25.02.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہمارے دلوں کے تالے کھولیں..قرآن مجید نے بتایا
ہے کہ دلوں پر تالے لگ جاتے ہیں..اللہ تعالی کی پناہ..دلوں کے تالے کھولنے کا بہترین
طریقہ..ذکر اللہ ہے..اللہ،اللہ،اللہ..اور دین کے لئے جان، مال، خواھش، وقت اور نفس
کی قربانی..اللہ،اللہ،اللہ..ھمیں ھمیشہ دعاء کرنی چاھیے کہ..اللہ تعالی ھمارے دلوں
کے تالے کھول دیں..دل کے تالے طرح طرح کے ھیں..اور ہر تالے کی بربادی، نقصان اور ویرانی
الگ طرح کی ہے..تفصیلی اور دردناک موضوع ہے مکتوب میں جگہ نہیں..اللہ تعالی کا شکر
ہے کہ اس نے ھمیں اپنے فضل سے..ھمارے زندہ جاوید شہداء کی برکت سے”مجلس انابت“ نصیب
فرمائی..اگرچہ بہت کم افراد نے اس نعمت کی ”قدر“ کی..مگر جنہوں نے کی ان کی زندگی میں
بڑی مثبت تبدیلیاں آئیں..ھماری تو نعوذ باللہ ایسی حالت ھو چکی ہے کہ..کسی وظیفے کے
اول آخر سات بار درود شریف بھی ھمیں بوجھ لگتا ہے..حالانکہ درود شریف میں ھمارے لئے
نفع ھی نفع ہےاور مٹھاس ہی مٹھاس ہے..اسی طرح شیطان ”مجلس انابت“ جیسی جامع، روح افزاء
اور پرکشش مجلس کو بھی..بوجھ بنا دیتا ہے..حالانکہ یہ دل کی غذا ہے..یہ روح کی تازگی
ہے..یہ روحانیت کا شربت ہے..یہ قوت کا خزانہ ہے..ھمیں تو اس مجلس کا شدت سے انتظار
اور محبت سے اھتمام کرنا چاہیے..کل بدھ کا دن ہے..اس بار اللہ کرے تالے ٹوٹ جائیں..دل
آزادھوجائے..رب اشرح لی صدری ويسر لی امری..آج مغرب سے یکم رجب کا چاند ھوگا..معمولات
یاد رھیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله