<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے ”انسان“ کو بہترین ”بدن“ عطاء فرمایا ہے..”انسانی بدن“ اللہ تعالی کی ”قدرت“ کا نمونہ اور حیرتوں کا سمندر ہے..لاکھوں کروڑوں خلیے، پرزے، رگیں، پٹھے اور آلات کا مجموعہ..یہ بدن مضبوط اور طاقتور ایسا کہ ہاتھی، اونٹ، سمندر، پہاڑ اور صحراء کو مسخر کر لیتا ہے..اور کمزور ایسا کہ ایک مچھر اور جرثومے کے کاٹنے سے بھوسہ بن جاتا ہے..اگر اس ”بدن“ کو اللہ تعالی کی طرف سے ”عافیت“ کا لباس مل جائے تو..پھر یہ بہت اچھا چلتا ہے اور..”عافیت“ کی زرہ میں محفوظ رہتا ہے..اسی لئے بدن کی عافیت کے لئے خاص دعائیں سکھائی گئی ھیں..آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دعاء صبح و شام تین بار پڑھنا ثابت ھے..
(1) اللهم عافنی في بدنی اللهم عافنی فی سمعی، اللهم عافنی فی بصری لا اله الا انت، اللهم انی اعوذ بك من الكفر والفقر اللهم انی اعوذ بك من عذاب القبر لا اله الا انت..
ترجمہ آپ سمجھ گئے ھوں گے..بدن، کان اور آنکھوں کے لئے عافیت کا سؤال ہے اور کفر، محتاجی اور عذاب قبر سے پناہ مانگی گئی ہے..مسند الفردوس میں ایک اور دعاء بھی وارد ہے..
(2) اللهم البسنی العافيۃ فی الدنيا واليقين فی الآخرۃ..
یا اللہ مجھے دنیا کی عافیت اور آخرت کے یقین کا لباس نصیب فرمائیے..اور ایک بڑی زبردست دعاء بھی مسند الفردوس ہی میں ہے..
(3) اللهم استرنی بالعافیۃ فی الدنیا و الآخرۃ..
یا اللہ مجھے دنیا و آخرت میں عافیت سے ڈھانپ لیجئے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله