مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی
ھم سب کو..تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں سے "شفاء"
نصیب فرمائیں..بہت عرصہ سے ارادہ تھا کہ..حبۃ السوداء یعنی "کلونجی" کی دعوت
چلائی جائے..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت مبارک..ہر سنت نور..ہر سنت
دنیا و مافیہا سے قیمتی..ہر سنت فلاح..ہر سنت نجات..اللہ تعالی ھم پر یہ رحم فرمائیں
کہ ھمیں..سنت کا ویسا عشق عطاء فرما دیں..جیسا کہ ایک "مؤمن صادق" کو ہونا
چاھیے..سنت..سبحان اللہ..محبوب کی محبوب ادائیں..کلونجی کئی بار شروع کی..مگر چھوٹ
جاتی تھی..ارادہ تھا کہ خود پابندی نصیب ھو جائے تو..دعوت چلائی جائے..اس لیے نہیں
کہ پہلے خود "تجربہ" مقصود تھا..سنت اور تجربہ استغفراللہ استغفراللہ..جو
کچھ انہوں
نے فرما دیا..اسے نہ تجربہ کی ضرورت نہ کسی کی تصدیق کی حاجت..کسی اور کی ان کے سامنے
حیثیت ھی کیا ھے..بس یہ خیال تھا کہ..اپنا عمل پختہ ھو جائے تو دعوت دینے میں آسانی
رھتی ہے..کلونجی کا استعمال نہ بھولے اس کے لئے کچھ ترتیب بنائی تو الحمدللہ..پابندی
نصیب ہوگئی..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے..(ترجمہ)کلونجی کو لازم
پکڑو اسمیں ہر بیماری کے لئے شفاء ہے سوائے موت کے(مسلم)..باقی تفصیل اگلے مکتوب میں
ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله