مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی تمام مقبوضہ اسلامی زمینوں کو..آزادی عطاء فرمائیں..تمام
مظلوم مسلمانوں کو..عزت،حفاظت اور سرفرازی عطاء فرمائیں..تمام بے کس،بے بس مسلمانوں
کو قوت اور غلبہ عطاء فرمائیں..تمام مسلمانوں کو مسلمان حکمران اور نظام قرآن نصیب
فرمائیں..تمام اسیران اسلام..مرد و خواتین کو باعزت رھائی عطاء فرمائیں..تمام مجاہدین
اسلام کی نصرت و اعانت فرمائیں..تمام شہداء اسلام کو مغفرت واکرام کا عالی مقام نصیب
فرمائیں..اور ان کے پسماندگان کی حفاظت وکفالت فرمائیں..اللہ تعالی تمام دشمنان اسلام
کو ان کے برے ارادوں اور تدبیروں کے ساتھ دفن فرمائیں.. اسلام کو قوت و غلبہ،شوکت و
سلطنت عطاء فرمائیں..اللہ تعالی تمام داعیان جھاد کو..اپنی مدد، نصرت،حفاظت،رزق اور وسعت عطاء فرمائیں..اور
ان کو باعمل داعی اور قبولیت کا مقام نصیب فرمائیں..اللہ تعالی امت مسلمہ کو اپنی رحمت،نصرت،مغفرت
اور ہدایت عطاء فرمائیں..اللہ تعالی "طاغوت" کے شر سے تمام اھل اسلام کی
حفاظت فرمائیں.. کل بروز بدھ..خوب جم کر"مجلس انابت"برپا کریں..لشکر دعاءکے
روحانی گھوڑوں کو آنسوؤں کی ایڑھ لگائیں..کل کے بعد یہ مجلس ھفتہ واری ھوگی..یعنی ہر
ھفتے میں صرف ایک دن..بدھ کے دن.. وقت اپنی سہولت سے طئے کرلیں..اور اس مبارک مجلس
کا دائرہ خوب وسیع کر دیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله