<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”العفو“ ہیں..اپنے بندوں کے گناہ معاف فرمانے والے..ان گناھوں کو مٹانے والے..ان گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل فرمانے والے..ان گناہوں کے اثرات اور ان کا نام و نشان ختم فرمانے والے..حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور پھر رو پڑے اور فرمایا: اللہ تعالی سے”عفو“ (یعنی معافی) اور ”عافیت“ مانگو بےشک یقین کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے جو کسی کو دی گئی ہو (ترمذی)..اور اپنی زوجہ محترمہ کو لیلۃ القدر کی دعاء سکھائی..اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عنی..کوئی شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھےاور اس وقت اسکو اپنی”عافیت“ کی نعمت کا احساس ہو اور وہ شکر ادا کرے کہ..یا اللہ آپ کا شکر کہ آپ نے مجھے اس مصیبت میں مبتلا نہیں فرمایا اور مجھے عافیت بخشی..الحمد لله الذی عافانی مما ابتلاك به وفضلنی على کثیر ممن خلق تفضيلا..تو اللہ تعالی اسے مرتے دم تک اس مصیبت سے محفوظ فرما دیتے ھیں (ترمذی)..آجکل ”کرونا“ کے ھنگام میں یہودیوں نے اپنے ”مسیحا“ یعنی ”دجال“ کی بات شروع کر رکھی ہے..مسلمانوں کے پاس الحمدللہ ”سورۃ الکہف“ موجود ہے..آج جمعہ کا دن ہے..آج بھی اور ہر جمعہ کو اس کا ”اھتمام“ کریں..”سورۃ الکہف“ کو سیکھنے اور سمجھنے کی ترتیب بھی بنائیں..ہر نماز میں ”فتنہ المسیح الدجال“ سے پناہ بھی مانگیں..یہودی بے چاروں کی خوشی عارضی ھوگی..پھر ھلاکت، تباھی اور عذاب..حضرت عیسی علیہ الصلاۃ والسلام نے ضرور اترنا ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله