20-02-2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی اگر کسی مسلمان کو..شہادت..عطاء فرما دیں تو..اسے اور کیا چاھیے؟..زندگی، زندگی، زندگی..بھر پور زندگی...محترم میاں سید بخت باچہ..اور حافظ سید واجد باچہ..اللہ تعالی کو سجدے کرکے نکلے تو "ملاقات" کا پیغام آ گیا..سجدے قبول ھو گئے..سعادتیں پکی ہو گئیں..ان دونوں حضرات کے حالات سن کر..دل پر جدائی کے غم کا حملہ تو ہوتا ہے..انا لله وانا اليه راجعون..اللهم اجرنا في مصيبتنا واخلف لنا خيرا منها..اللہ تعالی ان کو شہادت، مغفرت، اکرام اور قبولیت کا خصوصی مقام عطاء فرمائے..دنیا کتنی ویران ویران جگہ ہے..حیرت ہے کہ ھم اسی کو آباد کرنے کی فکر میں ضائع ھو جاتے ہیں..اللہ تعالی ھم سب کو اپنے کام کا بنائے بامقصد زندگی عطاء فرمائے..1441ھ کے حج مبارک کے داخلوں کا اعلان ہوچکا ہے..شوق کے قافلے..عشق کا سفر..محبوب کے گھر کی حاضری..بس صرف اللہ تعالی سے مدد مانگیں..قرضہ نہ اٹھائیں..کچھ بیچنے لائق موجود ہو تو دیر نہ لگائیں..ایک کا ایک لاکھ بنائیں..کسی سے سؤال نہ کریں..سچے عاشق کے لئے یہ حرام ہے..کسی سے توقع نہ رکھیں..جن کے گھر جانا ہے..بس پورا دھیان انہیں کی طرف..ساری توجہ انہیں کی طرف..سؤال بھی صرف ان سے..التجاء بھی صرف ان سے..اور روز کم از کم چار سجدے..یعنی دو رکعت..پھر شوق بھری پرنم دعاء..ان باتوں کا پکا خیال رکھا تو حج ضرور نصیب ھوگا ان شاءاللہ..یا اس سے بھی کوئی بڑی نعمت مل جائے گی..ان شاءاللہ..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله