<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی بےشمار "صلوات" حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر..اللهم صل على محمد النبي الامي وعلى آل محمد..1. حضرت کا عظیم احسان..امت کو "حجامہ" کی ترغیب فرمائی..کمال کا علاج ہے..بے شک کمال کا..حجازی تاریخ آج سترہ ہے..پاکستانی کل سترہ.."حجامہ" کا خوب فیض اٹھائیں..اور صلوۃ وسلام میں گم ہو جائیں..2.حضرت کا عظیم احسان..کلونجی کی طرف رھنمائی فرمائی..ہم غلاموں کے لئے تو بس ان کا فرمان ہی کافی..اب دنیا بھر کے معالجین کلونجی کے عجیب فوائد گنوا رھے ھیں..وہ کہتے ھیں کہ..یہ سردی کے امراض کا حتمی علاج ھے..بلغمی امراض کی جڑ اس سے کٹ جاتی ھے..گردوں کے امراض کا کافی شافی علاج ہے..جوڑوں کے درد اور شوگر کا اس سے خاتمہ ہوجاتا ھے..کلونجی کا استعمال کینسر کو روکتا ھے..مردانہ اور زنانہ مخصوص کمزوریوں کے لئے ٹانک ھے..خون بڑھانے اور موٹاپا کم کرنے کا ذریعہ ہے..سر درد ٹھیک کرتا ہے..معدے کی اصلاح کرتا ھے..وغیرہ وغیرہ..پھر عرض کرتا ھوں کہ..ھمارے لئے تو ان کا فرمانا ہی کافی ھے..اور انہوں نے فرما دیا ھے کہ..کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء ہے..اب سوال یہ ہے کہ موت کا علاج کیا ھے..جواب یہ ھیکہ..موت کا علاج..شھادت ھے..بل احیاء..بل احیاء..بل احیاء..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله