<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھمیں دل کی سختی سے بچائیں..دل سخت ہونا بڑی مصیبت ہے..پھر اللہ تعالی کے سامنے رونا نہیں آتا..گڑگڑانا نہیں آتا..کوئی نصیحت اثر نہیں کرتی..ذکر اللہ سے حلاوت نہیں ملتی..نیک اعمال میں دل نہیں لگتا..اچھے لوگ اچھے نہیں لگتے..بدگمانیوں اور وساوس کا حملہ ہوتا ہے..ھمیں چاھیے کہ ایسے کاموں سے بچیں،جن سے دل سخت ہو جاتا ہے..ان کاموں میں سے ایک کام دوسروں پر زیادہ تنقید..فضول بحث بازی،اور غیبت بھی ہے..آجکل ”وبا“ کی وجہ سے..دل کے نرم ہونے،رونے اور گڑگڑانے کی زیادہ ضرورت ہے..مگر بحث بازی،ویڈیو بازی اور تنقید نے..بہت سے افراد کو دل کے گداز سے محروم کر رکھا ہے..ھمیں چاھیے کہ اس برے عمل سے توبہ کریں..اور پوری طرح سے اللہ تعالی کی طرف متوجہ ھوجائیں..تب یہ وباء اور بلاء..اسلام اور مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کی رحمت و نعمت بن جائے گی ان شاء اللہ..یہ دشمنان اسلام کی کمر توڑ دے گی..یہ کفر کی سلطنت و شوکت پر کاری ضرب لگائے گئی..خوب جم کر ذکر کریں، استغفار کریں..درود شریف کی کثرت کریں..بحث، تنقید، فخر بازی اور غیبت سے بچیں..اس میں وقت ضائع نہ کریں کہ کون کیا کہہ رھا ہے..بس ھم اپنے حصے کا کام کریں..اور سب سے زیادہ اپنے دل کے ایمان کی فکر کریں..درخواست ہے کہ تازہ مضمون کو کم ازکم دو بار پڑھ یا سن لیں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا..مغرب سے جمعہ شریف،مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله