بسم اللہ الرحمن الرحیم
مکتوبات 2018
حصہ2

05-06-2018

مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو’’لیلۃ القدر‘‘کی برکات نصیب فرمائیں… لوگ صدیوں سے اس کوشش میں ہیں کہ’’لیلۃ القدر‘‘کا پکا پتا چل جائے… عرب حضرات نے تو اب ستائیس کی رات کو پکا کر دیا ہے… بندہ کی اس پر ایک عرب عالِم سے بات بھی ہوئی… میرا موقف تھا کہ ستائیس متعین نہ کی جائے… ایک حساب الشیخ احمد بن علی البونی نے پیش کیا ہے… اس کے مطابق اس سال پچیس کی رات ’’لیلۃ القدر‘‘ بن رہی ہے… ایک قول سترہ رمضان کی رات کا بھی ہے’’بدر‘‘کی رات جو گزر چکی ہے… کچھ لوگ ابجد کے حساب سے تلاش کرتے ہیں… بہر حال یہ ایک مخفی نعمت ہے… اسے تلاش کرنے کا اپنا ایک الگ مزا ہے… یہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کسی ایک میں تشریف لاتی ہے… مغرب سے لے کر فجر کا وقت داخل ہونے تک چھم چھم برستی ہے… کچھ خوش نصیبوں کو تو ہر حال میں گلے لگاتی ہے… مثلاً محاذوں پر برسر پیکار مجاہدین… اسلامی سرحدوں کے پہریدار مرابطین… دین کی نسبت سے کسی آفت یا آزمائش میں مبتلا افراد… عبادت کا مکمل شوق اور جذبہ رکھنے والے وہ سخت بیمار، قیدی یا بے بس افراد جن کو اپنے عذر کی وجہ سے موقع نہ ملا ہو… وغیرہ، وغیرہ… الحمد للہ مسجد سبحان اللہ اعتکاف کے قافلے پہنچنا شروع ہیں… بڑا دلکش نظارہ ہے… ماَ شَاء َاللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’لیلۃ القدر‘‘)
06-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے مقرب اور خاص بندے… جہاد اور روحانیت کے سلطان… علم اور معرفت کے تاجدار… شجاعت، سخاوت اور فقر کی آبرو… حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ… اکیس رمضان المبارک سن 40 ہجری کے دن… شہید ہوئے… آپ کی شہادت کے ساتھ ایک پورا دور ختم ہوا… نیا دور شروع ہوا… تفصیل آپ کو تفسیر عزیزی میں ملے گی… آج کی ساری محنت، تلاوت اور نفل عبادت کا ثواب… حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لئے ہدیہ… اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی پاکیزہ ایمانی،  جہادی، روحانی، علمی، قلبی، روحی نسبت نصیب فرمائے… الحمد للہ مسجد سبحان اللہ کا اعتکاف خوب جما ہے… خدام سمیت تعداد سولہ سو سے اوپر ہے… ان اہل دل کو دل سے خوش آمدید… اللہ تعالیٰ آپ سب کی جھولیاں بھر دے اور آپ کو’’نوردائم‘‘ عطاء فرمائے… آج آخری عشرے کے معمولات لکھنے تھے مگر… حضرت امام، مرشد، محبوب، امیر المومنین سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کی یاد مبارک نصیب ہو گئی… چلیے ان کی طرف سے سب کے لئے تحفہ… ایسی دعاء جو ہر ظالم کو لگام ڈال دے، ہر موذی کے شر سے حفاظت کا ذریعہ بن جائے اور ہر خوف سے امن کی نوید ہو… لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ… سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْْعِ وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ عِبَادِکَ ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(یوم شہادت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ)
07-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا’’شکر…‘‘ ہر نعمت پر… ایمان، دین، جماعت، رہائی… اور بے شمار لا تعداد نعمتیں… الحمدللہ… اللہ تعالیٰ کے بندوں کا شکریہ جن سے کبھی کوئی بھی خیر، بھلائی، راحت پہنچی… اور جنہوں نے کوئی بھی احسان کیا… دین کا، علم کا، خدمت کا، دنیا کا… اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزاء اور بہترین نعمتیں عطاء فرمائے… آخری عشرہ آچکا… اہل اعتکاف دورہ تربیہ والے معمولات کرتے ہیں، ان کے لئے’’لیلۃ القدر‘‘پانے کا امکان نوے فیصد بن جاتاہے… باقی حضرات و خواتین چندمعمولات اپنا لیں۔
 (۱)فرض نمازیں مرد جماعت اور تکبیر اولیٰ کے ساتھ اور خواتین اول وقت۔
(۲روزہ میں زبان کی سخت حفاظت۔
(۳دن یا رات میں ایک بار صلوٰۃ التسبیح اس کے بعد جم کر دعا۔
 (۴رات کو دو یا چار رکعت میں ایک سو بار سورۃ اخلاص۔
(۵لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْاَ لُکَ الْجَنْۃَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ…اور’’اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ‘‘کم ازکم روز تین سو بار۔
(۶صدقہ خیرات میں ہاتھ کھلا۔
(۷دل میں کسی کے لئے حسد نہ آئے اگر کسی کے لئے آئے تو اس کے لئے مزید ترقی اور برکت کی دعا۔
(۸روز مسلمانوں کو معاف کرنا..جنہوں نے کوئی ظلم،حق تلفی یا غیبت وغیرہ کی ہو ستایا ہو۔
(۹)دن اور رات ایک ایک بار سورۃ یاسین کی تلاوت۔
(۱۰رات کو اپنے گناہ یاد کرکے استغفار اور دن کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں یاد کرکے شکر… (اعلان25) رمضان بروز اتوار مہم کا شاندار مقابلۂ ہے… مولانا طلحہ شہیدؒ اور تمام شہدائے کرامؒ کے ایصال ثواب کے لئے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (معمولات رمضان المبارک)
08-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتیں… شہادت، رمضان، جمعہ… کسی مؤمن کو یہ تینوں مل جائیں تویہ کتنا بڑا اعزاز ہے… تین ساتھی جام شہادت نوش فرما گئے ہیں… ان کے لئے ایصال ثواب اور باقی تمام مجاہدین کے لئے آج حفاظت و نصرت کی دعاء کریں… شہداء کرام سے محبت اور وفا کے اظہار کے لئے 25 رمضان کے’’مقابلۂ‘‘کو شاندار بنائیں… طلحہ شہیدؒ  تصور میں کہتے ہیں… مامو! ہماری یاد میں مقابلۂ کرائیں پھر نتیجہ دیکھیں!… نتیجہ تو ہم دیکھ رہے ہیں… ماشاء اللہ کشمیر میں روز کراماتی حملے ہو رہے ہیں… اور آپریشن’’آل آؤٹ‘‘ کا اعلان کرنے والے آج کل آپریشن’’بھاگ آؤٹ‘‘ میں مصروف ہیں… کل ہی ایک ’’رائفل‘‘ کی تصویر چل رہی تھی… جو مجاہدین نے انڈین آرمی سے بطور’’مال غنیمت‘‘ چھینی ہے… مسلمانوں کو مال غنیمت کی یاد دلانے کے لئے قرآن مجید میں پوری سورۃ’’انفال‘‘ موجود ہے… انفال کہتے ہیں مال غنیمت کو… کیسے مبارک مجاہدین ہیں جو اپنی زندگیوں میں قرآنی الفاظ اور اصطلاحات کو زندہ کر رہے ہیں… اس سال رمضان مہم میں محاذوں کے مجاہدین نے… ماشاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر حصہ لیا ہے… اب شعبہ ہدایت کے دیوانوں کو چاہیے کہ… مہم کے آخری سات دن وہ بھی… جان توڑمحنت کریں… لوگ طرح طرح کے عیاش رفاہی ادارے بناکر مسلمانوں کا مال لوٹ رہے ہیں… جبکہ آپ کے ہاں ماشاء اللہ امانت ہے، دیانت ہے، قربانی ہے اور فرض کی ادائیگی ہے… آ گے بڑھیں… امت پراحسان کریں… ان کے اموال جہاد میں لگیں گے تو ان کے نصیب بھی دنیا و آخرت میں اچھے ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(انفاق فی سبیل اللہ مہم)
09-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’دین‘‘ کی سمجھ عطاء فرمائے… حضرات صحابہ کرامؓ کو یہ کلمہ… یہ دین، بہت محنت اور قربانی سے ملا… اس لئے وہاں کی قدر فرماتے تھے… اسلام سے عشق اور کفر سے نفرت رکھتے تھے… وہ اپنے ذاتی دشمنوں کو معاف فرماتے مگر اسلام کے دشمنوں کو کسی حال میں نہ چھوڑتے تھے… وہ رمضان المبارک میں خصوصاً آخری عشرے میں… کفار، دشمنان اسلام پر’’لعنت‘‘ بھیجتے تھے… یعنی بڑے اہتمام سے ان کے لئے بد دعاء کرتے تھے… وہ دنیا سے کفر کی طاقت کا خاتمہ چاہتے تھے… انہیں کفر سے سخت نفرت تھی، سخت دشمنی تھی… چنانچہ انہوں نے کفار کے خلاف جہاد بھی کیا… اور ان پر بد دعائیں بھی بھیجیں… ان دونوں چیزوں نے کفر اور کفار کو کمزورکیا اور کروڑوں اربوں افراد تک ایمان کی دولت پہنچی… جبکہ ہم کلمہ اور دین کی قدر نہیں کرتے… ہم کفر سے نفرت نہیں رکھتے بلکہ ’’نَعُْوْذُ بِاللّٰہِ‘‘ کافروں سے محبت رکھتے ہیں… ان کو’’نَعُوْذُ بِاللّٰہِِ‘‘کامیاب مانتے ہیں… اور ان کو مسلمانوں سے افضل سمجھتے ہیں… ہم ان پر لعنت بھیجنے کو تہذیب کے خلاف سمجھتے ہیں… چنانچہ آج کفر بھی طاقتور ہوگیا اور کفار بھی… اور حالت یہاں تک جا پہنچی کہ مسلمانوں کے گھروں میں… کافر اولاد پل رہی ہے… حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں جگہ جگہ کفار پر لعنت فرما تے ہیں… لَعْنَۃُ اللّٰہِ عََلٰی الْکاَفِرِیْنَ… بھائیو! کل کا مقابلۂ ایسا شاندار ہو کہ… شہداء کرام  ؒکا سلام آئے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(کفاروں پر لعنت)
10-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت’’قسمت والوں‘‘ کو نصیب ہوتی ہے… ماشاء اللہ ہمارے بعض ساتھی بہت محنت کرتے ہیں… بڑھاپے، روزے اور گرمی میں اپنا خون پسینہ ایک کردیتے ہیں… ان شاء اللہ یہ جنت کے بادشاہ ہیں… جہاد کی محنت کا شرح صدر ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا… لوگ بہت جلد اکتا جاتے ہیں اور آرام، اے سی اور راحت کی خواہش میں پڑ جاتے ہیں… حالانکہ اس مبارک راستے میں چلتے رہنا… مسلسل محنت کرنا… نہ ہارنا نہ تھکنا… نہ ڈرنا نہ جھکنا ہی… کامیابی ہے… اللہ تعالیٰ ’’حسن خاتمہ‘‘ تک ہم سب کو ہمت اور استقامت عطاء فرمائے… اس کے لئے ضروری ہے کہ… تمام ساتھی اپنے اخلاق میں نرمی اور تواضع پیدا کریں… نرمی اور تواضع ہر عمل کو خوبصورت، مقبول اور پائیدار بنا دیتی ہے… جبکہ سختی اور تکبر اچھے سے اچھے عمل کو بھی بدصورت اور مردود بنا دیتا ہے… بہت کام کریں مگر اپنے کام کو بہت نہ سمجھیں… آخرت اور جنت بہت بڑی ہے، بہت مہنگی ہے… اگر حساب لگایا جائے تو ہم اپنی ساری عمر، ساری محنت، سارا مال اور ساری جان لگا کر بھی وہاں کا ایک مرلہ نہیں خرید سکتے… یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ… ہمارے اعمال کو اتنا وزنی بنا دیتا ہے… اخلاص، مسلسل محنت، نرمی اور تواضع… ان چار چیزوں سے اپنے اعمال کو وزنی بنائیں… اور حسن خاتمہ…کی ہم سب بہت فکر کریں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’قسمت والے‘‘)
11-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ان تمام’’مسلمانوں‘‘کو جزائے خیر عطاء فرمائے… جو ’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ مہم میں اپنا مال لگا رہے ہیں… اللہ تعالیٰ ان کو دنیا میں صحت، برکت، عافیت، عزت، حفاظت اور صالح اولاد عطاء فرمائے… ان کے رزق میں کم از کم دس گنا اضافہ فرمائے… ان کی پریشانیاں دور فرمائے… ان کی اولاد کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے… ان کو بیماریوں، آفتوں اور مصیبتوں سے نجات عطاء فرمائے… اللہ تعالیٰ ان کو موت کی سختی، قبر کے عذاب اور حشر کی دشواری سے بچا کر… جنت الفردوس الاعلیٰ نصیب فرمائے… اور فریضۂ جہاد میں مالی شرکت کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کو عزت و سرفرازی عطاء فرمائے… یہ دل کی دعاء ہے… یہ زبان اور دل سے مانگی گئی التجاء ہے… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پیارے طلحہ شہیدؒ اور جماعت کے تمام شہداء کرامؒ کی یاد والا مقابلۂ… شاندار رہا، ایماندار رہا… صوبہ سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے مقابلۂ جیت لیا دوسری طرف صوبہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سرفہرست رہا… مگر حقیقت یہ ہے کہ مقابلۂ شہداء کرامؒ نے جیت لیا… ہر مجاہد نے جیت لیا… اس مہم کا اصل ہدف جو ہم لے کر چلے تھے کہ… اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو اور ہمیں ایمان کامل پر حسن خاتمہ نصیب فرمائے… بس وہی ہدف یاد رہے… سامنے رہے… حسن خاتمہ مل جائے تو اور کیا چاہیے… لوگ جو مال دے رہے ہیں اس سے ہمیں کیا غرض؟… نظر اللہ تعالیٰ پر رہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(انفاق فی سبیل اللہ مہم)
12-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… بڑی قربانی لگ گئی… آہ! چھ ساتھی شہید ہوگئے… واہ! رمضان المبارک کے خوش نصیب حوروں کے دولہے جن کو آخرت کی پہلی رات ستائیس رمضان کی ملی… اللہ تعالیٰ ان کی شہادت قبول فرمائے… ان مبارک شہداء کے معطر خون کی روشنی میں… بندہ خود کو اور آپ سب کو… جہاد فی سبیل اللہ کی یاد دہانی کراتا ہے… اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے جان کی قربانی… مال کی قربانی… خواہشات کی قربانی… ہم خود کو دنیا میں نہ پھنسائیں… ہم دنیا کی عارضی زندگی کے لئے اپنے دل میں منصوبے نہ پالیں… ہم اللہ تعالیٰ کو اور جماعت کو اپنا سارا وقت وقف کرنے کے بعد… دنیا کے دھندھوں میں نہ پڑیں… ہم اجتماعی اموال میں حد درجہ احتیاط اور امانت داری اختیار کریں… ہم اپنے ماتحتوں کے ساتھ شفقت اور انصاف کا معاملہ کریں اور ذاتی وجوہات کی بنا پر کسی کو کسی پر ترجیح نہ دیں… ہم اپنے اختیارات کا استعمال شریعت کے مطابق کریں… ہم اطاعت امیر کو اپنا شرف اور اپنے سر کا تاج سمجھیں… ہم اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی محبت میں اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگتے رہیں… ہم دنیا سے تنگ ہوکر کبھی موت یا شہادت نہ مانگیں… ہم اپنے اخلاق کو ایسا بنائیں کہ انہیں دیکھ کر لوگ دین اور جہاد سے محبت کرنے لگیں… ہم رو روکر نفاق سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں… آخری زمانے کا خطرناک’’نفاق‘‘ یہ ہے کہ دوسروں کو اچھی باتوں کی دعوت دیں اور خود برائیوں میں پڑے رہیں… یااللہ! آپ کی پناہ… گناہ کو گناہ سمجھنا اور اس پر توبہ کرتے رہنا یہ نفاق کا علاج ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جہاد فی سبیل اللہ کی یاد دہانی)
13-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’قصاص‘‘ میں ’’حیات‘‘رکھی ہے… روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار کی طرف سے جب مسلمانوں پر ظلم ہو… یا مسلمانوں کا کوئی نقصان ہو… پھر کچھ مسلمان اس ظلم اور نقصان کا بدلہ لینے نکلیں تو… اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی خاص مدد کی جاتی ہے… الحمد للہ اس کا بارہا تجربہ اور مشاہدہ ہوا ہے… بے شک! ایسا ہی ہوتا ہے… پرسوں چھ ساتھی شہید ہوئے تو… شیروں کے دلوں میں آگ بھڑک اٹھی… دیوانہ وار ایسے حملے کئے کہ دشمن کو خوشی منانے کا موقع ہی نہیں ملا… بلکہ آج تو باقاعدہ آہ و پکار اور ماتم برپا ہے… بے شک! اللہ تعالیٰ کے وعدے سچے ہیں… مقبوضہ کشمیر اور انڈیا کے مسلمان نوجوانوں کو چاہیے کہ… جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک لشکر میں شامل ہوجائیں… اس کے لئے نہ آپ کو سرحد پار کرنے کی ضرورت اور نہ کسی غیرملکی مدد کی حاجت… جیش وہاں موجود ہے… بڑے اونچے مقامات والے شہداء… اس کی کمان فرما رہے ہیں… ان شہداء کی روحانی سلطنت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے… اللہ تعالیٰ سے مدد مانگئے… دو رکعت نماز… پھر خود کواللہ تعالیٰ کے لئے وقف کردیجئے، بیچ دیجئے!… پھر جیش کوتلاش کیجئے… اور پھر جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن جائیے… ایمان، توحید، عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور عزیمتوں کا قافلہ… علم اور جہاد کا سنگم… تصوف اور قتال کا جھرنا… حیا، پاکیزگی اور تقویٰ کی دعوت… یااللہ قبول فرما!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’قصاص‘‘) 
14-06-201
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک انعام ’’صدقہ فطر‘‘ کی توفیق ہے… اللہ تعالیٰ اتنے بڑے غنی بادشاہ ہوکر… اپنے بندوں کو یہ اِعزاز بخشتے ہیں کہ ان کا ’’صدقہ فطر‘‘ قبول فرماتے ہیں… اور اس کی برکت سے ان کے روزے اور رمضان کی عبادت کو قبول فرماتے ہیں… روزے اور رمضان میں جو کوتاہیاں ہوئی ہوں… ان کا اِزالہ فرماتے ہیں… صدقہ فطر ایک سالانہ عبادت ہے جو پورا سال اور پوری زندگی کام آتی ہے… نہایت خوشی اور شوق سے… اپنی اور اپنے زیر کفالت افراد اور بچوں کی طرف سے… ’’صدقہ فطر‘‘ ادا کیجئے… جو زیادہ مالدار ہیں وہ ہر فرد کی طرف سے تین ہزار ادا کریں… درمیانے مالدار فی کس ایک ہزار… چھوٹے مالدار فی کس پانچ سو… متوسط افراد فی کس تین سو… غریب حضرات فی کس ایک سو… زیادہ غریب فی کس ساٹھ روپے… اور جو بالکل فقیر ہوں کہ ساٹھ روپے بھی ادا نہ کرسکتے ہوں وہ تیسرا کلمہ زیادہ پڑھیں اور مزے کریں… ان کا اجرو ثواب بہت زیادہ ہے… عجیب بات ہے کہ وہ مسلمان جو ایک وقت کا کھانا ہزاروں روپے کا کھاتے ہیںوہ بھی ایک سو روپے صدقہ فطر ادا کرتے ہیں… یہ ان کیلئے محرومی اور نقصان کی بات ہے… ہر عبادت کے اپنے فوائد اور اثرات ہیں… صدقہ فطر کی جو برکات ہیں جو صدقہ فطر سے ہی مل سکتی ہیں کسی اور خرچے سے نہیں… اس لئے سال میں ایک بار آنے والا یہ موقع ضائع نہ کریں… مہم اچھی جارہی ہے مگر ہدف سے دور ہے… کراچی والے پیارو… کچھ تو لاج رکھ لو… اللہ تعالیٰ رمضان کا… اور ہماری زندگی کا ہمیں… بہترین اختتام نصیب فرمائیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ایک انعام ’’صدقہ فطر‘‘کی توفیق ہے انفاق فی سبیل اللہ مہم اچھی جارہی ہے)
15-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ساری امت مسلمہ کو’’عید الفطر‘‘ کی حقیقی خوشیاں عطاء فرمائے… جن کے ہاں آج ’’عید‘‘ ہے ان کو آج اور جن کے ہاں کل ہے ان کو پیشگی’’عید مبارک…‘‘ تَقَبَّلَّ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ… کل بروز ہفتہ ’’انفاق فی سبیل اللہ‘‘ مہم مکمل ہوجائے گی ان شاء اللہ… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب کو اپنا فضل، اپنی رضاء اور حسن خاتمہ نصیب فرمائے، مغفرت کا انعام عطاء فرمائے… آج مکتوبات کا یہ سلسلہ مکمل ہوا…اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’عید الفطر‘‘ مبارک)
21-06-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’حقوق‘‘ مقرر فرما دیئے ہیں… جو ان ’’حقوق‘‘ کو ادا کرنے کی فکر اور محنت کرتا ہے… اس کو اللہ تعالیٰ کا قرب ملتا ہے… اسے طاقت ملتی ہے… اسے کامیابی ملتی ہے… ماں باپ کے حقوق، اولاد کے حقوق، خاوند کے حقوق، بیوی کے حقوق… رشتہ داروں، پڑوسیوں، مسلمانوں، انسانوں اور جانوروں کے حقوق وغیرہ… ’’حقوق‘‘ ادا کرنے والوں کی قدر بھی بڑھ جاتی ہے اور شان بھی… ان کی دنیا بھی بن جاتی ہے اور آخرت بھی… یہ’’حقوق‘‘ بظاہر’’بوجھ‘‘ نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں یہ انسان سے بڑے بڑے بوجھ اتار دیتے ہیں… اور جولوگ ’’حقوق‘‘ ادا کرنے کی فکر نہیں کرتے وہ بظاہر’’آزاد‘‘ نظر آتے ہیں مگر وہ… اپنی ذات کے کسی ایسے بوجھ تلے دب جاتے ہیں کہ پھر کہیں کے نہیں رہتے… اولادکا ایک حق یہ ہے کہ… ان کو’’تیراکی‘‘ سکھائی جائے… کسی نے اپنے بیٹے کے لئے’’معلم‘‘ مقرر کیا اور پھر اسے تاکید کی کہ اس کو لکھنا بھی سکھاؤ اور تیراکی بھی… مگر’’تیراکی‘‘ پہلے سکھانا کیونکہ اسے لکھنے کے لئے کوئی اور مل جائے گا، لیکن اگر یہ پانی میں پھنس گیا تو اسے اپنی طرف سے تیرنے والا کوئی نہیں ملے گا… حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلامی ریاست کا قانون بنا دیا تھا کہ… ہر والد اپنے بچوں کو تیراکی سکھائے… ’’تیراکی‘‘بحری جہاد میں بھی کام آتی ہے اور بری جہاد میں بھی… تیراکی بہترین ریاضت ہے جوکہ طرح طرح کے امراض کا علاج ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اولادکا ایک حق تراکی سکھانا ہے)
05.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’مساجد‘‘ تعمیر کرنے والا، آباد کرنے والا ’’مساجد‘‘کی حفاظت کرنے والا اور ’’مساجد‘‘ سے محبت کرنے والا بنائے… جہاد کا ایک اہم مقصد ’’مساجد‘‘ کی آبادی، تعمیر اور حفاظت ہے… گزشتہ سال کئی اہل ایمان نے مساجد کے لئے پلاٹ دینے کی پیشکش کی… چونکہ گیارہ مساجد کی تعمیر کا کام جاری تھا اور مزید مساجد کے لئے ’’فنڈ‘‘ موجود نہیں تھا تو ان سے عرض کی گئی کہ… کچھ عرصہ بعد نئی ترتیب شروع ہوگی تب اپنے پلاٹ دیں… زیادہ امانتوں کا بوجھ گردن پر لادنا اچھا نہیں ہوتا… اب الحمدللہ مزید بیس مساجد اس سال بنانے کا ارادہ ہوا ہے… جو’’اہل ایمان‘‘ مساجد کے لئے پلاٹ دینا چاہیں وہ جماعت کے مقامی ذمہ داروں سے رابطہ فرما لیں… مقامی ذمہ دارصوبائی منتظمین تک اور صوبائی منتظمین’’مکتب الامیر‘‘ تک یہ درخواستیں پہنچائیں… اس کے بعد ’’شعبہ مساجد‘‘ ان پلاٹوں کا جائزہ لے گا… تب مناسب پلاٹ قبول کر لئے جائیں گے… عاجزانہ گذارش ہے کہ حلال مال سے پلاٹ دیں… قبضہ والی جگہ یا جھگڑے والی جگہ نہ دیں… اللہ تعالیٰ کے گھروں کی تعمیر میں بہت احتیاط لازم ہے… آباد مقامات پر پلاٹ دیں… اور پلاٹ دے کر مسجد کی تعمیر (جب جماعت کے پاس استطاعت ہو)کے علاوہ کوئی شرط نہ رکھیں… پلاٹ طئے ہوجانے کے بعد… مساجد کے لئے مخصوص ’’فنڈ‘‘کی مہم چلائی جائے گی ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (مساجد مہم)
06.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ’’گھروں‘‘کو ’’مساجد‘‘ کہتے ہیں… کسی مسلمان کو ’’مسجد‘‘ سے محبت ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے… یہ ایمان کی علامت ہے… اور جسے ’’بازار‘‘ سے محبت ہو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور استغفار کرے… الحمدللہ اب تک اکیانوے… 91… مساجد تعمیر کرنے اور آباد کرنے کی سعادت جماعت کو نصیب ہوچکی ہے… اس سال بیس مساجد کا ارادہ ہے ان شاء اللہ… یوں ہم اپنے ہدف کا ایک تہائی… حاصل کرلیں گے ان شاء اللہ… یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے… مسجد کے لئے پلاٹ دینا اتنی بڑی نیکی اور سعادت ہے کہ… دل اس کو حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ تڑپتا ہے… ہماری زمین پر محبوب مالک کا گھر بنے سبحان اللہ… پھر یہ زمین دنیا سے اٹھا کر ’’جنت‘‘ میں لے جائی جائے سبحان اللہ!… پھر اس کے بدلے اللہ تعالیٰ ہمارے لئے جنت میں گھر بنائے… ہم تو اللہ کا گھر اپنی کمزور حیثیت کے مطابق بناتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ ہمارے لئے گھر اپنی شان کے مطابق بنائیں گے… اللہ تعالیٰ کی شان کتنی عظیم ہے سبحان اللہ… اللہ تعالیٰ توفیق دے دے… ہم سب کو اور ہر مؤمن مسلمان کو… دنیا کے پلاٹ جھگڑے اور وبال بن جاتے ہیں لیکن اگر ان پر مسجد بن جائے تو وہ… کعبۃ اللہ کی بیٹیاں بن جاتی ہیں… جلد از جلد یہ سعادت حاصل کریں… عمر گزرتی جارہی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
 (مساجد مہم)
11.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے ’’نکاح‘‘ کو ایمان کی تکمیل کا ذریعہ بنایا ہے… اور مسلمانوں کو ہر طرح کی زبانی،کلامی، نظری، قلبی اور جسمانی ’’بے حیائی‘‘ سے منع فرمایا ہے… اس لئے اے مسلمانو! نکاح کو آسان کرو اور بے حیائی کا ہر دروازہ بند کردو… جماعت کا شعبہ ’’احیاء سنت‘‘ سالہاسال سے ’’سنت نکاح‘‘کیلئے مسلمان گھرانوں کے درمیان رابطے کا کام کررہا ہے… اور یہ کام محض اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے کیا جاتا ہے… اب اس شعبہ کی طرف سے رشتوں کے اعلانات بذریعہ موبائل پیغام بھی جاری کیئے جائیں گے… نمبر 03352682922 ہے… اہل جماعت شرعی حدود میں رہتے ہوئے، پردہ، حیا اور تقویٰ کی پاسداری کرتے ہوئے اس شعبہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(نکاح ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے)
12.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ملک ’’پاکستان‘‘ میں اچھی حکومت عطاء فرمائے… دین اسلام کی وفا دار… مسلمانوں کی غم خوار ملک کے لئے ثمر بار… اور ہم پر ہمارے گناہوں کی وجہ سے… ظالموں کو مسلط نہ فرمائے… آمین… ایک وظیفے کی یاددہانی ہے… اس وظیفہ کی برکت سے ’’نعمتیں‘‘برقرار رہتی ہیں… اور انسان نعمتوں کے ’’زوال‘‘ سے محفوظ رہتا ہے… ہم اگر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ… کیسی کیسی نعمتیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطاء فرمائیں… مگر ہماری بداعمالیوں کی وجہ سے وہ نعمتیں ہم سے چھن گئیں… یہ وظیفہ قرآن مجید سے ہے اور لاجواب ہے… کثرت سے پڑھا کریں… مَاشَائَ اللّٰہُ لاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ… وہی ہوتا ہے جواللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور ہر نعمت، قوت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے… مَاشَائَ اللّٰہُ لاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ… ہماری کوئی نعمت ،کوئی صلاحیت، کوئی خصوصیت ہمارے اپنے کمال سے نہیں ہے… ہمارے اپنے ہنر سے نہیں ہے… پھر فخر کیسا؟ قارون نے اپنی دولت کو اپنے علم و ہنر کا کمال سمجھا… فخر میں پڑا اور زمین میں دہنسا… بلعم باعوراء نے اپنے تقویٰ اور اپنی دعاؤں کی قبولیت کو اپنا کمال سمجھا تو ’’کتے‘‘سے بدتر ہوگیا… اس لئے پڑھیں اور اقرار کریں کہ… مَاشَائَ اللّٰہُ لاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ… مغرب سے جمعہ شریف مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ایک وظیفہ)
14.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ برکت عطاء فرمائے ذوالقعدہ کا چاند ہوگیا ہے آج چاند رات ہے… معمولات کی یاددہانی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ذوالقعدہ کے معمولات)
19.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا ’’شکرگزار‘‘ بندہ بنائے… اَلْحَمْدُلِلّٰہِ، وَالشُّکْرُ لِلّٰہِ… ’’شکر کیرہ فاتحہ‘‘ کے بارے میں بندہ کا کتابچہ شائع ہوچکا ہے… اڑتالیس صفحات کا یہ کتابچہ ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کا کچھ تعارف پیش کرکے ہمیں ’’سورۃ فاتحہ‘‘ سے جوڑتا ہے… پہلا ایڈیشن ختم ہونے سے پہلے آج ہی لے لیں… اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ’’السباحۃ‘‘ یعنی تیراکی کے مضامین دور دور تک پہنچ چکے ہیں… دشمن خود یہ مضامین اردو، انگلش اور ہندی میں کروڑوں افراد تک پہنچا رہا کیفیت نصیب ہو تو سب کچھ اچھا لگنے لگتا ہے… مگر جب ’’ناشکری‘‘طاری ہوجائے تو ’’نَعُوْذُبِاللّٰہِ‘‘سب کچھ برا لگتا ہے اور انسان نعمتوں سے محروم ہوتا چلا جاتا ہے… ’’اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ‘‘سوہے ہیں… انڈیا میں بھونچال آیا ہوا ہے کہ ہم پر سمندر کے راستے حملہ ہونے والا ہے… الحمدللہ ’’حجاج کرام‘‘ سوئے حرم روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں… جماعت کے زیر اہتمام ’’حج تربیہ‘‘ کے دورات خوب چل رہے ہیں… کئی اہل دل، حجاج کرام تک شوق حج اور آداب حج والے ’’رنگ و نور‘‘ اور مکتوبات پہنچا رہے ہیں ’’افضل ایام الدنیا‘‘ کتاب کا موسم بھی آگیا ہے… گزشتہ سال کئی حجاج کرام یہ کتاب ساتھ لے گئے اور انہوں نے خوب دعاؤں سے نوازہ…اَلْحَمْدُلِلّٰہِ ’’مساجد‘‘ کے پلاٹ آنا شروع ہیں… خواہشمند افراد جلد سے جلد اپنے پلاٹوں کو اپنی جنت کی ملکیت بنالیں تاکہ’’بیس مساجد‘‘ کی مہم عید الاضحی کے فوراً بعد شروع کی جاسکے… مغرب سے جمعہ شریف مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام 
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حج تربیت)
21.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے دعاء … اللہ تعالیٰ سے التجاء … اللہ کرے ہمارا کوئی دن ایسا نہ گزرے جس میں توبہ، استغفار اور ندامت کا آنسو نہ گرا ہو… اللہ کرے کوئی دن ایسا نہ گزرے جس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا دل کی گہرائی سے شکر ادا نہ کیا ہو… اللہ کرے ہمارا کوئی دن ایسا نہ گزرے جس میں ہم نے مجاہدین کے لئے دعاء نہ مانگی ہو… جس میں ہم نے اپنے والدین کے لئے دعاء نہ کی ہو… اللہ کرے ہمارا کوئی دن ایسا نہ گزرے جس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے صدقہ نہ دیا ہو… اور قرآن مجید ہاتھ میں لے کر تلاوت نہ کی ہو… دن سے مراد پورا دن مغرب سے مغرب تک یعنی پوری رات اور اس کے بعد والی صبح مغرب تک… انتخابات قریب ہیں… روز اچھی حکومت اور ظالم حکمرانوں سے نجات کی دعاء بھی اب معمول بن جائے… حج قریب ہے روز حج اور حجاج کے لئے دعاء بھی عمل میں آجائے… ہم اگر مجاہدین اور حجاج کے لئے اخلاص سے دعاء کریں گے تو ان کے عمل اور اجر میں شامل ہوجائیں گے… اللہ کرے اس سال مقبول قربانی نصیب ہو… بہترین، پسندیدہ، قیمتی اور پیاری قربانی… واجب پہلے اور پھر نفل… ابھی سے پیسے جوڑ لیں، لفافے بنا کر شوق سے الگ رکھ لیں کہ… یہ ان کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے ہیں… اللہ، اللہ، اللہ… جن کی خدمت میں ہم نے خود بھی پیش ہونا ہے… واجب قربانی کی ترتیب ابھی سے بنائیں گے تو نفل قربانی کی ہمت اور توفیق آسان ہوگی… اپنی طرف سے، اپنے والدین کی طرف سے… اپنے پیارے مرحومین کی طرف سے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قربانی مہم)
26.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام اسلامی ملکوں میں مؤمن، مسلمان حکمران عطاء فرمائے… پاکستان میں انتخابات کے بعد کی افراتفری جاری ہے… فتنوں کا زور ہے… خوب توجہ سے دعائیں مانگنے کا وقت ہے… الحمدللہ نفل قربانی مہم شروع ہوچکی ہے… اللہ تعالیٰ اس سال اس پیاری مہم کو مثالی کامیابی عطاء فرمائیں… بندہ نے الحمد للہ اپنی استطاعت کے مطابق ۲ قربانیاں جمع کرا دی ہیں اور مزید کا ارادہ ہے ان شاء اللہ… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… جو مسلمان’’حج بیت اللہ‘‘ کے لئے جارہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ… حج و عمرہ کو اچھی طرح سیکھ کر جائیں… دل میں کعبۃ اللہ کی عظمت اور قدر بٹھائیں… دربار نبوی کے مقام اور حشمت کو سمجھ کر جائیں… باربار احکام حج کا مذاکرہ کریں… وہ سپریم کورٹ ہے وہاں سے کامیابی کا فیصلہ کروا لیا تو پھر کہیں پہ مسترد نہ ہوسکے گا… وہاں کے بازاروں سے بچیں جس کو جو تحفہ دینا ہو… یہیں سے خرید کر دے دیں… جن مسلمانوں کو نماز باجماعت میں سستی یا محرومی ہورہی ہے ان کے لئے ایک اہم مشورہ یہ ہے کہ جب مسجد جائیں اور جماعت سے نماز ادا کریں تو اس توفیق اور احسان پر جم کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اس سے باقی نمازیں آسان ہوجائیں گی اور جب بھی مسجد جائیں وہاں سے نکلنے کی جلدی نہ کریں… الحمدللہ سورۃ فاتحہ والے کتابچے سے مسلمانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے… اہل استطاعت کو چاہیے کہ چند رسالے لے کر تقسیم کریں… صدقہ جاریہ بن جائے گا… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قربانی مہم)
29.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’قربانی‘‘کی حقیقت ہمیں سمجھائے… قربانی کی ’’لذت‘‘سے ہمیں آشنا فرمائے… ’’قربانی‘‘سے ایک مؤمن کو اللہ تعالیٰ کا جو’’قرب‘‘ ملتا ہے اسے… الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا… اسی لئے اہل دل پورا سال انتظار کرتے ہیں کہ کب ’’یوم العید‘‘ آئے… کب’’یوم النحر‘‘ آئے اور وہ اپنے محبوب مالک کے ’’قرب‘‘کی لذت ’’قربانی‘‘ کے ذریعہ پائیں… بے شک قربانی کرنے والے خوش نصیب ہوتے ہیں… اور وہ جانور بھی خوش نصیب جو عید الاضحیٰ کی قربانی پر قربان ہوتے ہیں… دعاء کریں کہ ہمیں اخلاص بھری’’قربانی‘‘ نصیب ہو… ہمیں کچھ قربان کرکے ’’قربانی‘‘ کرنے کی توفیق ملے… اور ہماری’’قربانی‘‘ اللہ تعالیٰ کے ’’مقام قرب‘‘کو پاکر’’قبول‘‘ ہو… مال، کھلا دل، کھلا ہاتھ، شوق، بے قراری اور یقین کی لذت… یہ وہ چیزیں ہیں جو قربانی کو… قربانی بناتی ہیں… ہم اگر پورا سال روزانہ سو اونٹ بھی ذبح کریں تو وہ… ’’عید الاضحی‘‘ یعنی ’’یوم النحر‘‘کی ایک ’’بکری‘‘ قربان کرنے کے برابر نہیں ہو سکتے… وقت وقت کی بات ہوتی ہے وقت بڑی اہم چیز ہے… جو’’وقت‘‘ کے رازوں کو سمجھتے ہیں وہ بہت کچھ سمیٹ لیتے ہیں… سخت پیاس کے وقت کسی کو دو گھونٹ پانی پلانا… عام حالات میں کنواں کھودنے سے بھی بڑھ جاتا ہے… خواہ وہ پیاسا ایک کتا ہی کیوں نہ ہو… بھائیو، بہنو! ’’وقت‘‘ آرہا ہے… قربانی اور قریب ہونے کا وقت… بخل چھوڑو، گنتی ختم کرو کھلے دل سے قربانی کرو… واجب بھی اور نفل بھی۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(قربانی مہم)
30.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمت ’’الحجامہ‘‘… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ’’الحجامہ‘‘… مقدس فرشتوں کی تاکید ’’الحجامہ‘‘… سب سے بہترین جسمانی علاج ’’الحجامہ‘‘ … بہترین روحانی علاج ’’الحجامہ‘‘ … مؤثر نفسیاتی علاج ’’الحجامہ‘‘ … الحمدللہ ’’حجامہ‘‘ کی تاریخیں آرہی ہیں… اور حسن اتفاق یہ کہ منگل اور سترہ تاریخ جمع ہورہی ہے… منگل کے دن اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو شفاء عطاء فرمائی… جو لوگ منگل کو ’’یوم الدم‘‘ کہہ کر اس میں حجامہ سے روکتے ہیں انہوں نے ’’احادیث مبارکہ‘‘ کا توجہ سے مطالعہ نہیں کیا… منگل کا حجامہ بہترین ہے خاص طور سے جب منگل سترہ تاریخ کو آئے… اہل دل،اہل علم تو صدیوں سے سترہ تاریخ منگل کے حجامہ کا انتظار کرتے چلے آرہے ہیں…’’حجامہ‘‘کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ یہ ایک’’سنت‘‘ ہے… سنت کسے کہتے ہیں؟سنت کے چند معانی ملاحظہ فرمائیں آپ کا دل عش عش کر اٹھے گا…۱سنت… وہ عادتیں جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہیں… ۲ سنت… محبوب کی محبوبہ ادائیں… ۳ سنت… فطرت کا عروج اور ترقی… ۴ سنت… کامیابی کے طریقے… ۵ سنت… محبت کے سلیقے… بھائیو اور بہنو! یہ لفاظی نہیں بلکہ ہر معنیٰ کے پیچھے مضبوط دلائل ہیں الحمدللہ… یاددہانی کے لئے مکتوب کردیا کہ کل منگل ہے اور ذوالقعدہ کی سترہ تاریخ… اللہ تعالیٰ ہم سب کو جسمانی، روحانی، قلبی شفاء عطاء فرمائے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ کی مسنون تاریخ)
31.07.2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو دل کی تنگی سے بھی بچائے… اور ہاتھ کی تنگی سے بھی… لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ… ہر ’’تنگی‘‘خطرناک ہے مگر دل کی تنگی زیادہ خطرناک ہے… مال موجود ہے مگر نہ نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے کی ہمت… اور نہ خود اس سے فائدہ اٹھانے کی طاقت… بس پڑا رہے، بڑھتا رہے، نہ کام کا بنے، نہ کام آئے… یہ ہے دل کی تنگی… یہ تنگی ایسی مصیبت ہے کہ اگر چپک جائے تو جان نہیں چھوڑتی اور انسان کی دنیا کے ساتھ ساتھ اس کی قبر اور آخرت کو بھی ’’تنگ‘‘ بنا دیتی ہے… یااللہ حفاظت، یااللہ نجات…  لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ… اس تنگی کا علاج دو رکعت اخلاص والی… پھر دعاء آنسوںوالی… پھر ’’یَا وَاسِعُ یاَ عَلِیْمُ‘‘کا ورد دل کی توجہ سے… پھر استغفاراور پھر ہمت کر کے اللہ تعالیٰ کے راستے میں زیادہ سے زیادہ خرچ… جیسے جیسے ہم خرچ کرتے جائیں گے دل کھلتا جائے گا… گنتی کم ہو گی… رزق کے دروازے وسیع ہوں گے… اور ہماری قسمت کھل جائے گی… شروع میں خرچ کرنے سے درد ہوگا… پھر درد ختم ہو جائے گا، اور پھر مزہ آنا شروع ہو جائے گا… نفل قربانی کی مہم سے ہم سب اپنا علاج شروع کریں… کل نہیں آج سے ہی قربانی جمع کرائیں… اپنے مال کو اپنا بنائیں… لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰہِ
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(تنگی کا علاج)
02-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’سورۃ فاتحہ‘‘اور پورے ’’قرآن مجید‘‘کی برکات عطاء فرمائیں… الحمدللہ’’سورۃ فاتحہ‘‘کا کتابچہ خوب چل پڑا ہے… اس کے بعد’’آیۃ الکرسی‘‘والا کتابچہ’’اشاعت‘‘کے لئے تیار رکھا ہے… اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ’’جماعت‘‘کو ایک خوشبو کے بعد دوسری خوشبو… اور ایک رحمت کے بعد دوسری رحمت نصیب فرما رکھی ہے… یہ سب ’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ سے تعلق کی برکات ہیں کہ… نہ ہمارے پاس گالیاں نہ الزامات… نہ صفائیاں، نہ دہیائیاں… نہ حسرتیں، نہ غیراللہ سے اُمیدیں… بس جہادی گولیاں… شہداء کی خوشبوئیں… معطر دعوت، منور تذکرے، میٹھی تھکاوٹیں… اور ایک اللہ سے اُمیدیں… ابھی ایک ہفتہ قبل میں اس سال کی ڈائری پر کام کررہا تھا… وہ پورا وقت نور، جذبے اور آنسوؤں کے سمندر میں روح پرور تیراکی میں گزرا… حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ… ہر لفظ میں خوشبو، ہر سطر میں جان… یہ ڈائری ان شاء اللہ بہت کام کرے گی… اگلے مہینے تک آجائے گی… اس سے فارغ ہوا تو پیارے بیٹے طلحہ رشید کی کتاب آگئی اب اس پر کام کررہا ہوں… عجیب تذکرہ ہے، واقعی شہید کی کرامت… ہر مضمون دوسرے سے بڑھ کر… اور سب کچھ سچ… یہ کتاب آگئی تو ہزاروں نوجوانوں کی زندگیوں کا رخ… اللہ تعالیٰ کی طرف پھیر دے گی… واقعی’’قربانی‘‘ ہی بڑی دعوت ہے… اسی لئے’’طلحہ‘‘ منبر چھوڑ کر مقتل کو لپکا کہ اس کا خون خود… دعوت دیتا رہے گا اور ہزاروں کا لشکر کھڑا کر دے گا… ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ڈائری، شہیدکی کرامت)
05-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے سارے وعدے سچے ہیں… دنیا میں اللہ تعالیٰ کے سچے بندے ہر زمانے میں موجود رہتے ہیں… ان سچوں کی بڑی علامت’’جہاد‘‘ اور’’شہادت‘‘ ہے… یہ بات سورۃ بقرۃ میں بھی ہے… سورۃ احزاب میں بھی اور سورۃ حجرات میں بھی… آج ایک شہید کا جنازہ بڑی دھوم سے… ثمرباغ دیر میں نکلا… ہزاروں مسلمانوں کا مقبول مجمع تھا… بے شک اللہ تعالیٰ کے وعدے’’سچے‘‘ ہیں… ورنہ آج کون جہاد، مجاہد اور شہید کو برداشت کرتا ہے… اسماعیل شہید کے محترم والدین اور اہل خانہ کو بندہ کا سلام، مبارک باد اور قلبی تعزیت… پچھلے ایصال ثواب کے بعد سے اب تک ہمارے انیس… 19… ساتھی جام شہادت نوش فرما چکے ہیں… بہت تھوڑے عرصے میں… اتنی تعداد… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… محاذوں پر موجود تمام ساتھیوں کی حفاظت فرمائے… اب چونکہ تعداد زیادہ ہے اس لئے دو دن ایصال ثواب ہوگا… پرسوں بروز منگل… اور پھر بروز جمعرات… منگل کو جن دس شہداء کرام کے لئے ایصال ثواب ہوگا ان کے اسماء گرامی یہ ہیں… 1… شہاب الدین… 2… انیس الاسلام…3… عبدالمالک بلوچ…4… گل زیب… 5… افضل خان… 6… سرفراز احمد… 7… بلال احمد… 8… عدیل احمد… 9… دانش احمد ڈار… 10… سمیر احمد شیخ… تمام شعبے منظم ترتیب بنالیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(شہداء کیلئے ایصال ثواب)
06-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جن کا’’خریدار‘‘… وہ کون ہیں؟ یہ وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل کردیئے جاتے ہیں… شہداء ماشاء اللہ بہت سے ہوتے ہیں مگر ان میں’’مقتولین‘‘کا مقام الگ ہے… بلند ہے… اسی لئے محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا… میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل ہونا چاہتا ہوں… ایک بار نہیں بار بار… ہائے محبوب کی خاطر قربان ہونا… ٹکڑے ٹکڑے ہونا کتنا مزیدار ہے، کتنا شاندار ہے… یااللہ ہم پر بھی فضل فرما… ایصال ثواب کی مجالس کو… دعوت جہاد اور چرم و قربانی مہم کی زوردار مجالس بنادیں… اس سے شہداء کرام کو زیادہ اجر پہنچے گا… بڑے بڑے اجتماعات رکھیں… نشستیں رکھیں… ان میں جم کر تلاوت، ذکر، استغفار، درود شریف پڑھیں… بیانات کریں، ارادے لکھیں اور لکھوائیں… آج اچھی طرح مشورہ کرکے… منگل کی مجالس کو منظم کرلیں… اور ان مجالس کو محض ایک رسم نہ بنائیں… محنت کریں، پسینہ بہائیں… پسینہ گرے گا تو خون کو بھی بہنے کی توفیق ملے گی… کل بروز منگل دس شہداء کرام کے لئے ایصال ثواب ہے… پھرایک دن چھوڑ کر جمعرات کے دن باقی نو شہداء اور جماعت کے کچھ اہل تشکیل مرحومین کے لئے ایصال ثواب ہوگا… ان کے اسماء گرامی کل کے مکتوب میں آجائیں گے ان شاء اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(محبوب کی خاطر قربان ہونا، شہدا کیلئے ایصال ثواب)
08-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’کامیاب‘‘ فرمائے… شہداء کرام نے اپنی جانیں… اللہ تعالیٰ کو دے کر’’جاندار‘‘ بنالیں… جب اللہ تعالیٰ نے ان کو خرید لیا تو وہ کامیاب ہو گئے… منگل کا ایصال ثواب ماشاء اللہ خوب رہا… کارگزاری ایسی کہ سن کر منہ میں پانی آجائے قرآن مجید کے ہزاروں ختمات ہوئے… اور ماشاء اللہ’’اعمال صالحہ‘‘ کے انبار ہدیہ ہوئے… کل بروز جمعرات باقی نو شہداء اور تین تشکیلی مرحومین کے لئے ایصال ثواب ہے… ان کے اسماء گرامی یہ ہیں… 1… حنظلہ پونچھی…2…قمر خان…3…عاقب خورشید…4… شمشاد احمد بیگ…5… ضیاء الدین…6… عبدالحلیم…7… خورشید…8… عطاء اللہ…9… اسماعیل… یہ نو شہداء کرام ہیں…10… حضرت مولانا محمد رمضان صاحب لودہراں روز تأسیس سے جماعت کے سرپرست…11… سرفراز حجامہ تشکیل خانیوال…12… مشتاق احمد دس سال سے مرکز کے ہیڈ باورچی… تمام رفقاء کرام اور ماؤں بہنوں سے… خوب اہتمام کے ساتھ ایصال ثواب کی گزارش ہے… حالات کے قدموں پہ قلندر نہیں گرتا… ٹوٹے بھی جو تارا تو زمیں پر نہیں گرتا… گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا… لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا… سمجھو وہاں پھل دار شجر کوئی نہیں ہے… وہ صحن کہ جس میں کوئی پتھر نہیں گرتا۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اٰیصال ثواب خوب )
09-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں’’خسارے‘‘ سے بچائے… نقصان سے بچائے… ہر انسان’’خسارے‘‘ میں ہے… زمانہ اس پر گواہ ہے… کوئی بادشاہ ہو یا ارب پتی… کوئی لیڈر ہو یا مقبول عوامی رہنما… سب ’’خسارے‘‘ میں جارہے ہیں… سب کی زندگی’’بے فائدہ‘‘ اور کامیابی سے بہت دور… مگر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیئے اور حق کی دعوت دی اور صبر کی تلقین کی… وہ ’’خسارے‘‘ سے بچ گئے… اور جنہوں نے اپنا سارا سرمایہ ہی اللہ تعالیٰ کے لئے قربان کردیا… وہ ’’خسارے‘‘ سے بہت دور بہت اونچے ہوگئے… انہوں نے ’’فوزعظیم‘‘ یعنی بڑی کامیابی پالی… جان تو ایک دن جانی ہے… مگر جنہوں نے جان ان کو دے دی ان کی جان پکی ہوگئی…’’بَلْ اَحْیَائٌ‘‘وہ زندہ ہیں… مال تو ایک دن جانا ہے مگر جنہوں نے مال ان کو دے دیا وہ… بڑی جاگیر کے مالک بن گئے… ’’جَنَّاتُ عَدْن‘‘… کبھی فنا نہ ہونے والی جاگیر… اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل ہونے شہداء کرام کے رنگ اور نسبتیں مختلف ہیں… ایک چمن کے پھولوں کی طرح… کسی کو’’بدر‘‘کی نسبت ملی ہوئی ہے تو کسی کو’’اُحد‘‘ کی کسی کو’’بئرمعونہ‘‘کی نسبت ملی ہوئی ہے تو کسی کو’’خبیبی نسبت‘‘… شہداء کا اپنا جہان ہے… بہت بڑا… اتنا بڑا کہ وہ ہمارے شعور میں ہی نہیں آسکتا… کنویں کے مینڈک سمندر کی وسعت کو کیا جانیں… چھوٹی سی دنیا کے باسی شہداء کے جہان کو کیا جانیں… آج بھی شہداء کرام کے ایصال ثواب کا دن ہے… جس کو تڑپ ہو وہ اپنے لئے آج شہادت مانگ لے اور میرے لئے بھی… آپ کا احسان ہوگا! مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(شہید زندہ ہے، شہداء کی مختلف نسبتیں ہیں)
12-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ’’ایک‘‘ ہے… الحمدللہ عظیم مہینہ آگیا… حج اکبر والا مہینہ… عرفات اور عرفہ والا مہینہ… قربانی والا مہینہ… تکبیرات والا مہینہ… روزوں والا مہینہ… دس افضل راتوں اور دنوں والا مہینہ… شاہد اور مشہود والا مہینہ… عظمتوں اور رحمتوں والا مہینہ… حرمت اور احترام والا مہینہ… اسلامی سال کا آخری مہینہ… ذوالحجہ… عید الاضحیٰ والا مہینہ… اعمال کی قیمت آسمان تک پہنچانے والا مہینہ… انسان کی قدر اونچی کرنے والا مہینہ… اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… حاجی ہوشیار ہوجائیں… دلوں کو پاک کرلیں… قربانی کرنے والے دل کھول لیں… روزے رکھنے والے سحر و افطار کا انتظام کرلیں… آج مغرب سے پہلے قربانی کرنے والے اپنے زائد بال ناخن کاٹ لیں… آج مغرب سے’’ذوالحجہ‘‘ شریف تشریف لائیں گے… تب اعمال کے حصص بازار میں ایسی تیزی آئے گی کہ… رمضان المبارک بھی پیار سے دیکھے گا… ذوالحجہ کے فضائل سے اکثر لوگ غافل ہیں… ’’افضل ایام الدنیا‘‘ نامی کتاب پڑھ لیجئے… جنہوں نے پڑھی ہے بہت خوش ہیں کہ بڑا خزانہ ہاتھ آگیا ہے… اب ذوالحجہ کے پہلے دس دن کے مزے ہی الگ ہیں… اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایمان اُتارے اور ہمیں ان ایام کو پانے، کمانے اور بنانے کی توفیق عطاء فرما دے… ان ایام میں مجاہدین اور حجاج کے لئے دعاء کا روز معمول بنانا چاہئے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عظیم مہینہ آگیا، حج والا مہینہ )
13-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مالک ہے، مختار ہے… اس کی مرضی جس سے زیادہ محبت فرمائے اور جس سے کم محبت فرمائے… اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا… اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو… تمام اُمتوں پر زیادہ فضیلت عطاء فرمائی… اس اُمت کے تھوڑے سے اعمال سابقہ اُمتوں کے زیادہ اعمال سے بھاری ہیں… اور پھر اس اُمت کے اعمال کا وزن’’عشرہ ذی الحجہ‘‘ اور رمضان المبارک میں بہت بڑھا دیا جاتا ہے… ماشاء اللہ’’عشرہ ذی الحجہ‘‘ شروع ہوچکا… اب ہر عمل کی قیمت بڑھ گئی، اب ہر عمل کا وزن بڑھ گیا… ان دنوں کا’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘کہنا عام دنوں کے’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ کہنے سے مختلف ہے… اب ہر عمل کا اجر جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہوگیا… مالک کی مرضی جب چاہے جوکرے… یہ اس اُمت پر اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے… اس لئے ہم سب ان دنوں میں’’اعمال صالحہ‘‘ کی حرص کریں… ہر لمحہ نیک اعمال کا سوچیں اور جو کچھ کرسکتے ہوں کر گزریں… خاص طور پر ان دنوں میں گناہوں سے اور وقت ضائع کرنے سے بچیں… تکبیرات کی والہانہ کثرت کریں… اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ… قربانی کے جانور اچھے خریدیں مگر نمائشی مہنگے نہیں… پانچ لاکھ کا بیل خریدنے کی بجائے… لاکھ لاکھ والے پانچ خرید لیں… بہت سی قربانیاں ہوجائیں گی… ایک لاکھ کا زبردست بیل آجاتا ہے… اور ساٹھ ستر ہزار میں بہترین مل جاتا ہے… ریاکاری سے بچیں یعنی دکھلاوے سے… جب دکھلاوا مقصود نہیں تو پھر فوٹو، ویڈیو بنانے کی کیا ضرورت؟۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ میںاعمال کی قیمت بڑھ جاتی ہے)
14-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
جو مسلمان حج بیت اللہ پر نہیں گئے… ان کے لئے اس مبارک عشرے کو پانے اور کمانے کا ایک آسان سا نصاب عرض کیا جا رہا ہے… اللہ تعالیٰ میرے لئے اور آپ سب کے لئے یہ نصاب آسان فرمائے… اور اسے اپنے فضل سے قبول فرمائے… 1… قربانی بہت ذوق و شوق اور اہتمام سے کریں… استطاعت ہو تو واجب کے ساتھ نفل قربانی بھی کریں… 2… یکم ذی الحجہ تا ۹ذی الحجہ… تمام نو دن یا کم از کم آخری تین دن روزے کا اہتمام کریں… 3… تہلیل یعنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، تکبیر اور تحمید کی کثرت کریں… آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر دن اور ہر رات تین تین سو بار تیسرا کلمہ ان تمام دنوں میں پڑھ لیں… ان شاء اللہ ایسا فائدہ ہو گا جو بیان سے باہر ہے… ساتھ اپنا بارہ سو بار کلمہ کا معمول جاری رہے… ان دنوں کا اصل تحفہ ’’تکبیر‘‘ ہے… اس کی بہت کثرت… اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ 4… تلاوت میں کچھ اضافہ کر دیں… اور یہ اضافہ عید کے دن بھی جاری رہے… مثلاً آدہے پارہ والے ایک پارے پر… اور ایک پارے والے دو پارے پر چلے جائیں… 5…روزانہ جہاد فنڈ دیں… خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہوروز جمع کرنے کی سہولت ہو تو جماعت کے بیت المال میں جمع کراتے جائیں… اگر یہ سہولت نہ ہو تو لفافہ بنا کر روز اس میں ڈالتے جائیں، جب موقع ملے جمع کرا دیں… 6…جہاد کی محنت، جہاد کی دعوت، نفل قربانی اور کھالوں کی محنت میں اخلاص کے ساتھ وقت لگائیں… 7…سحری پابندی سے کھائیں، یہ بڑا برکت والا کھانا ہے… اورجب سحری کو جاگیں تو تہجد کا مزا بھی لوٹ لیں…۸…والدین اور اہل و عیال کا خرچہ ان دنوں حسب استطاعت بڑھا دیں اور گھر میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل کا مذاکرہ کرتے رہیں…اسی طرح صلہ رحمی،کھانا کھلانا اور صدقہ خیرات کی کثرت… 9… جنہوں نے قربانی کرنی ہو وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد… اپنے ناخن، بال وغیرہ نہ کاٹیں جب تک کہ قربانی ذبح نہ ہو جائے… 10… ان تمام دنوں میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز کا زیادہ التزام کریں… عید الاضحیٰ کی تیرہ سنتیں یاد کر کے ان کو عمل میں لائیں… اور دوسرے مسلمانوں کو بھی عشرہ ذی الحجہ کے اعمال کی طرف متوجہ کرتے رہیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عشرہ ذوالحجہ کوپانے کا نصاب، مقابلۂ حسن)
16-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے سارے نام پیارے ہیں… بڑے ہیں… اسی لئے بعض اہل علم کے نزدیک… اللہ تعالیٰ کا ہر نام’’اسم اعظم‘‘ ہے…اسم کے معنیٰ نام اور اعظم کا مطلب زیادہ بڑا…جبکہ اکثر اہل علم کے نزدیک… اللہ تعالیٰ کا ایک خاص نام ’’اسم اعظم‘‘ ہے… یہ وہ اسم مبارک ہے کہ جسے پکار کر جو دعاء مانگی جائے وہ ضرور قبول ہوتی ہے… ہماری اَمِّی محترمہ، ساری اُمت کی محسنہ… حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک جامع دعاء کے ذریعہ… اسم اعظم کو پایا اور پھر اس کے ذریعہ… اپنے لئے مغفرت مانگی، رحمت مانگی… بے شک’’اسم اعظم‘‘ جو پا لیتے ہیں وہ دنیا کی دعائیں نہیں مانگتے وہ مغفرت مانگتے ہیں… رحمت مانگتے ہیں… حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہ دعاء حدیث شریف کی کتاب’’ابن ماجہ‘‘ میں ہے… آپ میں سے کئی کو یاد ہوگی… آج کل کے بڑے دنوں اور راتوں میں وہ دعاء مانگنا بہت قیمتی ہے… کل کے مکتوب میں وہ دعاء آجائے گی ان شاء اللہ… الحمدللہ نفل قربانی مہم بہت اچھی جارہی ہے… جو ابھی تک سوچوں میں ہیں وہ جلد یہ سعادت حاصل کریں کیونکہ… قربانی دور دور تک جاتی ہے… ابھی سے انتظام ہوگا تو وہاں تک پہنچے گی… نیکی کے کاموں میں جلدی کرنی چاہیے… آج کل کے دنوں کا تو ہر لمحہ قیمتی ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک۔
والسلام
خادم
لا الہ الااللہ محمدرسول اللہ
(اسم اعظم کا مطلب، مقابلۂ حسن)
17-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے تمام’’اسماء الحسنیٰ‘‘کی برکت سے… میری اور آپ کی مغفرت فرمائے… ابن ماجہ کی روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ… اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا وہ اسم سکھایا ہے جس کے ذریعہ سے جو کچھ مانگا جائے وہ ملتا ہے… حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ… وہ مجھے سکھا دیجئے…آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معذرت فرمائی کہ خواتین کے لئے مناسب نہیں… جب مؤدبانہ اصرار کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ سکھایا تو… حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز ادا کی… اس کے بعد یہ دعاء پڑھ کر… اللہ تعالی سے مغفرت و رحمت کا سؤال کیا… دعاء سن کر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور ہنس کر فرمایا کہ… وہ اسم مبارک اس دعاء میں آگیا ہے… دعاء یہ ہے :اَللَّہُمَّ إِنِّی اَدْعُوْکَ اللَّہَ وَاَدْعُوْکَ الرَّحْمٰنَ وَاَدْعُوْکَ الْبَرَّ الرَّحِیمَ وَاَدْعُوْکَ بِاَسْمَائِکَ الْحُسْنیٰ کُلِّہَا مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ اَنْ تَغْفِرَلِیْ وَتَرْحَمَنِیْ… ترجمہ… یااللہ میں آپ کو’’اللہ‘‘کہہ کر پکارتی ہوں اور’’رَحْمٰنُ‘‘ کہہ کر پکارتی ہوں اور’’اَلْبَرَّ الرَّحِیمَ‘‘کہہ کر پکارتی ہوں اور آپ کو آپ کے تمام اسماء الحسنی سے پکارتی ہوں وہ اسماء جو مجھے معلوم ہیں اور وہ اسماء جو مجھے معلوم نہیں… ان سب سے آپ کو پکارتی ہوں کہ آپ میری مغفرت فرما دیجئے اور مجھ پر رحم فرما دیجئے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اسم اعظم کی برکت)
19-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہی’’یار‘‘ اللہ تعالیٰ ہی’’مددگار‘‘… اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا وَلَا اَتْخِذُ مِنْ دُوْنِہٖ وَلِیًّا… جب دل میں کسی کا خوف آئے تو یہی پڑھ لیا کریں وجد کے ساتھ…  اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا وَلَا اَتْخِذُ مِنْ دُوْنِہٖ وَلِیًّا…جب دل میں کسی کے لئے طمع آئے، لالچ آئے تب یہی پڑھ لیا کریں… اخلاص کے ساتھ… جب دل میں کسی کا رُعب آئے تب بھی یہی پڑھ لیا کریں یقین کے ساتھ… جب دل میں غیر اللہ سے توقعات پیدا ہونے لگیں تب بھی یہی پڑھ لیا کریں شرم کے ساتھ… ترجمہ اس دعاء کا یہ ہے… اللہ ہی اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا اور نہ اس کے سوا کسی کو اپنا یار و مددگار بناتا ہوں… ایسی وجد آفرین دعاء ہے کہ دل جھوم اٹھتا ہے…  اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا وَلَا اَتْخِذُ مِنْ دُوْنِہٖ وَلِیًّا… اللہ ہی خالق، اللہ ہی مالک، اللہ ہی نفع دینے والے، اللہ ہی زندگی، موت کا حکم نافذ فرمانے والے… پھر کسی اور سے کیا ڈر؟ کسی اور کا کیا رُعب؟ کسی اور سے کیا توقع؟… کسی اور سے کیا طمع؟… کسی اور سے کیا حرص؟… کوئی مار نہیں سکتا جب تک اللہ نہ چاہے… کوئی دے نہیں سکتا جب تک اللہ نہ چاہے… کوئی روک نہیں سکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے… لا الہ الا اللہ۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ ہی مدد گار ہے)
20-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ’’ایک‘‘ ہے… اللہ ’’یکتا‘‘ ہے… اللہ أحد… أحد أحدکے معنیٰ پوچھنے ہوں تو’’حضرت بلال رضی اللہ عنہ‘‘ سے پوچھو… أحد أحد کی قیمت پوچھنی ہو تو’’حضرت بلال رضی اللہ عنہ‘‘ سے پوچھو… عشرہ ذی الحجہ کی مبارک راتوں کی تنہائی میں… اس بار مجھے حضرت اقدس سیدنا و مولانا بلال رضی اللہ عنہ… بہت یاد آتے ہیں… آج تیسری یا چوتھی بار ان راتوں میں… سیدنا بلال کی یادوں نے ’’بے خود‘‘کردیا… یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا احسان… ان کی یاد میں عجیب گداز ہے، عجیب درد ہے، عجیب سرور ہے… آپ سب سے بھی دردمندانہ گزارش کرتا ہوں کہ… حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فیض حاصل کریں… ان کے حالات پڑھیں، ان پر غور کریں… آج اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگی ہے کہ… وہ مجھے حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ پر کتاب لکھنے کی توفیق عطاء فرمائے… اور’’بلال‘‘ کے اخلاص والے’’أحد أحد‘‘کی برکت سے مجھے بھی’’اخلاص‘‘کا مزا چکھائے… ہم حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے آئینے میں دیکھتے ہیں تو خود کو ان کے جوتے کے نیچے لگی خاک کے سب سے چھوٹے ذرے کے برابر بھی نہیں پاتے… واہ! بلال آپ کے بڑے بلند نصیب… دوسری گزارش یہ ہے کہ قربانی کے جانوروں کو اکرام سے رکھیں، ان کو بہترین خوراک کھلائیں… ان کو ایذاء نہ پہنچائیں… یہ جانور معمولی مخلوق نہیں ہیں… یہ قربانی ہیں قربانی۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا فیض) 
21-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
 اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ … آج ہمارے ہاں’’یوم عرفہ‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ کی معرفت پانے کا دن… دین اسلام کی تکمیل کا دن… خود کو پہچان کر اپنی اصلاح کی فکر کا دن… خوشبو والا دن… وقوف عرفات والا دن… حج اکبر والا دن… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اس مبارک دن کی’’برکات‘‘ عطاء فرمائیں… رات ایک مکتوب کچھ تاخیر سے بھیجا تھا… جن کو نہ ملا ہو وہ حاصل کرکے پڑھ لیں… فائدہ ہوگا ان شاء اللہ… الحمدللہ نفل قربانی مہم مکمل ہوچکی… مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، بہت کامیاب رہی… جن اہل ایمان نے قربانیاں دیں ان سب کا تہہ دل سے شکریہ… جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْراً… تَقَبَّلَّ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ… اب’’دیوانے‘‘کھالوں کی محنت پر نکل کھڑے ہوئے… اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے اور اس سے ان کا نامۂ اعمال مزین فرمائے… آج جو رات آئے گی وہ عید کی رات ہے… اسے ذکر، تلاوت، عبادت اور دعاؤں سے زندہ کریں… ان شاء اللہ دلوں کو زندگی ملے گی… الحمدللہ آج ’’عشرہ ذی الحجہ‘‘ کے مکتوبات کا سلسلہ بھی مکمل ہوا… اللہ تعالیٰ قبول فرمائے… کل مکتب کے نمبرات بند ہوں گے… اس لئے دل کی گہرائی سے پیشگی عید مبارک قبول فرمائیں… بندہ کو’’عید مبارک‘‘کا پیغام نہ بھیجیں اگر موقع ملے تو دعاء کا احسان فرما دیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(یوم عرفہ، نفل قربانی مہم)
21-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں’’یوم عرفہ‘‘ میں برستی ہیں… آج حجاز میں’’یوم عرفہ‘‘ تھا… تمام حجاج کرام کو’’حج سعید مبارک‘‘ اللہ تعالیٰ کے فرائض مسلمانوں میں زندہ رہیں، جاری رہیں… یہ ہماری جماعت کی بنیادی دعوت ہے… 1… کل ہمارے ہاں یوم عرفہ ہے کوشش کریں کہ روزہ رکھ لیں… نفل روزوں میں یہ سب سے پیارا اور وزن میں سب سے بھاری روزہ ہے… کیا معلوم یہ ہماری زندگی کا آخری’’یوم عرفہ‘‘ہو… 2… یوم عرفہ کاایک خاص عمل حجاج کرام کے لئے ہے ہم بھی کل ظہر کے بعد کرلیں تو بہت فائدہ ہوگا ایک سو بار کلمہ تمجید، ایک سو بار سورۃ اخلاص، ایک سو بار درود ابراہیمی اس کے آخر میں’’وَعَلَیْنَا مَعْھُمْ‘‘… اس کے بعد اپنی ہرحاجت دنیا اور آخرت کی مانگ لیں اوراللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں… 3… قربانی کے گوشت کا حکم آس پاس کے ماحول سے طئے ہوتا ہے اگر آس پاس ضرورت مند زیادہ ہوں تو گوشت ذخیرہ نہیں کرنا چاہیے اور اگرآس پاس زیادہ ضرورت مند نہ ہوں تو عید کا گوشت اپنے لئے ذخیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں… اچھا یہ ہے کہ ایک حصہ رشتہ داروں میں، ایک حصہ فقراء و مساکین میں تقسیم کردیں باقی خود رکھ لیں… گوشت کا تیسرا حصہ اپنے پاس رکھنے والوں پر تنقید یا اعتراض کرنا درست نہیں… یہ اللہ تعالیٰ کی دعوت ہے جب تک چاہیں کھاتے رہیں… 4… عید کے دن فجر کی نماز، عید کی نماز اور باقی نمازیں اپنے وقت پرخوب اہتمام سے ادا کریں… 5… صبح فجر سے لے کر تیرہ تاریخ کی عصر تک ہر فرض نمازکے بعد ایک بار تکبیر کہنا واجب ہے خواتین خاص طور سے یاد رکھیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(تمام حجاج کو حج سعید مبارک)
30-8-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ تمام اسیران اسلام کو باعزت رہائی عطاء فرمائے… انڈیا میں آر ایس ایس والوں کے ہزاروں تربیتی سینٹرز ہیں… جہاں لاٹھی سے لیکر رائفل تک ہر اسلحہ کی تربیت دی جاتی ہے… جگہ جگہ اکھاڑے ہیں جہاں مسلمانوں کے قتل عام کی ٹریننگ دی جاتی ہے… یہ سب کچھ کھلم کھلا ہورہا ہے… جبکہ ہم اپنے ملک میں تیراکی بھی سیکھیں تو اسے عالمی دہشت گردی قرار دے دیا جاتا ہے… پاکستان میں انڈین لابی طاقتور ہوچکی ہے… انڈیا کے ٹکڑوں پر پلنے والے یہ منافق ہر نئی حکومت کو مجاہدین کے خلاف کاروائیوں پر مجبور کرتے ہیں… اور ہر حکومت کو انڈیا کے سامنے جھکنے کی ترغیب دیتے ہیں… اگر موجودہ حکومت نے بھی… سابقہ حکو مت کی طرح’’انڈیا نوازی‘‘کی تو… اس کا حشر بہت بُرا ہوگا… انڈیا کے ساتھ عزت، غیرت، وقار اور بہادری سے معاملات کیجئے… معذرت، صفائی، پسپائی اور بزدلی کا مظاہرہ نہ کیجئے… انڈین میڈیا کے ناپاک منہ میں یہ حکومت اپنا ہاتھ نہ دے بلکہ یکسوئی کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کرے… اور کشمیری مسلمانوں کا بھرپور تعاون کرے… اگر کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے تو پھر اس کے دفاع میں شرم ساری کی کیا وجہ ہے؟ گرے لسٹ یا بلیک لسٹ کی بلیک میلنگ محض ایک ڈرامہ اور دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے… ’’اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَُ‘‘ کا تقاضہ یہ ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرا جائے… مغرب سے جمعہ شریف عمل آیۃ الکرسی، مقابلۂ حسن مرحبا۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ایڈیاکی دہشتگردی، مقابلۂ حسن)
03-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر رحم فرمائے… اسے اچھے، مسلمان  ’’حکمران‘‘ اور اچھی ایماندار ’’قیادت‘‘  نصیب فرمائے… دعاء سے پہلے یہ کلمات پڑھنے سے ’’دعاء‘‘  قبول ہوتی ہے… سُبْحَانَکَ لَآ اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِ کْرَامِ… آج یہی کلمات پڑھ کر دعاء کریں کہ… جماعت کے جو ذمہ دار… نئے پاکستان میں پرانے ظالمانہ قانون کے تحت بے قصور گرفتار ہوئے ہیں… اور جو پہلے سے گرفتار ہیں… اللہ تعالیٰ ان سب کو باعزت رہائی عطاء فرمائے… کسی کو مسجد جاتے ہوئے راستے میں اٹھا لینا اور پھر تسلیم بھی نہ کرنا کہ ہم نے اٹھایا ہے… ایسا تو وحشی جانور بھی نہیں کرتے… سُبْحَانَکَ لَآ اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِ کْرَامِ… ظالموں کا ظلم خود انہیں پر لوٹا دیجئے… اور ان کے ظلم اور شر سے اہل ایمان کی حفاظت فرمائیے… امریکہ پاکستان کے حکمرانوں کی کھلم کھلا بے عزتی کر رہا ہے… یہ غیرت میں آکر اپنی پالیسی بدل کیوں نہیں لیتے؟ یہ مجاہدین سے رکاوٹیں ہٹا لیں پھر دیکھیں! کہ امریکہ نام کا ایک حیوان بھی افغانستان میں نظر نہیں آئے گا… امریکی جنگ میں اس کے ساتھ تعاون کرنے کی نحوست سے پاکستان پر طرح طرح کے عذاب آچکے ہیں… اس صلیبی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینا ایک ناجائز اور حرام فیصلہ تھا… آج موقع ہے کہ پاکستان خود کو اس جنگ سے الگ کرلے… اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر رحم فرمائے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اچھے حکمران نصیب فرمائے)
05-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’مغفرت‘‘  اور’ ’قرب‘‘ کا اعلیٰ مقام عطاء فرمائے… شامل ثانی عالم ربانی مجاہد اسلام حضرت اقدس مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر آگئی ہے…  اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ… اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ… حضرت حقانی کے ’’خلیفہ‘‘  سے قلبی تعزیت… حضرت کے وفا شعار بھائیوں اور اہل خانہ سے… اور امارت اسلامی سے بھی قلبی تعزیت… حضرت حقانی کے سینے میں مضبوط ’’سیف اللٰہی‘‘  نسبت تھی… اس لئے دشمن ان کو قتل نہ کر سکے انہوں نے وفات والی شہادت پائی… حضرت حقانی مستقل ایک تاریخ ہیں، ایک منور کتاب ہیں… ایک سنہرا باب ہیں… ان کی کس کس صفت کو، کس کس کارنامے کو، کس کس قربانی کو… اور کس کس ’’عزیمت‘‘  کو بیان کروں؟… امت مسلمہ کو مبارک کہ اس کی گود میں حضرت حقانی جیسے فرزندانِ اسلام نے… عشق و وفا کی ناقابل فراموش داستان رقم کی… ابھی دھواں بہت ہے، دھول پھیلی ہوئی ہے، جھاگ جوش میں ہے… مگر زمانہ بدلے گا… دھواں، جھاگ اور دھول مٹ جائے گی… تب دنیا’’جلال الدین حقانی‘‘ کو سلام کرے گی… دو سپر طاقتوں سے ٹکرانے والا وہ اللہ تعالیٰ کا شیر عزت سے جیا اور عزت سے چلا گیا… کاش بزدلوں کی آنکھیں کھلیں… کل بروز جمعرات جماعت کے تمام ساتھی منظم طریقہ سے والہانہ ایصال ثواب کا اہتمام کریں… شعبہ ہدایت اور تمام شعبے ترتیب بنا لیں۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مولانا جلال الدین حقانی کا انتقال، ایصال ثواب کی مجلس)
06-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اس  ’’مکتوب‘‘  کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچائیں… اور یہ ’’مکتوب‘‘  پڑھنے والے ہر مسلمان مرد اور عورت کو روزانہ صبح و شام سو سو بار ’’سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘  پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائیں… اور جو بھی یہ مسنون اور مبارک ’’ورد‘‘  اپنائے اس کے تمام گناہوں کو معاف فرمائیں… یہ ورد مغفرت کا خزانہ… جنت کی آبادی اور رزق کی چابی ہے… یہ محبوب کا محبوب کلمہ ہے… یہ عاشقوں کی سوغات ہے… یہ سمندر کی جھاگ برابر گناہوں کو مٹانے والا عمل… اور ’’مقربین‘‘ میں شامل کرنے والا وظیفہ ہے… اسی لئے اہل دل تو جب ’’سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ‘‘  شروع کرتے تو محبت اور محبوبیت کے انوارات میں ایسے ڈوب جاتے کہ ایک ہزار پر جاکر پہلا دم لیتے… اور ان کی پیاس ستر ہزار پر جاکر سیراب ہوتی… ہم کمزور لوگ صبح شام سو سو بار ہی کا جام پی لیا کریں یا ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کریں… بندہ نے رنگ و نور کے ایک مضمون میں… اور پھرگزشتہ سال چند مسلسل مکتوبات میں وہ  ’احادیث مبارکہ‘‘ بیان کردی تھیں جو ’’سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ کی فضیلت میں ارشاد فرمائی گئی ہیں… موقع ملے تو پڑھ لیجئے… غیر مسنون وظائف میں خود کو کھپانے سے بہت بہتر ہے کہ ایسے مسنون اور طاقتور وظائف سے خود کو اور اپنی قسمت کو چمکائیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(محبوب کا محبوب کلمہ)
 07-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد بن عبداللہ الہاشمی، المکی، المدنیﷺ… آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا… حتمی فیصلہ ہو چکا… اس فیصلے پر مہر بھی لگ چکی… اب جس کو اس بات کی رغبت اور شوق ہوکہ وہ مسلمان کہلائے اس پر لازم ہے کہ وہ اس عقیدے کو مانے… اور جو مسلمان نہیں بننا چاہتا… مسلمان نہیں کہلانا چاہتا… مسلمان نہیں مرنا چاہتا… اسے اس دنیا میں اختیار ہے کہ وہ جو چاہے بن جائے… اور وہ یاد رکھے کہ آخرت میں جہنم اس کا ٹھکانہ ہو گی… اب دنیا میں یا تو کوئی مسلمان ہے یا غیر مسلم… مگر ایک بے غیرت، بے ذات، بد ذات قوم اور نکل آئی کہ… ہم اسلام کا قانون تو نہیں مانیں گے… مگر ہمیں مسلمان کہا جائے… مسلمان مانا جائے… آخر کیوں؟ کیا صرف اس لئے کہ انگریزوں نے تمہاری تشکیل کی ہے… اور آج تک تمہیں پناہ دے رہے ہیں… اور تمہارے تعلقات یہودی لابی کے ساتھ ہیں؟ بڑے بدنصیب ہو تم بڑے بدنصیب… حضرت آقا مدنی ﷺکے مجرمو! بڑے بدنصیب ہو… کب تک انگریزوں اور یہودیوں کے سہارے کفر پھیلاتے رہو گے… توبہ کر لو… نہیں کرتے تو پھر تھوڑی سی غیرت کر لو کہ اپنا کوئی اور نام رکھ لو… ختم نبوت کا کوئی دشمن کوئی منکر اللہ تعالیٰ کے غضب اور عذاب سے نہیں بچ سکتا۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ختم نبوت کا کوئی دشمن اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا)
09-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے ’’استغفار‘‘ ہے… یعنی ’’مغفرت کا سؤال‘‘ … اللہ تعالیٰ کی ’’قدرت‘‘ کے ’’وسیلے‘‘سے… زندگی کی شام ہونے والی ہے… آگے قبر کی رات ہے… وہاں کے لئے سورج، چاند، ستارے اور ہوا خود ساتھ لے کر جانی ہے… مگر افسوس کہ ہم تو ساتھ لے جانے کے لئے… گناہوں کی بوریاں بھر رہے ہیں… یااللہ رحم!… کلمہ طیبہ اور استغفار گناہوں کو مٹاتے ہیں… قبر کو سجاتے ہیں… بھائیو اور بہنو! دنیا عارضی ہے… یہاں کے معاملات عارضی، عارضی نمٹانے چاہییں… یہاں دل نہیں لگانا چاہیے… ایک بزرگ ہر وقت دعاء میں تڑپ کر کہتے تھے… اَللّٰہُمَّ أَصْلِحْ لِیْ قَلْبِیْ وَعَمَلِیْ… یااللہ! میرے دل کو سدھار دے، میرے اعمال کو سدھار دے… بھائیو! اور بہنو!  کفن تیار ہوچکا… کچھ آنسو ہم اپنے ساتھ لے لیں… چلیں کچھ کر نہیں سکے مگر نادم تو ہوئے… گناہوں نے ہمیں لپیٹ لیا مگر ہم سجدوں میں آہیں اور سسکیاں تو بھر سکتے ہیں… اور ہاں کچھ شکرانے کے آنسو بھی ساتھ ہوں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں کتنی نعمتیں عطاء فرمائیں ہیں… صبح شام استغفار… خاص طور سے ’’سید الاستغفار‘‘  حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ نے ’’راحت القلوب‘‘ میں لکھا ہے کہ… حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ… ہر نماز کے بعد’’سید الاستغفار‘‘ کا اہتمام فرماتے تھے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(’’سید الاستغفار‘‘کا اہتمام)
11-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً… زندگی کا ایک اور سال لپٹ گیا… اب ’’زندگی‘‘ کی کتاب میں کتنے صفحے باقی ہوں گے؟ … اہل دل کا معمول رہا ہے کہ سال کے آخری دن دو رکعت ادا کرکے… سارے سال کے گناہوں کی معافی مانگتے… جو نیک اعمال ہوئے ان پر شکر ادا کرکے قبولیت کی درخواست کرتے… اور اگلے سال کی ’’خیریں‘‘ مانگتے تھے… آج ہماری زندگی کے ایک اہم سال 1439 ہجری کا آخری دن ہے… کل سے نیا ہجری سال 1440  ہجری شروع ہوجائے گا… حجاز میں تو آج سے شروع ہے… مغرب کے بعد چاند رات کے مسنون اور مجرب اعمال کی یاد دہانی ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
نئے سال کے مجرب اعمال کی یاد دہانی ہے)
12-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے نام سے نئے سال کا آغاز… اللہ تعالیٰ اس سال کو امت مسلمہ کے لئے مبارک بنائے… بعض احباب نے حضرت بابا فرید الدین مسعود کی کتاب ’’راحت القلوب‘‘ کا مطالعہ شروع کیا ہے… وہ ایک اہم نکتہ سمجھ لیں… اصل کتاب فارسی میں ہے… اور فارسی ’’رومانوی‘‘ زبان ہے… اس میں کئی الفاظ اپنے لفظی معنیٰ پر نہیں ہوتے بلکہ ایک خاص کیفیت سمجھاتے ہیں… مثلًا ’’نقش قدم‘‘ کا لفظی معنیٰ… پاؤں کے نشانات ہیں… مگر کسی کے نقش قدم پر چلنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ اس کے پاؤں کے نشانات ڈھونڈ کر انہیں پر قدم رکھ کر چلیں… آج کل کے فرش اور سڑک پر تو ’’نقش‘‘ بنتا ہی نہیں ہے… بلکہ مطلب ہوتا ہے کسی کی اتباع اور پیروی کرنا… اسی طرح ’’رقص‘‘  اور ’’می رقصم‘‘  کا مطلب صرف ناچنا نہیں ہوتا… بلکہ مطلب ہوتا ہے کہ… میں جھوم اٹھتا ہوں، خوش ہوتا ہوں، اور مجھ پر حال طاری ہوجاتا ہے وغیرہ… پس! اسی طرح قدم بوسی، زمین بوسی وغیرہ کا مطلب صرف پاؤں چومنا یا زمین چومنا نہیں… بلکہ ملاقات اور ادب مراد ہوتے ہیں… سجدہ تعظیمی کا مطلب بھی کئی جگہ با ادب ملنا ہوتا ہے… مختصر مکتوب میں اتنا ہی سمجھایا جاسکتا ہے… حضرت بابا فرید… محرم کے پہلے دس دن کے بارے میں فرماتے ہیں… اس عشرے کے اندر طاعت و تلاوت اور نماز و دعاء کے علاوہ کسی کام میں مشغول نہ ہونا چاہیے کیونکہ اس عشرے میں قہر جاتا رہتا ہے اور رحمت الہیٰ بکثرت نازل ہوتی ہے… بہت سے مشائخ نے اس عشرے میں گریہ و زاری و نیاز اپنے اوپر لازم کیا ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ کے نام سے نئے سال کا آغاز، محرم میں اعمال اہتمام)
13-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نئے سال 1440 ہجری کو اسلام اور مسلمانوں کی فتوحات… تمام اسیران اسلام کی رہائی… اور تمام مقروض، بیمار، پریشان حال مسلمانوں کے لئے… آزمائش سے خلاصی کا سال بنائے… بس پہلے عشرے میں خوب محنت کر لیں… عبادت، تلاوت، ذکر، درودشریف، استغفار، صدقات، خیرات اور جو نیکی ہو سکے۔
(۱اپنے امراض اور جادو وغیرہ کے معاملات میں بہت لوگ بندہ کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں… ان سے گزارش ہے کہ لطف اللطیف، مناجات صابری، تحفہ سعادت، سورۃ فاتحہ، مبارک مناجات اور معمولات یومیہ وغیرہ بندہ کی کتابوں سے استفادہ فرمائیں… اگر حل نہ ملے تو پھر رجوع کریں… یہ کتابیںآپ ہی کے مسائل کے حل کے لئے ہیں۔
(۲جو حضرات و خواتین مساجد کے لئے پلاٹ دینا چاہیں وہ جلد از جلد اپنی درخواست جماعت میں جمع کرا دیں تاکہ ان کا پلاٹ اس سال کی مساجد تعمیر مہم میں آسکے۔
(۳حجاج کرام واپس تشریف لارہے ہیں، بلکہ اکثر آچکے ہیں… ان سب کو ’’حج مبارک‘‘ گذارش ہے کہ وہاں کا صرف وہی تذکرہ کریں جو حج، عمرے اور زیارت حرمین کا شوق بڑھائے… ایسا تذکرہ نہ کریں جو منفی ہو مثلاً رش، بھیڑ، گرمی یا کوئی تکلیف… اپنی وہاں کی تکلیف کو خاموشی سے اپنے نامۂ اعمال میں محفوظ رکھیں۔
(۴محرم کے پہلے عشرے میں چوتھے کلمے اور استغفار کی کثرت کریں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مقابلۂ حسن،حجاج کو حج مبارک،مساجد کیلے جلدی پلات دیں)
19-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ معاف فرمائے… ’’عاشوراء‘‘ کیا تھا اور لوگوں نے اسے کیا بنا دیا… خوشیوں، برکتوں اور رحمتوں والا دن… دعاء، صدقہ، خیرات اور روزہ والا دن… دعاؤں کی مقبولیت اور اونچے مقامات پانے والا دن… مجھے بعض اوقات یہ خیال آتا ہے کہ حضرت سیدناحسین رضی اللہ عنہ بڑے اونچے درجے کے انسان تھے… صاحب محاسن، صاحب مقامات، صاحب سعادت، صاحب فضل و درجات… انہوں نے ’’عاشوراء‘‘  یعنی دس محرم کے دن کی فضیلت کو پہچان کر… خود اس دن شہادت پانے کی دعاء فرمائی ہوگی… جس طرح ہم کبھی کبھار سترہ رمضان اور جمعہ کے دن کی شہادت مانگتے ہیں… اللہ تعالیٰ نے ’’اونچے انسان‘‘  کو ’’اونچے دن‘‘…’’اونچا مقام‘‘ عطاء فرمایا… یعنی حضرت سیدنا حسینؓ کو ’’عاشوراء ‘‘ کے دن شہادت عطاء فرمائی… تو  پھر’’عاشوراء‘‘ کالا کیسے ہو گیا؟ … یہ تو اور چمک گیا… مگر بدنصیبی دیکھئے کہ ہمارے ہاں اس روشن دن کو… کیسی تاریکی کے ساتھ منایا جاتا ہے… بدعات، خرافات، شور، فسادات، دہشت گردی اور خوف… یااللہ! اُمت مسلمہ کو اس کا ’’عاشوراء‘‘ واپس عطاء فرما دیجئیے… تاکہ ہم اس دن پورے سال کے لئے اعمال اور انوارات کا ذخیرہ حاصل کرسکیں… کل حجاز میں ’’عاشوراء‘‘ جبکہ ہمارے ہاں 9 محرم ہے… اچھا ہے کہ کل اور پرسوں کا روزہ ہوجائے… ’’عاشوراء‘‘ کے روزے پر بہت سی احادیث مبارکہ آئی ہیں… خلاصہ یہ کہ ’’عاشوراء‘‘ کا روزہ اب ایک مستحب سنت ہے… اس کی برکت سے گزشتہ سال کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں… اور صوفیاء کرام کے نزدیک یہ روزہ’’صوم الدھر‘‘ یعنی ساری زندگی روزہ رکھنے جیسا ہے۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عاشوراء کیا تھا اور لوگوں نے اسے کیا بنا دیا)
27-09-2018
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو دنیا و آخرت میں’’عافیت‘‘ عطاء فرمائے… مکتوب پڑھنے والے تمام ان مسلمانوں سے جو ’’بیمار‘‘  ہیں… قلبی ’’عیادت‘‘ ہے… اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے… بس اپنی ’’بیماری‘‘ کو اپنے ’’ذہن‘‘ پر سوار نہ کریں… کبھی ’’ناشکری‘‘ نہ کریں… آہیں نہ بھریں… یہ’’بیماری‘‘ طہور ہے طہور… گناہوں سے پاکی کا ذریعہ… آخرت کے سخت حساب سے خلاصی کا ذریعہ… اپنے سے زیادہ سخت بیماروں کو دیکھیں… میں ایک بار ایک’’ڈاکٹر‘‘ کے پاس گیا… ارادہ تھا کہ انتظار کے دوران فلاں ورد کروں گا… مگر جب وہاں بیماروں کو دیکھا تو بس اپنی صحت پر شکر ہی ادا کرتا رہا… بیماری کے ساتھ ناشکری بھی ہو تو انسان دو سخت گناہوں میں پھنس جاتا ہے… اور اگر بیماری کے ساتھ شکر ہو تو انسان دو بڑی نیکیوں کا اجر پاتا ہے… بیماری کا زیادہ تذکرہ نہ کریں… حتی الوسع اپنی بیماری کو چھپائیں… طہارت، پاکی کا بہت اہتمام کریں… روز دو رکعت نماز ادا کرکے’’شفاء‘‘ کی دعاء مانگیں کسی بھی ڈاکٹر، حکیم یا طبیب سے علاج کرانے سے پہلے استخارہ کریں… سورۃ فاتحہ کا ورد کریں، سورۃ یاسین اور سورۃ واقعہ پڑھیں… اور بہترین علاج ’’حجامہ‘‘ کو ترجیح دیں… حجامہ کی مسنون تاریخیں آگئی ہیں… کل بروز جمعہ سترہ تاریخ ہے… اتوار کو انیس اور منگل کو اکیس ہے… جبکہ حجازی تاریخ میں آج سترہ ہے … آج کل کا موسم ’’حجامہ‘‘ کے لئے… بہت سازگار ہے اور سال کا آغاز بھی ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ کی مسنون تاریخ، مقابلۂ حسن)
2018/10/04
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر’’جمعہ شریف‘‘ آرہا ہے… اللہ تعالیٰ ہمیں’’جمعہ شریف‘‘کی قدردان بنائے… ہمیں ’’جمعہ شریف‘‘کی حقیقت سمجھنے والا بنائے… ہمیں ’’جمعہ شریف‘‘کو پانے والا بنائے… جمعہ کی رات اور جمعہ کا دن… نعمتیں ہی نعمتیں… رحمتیں ہی رحمتیں… ترقیاں ہی ترقیاں… برکتیں ہی برکتیں… مَرْحَبَا یَا یُوْم الْمَزِیْد… مَرْحَبَا یَا لَیْلَۃ الزَّہْرَا ء … اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ… وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَا مُ عَلٰی خَاتَم النَّبِیِّیْن… مغرب سے جمعہ شریف اور لیلۃ الجمعہ کا استقبال کریں… مقابلۂ حسن سجائیں۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جمعۃ المبارک)
2018/10/08
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے ان بندوں کے نام… جو پہلے ’’کلمہ طیبہ‘‘کا کثرت سے ورد کرتے تھے… مگر اب وہ اس عظیم اور بابرکت نعمت سے محروم ہیں… کیوں بھائی؟… کس سے ناراضی ہے؟… مؤمن کی علامت ہے کہ اسے کلمہ طیبہ سے عشق ہوتا ہے… اور منافق کی علامت ہے کہ اسے’’کلمہ طیبہ‘‘کے ورد کی توفیق نہیں ملتی… بھائیو! زندگی تو گزرتی جارہی ہے… جو دن چلا گیا اب واپس نہیں آئے گا… کیا موت بھول گئی؟ کیا قبر یاد نہیں ہے؟… بچہ بولنے لگے تو سب سے پہلے ’’لا الہ الا اللہ‘‘سکھانا چاہیے… پھر اسے موت کے وقت اگر کلمہ نصیب ہوجائے تو نہ حساب ہوگا نہ کتاب ان شاء اللہ… اور موت کے وقت کلمہ اس کو نصیب ہوتا ہے جو زندگی میں بکثرت ورد کرتا ہو… اخلاص کے ساتھ… اہتمام کے ساتھ قدر کے ساتھ… اپنی ضرورت سمجھ کر… اپنی لازمی حاجت سمجھ کر… بھائیو اور بہنو!روزانہ کم از کم ورد بارہ سو… لا الہ الا اللہ… اور اس میں ہر ایک سو کے بعد مکمل کلمہ اور درود شریف… چلیں جو غفلت ہوگئی وہ اللہ تعالیٰ معاف فرمائے… مگر آج کے بعد کبھی ’’کلمہ طیبہ‘‘ سے غفلت نہ ہو… یہ کلمہ گناہوں کو مٹاتا ہے… شیطان کی کمر توڑتا ہے اور حسن خاتمہ کو یقینی بناتا ہے… رزق اور محبت کے کچھ وظیفے کم کرکے پہلے اس کلمے کا ورد کریں… اس کی برکت سے رزق بھی خوب ملے گا اور محبت بھی… فون سے کچھ وقت بچا کر… لا الہ الا اللہ،لا الہ الا اللہ… لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(کلمہ طیبہ کی کثرت)
2018/10/09
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی ’’سخاوت‘‘کے خزانے جوش مارتے ہیں… جب چند ’’ایمان والے‘‘ ایمان کی خاطر جمع ہوتے ہیں… گناہ کی مجالس… زمین کو عذاب سے بھر دیتی ہیں… جبکہ ایمان والے اجتماع… زمین پر رحمت اور مغفرت کو اتار لاتے ہیں… قرآن مجید تاکید فرماتا ہے کہ… ایمان والوں کے ساتھ، ذکر اللہ والوں کے ساتھ جڑ جاؤ… اجتماع بناؤ… احادیث مبارکہ… ایمانی اجتماعات کے فضائل بیان فرماتی ہیں… سچے دل ہمیشہ ایسے اجتماعات کو تلاش کرتے ہیں… روشن دل جمع ہوں تو روشنی دور دور تک پھیل جاتی ہے… اور کمزور، تاریک دل بھی ان کی صحبت سے روشنی اور حرارت پاتے ہیں… ایمان والوں کا جوڑ اور اجتماع اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے… اگردو افراد کا بھی ہو تو مغفرت کے خزانے برس پڑتے ہیں… ایمان والوں کا اجتماع اگر قتال کی ’’صف‘‘بن جائے تو وہ محبوب الہٰی بن جاتا ہے… أَحَبُّ الْأَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ… اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ’’جماعت‘‘ کا اجتماع آرہا ہے… 3 اور 4 نومبر… بروز ہفتہ، اتوار… سبحان اللہ! اپنی جان تشکیل میں پیش کرنے والوں کی بابرکت، پرنور صحبت اور کہاں مل سکتی ہے؟… ماشاء اللہ زمانے کے ان بہترین افراد کی صحبت جن کو اہل زمانہ جانتے ہی نہیں… مگر اللہ تعالیٰ ان سے سودے اور خریداری فرماتا ہے… سامان باندھ لیں، کرایہ تھام لیں… دل کو مبارکباد دیں کہ دل والوں کا اجتماع آرہا ہے… ان شاء اللہ۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جماعتی اجتماع)
2018/10/10
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ زمان و مکان کی ہر خیر عطاء فرمائے… ہر شر سے حفاظت فرمائے… آج 29 ’’محرم الحرام‘‘ ہے… مغرب سے نیا ہجری، قمری، اسلامی مہینہ ’’صفر‘‘شروع ہونے والا ہے… ان شاء اللہ… آج حجاز مقدس میں ’’یکم صفر‘‘ ہے… توجہ الیٰ اللہ… مسنون دعائیں اور مجرب اعمال کی یاد دہانی ہے… عزیز القدر مولانا طلحہ شہید رحمہ اللہ کی کتاب… اجتماع کے موقع پر منظر عام پر آرہی ہے… یہ فضائل جہاد کا عملی نمونہ ہے، عجیب دلکش اور مؤثر کتاب… آپ کتنی تقسیم کریں گے؟۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(المجاہد فی سبیل للہ کی ترغیب، ماہِ جدید کے معمولات)
2018/10/11
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو ایمان کامل، حیاۃ طیبہ اور حسن خاتمہ نصیب فرمائے… (۱) مولانا طلحہ شہید کی کتاب پر آخری کام تیزی سے جاری ہے… عجیب کتاب ہے، ہاتھ میں آتے ہی دل کی کیفیت ’’پرنور‘‘ اور آنکھیں ’’اشک بار‘‘ ہوجاتی ہیں… اس ’’شہیدی تحفے ‘‘ کی رونمائی ’’اجتماع‘‘ کے موقع پر ہوگی ان شاء اللہ… کتاب پڑھتے وقت یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ’’طلحہ شہید… جنت کے دروازے پر بیٹھے بول رہے ہیں… اور ہم زمین پر بیٹھے سن رہے ہیں… (۲) مبارک اجتماع‘‘ آرہا ہے ان شاء اللہ… ایک کام تو ہر کوئی کرے وہ یہ کہ… اجتماع کی قبولیت اور کامیابی کی دعاء… جماعت کے مرد کارکن اجتماع میں لازمی شرکت کریں… جماعت کی خواتین ’’اجتماع‘‘میں مالی شرکت کریں… مہمانوں کے کھانے پینے، رہنے کا انتظام… اہل خیر حضرات ’’اجتماع‘‘کے انتظامات کے لئے اپنا مال لگا کر… دارین کی سعادتیں حاصل کریں… یہ کوئی معمولی اجتماع نہیں ہے… نوجوان و طاقتور کارکن ’’اجتماع‘‘کے عملی انتظامات کے لئے خود کو پیش کریں… یقین کریں بعض اعمال بہت ’’اونچے‘‘ہوتے ہیں… اور کبھی کبھار نصیب ہوتے ہیں… ان شاء اللہ یہ ’’اجتماع‘‘بھی ان میں شامل ہے… ہر کوئی اس میں سے اپنا بڑا حصہ کما لے… (۳) آج یکم صفر ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن یاد رہے، ساتھ رہے۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
جماعتی اجتماع، طلحہ شہید کی کتاب کی رونمائی)
2018/10/14
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کا شکر… ’’السباحہ‘‘ یعنی تیراکی کی دعوت چلی… اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایک جگہ یہ مبارک عمل سکھانے کا انتظام ہوا… الحمدللہ اب تک پونے چھ سو سے زائد افراد… تیراکی سیکھ چکے ہیں… اللہ کرے امت میں گھڑ سواری اور تیر اندازی کا ذوق بھی پیدا ہو… اور امت کے ہر فرد پر ’’مدینہ منورہ‘‘ کا اصل رنگ چڑہے… (۲) الحمدللہ کسی بھی کتاب کا نام تجویز کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی مگر ’’طلحہ شہید‘‘ کی کتاب کا نام تجویز کرنے میں کئی دن لگ گئے… استخارہ بھی ہوتا رہا، غور بھی… پھر کئی نام کاغذ پر لکھے اور تصور میں طلحہ شہید کو لا کر ملایا… تب جو نام ’’طلحہ‘‘ پر جچا وہ تھا… المجاہد فی سبیل اللہ… بے شک! یہی بڑا اعزاز ہے اور یہی بڑا لقب… بڑا مقام ہے اور یہی اونچی منزل… اللہ تعالیٰ نے ’’المجاہدین‘‘کو ’’القاعدین‘‘ پر فضیلت عطاء فرمائی… اور جہاد ہی اسلام کی بلند ترین چوٹی ہے… چنانچہ ’’طلحہ شہید‘‘کی کتاب کا نام ہے… المجاہد فی سبیل اللہ… آج ہم سب اللہ تعالیٰ کی رضاء کے لئے… یہ کتاب پڑھنے اور اس کے پانچ نسخے خرید کر تقسیم کرنے کی پکی نیت کرلیں… تین سو اٹھائیس صفحات کی یہ کتاب… بہت کم قیمت میں پیش کی جائے گی ان شاء اللہ… بندہ نے اس کتاب کا ’’تعارف‘‘ لکھا ہے… ممکن ہے کہ وہ ’’تعارف‘‘ رنگ و نور میں شائع کردیا جائے… بابرکت، پرنور’’اجتماع‘‘ آرہا ہے… جماعت کے ذمہ داروں اور سرگرم کارکنوں کا ’’اجتماع… ‘‘ ان تمام افراد کا شکریہ… جو روزانہ اس ’’اجتماع‘‘ کے لئے دعاء اور فکر کررہے ہیں۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(تراکی دعوت، طلحہ کی کتاب کا نام تجویز)
2018/10/20
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ آسان فرمائیں، قبول فرمائیں… الحمدللہ ’’اجتماع‘‘ آرہا ہے… نہ اشتہار نہ پمفلیٹ… نہ چا کنگ نہ ٹی وی ٹاکنگ… نہ کیمرے، نہ تصویر… نہ ممبران اسمبلی نہ وزیر… ان شاء اللہ ’’اجتماع‘‘ آرہا ہے… نہ قوالی نہ تھاپ… نہ پوپ نہ پاپ… ان شاء اللہ ’’اجتماع‘‘ آرہا ہے… غریبوں، فقیروں کا اجتماع… ایسے گمنام فقراء کہ جنہیں گمنامی سے پیار ہے… غریب ایسے کہ دنیا میں کوئی تجارت نہیں… اور تاجر ایسے کہ اللہ تعالیٰ ان سے خرید و فروخت فرماتے ہیں… بہادروں کا اجتماع کہ… عالم کفر ان سے لرزتا ہے… بزدلوں کا اجتماع کہ اللہ تعالیٰ کے خوف سے تھر تھر کانپتے ہیں… نہ کسی کا مقابلۂ… نہ کسی کے اجتماع کو کمزور کرنے کی فکر… جب اجتماع کی تاریخ رکھی گئی تب معلوم ہی نہ تھا کہ… انہی تاریخوں میں ایک بڑا اجتماع ہو رہا ہے… جب معلوم ہوا تو دوبارہ مشورہ ہوا… تاریخ نہ بدلنے کا فیصلہ ہوا کیونکہ… اس بڑے اجتماع والوں سے محبت کے باوجود… نہ وہ ہمارے ہاں آسکتے ہیں… نہ ہم ان کے ہاں جا سکتے ہیں… ویسے بھی دین کے اجتماع جتنے ہوں کم ہے… اللہ تعالیٰ دین کے ہر ’’بر حق کام‘‘ کو اپنی نصرت اور برکت عطاء فرمائیں… اور امت مسلمہ  کو اتحاد… اور اجتماعیت عطاء فرمائیں… ہم نہ کسی پر تنقید کرتے ہیں اور نہ طعنہ زنی… بس ایک اللہ کی آواز لگاتے ہیں… اور قربانی کی راہ سمجھاتے ہیں… یا اللہ! قبول فرما… آسان فرما۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جماعتی اجتماع)
2018/10/25
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’مسجد‘‘ کو ’’مقام محبت‘‘ بنایا ہے… مسجد سے ’’محبت‘‘ ایمان کی علامت ہے… اور مسجد سے گہرا تعلق ایمان کی’’شہادت‘‘ یعنی گواہی ہے… ہر مسلمان اپنا محاسبہ کرے کہ… وہ مسجد میں روزانہ کتنا وقت گزارتا ہے؟… مسجد میں اس کا دل لگتا ہے یا نہیں؟… اب تک اس نے اپنے مال میں سے کتنا مال’’مسجد‘‘ پر لگایا ہے؟… اسے اپنا مکان بنانے کا زیادہ شوق ہے یا مسجد بنانے کا؟… ان سؤالات کے جوابات سے وہ اپنی اصلاح کرے… اور مسجد کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنائے… خواتین اپنے گھر میں’’مسجد البیت‘‘بنائیں… خواہ وہ ایک مصلے کی جگہ ہی کیوں نہ ہو… اس جگہ کو پاک صاف رکھیں، ہمیشہ آباد رکھیں… آپ کا گھر بھی آباد ہوگا اور دل بھی آباد ہوگا… الحمدللہ مساجد کے لئے پلاٹ آرہے ہیں… کچھ منظور کئے جا رہے ہیں اور کچھ کے بارے میں معذرت پیش کی جا رہی ہے… آج بھی الحمدللہ دو پلاٹوں کی پیشکش آئی ہے… دل میں حرص بڑھ گئی ہے… تین سو تیرہ مساجد جلد بن جائیں… ابھی تو صرف اکیانوے بنی ہیں… منزل دور ہے مگر دل پر امید ہے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے خزانوں پر نظر ہے… قبرستان میں جتنے مسلمان دفن ہیں ان کو اگر ایک دن کی زندگی مل جائے تو… زمین مساجد سے اور محاذ مجاہدین سے بھر جائیں… ان میں سے اکثر یہی تمنا رکھتے ہیں مگر اب واپسی ممکن نہیں… ان کے خون پسینے سے بنائے گئے مکانات اور پلاٹوں میں اور لوگ عیش کر رہے ہیں اور وہ قبروں میں اکیلے پڑے ہیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(مسجد کے لئے پلاٹ، مسجد مقام محبت ہے)
2018/10/26
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ’’اجتماع‘‘ کو قبول فرمائیں… ’’کامیاب‘‘ فرمائیں… دین اسلام کے لئے’’مفید‘‘ بنائیں… تمام شرکاء اجتماع کو ’’ایمان کامل‘‘ اور ’’مغفرت‘‘ کا دائمی انعام نصیب فرمائیں… ان میں سے کسی کو ’’محروم‘‘ اور ’’بدنصیب‘‘ نہ بنائیں… ’’اجتماع‘‘ کو ہمارے نفس کی شرارت، شیطان کے مکر… اور ’’اعداء ‘‘ کے شرور سے محفوظ رکھیں… شہرت پسندی، دکھلاوے، ریاکاری اور شخصیت پسندی کی آفتوں سے’’اجتماع‘‘ کی حفاظت فرمائیں… اجتماع میں مال لگانے والوں کو… دنیا و آخرت میں جھولیاں بھر کر ’’خیر و برکت‘‘ عطاء فرمائیں… اجتماع میں خدمت کرنے والوں کو دارین کی سعادتیں نصیب فرمائیں… اجتماع کا انتظام کرنے والوں کو فلاح دارین عطاء فرمائیں… وہ جو اجتماع میں آنا چاہتے ہیں مگر کوئی رکاوٹ ہے… ان کی رکاوٹ دور فرمائیں… وہ جو عذر کی وجہ سے نہیں آسکتے مگر ان کے دل ’’اجتماع‘‘ کے ساتھ ہیں… ان کو بہترین بدلہ اور جزائے خیر عطاء فرمائیں… اجتماع کے لئے دعاء کرنے والی… اموال فراہم کرنے والی… اپنے مردوں کو بھیجنے والی… ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو… دنیا و آخرت میں کسی کا محتاج نہ فرمائیں… اور ان کے تمام اعمال صالحہ کو قبولیت کا شرف بخشیں… اجتماع میں بیانات کرنے والوں کو… شرح صدر اور نور قلب عطاء فرمائیں… خود ان کو سب سے پہلے عمل کی توفیق عطاء فرمائیں… یہ آج جمعہ کی دعاء ہے… اس پر آمین کہہ دیں… اجتماع میں اپنا بستر ساتھ لائیں… اور اپنا مال خرچ کریں تاکہ پورا پورا نفع ہو۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جماعتی اجتماع)
2018/10/28
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ اکبر کبیرا… اللہ تعالیٰ کا ’’ذکر‘‘ سب سے بڑی عبادت ہے… اور سب سے بڑا ذکر… ’’لا الہ الا اللہ‘‘ ہے… تمام انبیاء علیہم السلام کا ذکر… قیامت تک کامیابی کی پہلی شرط… ’’لا الہ الا اللہ…‘‘ ہمارے اجتماع کا پہلا موضوع ’’لا الہ الا اللہ‘‘… معلوم ہوا کہ… یہ ’’اجتماع‘‘ جنت کا باغ ہے… ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کا سب سے بڑا تقاضا… اقامت صلوۃ… یعنی نماز… ہمارے اجتماع کا دوسرا موضوع ’’اقامۃ الصلوۃ‘‘ ہے… معلوم ہوا کہ یہ اجتماع ’’جنت کا باغ‘‘ ہے… ’’لا الہ الا اللہ‘‘کا سب سے اہم تقاضا… جہاد فی سبیل اللہ… ہمارے اجتماع کا تیسرا موضوع… جہاد فی سبیل اللہ ہے… معلوم ہوا کہ… یہ اجتماع ’’جنت کا باغ‘‘ ہے… سب سے بڑی قربانی اور قرب کا ذریعہ… جان کی قربانی… امت اس ’’قربانی‘‘ پر آئے گی تو ’’جان‘‘ پائے گی… جاندار ہوگی… شاندارہوگی… یہ ہے ہمارے اجتماع کاایک اہم موضوع… مؤمن کی جان کو اللہ تعالیٰ جنت کے بدلے خریدتے ہیں… معلوم ہوا کہ یہ اجتماع جنت کاباغ ہے… یہ اجتماع ’’مسجد‘‘ میں ہوگاان شاء اللہ… مسجد بھی جنت کا باغ… ایک مسجد اتنے افرادکو کیسے سنبھالے گی؟… سنبھال لے گی ان شاء اللہ… اللہ تعالیٰ نے مساجد کی ادنیٰ سی خدمت کو قبول فرما کر… اپنے فضل سے ایسی مسجد نصیب فرمادی ہے جس میں بیس تیس ہزار افراد بیٹھ سکتے ہیں… اور بارہ ہزارافراد نماز ادا کرسکتے ہیں… اللہ تعالیٰ کے بندے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے… اللہ تعالیٰ کے گھر میں… اللہ تعالیٰ کے دین کی خاطر، اللہ تعالیٰ کاذکر کرتے ہوئے… اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جمع ہوں گے تو… کیسا منظر ہوگا… اللہ اکبرکبیرا۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ذکربڑی عبادت ہے، اجتماع جنت کا باغ ہے)
 2018/11/01
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’عزت‘‘کو ’’ایمان‘‘کے ساتھ جوڑ دیا ہے… کوئی’’بے ایمان‘‘ عزت والا نہیں ہوسکتا… مشہور ہونا عزت نہیں… چور،ڈاکو، بدمعاش، بے حیا اور فرعون بھی’’مشہور‘‘ہو جاتے ہیں… ’’عزت‘‘ ایمان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے… ایمان’’محبت‘‘ کے ساتھ جڑا ہوا ہے… اور’’محبت‘‘ غیرت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے… حضرات صحابہ کرام کی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ’’محبت‘‘ اس لئے مقبول ہوئی کہ… اس میں محبوب کیلئے بھرپور غیرت بھی تھی… حضرات صحابہ کرام نے اپنی جانوں کو قربان کرکے… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی اور آپ کے ناموس کی پہرے داری فرمائی… خفیہ برطانوی ادارہ ہمیشہ… مسلمانوں میں سے دینی غیرت ختم کرنے یا کم کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہے… یہ ذلیل ادارہ اس وقت مسلمانوں کے بدترین دشمنوں میں سے ایک ہے… ’’عاصیہ‘‘ کا سارا کیس اسی ادارے نے اٹھایا اور لڑا ہے… اور آج وہ اپنی کامیابی پر خوشیاں منا رہا ہے… حالانکہ اس معاملے میں بھی اسے ان شاء اللہ عبرتناک شکست ہوگی… مسلمانوں کے تو چھوٹے چھوٹے بچے بھی الحمدللہ ’’غیرت اسلامی‘‘ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی جانیں نچھاور کرنا سعادت سمجھتے ہیں… وہ دیکھو! پیارا ’’عثمان‘‘ کس شان سے مسکرارہا ہے… زخمی بازو اور جسم سے اکثر خون نچڑنے کے باوجود… اس نے جس شجاعت اور استقامت سے دشمن کامقابلۂ کیا… وہ قابل رشک بھی ہے اور حیران کن بھی… پیارے مٹھو عثمان! کیا اجتماع میں شرکت کی تیاری ہے؟ مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(عزت ایمان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، مقابلۂ حسن)
2018/11/ 05
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے زندگی اور موت کو پیدا فرمایا… تاکہ تمہیں آزمائے کہ کون تم میں سے اچھے اعمال والا ہے… الحمدللہ… ثم الحمدللہ ’’اجتماع‘‘ ہوگیا… اللہ تعالیٰ کا فضل… اللہ تعالیٰ کا انعام… اللہ تعالیٰ کی رحمت… اجتماع کیسا تھا؟… کسی شرکت کرنے والے سے پوچھ لیں… اجتماع کے بیانات آپ مکتب سے حاصل کرسکتے ہیں… پھر ان شاء اللہ مکتبہ پر بھی دستیاب ہوں گے… بندہ نے تین بیانات ’’اجتماع‘‘ کے لئے بھجوائے… وہ چونکہ ’’اجتماع‘‘ کے شرکاء کے لئے خاص تھے… اس لئے ان کو عام نہیں کیا جائے گا… ان کے علاوہ باقی بیانات نشر کئے جائیں گے ان شاء اللہ… اجتماع میں ایک پرنور اور شاندار جلسہ بھی ہوا… اس میں’’المجاہد فی سبیل اللہ‘‘ کتاب کا افتتاح ہوا… اجتماع میں اس کتاب کے دس ہزار نسخے نکل گئے… اب مزید شائع کئے جائیں گے ان شاء اللہ… اجتماع میں تین مجالس ذکر… دو کارگزاریاں…ایک جہادی مظاہرہ… اور بیس سے زائد بیانات ہوئے… ماشاء اللہ تاریخی اجتماع تھا… اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں اور اجتماع میں شرکت کرنے والوں… خدمت کرنے والوں… اور کسی بھی طرح کا دور یا قریب سے حصہ ڈالنے والوں کی مغفرت فرمائیں… اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اجتماع کی کار گذاری)
2018/11/ 08
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے کلام ’’قرآن مجید‘‘ کا محافظ ہے… اللہ تعالیٰ دین اسلام کا محافظ ہے… اللہ تعالیٰ اپنے کلام اور اپنے دین کی حفاظت کے لئے… جن اہل ایمان کو منتخب فرماتا ہے… وہ روئے زمین کے خوش قسمت ترین افراد ہوتے ہیں… جہاد فی سبیل اللہ ’’قرآن مجید‘‘ کا حصہ ہے… جو جہاد کا منکر ہے وہ قرآن مجید کا منکر ہے… جہاد فی سبیل اللہ دین اسلام کا حصہ ہے… جو جہاد کا دشمن ہے وہ دین اسلام کا دشمن ہے… حکومت اگر پاکستان کے دینی طبقے پر ظلم ڈھائے گی تو وہ بھی پرویز مشرف کی طرح… لندن یا امریکہ کے کسی ہسپتال میں داخل ہوجائے گی… حکومت کو وہ آپریشن فی الفور بند کردینا چاہیے جو وہ… ناموس رسالت کے لئے مظاہرے کرنے والے افراد کے خلاف کررہی ہے… ایک گستاخ عورت کی خاطر حکومت پورے ملک کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے… یہ عورت اگر بے قصور ہوتی تو پوری دنیا کی کفریہ طاغوتی طاقتیں اس کی پشت پر نہ کھڑی ہوتیں… پاکستان کی مسیحی برادری غربت کی زندگی گزار رہی ہے… تب ان کے لئے نہ فرانس کوئی امداد بھیجتا ہے نہ اٹلی… پھر اس عورت کی خاطر یہ سارے کیوں مرے جارہے ہیں؟ وجہ واضح ہے کہ اس عورت نے ان کے دل کی ترجمانی کی ہے… آج الحمدللہ کراچی میں طلبہ اجتماع ہے… اہل کراچی سے دردمندانہ گزارش ہے کہ… بھر پور شرکت کریں… کوئی بھی اس اجتماع سے نہ رہ جائے… ان شاء اللہ ایمان کو قوت اور تازگی ملے گی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مبارک۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(جہاد کا منکر قرآن کا منکر ہے، عاصیہ ملعونہ کا معاملہ، مقابلۂ حسن)
2018/11/ 09
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ زمانے کی برکات اور خیرات ہم سب کو… اور پوری امت مسلمہ کو عطاء فرمائے… ابھی مغرب سے ’’ربیع الاول‘‘شروع ہوچکا ہے… ربیع الاول 1440ہجری… یعنی آج چاند رات ہے اس لئے اعمال و معمولات کی یاد دہانی ہے۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(چاند رات کے معمولات)
2018/11/ 15
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے موت اور زندگی کا ایک مضبوط نظام قائم فرما دیا ہے… امریکہ کے ایک شہر میں آگ لگی ہوئی ہے… اس شہر یا قصبے کا نام انہوں نے ’’پیراڈائز‘‘ رکھا ہوا تھا… مگر آج وہاں آگ ہی آگ ہے… لوگ مر رہے ہیں… جرمنی میں ایک میل نرس نے ایک سو مریضوں کو غلط دوائیاں دیکر مار دیا… اس کا کہنا ہے کہ اسے لوگوں کو تڑپا کر مارنے میں مزا آتا تھا… میکسیکو میں ایک شخص پکڑا گیا ہے اس نے اکیس عورتوں کو مار کر ان کے جسم کے اعضاء ڈاکٹروں کو فروخت کر دئیے ہیں تاکہ… مریضوں کو لگائے جا سکیں… موت ہی موت… اس دن ایک کٹر عیسائی نے امریکہ میں کئی یہودی پھڑکا دئیے… موت ہی موت… نہ ٹیکنالوجی موت سے بچا سکتی ہے نہ مالداری… پھر لوگ یہ ظالمانہ جملہ کیوں بولتے ہیں کہ… دعوت جہاد دینے والے افراد… نوجوانوں کو مرواتے ہیں… دنیا کی ہر موت، پکی موت ہے… صرف شہادت کی موت کے بارے میں فرمایا گیا کہ وہ زندگی ہے… مسلمانوں کو چاہیے کہ… اپنے دل سے موت کا خوف اور موت کی نفرت نکالیں… اس کے لئے دعاء کریں… اس کے لئے محنت کریں اور اس کے لئے خود کو مناسب ماحول فراہم کریں… جب ہم نے ضرور مرنا ہے تو بہتر یہ ہے کہ موت کے ساتھ اپنے تعلقات اچھے کر لیں… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(موت ہی موت صرف شہادت زندگی ہے، مقابلۂ حسن)
2018/11/ 21
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت کا سؤال ہے… اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَۃَ وَ الْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ… حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ… اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی اور عافیت و سلامتی کا سؤال کرتے رہو، اس لئے کہ ایمان و یقین کے بعد کسی انسان کو عافیت سے بڑھ کر کوئی دولت عطاء نہیں کی گئی(احمد، ترمذی) ہمارے مخدوم مکرم حضرت مولنا مفتی ابراہیم صاحب صادق آبادی نے… آج کل مسلمانوں کو ’’دعاء عافیت‘‘ کی طرف متوجہ کرنے کی ’’مبارک مہم‘‘ شروع کر رکھی ہے… ان کے اس’’کار خیر‘‘ میں اپنا ادنی سا حصہ ڈالنے کے لئے یہ مکتوب چلایا جارہا ہے… نیز حضرت مفتی صاحب زید قدرہ کے دو مضامین… جن میں ’’دعاء عافیت‘‘ کی اہمیت کا بیان ہے القلم کے آئندہ شماروں میں شائع کئے جائیں گے… تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ… صبح و شام ’’دعاء عافیت‘‘ کا اہتمام فرمائیں… اور قبولیت دعاء کے دیگر اوقات میں بھی اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعاء مانگا کریں… عافیت کی مسنون اور جامع دعاء یہ ہے…  اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَہْلِیْ وَمَالِیْ،اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَ تِیْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(دعاء عافیت)
2018/11/ 22
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس جمعرات اور جمعہ دعائے عافیت یاد کرلیں… قیمتی نبوی تحفہ ہے… جماعت کے شہداء کرام کی تعداد پچھلے ایصال ثواب کے بعد اب تک …21 ہوچکی ہے… ان کے لئے ایصال ثواب کی سعادت حاصل کریں، اس ہفتہ ان شاء اللہ ایصال ثواب کی ترتیب بنائی جائے گی… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(دعاء عافیت یاد کر لیں، مقابلۂ حسن)
2018/11/ 28
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے راستے میں… اپنی جان قربان کرنے والے… حضرات شہداء کرام کے ہمارے ذمہ… کئی حقوق ہیں… ان میں سے ایک حق یہ ہے کہ ہم ان کے لئے دعاء اور استغفار کرتے رہا کریں… گزشتہ ایصال ثواب کے بعد سے اب تک ہمارے… بائیس خوش نصیب ساتھی… مقام شہادت پر فائز ہو چکے ہیں… کل بروز جمعرات اور پرسوں بروز جمعہ ان حضرات کے ایصال ثواب کے لئے… تلاوت، ذکر، دعوت جہاد، استغفار و درود شریف کا اہتمام فرمائیں… اسماء گرامی یہ ہیں…(۱)حافظ عثمان ابراہیم…(۲) استقلال…(۳) گل مست خان…(۴) سمین اللہ…(۵) عمر علی…(۶) عبد الحسیب…(۷) محمد ابرار…(۸) محمد فیاض …(۹)افضال احمد…(۱۰)نقاش درانی…(۱۱)امتیازاحمد…(۲۱شفیع اللہ…(۱۳)فیضان قادر…(۱۴)عبد الوہاب…(۱۵) شاہ دل احمد…(۱۶) یازل احمد…(۱۷) زبیر احمد…(۱۸)شریف اللہ…(۱۹) شوکت احمد…(۲۰) محمد انوار عباسی…(۲۱) عقیل احمد…(۲۲) محمد بلال۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(ایصال ثواب)

 2018/ 12/ 06
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو غلبہ، قوت، شوکت، خلافت اور بابری مسجد واپس عطاء فرمائے…6 دسمبر کے دن بابری مسجد کا سانحہ ہوا… بابری مسجد شہید ہوگئی اور اس نے اُمت کے درد دل رکھنے والے افراد کو… جہاد پر بلایا… یہ ایک تاریخی موڑ تھا… غزوۂ ہند کے ایک ولولہ انگیز سلسلے کا موڑ… اس سال مشرکین کے تیور مزید بگڑ گئے ہیں… انہوں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے طاقت کا مظاہرہ شروع کر رکھا ہے… بندروں اور لنگوروں کی طاقت… دہشت اور ظلم کی طاقت… اس وقت بھارت کا وزیر اعظم’’مودی‘‘ ہے… اور جس صوبے میں بابری مسجد کا علاقہ ہے وہاں’’یوگی‘‘کی حکومت ہے… دونوں بزدل، بد فطرت اور متعصب مشرک… ان دونوں کا وہم ہے کہ حکومت ان کے پاس ہے… وہ نہیں جانتے کہ بابری مسجد کی روحانی سلطنت کس قدر طاقت ور ہے… مودی اور یوگی کی فوج جعلی سرجیکل سٹرائک کرتی ہے… جبکہ بابری مسجد کے شہزادے’’راج دلارے‘‘ فدائی بیٹے… اصلی جنگوں کے شہ سوار ہیں… کشمیر سے لے کر راج کماری تک انڈیا کے تمام مقبوضہ علاقوںپر… اب شہداء کرام کی روحانی سلطنتیں قائم ہو رہی ہیں… جس دن پاکستان اور افغانستان میں… دینی غیرت سے سر شار مسلمان حکمران آگئے اس دن انڈیا کئی ٹکڑوں میں بٹ جائے گا… شرک اور ظلم کی یہ غیر فطری حکومت ٹوٹے گی… انڈیا کی عوام ظلم سے آزاد ہوگی… تب عظیم بابری مسجد مسکرائے گی… ان شاء اللہ… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(6 دسمبرکو بابری مسجد شہید ہوئی، مقابلٔہ حسن)
2018/12/ 08
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ایمان کامل اور عافیت دارین عطاء فرمائیں… ربیع الثانی کا چاند ہو گیا ہے… چاند رات معمولات کی یاد دہانی ہے۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(چاند رات کے معمولات)
2018/ 12/ 20
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ جنت میں… اہل جنت کو اپنی ’’زیارت‘‘کا شرف بخشیں گے… اور یہی ’’رؤیت باری تعالیٰ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ کی زیارت… جنت کی سب سے اعلیٰ اور سب سے مزیدار نعمت ہوگی… ’’رؤیت‘‘عربی میں دیکھنے کو کہتے ہیں… اب دیکھئے نماز کا مقام… حضرت امام ربانیؒ لکھتے ہیں… دنیا میں نماز کا رتبہ آخرت میں رؤیت کے رتبے کی طرح ہے، دنیا میں (اللہ تعالیٰ کا) بہت قرب ’’نماز‘‘ میں ہے اور آخرت میں نہایت ’’قرب‘‘ رؤیت کے وقت… (مکتوبات) اور فرماتے ہیں! کفر و اسلام کے درمیان فرق نماز ہی کا ہے… جب نماز مسنون طریقے پر ادا ہوجائے تو اسلام کی مضبوط رسی ہاتھ میں آجاتی ہے(مکتوبات) اور فرماتے ہیں! نمازی کو چاہیے کہ نماز کو اپنی معراج بنائے اور نماز ہی میں (اللہ تعالیٰ کا) نہایت قرب حاصل کرے… (مکتوبات)جن حضرات نے ابھی تک کتاب’’المجاہد فی سبیل اللہ‘‘ نہیں لی… جلد لے لیں… الحمدللہ پڑھنے والوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے… رنگ و نور کی گیارہویں جلد… اور آیۃ الکرسی کا بے حد نافع رسالہ بھی الحمدللہ چھپنے کے لئے تیار ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(روئت باری تعالیٰ، المجاہد فی سبیل اللہ کی دعوت،مقابلٔہ حسن)
2018/ 12/ 21
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ اپنے اس بندے اور بندی پر دس خاص رحمتیں نازل فرماتے ہیں… جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار’’درود شریف‘‘ پڑھے… جب اللہ تعالیٰ کی رحمت درود شریف پڑھنے والے پر نازل ہوتی ہے تو اس کی ’’زحمت‘‘دور ہوجاتی ہے… اس لئے درود شریف کے ذریعہ انسانوں کی حاجات پوری ہوتی ہیں اور ان کے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں… ایک نوجوان کا قصہ ہے کہ اس کی والدہ کو کینسر تھا… ایک بزرگ نے اسے کہا اپنی والدہ کو کثرت سے درود شریف پڑھنے کا کہو… اس نے عرض کیا… میری والدہ بیس دن سے بات تک نہیں کرسکتیں… بزرگ نے فرمایا انہیں کہو دل میں پڑھیں، آہستہ آہستہ پڑھیں… کچھ عرصہ بعد وہ نوجوان خوش خرم واپس آیا کہ… والدہ کی حالت بہتر ہورہی ہے… اور سب ڈاکٹر حیران ہیں کیونکہ وہ بالکل مایوس ہوچکے تھے… ایک صاحب کی بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا… عمر انتیس سال ہوچکی… وہ سخت پریشان تھے… کسی نے انہیں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ والی… درود شریف کی روایت سنائی کہ… جو اپنی دعاء کا سارا وقت درود شریف میں لگائے تو اس کی تمام حاجات پوری ہوتی ہیں… انہوں نے بیٹی کو تلقین کی… بیٹی نے درود شریف کی کثرت کی… یہاں تک کہ کھانا پکاتے اور برتن دھوتے وقت بھی جاری رکھتی… چند ہی دن میں بہترین رشتہ ہوگیا… بھائیو! اور بہنو! یہ درود شریف کی برکت کے قطرے ہیں… اصل بارش تو آخرت میں برسے گی۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
درود شریف کی برکت )
2018/ 12/ 22
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ… حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: میں چاہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر زیادہ درود بھیجا کروں… تو میں اپنی دعاء میں سے کتنا حصہ درود کے لئے مخصوص کردوں؟(یعنی میں اپنے لئے دعاء کرنے میں جو وقت صرف کیا کرتا ہوں اس میں سے کتنا درود شریف کے لئے وقف کردوں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا تم چاہو… میں نے عرض کیا چوتھا حصہ… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا تم چاہو اور اگراس سے زیادہ کرو تو تمہارے لئے بہترہوگا… میں نے عرض کیا آدھاحصہ… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا تم چاہو اوراگر اس سے بڑھاؤ گے تو تمہارے لئے بہتر ہو گا… میں نے عرض کیا… میں اپنی دعاء کا سارا وقت آپ پر درود پڑھنے کے لئے مخصوص کرتا ہوں… آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو تمہاری تمام فکروں اور ضرورتوں کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کفایت کی جائے گی اور تمہارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے(ترمذی) یعنی اگر دعاء کا سارا وقت… درود شریف پڑھنے میں لگا دو گے تو… تمہاری تمام دینی اور دنیوی حاجات جن کے لئے تم دعاء مانگتے ہو… اللہ تعالیٰ بغیر مانگے پوری فرما دیں گے… اورگناہ معاف فرما دیں گے…اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ… صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
درود شریف کی برکت )
2018/ 12/ 23
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں!… انسان کے خون اور اس کے باقی اخلاط کا… چاند کے ساتھ گہرا تعلق ہے… جوں جوں چاند کی روشنی بڑھتی جاتی ہے… انسان کا خون اور اس کے اخلاط جوش مارتے ہیں اور ابھرتے ہیں… اسی لئے ہماری شریعت میں… چاند کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کے حجامہ کو بہت نافع قرار دیا گیا ہے… ان تاریخوں میں خون، صفراء، سوداء، بلغم اور دیگر اخلاط… جوش میں ہوتے ہیں… تب حجامہ کا مبارک عمل… خون اور دیگر اخلاط میں سے… بیماریوں کو چھانٹ کر نکال دیتا ہے… مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ… ان کے پاس انسانی فطرت سے مکمل ہم آہنگ مسنون علاج موجود ہے… جو کہ’’حجامہ‘‘ ہے… اور مسلمانوں کی تاریخ اور مہینہ بھی قمری ہے… اور قمری مہینے کی تاریخوں کا انسان کے جسم اور خون کے اتار چڑھاؤ سے گہرا تعلق ہے… الحمدللہ حجامہ کی مسنون تاریخیں آرہی ہیں… حجاز میں کل بروز پیر سترہ ربیع الثانی ہے… جبکہ ہمارے ہاں پرسوں بروز منگل سترہ تاریخ ہے… ’’حجامہ‘‘ وسوسہ کے مرض کا بھی علاج ہے… اور وہم کے مرض کا بھی… الحمدللہ فالج سے لے کر کینسر تک کے مریضوں کو اللہ تعالیٰ نے حجامہ سے شفاء بخشی ہے… بندہ نے بیماروں کی خیر خواہی، خدمت اور یاد دہانی کے لئے یہ مکتوب بھیجا ہے… اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائیں۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ کی مسنون تاریخ)
2018/ 12/ 23
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو… درود شریف کا ذوق نصیب فرمائے… حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت نصیب فرمائے… کل کے مکتوب میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی تھی… مجھے یہ روایت سمجھنے میں کئی دن لگے… اپنی دعاء کا سارا وقت درود شریف پر لگانے کا کیا مطلب ہے؟… محدثین حضرات نے مختلف توجہات فرمائی ہیں… حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کے رسالہ’’فضائل درود شریف‘‘ میں دیکھ لیں… میں نے اپنی ناقص تحقیق سے جو سمجھا ہے وہ ایک مکتوب میں نہیں آسکتا… بس اتنا عرض کرتا ہوں کہ… میں اور آپ اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے… درود شریف کی کثرت کو اپنا پکا معمول بنا ئیں… اور اس سے ہرگز غافل نہ ہوں… ساتھ ساتھ تلاوت، کلمہ طیبہ، تسبیح، مسنون دعاؤں خصوصاً ’’معمولات کافیہ‘‘ کا بھی اہتمام کریں… لیکن اگر ہمیں کبھی درود شریف کا مکمل ذوق نصیب ہوجائے تو پھر… اپنی دعاؤں کے وقت بھی… ان دعاؤں کی جگہ درود شریف پڑھیں… اور اسی طرح اگر کوئی حاجت ہو… مثلاً مکان، رشتہ، بیماری، دشمنوں اور مخالفین کے شر سے حفاظت… جائز مقدمہ، اہل و اولاد کی اصلاح وغیرہ… اور ہم اس کے لئے کوئی وظیفہ کررہے ہیں تو… اس وظیفہ کی جگہ اتنے وقت درود شریف پڑھنا بے حد نافع، مفید اور نورانی ہے… بس یہ تین اشارات کافی ہیں… واللہ اعلم بالصواب۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
درود شریف کی برکت )
2018/ 12/ 24
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ نے’’حجامہ‘‘ میں عجیب تأثیر رکھی ہے… اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں پر بھی… وساوس کا حملہ ہوتا ہے… وساوس بھی معمولی نہیں… بہت بھیانک، گندے اور خوفناک… یہ ان بندوں کے ایمان کی علامت ہے… اس پر گھبرانا نہیں چاہئیے… بلکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ شیطان ملعون… اب مایوس ہو کر… وساوس کے ذریعہ ایذاء پہنچا رہا ہے… ’’وساوس‘‘ سے ایمان کا کچھ نہیں بگڑتا… شیطان تو چاہتا تھا کہ… ہمیں کفر، الحاد اور گمراہی میں ڈال دے… مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ ناکام ہوا… اب وہ وساوس پر گزارہ کر رہا ہے… ایک صحابی نے وساوس کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّکَیْدَہٗ اِلَی الْوَسْوَسَۃِ…(ترجمہ)اللہ اکبر، اللہ اکبر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے شیطان کے مکرکو وسوسے تک محدود فرما دیا… وساوس کے علاج مختلف ہیں… کیونکہ وساوس کی قسمیں بھی مختلف ہیں… بس کوشش کرنی چاہیے کہ… وسوسہ لمبا نہ ہو… جلد اس کو بھگایا جائے… تعوذ پڑھا جا ۓاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مَنَ الشَّیْطَنِ… اور اپنا وسوسہ کسی کو بتایا نہ جائے حجامہ کرایا جائے… حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے شاگرد کو… وساوس کا مؤثر علاج بتایا کہ جب تمہارے دل میں وسوسہ آ جائے تو کہا کرو’’ ہُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْباطِنُ وَہُوَ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلِیمٌ ‘‘… (یہ سورۃ الحدید کی آیت ہے)۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(اللہ تعالیٰ نے حجامہ میں عجیب تأثیر رکھی ہے)
2018/ 12/ 25
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کی نعمت ’’الحجامہ‘‘ تاریخ سترہ اور دن منگل… عجیب تأثیر ہے بہت عجیب… آج سترہ بھی ہے اور منگل بھی… مجھے بھی آج اس پیاری سنت کی سعادت ملی… اتنا سکون ملا کہ دل چاہا آپ سب کو متوجہ کروں… کیا ڈاکٹر اور کیا عامل… حجامہ کے سامنے کچھ بھی نہیں… سخت بیمار انتظار کرتے تھے کہ… کب سترہ اور منگل جمع ہوں تو وہ حجامہ کرائیں اور بلا سے چھٹکارہ پائیں… سر کی وہ جگہ جو سیدھا زمین پر لیٹنے سے زمین پر لگتی ہے… ایک کپ وہاں… ایک یا دو کپ گردن کے نچلے جوڑ پر کندھوں کے درمیان… ایک کپ پاؤں کے اوپر… اور باقی جہاں جہاں تکلیف ہو۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(حجامہ کی مسنون تاریخ)
2018/ 12/ 27
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ نصیب فرمائے… ایمان کی، اسلام کی، احسان کی، حسن اخلاق کی… مقبول اعمال کی… اللہ تعالیٰ ہمیں قدر نصیب فرمائے… کلمہ طیبہ کی… استغفار کی… حمد و تسبیح کی… درود و سلام کی… مسنون دعاؤں کی… اور تلاوت کی… آج کل ہم’’درود شریف‘‘ پر بات کررہے ہیں… اسی کو آگے بڑھاتے ہیں… (۱)… درود شریف کا حکم دیکر اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو بڑا اعزاز بخشا ہے… کیونکہ درود شریف پڑھنے والا انسان اتنی اونچی بارگاہ میں ہدیہ پیش کرتا ہے… کہاں ہم اور کہاں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم… پھر بھی’’ہدیہ‘‘ پیش کرنے کا موقع ملے تو کتنے اعزازکی بات ہے… ’’صلوۃ علی النبی‘‘ یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر’’صلوۃ‘‘ بھیجنا… یہ عمل اللہ تعالیٰ بھی کرتے ہیں اپنی شان کے مطابق… فرشتے بھی کرتے ہیں… تو جب ہم بھی یہ عمل کریں گے… اپنی حیثیت کے مطابق… تو سوچیں کہ ہم کس فہرست میں آجائیں گے… یہ ایسی فضیلت ہے جسے بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ملتے… جسے سمجھنے کی طاقت ہمارے ذہن میں نہیں ہے… درودشریف میں ہم دعاء کرتے ہیں کہ… یااللہ! حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمت نازل فرما… دعاء قبول ہوتی ہے حضرت آقا پر مزید رحمت نازل ہوتی ہے… اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی کوئی حد نہیں، کوئی انتہا نہیں… تو حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی جو رحمتیں ہیں… ان میں ہمارا حصہ بھی شامل ہو گیا… یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا عظیم احسان ہے… مغرب سے جمعہ شریف، مقابلۂ حسن مرحبا!۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(درود شریف کی برکت)
2018/12/ 30
مکتوب خادم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
اللہ تعالیٰ کے محبوب اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر… درود و سلام بھیجنا… ایک عظیم عبادت اور مقبول عمل ہے… یہ اللہ تعالیٰ کے قرب کو پانے اور اپنے دل کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے… ہر مسلمان کو اس عبادت کا بڑا ذخیرہ… اپنی آخرت کے لئے جمع کرنا چاہئیے… اور’’درود و سلام‘‘ کا علم بھی حاصل کرنا چاہئیے کہ… صلوۃ علی النبی کا مطلب کیا ہے؟… جب ہم کہتے ہیں’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ‘‘ … تو اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟… جب ہم کہتے ہیں’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ… ‘‘یااَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ… تو اس کا معنی کیا ہے؟ جب ہم کہتے ہیں… ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ تو اس کا مطلب کیا ہے؟ … درود شریف کا معاملہ بہت اہم ہے… اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بے حد تاکید کے ساتھ ایمان والوں کو اس کا حکم فرمایا ہے… اور یہ اس امت کی خصوصیت ہے… اہل علم نے لکھا ہے کہ… ’’صلوۃ علی النبی‘‘ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا عمل یہ صرف اسی امت کو نصیب ہوا ہے… اور یہ اس امت کے لئے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے… بندہ نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے’’درود و سلام ‘‘ پر ایک کتاب لکھنے کا کام شروع کیا ہوا ہے… مگر کام بہت اونچا ہے… مشکل ہے، احتیاط طلب ہے… وسیع ہے… بلند ہے… جبکہ بندہ… بالکل بے چارہ ہے… آپ سب سے دعاء لینے کے لئے … آج کا یہ مکتوب جاری کر رہا ہوں… امید ہے احسان فرمائیں گے۔
و السلام
خادم
 لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
(درود شریف عظیم عبادت ہے)