17-02-2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا عظیم احسان کہ..بھوک کے وقت کھانا مل جائے..لیکن ھم میں سے کئی افراد کو..اس نعمت کی اھمیت کا احساس تک نہیں ہوتا..حالانکہ اللہ تعالی نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خاندان "قریش" پر..اپنی اس نعمت کا خاص طور سے تذکرہ فرمایا ھے..الذي اطعمهم من جوع..قریش پر لازم ہے کہ وہ بیت اللہ شریف کے رب کی عبادت کریں جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن عطاء فرمایا..صحیح بخاری شریف میں..کھانے کے بعد کی جو دعاء آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے وہ یہ ہے..الحمدلله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغن عنه ربنا..ترجمہ: تمام تعریف اللہ تعالی کے لئے ہے..بہت زیادہ تعریف، پاکیزہ تعریف، بابرکت تعریف، اس حال میں کہ اللہ تعالی کسی کے محتاج نہیں..اور نہ ان کو چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ ان سے کوئی مستغنی (بے حاجت، بے پرواہ) ہو سکتا ہے اے ہمارے رب..جبکہ ابوداؤد اور ترمذی میں کھانے کے بعد یہ دعاء مروی ہے..الحمد لله الذي اطعمنا وسقانا وجعلنا المسلمين..تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لئے ھیں جس نے ھمیں کھلایا اور پلایا اورھمیں مسلمان بنایا..تقریبا تمام روایات میں "وجعلنا مسلمین" کے الفاظ ھیں..وجعلنا من المسلمین کے نہیں..واللہ اعلم بالصواب..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمد رسول الله