24-02-2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو..اپنا ”قرب“ نصیب
فرمائیں..اللہ تعالی کا قرب..چھوٹے منہ سے اتنی بڑی چیز مانگ لی..ہاں ان کی رحمت
کو دیکھ کر..ان کی محبت کو دیکھ کر..ان کے کرم کو دیکھ کر..ان کے ”حلم“ کو دیکھ
کر..ان کی ”عطاء“ کو دیکھ کر..ان کی پردہ پوشی کو دیکھ کر..ان کی عظمت کو دیکھ
کر..ان کی معافی کو دیکھ کر..ان کے خزانوں کی وسعت کو مان کر..اتنی بڑی دعاء کی
ھمت ہوگئی..اللهم اجعل لى عندك قربة..اللهم
اجعل لى عندك وليجة واجعل لى عندك زلفى وحسن ماب..کبھی
موقع ملا تو..اس دعاء کی تفصیل عرض کی جائے گی ان شاء اللہ..آج تو قریب ھونے کی
بات چل رھی ہے..بس چند دن تک ھم نے اللہ تعالی کے حضور پیش ہونا ہے..اگر اس سے
پہلے ”قرب“ کی نعمت مل جائے تو پھر..یہ ملاقات بڑے ٹھاٹھ والی ہوتی ہے..اللہ تعالی
کے قرب کو پانے کا اھم ترین ذریعہ..اللہ تعالی کے فرائض ہیں..جو پانچ فرائض میں
جتنا پکا وہ اللہ تعالی کے اتنا قریب..اور قرآن مجید بھی قرب کا ذریعہ ہے..اور
قربانی تو ھے ھی قرب کے لئے..خصوصا اپنی جان کی قربانی..مال کی قربانی..اور حج اور
عید کی قربانی..اللہ تعالی کے قرب کا ایک بڑا موسم..حج بیت اللہ کا ہے..حج کے دنوں
میں..زمین بھی آسمان سے اوپر ھو جاتی ہے..مسلمانو! حج کر لو..اپنے محبوب کے گھر کے
چکر کاٹ لو..عظیم رب کے گھر کی پناہ میں آجاؤ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله