مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی"امت مسلمہ"کو اپنی مزید رحمت اور نصرت
عطاء فرمائیں..اس امت پر اللہ تعالی کے بڑے عظیم احسانات ھیں..سبحان اللہ..جمعہ کی
رات اور جمعہ کا دن..اسمیں جھوم جھوم کر ادب میں ڈوب کر.. صلوۃ و سلام کی کثرت..دنیا
بھر کے ارب پتی اور اھل عشرت..اگر یہ جان لیں کہ..اس نعمت میں کتنا مزا ہے..کتنا سرور
ہے..کتنی شان ھے تو..وہ اپنی ساری دولت قربان کرکے..یہ سکون حاصل کرنے کی کوشش کریں..مگر
اللہ تعالی جسے چاھتے ھیں عطاء فرماتے ھیں..جمعہ سب پر آتا ھے مگر ہر کسی کا جمعہ..جمعہ
مبارک نہیں ھوتا..جمعہ کی رات سب پر آتی ہے مگر"لیلۃ الزاھراء"ہر کسی کے
لئے نہیں بنتی..مسلمانو! اللہ تعالی کا شکر ادا کرو..اللہ تعالی
سے حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت مانگو..اور پھر ادب اور محبت میں ڈوب
کر"صلوۃوسلام"پڑھو..تب دل کھلے گا ان شاءاللہ..دیکھو! اگر آپ اس دنیا میں
کسی کو بڑا سمجھتے ھیں تو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بہت بڑے ھیں..اگر
آپ کسی سے عقیدت رکھتے ھیں تو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بھی بہت بلند
ھیں..اللہ تعالی کے بعد..بس محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم..دیوانوں کو..میدان خالدسیف
اللھی مبارک ھو..لگے رھو،جمے رھو..اونچی اونچی منزلیں اور نعمتیں حاصل کرتے جاؤ..مغرب
سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله