<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو پکی معافی..پکی عافیت اور پکی ”معافاۃ“ نصیب فرمائیں..اللهم انی اسالك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والاخرۃ..اپنے دین اور دنیا کو..ہر خطرے، ہر فتنے، ہر گمراھی، ہر آفت اور ہر مصیبت سے بچانے کے لئے ھم اللہ تعالی سے..کثرت کے ساتھ معافی اور عافیت مانگا کریں..اگر ھمیں اللہ تعالی کی ”عافیت“ کے پردے نصیب ھو گئے تو پھر..ان پردوں کو کوئی عبور نہیں کر سکتا..اللهم استرنی بالعافيه فی الدنيا والاخرۃ..ضرورت بھی ہے اور حالات کا تقاضا بھی کہ..ھم ”دعاء عافیت “ کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچائیں..عافیت کی جامع دعاء جو کل کے مکتوب میں آئی تھی..ھم کم از کم دس مسلمانوں تک ترجمہ سمیت پہنچائیں..انہیں ترغیب دیں کہ وہ اس دعاء کو یاد کریں، سمجھیں اور صبح وشام اور نمازوں کے بعد اس کا اھتمام کریں..ھم انہیں بتائیں کہ یہ وہ دعاء ھے کہ جس کا ھمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ناغہ نہیں فرمایا..ہر صبح وشام اس کا اھتمام فرمایا..یاد رکھیں! جس عمل کی اخلاص کے ساتھ دعوت چلائی جائے اس عمل کے ثمرات سب سے پہلے ”داعی“ کو ملتے ھیں..فتنے اور مصیبت کے وقت..ھم ”دعاءعافیت“ کی دعوت چلائیں گے تو..کیا بعید ہے کہ سب سے پہلے ھمیں مکمل عافیت اور مستقل عافیت نصیب ھو جائے..ایک روایت میں یہ الفاظ بھی آئے ھیں..اللهم انی اسالك تمام العافيۃ واسالك دوام العافيۃ واسالك الشکر على العافيۃ واسالك الغنى عن الناس ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظيم..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله