<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا شکر ہے ”عافیت“ پر..”عافیت“ کی قیمت تب معلوم ہوتی ہے..جب ”عافیت“ چھین لی جائے..ھم روز اپنے منہ سے کتنی چیزیں آرام سے کھاتے پیتے ھیں؟..نہ شکر ،نہ احساس..مگر جب وہ حالت آ جائے کہ غذا ناک سے دی جانے لگے تب اس نعمت کی قدر آتی ہے..”بیت الخلاء“سے فراغت کے بعد ”عافیت“ کے شکر کی تلقین ہے کہ..یہ دعاء پڑھو..الحمدلله الذی اذهب عني الاذی وعافانی..اللہ تعالی کا شکر کہ تکلیف دور فرمائی اور عافیت عطاء فرمائی..”بیت الخلاء“ کا معاملہ تھوڑا سا بھی گڑبڑ ھو جائے تو انسان کسقدر عاجز ،پریشان اور بے پردہ ہوتا ہے..”عافیت“ دراصل ہر نعمت کی چابی ہے..مال، اولاد، رزق، گھر یہ سب تبھی دل کو اچھے لگتے ھیں جب ”عافیت“ نصیب ہو..کوئی کینسر میں تڑپ رہا ہو تو..کیا مال اور کیا اولاد..کسی چیز سے خوشی نہیں ہوتی..ھمارے آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم تہجد میں اٹھتے تو نماز سے پہلے ھی دس بار اللہ تعالی سے دیگر دعاؤں کے ساتھ عافیت بھی مانگتے..اللهم اغفر لی واهدنی وارزقنی وعافنی(نسائی)..اس لئے ”عافیت“ کی دعاء یاد کریں..روزانہ کا معمول بنائیں..موجودہ حالات میں صبح و شام عافیت کی مختصر دعاء کم از کم ایک سو بار مانگ لیا کریں..اللهم انی اسئلك العافيۃ فی الدنيا والآخرۃ..یا..اللهم انی اسئلك العفو والعافيۃ والمعافاۃ فی الدنيا والآخرۃ..یا..اللهم اغفر لی وارحمنی وعافنی وارزقنی..ان شاءاللہ کوشش ہوگی کہ ”عافیت“کی تمام مسنون دعائیں جمع کردی جائیں..جامع ترین دعاء کی دعوت جاری رکھیں..مغرب سے مقابلہ حسن اور جمعہ شریف بھی یاد رہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله