05.03.2020
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی جب کوئی ”فیصلہ“ زمین والوں کے لئے فرماتے
ھیں تو پھر..اس کی ایسی ”تدبیر“ فرما دیتے ھیں کہ..ساری مخلوق اس فیصلے کے نفاذ میں..اپنے
اپنے کام پر لگ جاتی ہے..اس کام کی کڑیاں جڑتی چلی جاتی ھیں..اور اس کے راستے کی رکاوٹیں
ھٹتی چلی جاتی ھیں..زمین کے ایک ہزار سال بعد..وہ فیصلہ واپس اٹھا لیا جاتا ہے تو..ساری
کڑیاں خود بخود کھل جاتی ھیں،بکھر جاتی ھیں..یہ سب کچھ اللہ تعالی کے ہاں ایک دن میں
ہوتا ہے..اور وہ ایک دن زمین کے ہزار سال بنتے ھیں..افغانستان کے حالات پر دو ہی دن
میں لوگ پریشان ھونا شروع ھوگئے ھیں حالانکہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے..اس طرح
کے بڑے اور پرانے معاملات کے درست ھونے میں وقت لگتا ہے..کئی مراحل آتے ھیں مگر چونکہ
آجکل ہر خبر منٹوں میں پھیل جاتی ہے تو..لوگ دل پکڑ کر بیٹھ جاتے ھیں..اول تو دعاء
کا معمول بنائیں اور اللہ تعالی پر یقین اور حسن ظن رکھیں..اور دوسرا یہ کہ ہر خبر
کے ساتھ نہ گھومیں.. حالات کو گہرائی سے سمجھیں.. اللہ تعالی نے یہ معاملہ یہاں تک
پہنچایا ہے..آگے کی کڑیاں بھی وہ خود جوڑیں گے..اپنی مخلوق کو بھی اس کام پر خود لگائیں
گے..سرکشوں اور حاسدوں کی پیشانیاں بھی وہ خود پکڑیں گے..مگر زمین پر یہ سارے کام فطری
ترتیب اور رفتار سے ھوتے ھیں..بابا یہ جنت نہیں دنیا ہے..ھم میں سے ہر کسی کو اپنے
حصے کا کام پوری محنت اور ایمانداری سے کرتے رھنا چاہیے..اور فوری نتائج کی فکر میں
نہیں پڑنا چاھیے..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله