<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی اپنی”عظیم قدرت“ کے ”وسیلے“ سے ھمارے
اور ساری امت مسلمہ کے ”گناھوں“ کو ”معاف“ فرمائیں..اور ”حرمین شریفین“ کو مسلمانوں
کے لئے کھول دیں..بے شک وہ ہر چیز پر قادر ھیں..”کعبہ معظمہ“ کی زیارت کے وقت ایک دعاء
حدیث شریف میں آئی ہے..حضرات ائمہ فقہاء میں سے کئی حضرات نے ”کعبہ معظمہ، مقدسہ، مکرمہ“
کی زیارت کے وقت اس دعاء کو مستحب اور پسندیدہ قرار دیا ہے..آئیے ھم دور سے ھی ”کعبہ
شریف“ کا تصور کرکے یہ دعاءمانگ لیں..”اللهم زد هذا البيت تشريفا وتعظيما وتكريما ومهابۃ
و زد من شرفہ وعظمہ ممن حجه او اعتمرہ تشريفا وتكريما وتعظيما وبرا“..یا اللہ اس گھر کی شرافت،تعظیم،تکریم اور رعب میں
اضافہ فرمائیے اورحج وعمرہ کرنے والوں میں سے جو اس گھر کی عزت و تعظیم کرتے ھیں انکی
بھی شرافت، تعظیم، تکریم اور نیکی میں اضافہ فرما دیجئے..آمین یا ارحم الراحمین..کعبہ
شریف سے زیادہ..عظمت والا کوئی مقام روئے زمین پر نہیں..وہ ”بیت اللہ“ ہے..وہ روئے
زمین کا ”دل“ ہے..وہ ایمان اور امن کا مرکز ھے..”ھدایت“ کا نور اسی پر اترتا ہے اور
پھر قسمت والوں میں تقسیم ہوتا ھے..مسلمانو! سچی توبہ، سچا استغفار،دل کا درد، گاڑھے
آنسو..کاش ھماری زندگی میں یہ نہ ھوتا کہ وھاں جمعہ بھی ادا نہ ھوسکا..یااللہ معافی..یا
اللہ رحم..یا اللہ نظر کرم..یا اللہ نظر رحمت..خوشخبری سنا دیجئے یا ارحم الراحمین..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله