مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے"عافیت"کا سؤال ہے..بیماری..ایمان والوں کے لئے"اللہ کی یاری" ہے..جو صبر کرتے ھیں بڑا مقام پاتے ھیں.. لیکن"علاج"بھی"سنت"ہے..کیونکہ"آزمائش"ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتی..ھمارے محسن اعظم آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے ھمیں..دواء اور شفاء کے بارے میں وہ راز ارشاد فرما دیئے ہیں..جو آج تک کوئی طبیب، حکیم، سائنسدان جوگی یا فلسفی نہیں بتا سکا..کم کھانا، پاکیزہ کردار..طہارت کا اھتمام..حجامہ، شہد، کلونجی، تلبینہ،..مسواک، تیرندازی، گھڑ سواری، نیزہ بازی، تلوار میں مہارت،..تیراکی، پیدل چلنا..اور بہت کچھ..اللہ تعالی کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت سے"پیار" ہے..سنت ھمیں ایمان کی طرف لے جاتی ھے..جبکہ فیشن"نفاق"کی طرف کھینچتا ہے..شیطان زور لگاتا ھے کہ ھم سنت سے دور رھیں..کلونجی کے اسقدر واضح فوائد کے باوجود ھم اسے استعمال نہیں کرتے..اھمیت نہیں دیتے.. حالانکہ اس میں کینسر سے لیکر ہارٹ اٹیک تک..اور معدے سے لیکر دماغی امراض تک..ہر بیماری کا علاج موجود ہے..کلونجی کو ثابت بھی کھایا جاسکتا ہے..کئی بیماریوں میں اسے پیس کر تیل میں ملا کر لگایا جاسکتا ھے..کلونجی کا تیل بھی اعتدال کے ساتھ کئی امراض میں مفید ھے..کلونجی پیس کر اسے تیل میں ملا کر اس کے قطرے ناک میں ڈال کر سر کی بیماریوں کا علاج حضرات صحابہ کرام سے ثابت ہے..کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنا بھی بہت مفید ھے..الغرض یہ ایک انمول نعمت ہے بس شرط یہ ہے کہ..یقین ہو، اعتبار ہو..سنت سے عشق ہو..مال حلال ہو..اورتھوڑے سے انتظار کی ھمت ہو..بسم اللہ کیجئے جو بیمار ھیں..وہ روز استعمال کریں..جو صحتمند ھیں وہ کبھی کبھار ضرور استعمال کر لیا کریں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله