مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی توفیق سے چند باتیں..1.آج جمعرات ہے اور کل جمعۃ المبارک..اس جمعہ کے بعد جو اگلا ”جمعہ“ آئے گا وہ ”رمضان المبارک“ کا پہلا جمعہ ہوگا ان شاء اللہ..حجاز تا افغانستان..رمضان المبارک کا آغاز 23 یا 24 اپریل جمعرات یا جمعہ سے ھوگا..جبکہ ہمارے ہاں 24 یا 25 اپریل یعنی جمعہ یا ھفتہ کے دن سے آغاز ھو گا ان شاءاللہ..رمضان المبارک کا انتظار کرنا اور اس کا پورا حساب رکھنا یہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے..2.شعبان کا عموماً اور اس کے آخری ھفتے کا خصوصا بہت اثر ”رمضان المبارک“ پر پڑتا ہے..اس لئے زور لگا کر..قرآن مجید سے جڑیں..مسجد اور نماز سے جڑیں..جن کو اللہ تعالی نے استطاعت دی ہے وہ..رمضان المبارک سے پہلے ہی صحیح مستحقین اور فقراء تک افطار و سحر پہنچانے کی ترتیب بنائیں..3.بہت سے مسلمان شعبان و رمضان میں زکوٰۃ نکالتے ھیں..وہ ”زکوٰۃ“ میں اپنے لئے ”عید“ جیسی خوشی محسوس کریں..اللہ تعالی کا ایک فرض ادا کرنا..بہت خوشی والی نعمت ہے..اللہ تعالی کا شکر ادا کریں کہ  اس نے آپ کو زکوٰۃ دینے والا بنایا..وہ چاھے تو منٹوں میں زکوٰۃ لینے والا بنا دے..اس لئے بہت خوشی اور کھلے دل سے مکمل حساب لگا کر زکوٰۃ دیں اور اللہ تعالی کا قرب حاصل کریں..اگر دل اور نفس میں تنگی اور بخل آنے لگے تو رو رو کر اس کی شکایت اللہ تعالی سے لگائیں کہ..یا اللہ یہ مجھے ایک فرض سے روک رہا ہے آپ اس کی اصلاح فرما دیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله