مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہی ہر چیز کے خالق..اللہ تعالی نے ھی ہر چیز
میں جو تأثیر چاھی..رکھ دی.."حبۃ السوداء" یعنی کلونجی سے تعارف تو بہت پرانا
ہے..زمانہ طالبعلمی میں ایک عرب مسافر، زاہد، عابد کچھ عرصہ ساتھ رہے..وہ "سنت"
کے دیوانے تھے..کلونجی اور شہد کا ڈبہ ھمیشہ ان کے ساتھ رھتا تھا..پھر بارہا مختلف
طریقوں سے کبھی کبھار استعمال میں رھی..پھر اللہ تعالی نے احسان فرمایا..زوردار توجہ
عملی طور پر نصیب ہوئی..ہاتھ میں کلونجی لیکر..بسم اللہ الرحمن الرحیم..پھر محبت سے
درود شریف..اور اکثر حدیث مبارکہ کے انمول الفاظ..ان فی الحبۃ السوداء شفاء من كل داء
الا السام..بےشک کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے..پھر عقیدت سے..صدق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم..سچ فرمایا..رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے..اسطرح
کچھ عرصہ پابندی سے استعمال کی تو..سبحان اللہ..اس مبارک علاج کی عجیب کرامات ظاہر
ھوئیں..تب دل میں اس کی عام دعوت کا جذبہ مضبوط ہوا کہ..
ارے دیکھ مجذوب یاروں کا حق بھی..
یہ چھپ چھپ کے پینا اکیلے اکیلے؟..
آپ میں سے کئی افراد تو ماشاء اللہ..پہلے سے استعمال کر
رھے ھوں گے..جو نہیں کر رھے وہ..ڈاکٹروں، حکیموں اور سائنسدانوں کی اس بارے تحقیقات
میں الجھے بغیر شروع کردیں..سنت بہت اونچی چیز ہے..دنیاوی علوم اس کی اصل حقیقت تک
نہیں پہنچ سکتے..آئیے! سنّت کے حسین فیض میں گم ہو جائیے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله