<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھم سب کو اپنا
"وفادار" بندہ بنائے..1.بابری مسجد شہید کی جگہ "حرام مندر" بنانے
کے لئے دو دن پہلے کام شروع کیا گیا تو "کرینیں" خراب ہوگئیں..مزدور بھی
ڈر گئے..اب وھاں "ہندو تانترک" یعنی عامل بلائے گئے ھیں جو ان کے بقول
"جنات" کو بھگانے کے لیے "منتر" پڑھ رہے ہیں..ویسے ایک بات پکی
ہے کہ اگر "مندر" بنایا گیا تو خون خرابہ بہت ھوگا..انڈیا کی بدنصیبی..اھل
ایمان "بابری مسجد" کو نہ بھولیں..پابندی اور کڑھن کے ساتھ دعاء کیا کریں..اور
"دواء" کے لیے تیار رھیں..2.جو مسلمان حج بیت اللہ کا ارادہ رکھتے ھوں..ابھی
سے روزانہ دو رکعت ادا کرکے "دعاء" کا اھتمام کریں..حکومت "حج شریف"
کو مزید مہنگا کرنے جارھی ہے..اللہ تعالی اسے ہدایت بخشے..3.ناشکری اور ناقدری سے نعمتیں
چھن جاتی ھیں..جن مسلمانوں کو دین کی خدمت کا کوئی کام ملا ہوا ہے وہ شکر ادا کریں..روز
پابندی سے..اکتانے اور اکھڑنے سے اللہ تعالی کی پناہ مانگیں..اسیطرح اپنے نیک اعمال
پر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..4.صبح سویرے درود شریف اور مغرب کے وقت استغفار
کا عجیب مقام ہے..جبکہ رات اندھیرے درود شریف اور سحری کے وقت استغفار کی بڑی شان ہے..حاصل
کرکے دیکھیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله