؟ اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو چھپایا وہ ہمیشہ چھپی ہی رہتی ہے… ہر کوئی خود تلاش کرے، دل لگا کر ڈھونڈے کسی سے نہ پوچھے… لوگ بزرگوں سے پوچھتے ہیں اس بار’’ ليلۃ القدر‘‘ کون سی ہے؟… ارے !بھائی بزرگوں کواللہ تعالیٰ کا عاجز بندہ رہنے دیں… اگر زمین پراللہ تعالیٰ کے عاجز ،سچے اور مٹے ہوئے بندے نہ رہے تو عذاب آجائے گا… سورۃ فاتحہ قرآن مجید کی سورۃ ہے… شرعی قانون کے مطابق سورۃ فاتحہ کی تلاوت بھی تعوذ(اعوذباللہ) اور تسمیہ سے شروع ہوگی… پہلی بار پڑھتے وقت تعوذ اور پھر اگرکئی بار پڑھنا ہو تو ہر بارتسمیہ یعنی بسم اللہ… پہلے درودشریف پڑھنے کا مطلب یہ تھا کہ درود شریف پڑ ھ کر دعاء مانگیں کہ سورۃ فاتحہ کی صحیح تلاوت اور مکمل فیض نصیب ہو… وہ مسلمان جووفات پاگئے ہیں ان کے ایصال ثواب کے لئے بھی سورہ فاتحہ بہترین تحفہ ہے… آج ہی ہمارے پیارے دوست بہائی زاہد(حذیفہ،جمالی ) صاحب کے والدمحترم حاجی عبدالغنی اخوندکراچی میں انتقال فرما گئے ہیں… بندہ سے ان کامحبت بھرا تعلق تھا… خوش نصیب اورمؤفق بزرگ تھے… ماشاء اللہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ سے ملاقات پائی… ان کے اہل خانہ سے قلبی تعزیت… اور تمام اہل دل سے ایصال ثواب کی گذارش ہے
 والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
19.06.2017
(فتح اعظم، فتح مکہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو فتوحات عطاء فرمائے… کیا آپ جانتے ہیں کہ ’’اسلام‘‘میں ’’فتح اعظم‘‘ کونسی ہے؟… سب سے بڑی فتح… جواب یہ ہے کہ’’فتح مکہ‘‘سب سے بڑی فتح ہے… یہ فتح کب ہوئی؟… رمضان المبارک سنہ 8 ہجری… دس ہزار کا اسلامی لشکر دس رمضان المبارک کو روزہ رکھ کر مدینہ سے نکلا… مگر راستہ میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجاہدین کی مشقت دیکھی تو روزہ چھوڑ دیا… اس پر حضرت کاندھلویؒ لکھتے ہیں، ہزار سال تک مسلسل تسبیح و تہلیل کرنے سے بھی قرب الہٰی کی وہ منزلیں حاصل نہیں ہوتیں جو جہاد کے چند قدموں سے نصیب ہوجاتی ہیں… ’’فتح مکہ‘‘ کے مناظر دلکش ہیں… آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر اسلحہ سجائے، جنگی ٹوپی پہنے سورۃ فتح پڑھتے ہوئے مکہ مکرمہ میں یوں داخل ہوئے کہ… تواضع، شکر اور عاجزی سے سر مبارک جھکا ہوا تھا… صرف قریش کے کچھ بدمعاش لڑنے کے لئے جمع ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا… اگر یہ لوگ تم سے لڑیں تو کھیتی کی طرح کاٹ کر رکھ دینا… جہاد کا شکریہ کہ اسکی برکت سے کعبہ، حجر اسود اور مقام ابراہیم مسلمانوں کو واپس ملے… تمام اہل علم کا اتفاق ہے کہ مکہ تلوار اور جہاد سے فتح ہوا… یہ الگ بات ہے کہ حملہ ایسا با تدبیر تھا کہ دشمن مقابلہ نہ کرسکا…’’ فتح اعظم‘‘کی یاد میں اور مجاہدین فتح اعظم کے ایصال ثواب کے لئے…انفاق فی سبیل اللہ مہم کا مثالی شاندار مقابلہ آرہا ہے… 26 اور27… رمضان بروز جمعرات، جمعہ… دیکھیں کون کتنی محنت اٹھاتا ہے؟
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
20.06.2017
(ربانی مسلمان، مقابلہ انفاق فی سبیل اللہ)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں صرف’’رمضانی‘‘ نہیں’’ربانی‘‘ مسلمان بنائے…اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ… اس موضوع پر مختصر مگر اہم’’رنگ و نو‘‘ القلم کے تازہ شمارے میں آرہا ہے… کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچ جائے… انفاق فی سبیل اللہ مہم کا سب سے بڑا مقابلہ بھی آرہا ہے… نام ہے’’فتح اعظم یادگار مقابلہ‘‘… یہ مقابلہ کل بروز بدھ مغرب کی اذان سے شروع ہو کر جمعہ مغرب کی اذان تک جاری رہے گا ان شاء اللہ… یہ مقابلہ دو دن کا رکھا گیا ہے کیونکہ… ’’الفتح الاعظم‘‘ یعنی فتح مکہ کی شان بہت بلند ہے… یہ وہ فتح ہے جس نے زمین کا نقشہ اور نظام بدل دیا… یہ فتح جہاد کی عظمت اور ضرورت کی واضح، روشن اور بین دلیل ہے… اس غزوۂ میں پوری دنیا کو فتح کرنے کا راز مخفی ہے… مگر عمومی طور پر اس غزوۂ کو بیان نہیں کیا جاتا اور نہ اسے باریکی سے سمجھا اور پڑھا جاتا ہے… دو دن کے مقابلے کی برکت سے ہم اپنی اور مسلمانوں کی توجہ اس غزوۂ کے اسباق اور پیغام کی طرف دلا سکیں گے ان شاء اللہ… دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں دو تاریخیں چل رہی ہیں… کئی جگہ ستائیس رمضان جمعہ کو… اور کئی جگہ جمعرات کو ہے… اس لئے دونوں طرف کی ’’ستائیس‘‘کو مقابلہ میں شامل کیا گیا ہے… بیان کرنے والے احباب مقابلہ میں فتح مکہ ضرور بیان کریں… مقابلہ کی اجتماعی کارگزاری جمعہ مغرب کے بعد لی جائے گی ان شاء اللہ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
21.06.2017
(مقابلہ، اللہ کی عبادت اور مدد)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی’’عبادت‘‘اللہ تعالیٰ کی’’اعانت اور مدد‘‘ کے بغیر نہیں ہو سکتی… اللہ تعالیٰ کی عبادت، بہت عظیم اور قیمتی ترین نعمت ہے… اسی لئے’’ اِیَّاکَ نَعْبُدُ‘‘ کے بعد ہے’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ‘‘یااللہ! ہم آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں آپ مدد فرمائیں،آپ اعانت فرمائیں تا کہ ہم آپکی’’عبادت‘‘ کر سکیں… کیونکہ کامیاب صرف وہی ہے جو صرف آپکی عبادت کرے… اللہ تعالیٰ کی عبادت چھوڑنے والے… دینا و آخرت کی ان ذلتوں میں جا گرتے ہیں… جن کا تصور بھی خوفناک ہے… کیمونسٹ کیسی گندگیوں میں جا گرے… اللہ تعالیٰ کے عابد ’’زمزم‘‘ پی رہے ہیں جبکہ مشرکین ’’گائے کا پیشاب‘‘ پی رہے ہیں… اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ… سورۃ فاتحہ پر بات شروع کی تھی… سورۃفتح تک جا پہنچی اور اب فتح مکہ تک پہنچ چکی ہے… امید ہے کہ سورہ فاتحہ کی برکت سے فتح مکہ کا یادگار مقابلہ… ان شاء اللہ واقعی یادگار ہوگا… اللہ تعالیٰ اس مقابلہ میں محنت اور شرکت کرنے والوں کو… مکہ ، مدینہ کی مقبول حاضری نصیب فرمائے… اور ان میں جو شہادت کے طلبگارہوںاللہ تعالیٰ انہیں مقبول شہادت اپنے وقت پر عطاء فرمائے… آج بندہ کے چچا محترم… جناب حاجی شفیع اللہ صاحب وفات پاگئے ہیں… ان کے اہل و اولاد اور جملہ متعلقین سے قلبی تعزیت اورا ہل دل سے ایصال ثواب کی گذارش ہے… چچا جی نرم دل انسان تھے ان کو رمضان نصیب ہوا… 
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
22.06.2017
(مقابلۂ حسن، عمل آیۃ الکرسی)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے براہ راست تعلق کا اعلان’’ اِیَّاکَ نَعْبُدُ‘‘… جب تمام جہانوں کے رب سے براہ راست تعلق ہوگیا توپھر… اپنی ضروریات اوراپنے مسائل کے لئے کسی اورکے سامنے ہاتھ کیوں پھیلائیں… یااللہ !آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں… یااللہ! ہم آپ کے عابد،آپ کے غلام اور آپ کے بھکاری… اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ… آج سے الحمدللہ’’فتح اعظم یادگار مقابلہ‘‘ شروع ہے…  فتح مکہ میں اللہ تعالیٰ نے عجیب خوشی سرور، سرمستی اور جوش رکھا ہے… فتح مکہ ہمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے…آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سخت غمگین ہوتے تواللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوفتح مکہ کی بشارت دے کر خوش فرماتے… ہجرت سخت آزمائش تھی توفرمایا ’’لرادکالی معا‘‘یہ مکہ آپ کو واپس ملے گا…حدیبیہ سے بغیر عمرے کے واپسی کٹھن تھی تو فرمایا… إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مُّبِيْناً…مکہ کی فتح بس آنے والی ہے… فتح مکہ اسلام کی حقانیت کی بہت بڑی دلیل ہے… کاش خلا کے سیارے گننے والے سائنسدان فتح مکہ پر غور کریں تو اسلام کی نعمت سے مالامال ہوجائیں… فتح مکہ کے مقابلے کی خوشی اور جوش میں دل سے دعاء ہے کہ… ان گھرانوں کو بھی جلد خوشی ملے جن کے پیارے قیدوبند میں ہیں… ہم ان گھرانوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں… صبر کریں،اللہ تعالیٰ سے مددمانگیں اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ مکہ کو فتح کرانے والا رب… ان اسیران کو رہائی دلانے پر بھی قادر ہے… مغرب سے جمعہ شریف ، مقابلہ حسن ،عمل آیۃ الکرسی مرحبا!…
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
23.06.2017
(اسیران کی رہائی کے لئے دعا کریں، قیمتی تحفہ قبول کریں)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ التجاء… یااللہ! اسیران اسلام کو باعافیت رہائی عطاء فرما دیجئے… آج’’فتح اعظم یادگار مقابلہ‘‘ کے موقع پرتمام ساتھی دو رکعت نمازاور عصر کے بعد تمام اسیران اسلام کی رہائی کے لئے جم کردعاء مانگیں خصوصاً عافیہ بہن اور اپنی جماعت کے اسیران کے لئے… اورجماعت کے تمام ذمہ داران دوبارہ عہد کریں کہ اسیران کی رہائی کے سلسلہ میں کوئی غفلت یا کوتاہی کبھی نہیں کریں گے… ’’یادگار مقابلہ‘‘کے موقع پر ایک بے حد یادگار اور قیمتی تحفہ قبول کریں رمضان کے ان آخری ایام میں ہر فکر دل سے نکال کرصحابہ کرام والی ایک فکر اپنے اوپر غالب کریں… يَبْتَغُوْنَ فَضْلاً مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْواَناً۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رضا کی تلاش اور خواہش… ہر عمل میں چوبیس گھنٹے ایک ہی فکر، ایک ہی خواہش، ایک ہی تمنا کہ اللہ تعالیٰ کافضل مل جائے،اللہ تعالیٰ کی رضا مل جائے… یہ پاکیزہ کیفیت جس کو نصیب ہی ہوگئی اسے اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کتنا قیمتی تحفہ ہے… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو نصیب فرمائے… ضروریات، حاجات،پریشانیاں ہم سب کے ساتھ لگی ہوئی ہیں مگر صرف یہ دو تین دن ان سب کو بھلا کربس ایک ہی فکر ،ایک ہی جستجو کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اسکی رضا مل جائے… دوسرا تحفہ یہ کہ…’’اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ‘‘کی نعمت مکمل عزم کے ساتھ ہم اس رمضان میں حاصل کرلیں… عبادت صرف اللہ کی… غلامی صرف اللہ کی… ہر شرک ، ہر طاغوت اور ہر ریاکاری کی نفی… اور مدد صرف اللہ سے مانگنی ہے… اور کسی سے بھی نہیں ،کسی سے بھی نہیں…اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ
والسلام
خادم
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
06.07.2017
(مقابلۂ حسن)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور اپنی رضاء نصیب فرمائے… مغرب سے جمعہ شریف تشریف لا رہے ہیں… خوب فائدہ اٹھائیں… اپنا خزانہ بڑھائیں… اپنا کوئی کام کل پر نہ چھوڑیں جو نیکی سامنے آئے فوراً کردیں… اپنی شرعی ذمہ داریاں اہتمام سے پوری کریں مقابلہ حسن سجائیں… عمل آیۃ الکرسی مہکائیں
والسلام
خادم
لا الہ الاالله محمدرسول الله
20.07.2017
(شدید بارشوں کا علاج)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی مغفرت فرمائے…اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِاْمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ… اَللّٰهُمَّ رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِأَهْلِیْ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ،وَالْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ اَلْأَحْيَاءِ مِنْهُمْ وَ الْأَمْوَاتْ… ملک میں بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے… علاج ہے سچا استغفار… خود کو گناہگار سمجھنا ، اللہ تعالیٰ کے غفور ہونے پر یقین رکھنا… اپنے گناہ کے لئے کوئی تأویل یا بہانہ نہ گھڑنا… توبہ اور مغفرت کو اپنے لئے سانس سے زیادہ ضروری سمجھنا… اپنے گناہوں پر بے قرار ہونا… امید کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف لپکنا… دل سے توبہ کرنا اور پھر توبہ کرتے رہنا… کبھی توبہ سے نہ تھکنا… خود کو شقی اور بدنصیب نہ سمجھنا… اللہ تعالیٰ سے امید باندھنا… اپنے گناہوں پر رونا…یہ ہے استغفار… اللہ تعالیٰ ہم سب کو نصیب فرمائے… دنیا و آخرت کی ہر آفت سے ہماری حفاظت فرمائے… جہاں بارشوں کا عذاب زیادہ ہے وہاں چند مسلمان مل بیٹھ کر سچا استغفار کریں اور سورۃ یاسین پڑھیں… پھر دعاء کریں ، گڑگڑائیں تو ان شاء اللہ خیر ہوجائے گی… جہاں اجتماعی ماحول نہ بن سکے وہاں اہل دل خود ہی قلبی اور لسانی استغفار میں لگ جائیں… صرف اپنے گناہ دیکھیں اوروں کے نہیں… آج مغرب سے جمعہ شریف تشریف لاتے ہیں… جنہوں نے شوال کے روزے نہیں رکھے کل سے ہمت کرلیں ، چار پانچ تو مل جائیں گے … مقابلۂ حسن ، عمل آیۃ الکرسی یاد رہے
 والسلام
خادم
لاالہ الاالله محمدرسول الله

24.07.2017
(استقبال ماہِ جدید)

مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ دن اور رات تمام اوقات کی برکات عطاء فرمائیں… ذوالقعدہ 1438 ہجری کا چاند ہوگیا ہے…چاند رات کی مسنون دعاء اور معمولات کی یاد دہانی ہے
 والسلام
خادم
لاالہ الاالله محمدرسول الله


27.07.2017
مکتوب خادم
(اشھر حرم، ہدایات برائے کتاب ’’افضل الایام الدنیا‘‘ ، قربانی مہم)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے چار مہینوں کو خاص’’احترام‘‘ اور’’مقام‘‘ عطاء فرمایا ہے…ان میں سے تین مہینے اکٹھے ہیں…ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم…آج ذوالقعدہ کی تین تاریخ ہے…حجاج کرام کے قافلے سوئے حرم رواں دواں ہیں…مکہ اور مدینہ نے خصوصی استقبال کی بانہیں کھول دی ہیں…ذوالحجہ، حج اور قربانی کے موضوع پر تازہ کتاب ’’افضل ایام الدنیا‘‘ 11 ذی القعدہ بمطابق 4 اگست کو تقسیم ہونا شروع ہوجائے گی…شعبہ ہدایت والے حضرات اجلاس کرکے ’’کتاب‘‘ کی ترتیب بنالیں اور اگلے تین دن میں اپنی مطلوبہ تعداد ’’شعبہ نشرواشاعت‘‘ کو بتادیں…اس سال بھی ان شاء اللہ نفل قربانی کی مہم چلے گی…’’اہل سعادت‘‘ ابھی سے اپنا ’’سرمایہ آخرت‘‘ الگ لفافوں میں بند کرنا شروع کردیں اور واجب قربانی کے ساتھ دل کھول کر نفل قربانی بھی کریں…یہ مہم ان شاء اللہ 15 ذی القعدہ بمطابق 8 اگست سے شروع ہوگی…اچھی نیت اور مضبوط ارادہ بڑی نعمت ہے اور مؤمن کو اس کی نیت پر بھی اجر ملتا ہے…ہر نیکی کی نیت کریں، ہر خیر سے حصہ پائیں…نیکی اور خیر سے کبھی نہ تھکیں، کبھی نہ اکتائیں…آج مغرب سے جمعہ شریف، لیلۃ الجمعہ، مقابلۂ حسن، عمل آيۃ الکرسی…مقبول دعائیں، سچی آہیں مبارک
 والسلام
خادم
لاالہ الاالله محمدرسول الله
03-08-2017
(پاکستان کے دو  دشمن)

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’پاکستان‘‘ کو ’’پاکستان‘‘  بنائے… آج بروز جمعرات ذوالقعدہ کی ’’دس‘‘ اور اگست کی ’’تین‘‘ تاریخ ہے… ہجری قمری سال کے حساب سے تو ’’پاکستان‘‘ دو سال پہلے ہی ’’ستر‘‘ سال کا ہو چکا…  مگر شمسی تاریخ کے اعتبار سے اس مہینے ’’چودہ اگست‘‘ کو پورے ستر سال کا ہو جائے گا ان شاء اللہ… جب یہ ملک بنا تھا تو بہت بڑا تھا مگر سنہ 71ء میں اس کا آدھا حصہ کاٹ دیا گیا… پاکستان کے دو مستقل دشمن ہیں… ایک ’’انڈیا‘‘ اور دوسرا’’برطانیہ‘‘… جب پاکستان بن رہا تھا تو انڈین جواہرلال نہرو… اور برطانوی ماؤنٹ بیٹن… اپنی خواب گاہوں میں بے حیائی کے ساتھ پاکستان کے وجود کو ختم کرنے کی ترتیب بنا رہے تھے… مگر ان کا یہ پلان مکمل کامیاب نہ ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اب تک اس ملک کی حفاظت فرمائی… آج بھی جو پاکستان کو توڑنے یا ختم کرنے کی بات کرے تو اسے انڈیا اور برطانیہ سے مدد، تعاون اورپناہ مل جاتی ہے…اب آپ خود ہی بتائیں کہ وہ افراد جن کے فلیٹس برطانیہ میں اوردل انڈیا میں ہوں وہ اس ملک کے کس طرح خیرخواہ ہو سکتے ہیں؟… ستر سال کی عمر’’وقار‘‘کی علامت ہوتی ہے، اللہ کرے پاکستان کوبھی اس عمر میں دینی نظام، وقار، خوشحالی اورامن نصیب ہو… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن اورعمل آیۃ الکرسی مبارک ہو۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
03-08-2017
(اللہ تعالیٰ کے خاص بندے)

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے خاص بندے…’’ربییون‘‘ رب والے، اللہ والے… یہ وہ ہیں جو دین کے راستے کی آزمائشوں سے نہیں تھکتے، نہیں دبتے… عیدکا دن تھا خوش نصیب جماعت کے خوش نصیب دیوانے… محنت میں لگے ہوئے تھے… وہ جو ہسپتالوں میں داخل تھے وہ بھی کھالیں جمع کرنے کی مشقت میں نکل پڑے…کوئی محاذوں پرگولیاںکھا رہا تھا توکوئی پاکستان کے تھانوں میںگالیاں…کئی گرفتار ہوئے،  عیدکا دن اللہ تعالیٰ کے لئے جیل اور تھانے میں… سُبَْحَانَ اللّٰہْ! اللہ تعالیٰ کو کتنا پیار آتا ہوگا… بھائیو! اپنی قسمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو… وہ ہرکسی سے اپنے دین کا کام نہیں لیتا… ہرکسی کو آزمائش کے جام نہیں پلاتا… حکمران طبقہ تو طرح طرح کے عذابوں میں گرفتار ہے… وہ آپ پر ظلم کرکے کونسی خوشیوں والی زندگی جی رہے ہیں… ذلت ہی ذلت ہے… چوری، دھوکہ، کینسر، بیماریاں، بے چینیاں اور پریشانیاں… بظاہر لمبی لمبی گاڑیاں، موٹے موٹے بینک بیلنس اور دور دور تک جائیدادیں… مگر یقین کریں ایک وقت کا کھانا بھی شکر، خوشی اور صحت کے ساتھ نصیب نہیں ہے…وہ جواپنی سر زمین پرامریکہ کی ناپاک صلیبی جنگ اتارکرآپ کو ستا رہے ہیں… وہ خود دردناک زندگیاں جی رہے ہیں…اخلاص، شکراوراستقامت کے ساتھ اپنے مبارک کام پرڈٹے رہو…اے اللہ والو!…اے دین کے دیوانو!۔ 
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
05-08-2017
(جماعتی پالیسی برائے مساجد)

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کا شکر ہے… ’’اپنا گھر‘‘ مہم والی مساجد پر کام شروع کرنے کی تمام ترتیب طئے ہو چکی ہے… اور پچھلے چند دنوں میں تین مساجد کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے… کئی شہروں سے اہل خیر نے مساجد کے نئے پلاٹ دینے کے لئے رابطے کئے ہیں جن سے فی الحال معذرت کی گئی ہے… ایسی درخواستیں چونکہ اب کثرت سے آرہی ہیں تو ضرورت محسوس ہوئی کہ… تمام اہل جماعت کو ’’مساجد‘‘ کی جماعتی ترتیب دوبارہ عرض کردی جائے جو کہ یہ ہے۔
(1)کسی بھی جگہ مسجد کے لئے پلاٹ خریدنے پر مستقل پابندی ہے۔
(2) مساجد کیلئے جو پلاٹ اہل خیر خود دیتے ہیں انہیں پلاٹوں پر مساجد بنائی جاتی ہیں۔
(3) جنہوں نے مسجد کے لئے پلاٹ دینا ہو وہ مقامی ذمہ دار یا مرکز سے رابطہ کرتے ہیں… پھر شعبہ مساجد کے ذمہ دار اس پلاٹ کا مکمل جائزہ لیتے ہیں… اور اپنی سفارش مرکز کو دیتے ہیں پھر مرکز کی طرف سے اس پلاٹ کو لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
(4) فی الحال چونکہ کئی مساجد کی تعمیر جاری ہے اس لئے نئے پلاٹ قبول نہیں کئے جا رہے جب… ان مساجد کی تعمیر کسی اچھی حد تک پہنچ جائے گی تو مکتوب اور اخبار کے ذریعہ آپ کو اطلاع دی جائے گی… تب نئے پلاٹوں کو جائزے اور سروے کے بعد قبول کیا جائے گا… ازراہ کرم اس وقت تک کوئی اس بارے میں درخواست یا خط نہ بھیجے… آخر میں آپ سب کو مبارک کہ ’’افضل ایام الدنیا‘‘ چھپ کر آ گئی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
08-08-2017
(’’لاحول ولا قوۃ الاباللہ‘‘پڑھنے کے صحیح مقامات)

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی حالات بدلنے پرقادر…’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘ وہ جو مجاہدین کو قانون کا سبق پڑھاتے تھے اب قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہی… بے شک اقتداراورطاقت کا مالک صرف اللہ …’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘…آج کل میڈیاکو احتیاط سے پڑھیں… بے حیائی کے الزامات کو اسطرح اچھالنا بھی بے حیائی… لیڈر بھی حیاء سے عاری اور الزامات لگانے والے بھی… اللہ ہی سے ایمان،حیاء اور تقوے کا سوال ہے…’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘… اسی موضوع پر تازہ رنگ ونور آرہا ہے… اللہ تعالیٰ کی توفیق سے… ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘… افضل ایام الدنیا ماشاء اللہ تیس ہزار چھپ رہی ہے… کافی جگہوں پر پہنچ چکی ہے… قبول فرمانے والاصرف اللہ… ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘… ’’اپنا گھر‘‘ مہم کی مساجد کے نام رکھنے تھے… کئی دن سے سوچ چل رہی تھی آج استخارے کے بعد ان مساجد کے نام رکھ دیئے… حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات پر… مثلا ’’جامع مسجد غزوہ بدر‘‘… ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘ماشاء اللہ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘اکثر لوگ ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘ غلط مقام پر پڑھتے ہیں… مثلاکوئی گناہ یا غلط بات سن کر… یہ ٹھیک نہیں… آج کے مکتوب میں کوشش کی ہے کہ… ان مبارک کلمات پڑھنے کے چند اصل مقامات سامنے آجائیں… ’’لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ‘‘۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
09-08-2017
(’’لاحول ولا قوۃ الاباللہ‘‘پڑھنے کے صحیح مقامات)

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اللہ تعالیٰ کی محبت میں ڈوب کر کہے‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ گناہ سے بچانے والا صرف اللہ… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ نیکیوں پرلگانے والا صرف اللہ…‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ جب شیطان کا حملہ ہو تو پڑھیں… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ وہ بھاگ جائے گا… کسی پر شریر جن سوار ہو جائے اس کے سامنے پڑھیں،‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ وہ ٹھیک ہو جائے گا… نفس کا حملہ ہو تو پڑھیں… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ عبادت میں سستی آرہی ہو تو پڑھیں‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ کوئی ستا رہا ہو، ڈرا رہا ہو، دبا رہا ہو تو پڑھیں… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ کوئی فکر خون چوس رہی ہو تو پڑھیں…‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ گرمی کے موسم میں مزدوروں کے مزے ہوگئے… سیاسی پارٹیاں ان کو ڈبل اجرت پر ریلیوں کے لئے بک کررہی ہیں… کھانا پینا مفت… مزدوری بس اتنی کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد کہنا ہے شیر آیا… شیر آیا… مگر بندر تو بھاگ گیا… شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا جس نے ایسی سیاست سے بچایا…‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ کوئی عید پر قربانی کے’’ لیلے‘‘ خرید رہا ہے… اورکوئی غم اور حسرت کی ’’لیلیاں‘‘ نکال رہا ہے… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’ آپ سب سے’’افضل ایام الدنیا ‘‘کے مطالعہ کی گذارش ہے… ‘‘لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ’’
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ