<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے”عفو“ ”عافیت“ اور ”معافاۃ“ کا سؤال ہے..اسئل الله لي ولكم العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والاخره..”عفو“ کہتے ہیں ”معافی“ کو..حکومتیں جب کسی مجرم کو ”عام معافی“ دیتی ھیں تو اس کے سارے جرائم کا نام و نشان تک مٹ جاتا ہے..ساری سزائیں،سارے مقدمات ختم..اندازہ لگائیں کہ اللہ جل شانہٗ رحیم و کریم کی ”معافی“ کس شان کی ہوگی؟..”عافیت“ کہتے ہیں سلامتی،حفاظت اور اللہ تعالی کی خاص توجہ اور مدد کو..اور ”معافاۃ“ کہتے ھیں اس بات کو کہ ھم مخلوق کے شر سے بچ جائیں اور مخلوق ھمارے شر سے بچ جائے..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ”عفو“ ”معافاۃ“ اور ”عافیت“ کی دعاء کا بڑا اھتمام فرماتے اور اسے سب سے افضل دعاء قرار دیتے..عافیت کی جامع دعاء خود بھی یاد کریں..اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی یاد کرائیں اور اس کا ھمیشہ اھتمام رکھیں..اللهم انی اسالك العافيه فی الدنيا والاخره..اللهم انی اسالك العفو والعافيۃ فی دينی ودنياي واهلی ومالی اللهم استر عوراتی وامن روعاتی اللهم احفظنی من بين يدي ومن خلفی وعن يمينی وعن شمالی ومن فوقی وأعوذ بعظمتك أن اغتال من تحتی..آج جمعہ کی مبارک گھڑیوں میں اس مبارک دعاء کا اھتمام فرمائیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله