<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے ”اٹل قانون“ سنا دیا ہے کہ..اللّٰہ تعالٰی ”غنی“ ہیں..اور تم سب ”فقیر“..یعنی اللہ تعالی کے محتاج..ہر سانس میں محتاج..ہر قدم پر محتاج..اللہ تعالی کی رحمت کے محتاج..اللہ تعالی کی عافیت کے محتاج..ایک بڑے ولی بزرگ گزرے ھیں..حضرت سحنون رحمۃ اللہ علیہ..انہوں نے سخت مجاہدے کئے..بہت محنت کی کہ..نفس کی ہر خواھش ختم ہو جائے..اور وہ اللہ تعالی سے صرف اللہ تعالی کی رضا ہی مانگیں..اور کوئی چیز کبھی نہیں..بالآخر سخت محنت کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ اس مقام کو پہنچ چکے ھیں تو وجد میں دعاء کی..اللهم ليس لی سواک حظ فكيف شئت فاختبرنی..یااللہ اب آپ کی رضا کے سوا نہ کوئی خواھش ہے نہ کوئی سؤال بے شک مجھے آزما لیجئے..اللہ تعالی کی قدرت کہ..ان کا پیشاب بند ھوگیا..ایک ڈیڑھ دن تو برداشت کرسکے پھر تکلیف ناقابل برداشت ہو گئی توقرآن پڑھنے والے بچوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے..أدعوا لعمکم الکذاب..اپنے جھوٹے چچا کے لئے دعاء کردو کہ اللہ تعالی اسے عافیت دے..یعنی اپنے پہلے دعوے پر خود کو جھوٹا فرما رہے تھے..بے شک ھم زندہ ھوں تب بھی عافیت کے محتاج..ھم مر جائیں تب بھی عافیت کے محتاج اور آخرت میں بھی ھم عافیت کے محتاج..تمام ”اھل بیعت“ سے گزارش ہے کہ..دعاء عافیت کو اپنانے اور دوسرے مسلمانوں تک پہنچانے کی آج سے تین روزہ باقاعدہ مھم چلائیں..اس مھم کی برکت سے ھمیں اور ساری جماعت کو مغفرت و عافیت نصیب ھو ان شاء اللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله