21.02.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے گھر..کعبہ شریف کی عظمت دیکھیں..جو ایمان والا..اس کے قریب پہنچ جائے..اسکی عمر بڑھ جاتی ہے..جبکہ دنیا کے بادشاہوں کے..محلات کے قریب ھونے والوں کی عمر بہت کم ہو جاتی ہے..تاریخ پڑھ لیں..موجودہ زمانے کے حالات دیکھ لیں..صدر، وزیراعظم..اور بادشاہوں کے محلات کے جو جتنا قریب ھوتا ہے..اسی قدر اس کی پریشانیاں بڑھ جاتی ھیں..کوئی جلد مارا جاتا ہے تو کوئی ذلت میں جا گرتا ہے..چند دن کا عیش اور پھر رسوائی..مگر زمین پر..اللہ تعالی کا گھر بھی ہے..اس کی زیارت اورحاضری کا ارادہ کرنے سے ھی برکات کا نزول شروع ہو جاتا ہے..اور جو اس کے قریب پہنچ جاتا ہے..اسکی عمر بڑھ جاتی ہے..دراصل اللہ تعالی نے ھمیں عمر اس لئے دی ہے کہ..ھم اسمیں ایمان کے ساتھ ایسے اعمال کریں..جن کی بدولت ھمیں آخرت کی ھمیشہ والی زندگی میں کامیابی مل جائے..مختصر سی عمر..اور اتنی بڑی تیاری؟..مگر اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو.۔عمر بڑھانے کے کئی طریقے اور مواقع عطاء فرما دیئے ھیں..انمیں سے ایک کعبہ شریف کی حاضری بھی ہے..ھم وھاں پہنچ گئے تو اب ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہوگئ..اب حساب لگائیں کہ عمر کتنی بڑھ گئی..آجکل اسلامی فرائض سے مسلمانوں کو روکنے کی بھرپور کوشش ہے..ہر ایمان والا اسوقت فریضہ حج کی آواز لگائے..دعوت دے..کعبہ شریف بہت اونچا ہے..اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہر محنت بھی..بہت اونچا مقام پا جاتی ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله