23.02.2020
مکتوب
خادم
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی کے فرائض..ایک مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ..عزیز
ہونے چاھییں..نماز ہو یا زکوۃ..روزہ ہو یا حج اور جھاد..ھم خود بھی..ان فرائض سے والہانہ
محبت رکھیں..اور ھمیشہ دوسرے مسلمانوں کو بھی..ان کی دعوت دیتے رھیں..نماز کا حال آپ
دیکھ لیں..اللہ، اللہ، استغفراللہ..بہت کم مسلمان نماز ادا کرتے ھیں..اور اب انمیں
سے بھی..کئی مسجد آکر بھی سجدے سے محروم رھتے ھیں..ڈاکٹروں نے کرسیاں اور بینچ رکھوا
دئیے ھیں..اسلاف میں سے کسی کا فرمان ہے کہ..جو شخص اپنے دوسرے کام کھڑے ھوکر کرتا
ہے وہ بیٹھ کر فرض نماز ادا نہیں کر سکتا..یہاں تو اچھے خاصے چلتے ھوئے آتے ھیں..اور
پھر کرسی پر بیٹھ جاتے ھیں..انمیں سے کتنوں کی کمر ٹھیک ھوگی؟..بعض اوقات تو انکی حالت
دیکھ کر غم سے رونا آجاتا ہے کہ..ایک معمولی سے ڈاکٹر کے کہنے پر..انہوں نے خود کو
سجدے سے محروم کرلیا..اور مساجد کی شکل بھی نعوذباللہ مشنری چرچوں جیسی کرنے لگ گئے..فریضہ
جہاد کے ساتھ تو مسلمانوں کا ظلم حد سے زیادہ ہے جبکہ حج کے ساتھ بھی..طرح طرح کی بےوفائیاں
ھیں..اے مسلمانو! اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیو..سچے مسلمان بنو..کلمہ طیبہ
سے دل جوڑو اور اللہ تعالی کے فرائض کو پورا کرو..زندگی گزرتی جارھی ہے..معلوم نہیں
اگلے سال کا حج پائیں گے یا نہیں؟..جو جا سکتے ہوں شیطان کو دھکا دیکر..اپنے رب کے
حرم میں پہنچیں..اور عذاب کو اپنے اوپر حرام کر لیں.. عنقریب حج داخلے شروع ھونے والے
ہیں..بسم اللہ، اللہ اکبر..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله