<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”حرمین شریفین“ کو مزید عزت، شرافت اور
عظمت عطاء فرمائیں..پہلے سے زیادہ آباد فرمائیں..عمرے اور حاضری کے قافلوں کو جاری
فرمائیں..دل اس بارے میں زخمی، اداس اور پریشان ہے..آج جمعہ کے دن کی اھم دعاء یہی
بنالیں..ھمارے اور ساری امت مسلمہ کے گناہ معاف ھوں..اور حرمین شریفین پہلے کی طرح..بلکہ
پہلے سے زیادہ آباد ھوں..یہ بھی اللہ تعالی کا احسان ہے کہ..دونوں مقامات مقدسہ کھلے
ہیں..مگر حاضری محدود اور مشروط چل رھی ہے..یا اللہ رحم..اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
کی امت پر رحم..پہلے ھی ھمارے دامن میں کیا بچا ہے؟ گناھوں اور بزدلی نے سب کچھ چھین
لیا ھے..حرمین شریفین کی آبادی دیکھ کر..دل اور امید کی دنیا آباد ھوتی ہے..یا اللہ یہ نعمتیں واپس عطاء فرما دیجئے..روئے
زمین کی تمام بند مساجد کو کھلوا دیجئے..اس وباء کو امت مسلمہ کے لئے خیر اور نعمت
بنا دیجئے..بلاشبہ آپ ہر چیز پر قادر ھیں..اللهم صل وسلم وبارك على روح محمد صلى الله
عليه وسلم فی الارواح..وصل على قلب محمد صلى الله عليه وسلم فی القلوب..وصل على جسد
محمد صلى الله عليه وسلم فی الاجساد..وصل على قبر محمد صلى الله عليه وسلم فی القبور..اللهم
يا عالم كل نجوى..ويا كاشف كل بلوى..ارحم امة محمد صلى الله عليه وسلم..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله