16.02.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھمیں"علم نافع"عطاء فرمائیں..اور ہمارے"علم"میں
اضافہ اور برکت نصیب فرمائیں..رب زدنی علما.."مفید علم"ہر عمل کی شان بڑھا
دیتا ھے اور اس کے وزن میں اضافہ کر دیتا ہے..ھمیشہ اللہ تعالی سے "علم"
کی دعاء کیا کریں..اللهم اني اسالك علما نافعا ورزقا طيبا وعملا متقبلا..کئی حضرات
سوچ رھے ھوں گے کہ ھم نے تو کھانے کے بعد کی یہ دعاءسنی ھوئی ہے..الحمد لله الذي اطعمنا
وسقانا وجعلنا من المسلمين..یا..وجعلنا مسلمین..یہ دعاء بھی مسنون ھے،مبارک ھے..دراصل
کھانے کے بعد کئی دعائیں مروی ھیں.. اگلے مکتوب میں کوشش ھوگی کہ..مستند ترین دعاء
اور کچھ دیگر مسنون دعائیں حوالہ کے ساتھ آجائیں..حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
تو..جنت کے پھل ہیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله