مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہر چیز پر
"قادر" ہیں..اللہ تعالی سے "محبت" اللہ تعالی سے "حسن ظن"..وہ
"رحیم" ہیں.."رحمن" ہیں.."کریم" ہیں،"حنان"
ہیں..محبت ہی محبت..یا اللہ، یا اللہ..رحمت ہی رحمت..یا اللہ، یا اللہ..ھم میں سے کئی
افراد خود ہی فیصلہ کر لیتے ھیں کہ اللہ تعالی ھم سے ناراض ہیں..اور پھر اللہ تعالی
سے دور ھوتے چلے جاتے ہیں..آپ کو کس نے بتا دیا کہ..وہ "ناراض" ہیں؟..ارے
انکی رحمت ان کے غضب سے آگے ہے..وہ "عفو" معاف فرمانے والے ہیں..ذرا پکار
کر تو دیکھو..وہ ھم سے ھماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں..ذرا دل جھکا کر تو دیکھو..ساری
مخلوق کو وھی کھلاتے پلاتے ہیں..کوئی چیز کم ہی نہیں پڑتی..لوگ روزانہ اربوں
مچھلیاں، جانور اور پھل کھا جاتے ہیں..وہ رزاق ہیں..رازق ھیں اور "وھاب"
ہیں..ذرا سلیقے سے مانگ کر تو دیکھو..وہ کریم ہیں..نااہل کو اہل بنا دیتے ھیں اور پھر
نعمتوں کی بارش فرما دیتے ھیں..اور اندھیروں میں بھٹکے انسان کو..نور ہی نور میں چمکا
دیتے ھیں..ذرا یاری لگا کر تو دیکھو..اللہ تعالی ایمان والوں کے یار ھیں..ان کو اندھیروں
سے نکال کر نور میں لے آتے ہیں..اور یہ نور ان کے ساتھ چلتا ہے..وہ سنتے ہیں، قبول
فرماتے ھیں، پکار کا جواب دیتے ھیں..ذرا محبت، وفاداری اور اخلاص سے آواز دے کر تو
دیکھو..یااللہ، یااللہ، یااللہ..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله