26.02.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی رجب اور شعبان کو ھمارے لئے ”مبارک“ فرمائیں..اور
ھمیں ایمان، احتساب اور مغفرت والا ”رمضان المبارک“ نصیب فرمائیں..اللهم بارك لنا فی
رجب وشعبان وبلغنا رمضان..1.الحمدللہ رجب کا مہینہ شروع ھوچکا ہے..یہ حرمت والے چار
مہینوں میں سے ایک ہے..اللھم حرم وجوھنا علی النار..2.الحمدللہ ”حج شریف“ کے داخلے
شروع ھو چکے ھیں..جن جن کا ارادہ ہے..جن کی ”طلب صادق“ ہے اللہ تعالی ان سب کے لئے
بہت آسانی اور نصرت فرمائیں..3.ہر مسلمان اپنی گفتگو میں..مقدس کلمات..استعمال کرتے
وقت احتیاط اور ادب کی مستقل عادت بنائے..مثلا الحمدللہ..ماشاءاللہ..ان شاءاللہ..سبحان
اللہ..ان کلمات کو جھوٹ، مذاق، مزاح اور تمسخر والی باتوں میں ھرگز استعمال نہ کیا
جائے..4.ہر مسلمان قسم کھانے میں بہت احتیاط کرے..اول تو سخت ضرورت کے بغیر قسم نہ
کھائے..بیانات وغیرہ میں بھی..قسم کا استعمال بہت کم کریں..اگر کبھی کھائیں تو پھر..اللہ
تعالی کے نام کی پوری لاج اور تعظیم ملحوظ رکھیں..قسم ضرور پوری کریں..غلط چیز کی کھالی
ہے تو توڑ کر کفارہ دیں اور دل سے استغفار کریں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله